سُوْرَۃُ الطَّارِقِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۶۰۳
سورة الطارق
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الطارق
آیت ۱۲ ۱۳ وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجُعِل وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدع۔اللہ تعالیٰ نے انسان کی نسبت سے یعنی انفرادی طور پر جس جس قسم کے توازن کی ضرورت تھی اس
اس شکل میں اُسے پیدا کیا۔پھر ایک نوعی توازن قائم کیا جو مثلاً اجناس کے اندر کارفرما ہے۔اسی
طرح تمام پھلوں اور کھانے پینے کی اشیاء میں توازن قائم ہے اور یہ زمین ہے جس میں یہ موزونیت
یہ میزان کا عمل دخل نظر آتا ہے۔قرآن کریم اسے کہے گا کہ انسان کے قومی اور اس کی قابلیتوں کی صحیح
اور بہترین نشوونما کے لئے جس غذا کی جس شکل میں جس موزوں حالت میں اور جس متوازن صورت
میں ضرورت تھی یہ اس زمین میں پائی جاتی ہے۔غرض جس مجموعہ آثار الصفات میں موزوں غذا پائی
جاتی ہے وہ زمین ٹھہری۔پھر فرمایا: وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجُعِ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْع یعنی زمین وہ ہے جو صدع ہونے کے اثر
کو قبول کرنے کی اہلیت رکھتی ہے یعنی زمین وہ ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ اپنے غیر محدود جلوؤں کے
ساتھ ہمیشہ متوجہ رہتا ہے۔جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ زمین آثار صفات باری تعالیٰ کے مخصوص مجموعے کا نام ہے اس
لئے زمین کی طرف اللہ تعالیٰ اپنے غیر محدود جلوؤں کے ساتھ متوجہ رہتا ہے کیونکہ یہ ان غیر محدود
مؤثرات کا اثر قبول کرنے کی ہمیشہ اپنے اندر اہلیت پاتی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے بے شمار جلوؤں کا
ظہور ہو رہا ہے اور زمین ان کو قبول کر رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا
ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے جو ہر وقت ظہور پذیر ہورہے ہیں ان کے نتیجہ میں مخلوق میں نئے

۶۰۴
سورة الطارق
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
خواص پیدا ہو جاتے ہیں۔مثلاً خشخاش کا دانہ ہے آج سے سو سال پہلے انسان نے اس کے جو خواص
معلوم کئے تھے آج ہم نے ان سے کہیں زیادہ معلوم اور دریافت کر لئے ہیں۔پس ضروری نہیں کہ یہ
نئے دریافت شدہ خواص سو سال پہلے بھی اس میں موجود ہوں۔ہوسکتا ہے اس سو سال کے عرصہ میں
اللہ تعالیٰ کی صفات کے نئے جلوؤں کی وجہ سے مزید خواص رونما ہوئے ہوں۔پس صفات باری تعالیٰ
کے یہ جلوے اور زمین کی قبولیت کے یہ آثار ابتدائے آفرینش سے اب تک جاری ہیں۔زمین
صفات باری تعالیٰ کے جلوؤں کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کی صفات کے ان مخصوص جلوؤں
کا سلسلہ ایک لحظہ کے لئے بھی منقطع ہو جائے تو یہ سارا کارخانہ عالم درہم برہم ہو جائے۔اگر انسان
ایک لحظہ کے لئے اس دائرہ صفات باری اور دائرہ قبول اثر یعنی زمین میں جو آسمان سے اللہ تعالیٰ کی
صفات کے جلوؤں کو اپنے اندر قبول و جذب کر کے ان کو زندگی اور بقاء اور تازگی اور نئے خواص کا جامہ
پہنانے کی اہلیت ہے وہ نہ ہو تو اگر انسان ایک لحظہ کے لئے بھی اس دائرہ سے باہر قدم رکھے تو ہلاکت
کے گڑھے میں جا گرے جس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ قرآن کریم نے جس مخلوق کو زمین کہا ہے اس سے
با ہر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔( خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۴۱،۸۴۰)
آیت ۱۶ تا ۱۸ إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيدال و اكيد كيدان فَيَهْلِ
الكَفِرِينَ أَمْهِلُهُمْ رُوَيْدان
پس اس آیہ کریمہ میں پہلے مسلمانوں کو یہ کہا الیس اللهُ بِكَافٍ عبده اور پھر ان کے منہ سے
غیروں میں اس کی تبلیغ کروائی۔دوسری طرف کافروں سے کہا کہ اللہ عزیز بھی ہے اور انتقام کی بھی
طاقت رکھنے والا ہے وہ جو چاہتا ہے وہ کرے گا اسے کوئی روک نہیں سکتا۔کا فر جو چاہتے ہیں اور جوان
کے منصوبے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ملیا میٹ کر دے گا اور خاک میں ملا دے گا۔البتہ منصوبے بنانے کی
ان کو اجازت ہو گی۔چنانچہ قریش مکہ نے بھی مسلمانوں کے خلاف منصوبے کئے۔عرب کے دوسرے
قبائل جن کی لاکھوں کی تعداد ھی انہوں نے بھی بعض چھوٹے چھوٹے قبائل کو اپنے ساتھ ملا کر مسلمانوں
کے خلاف منصوبے باندھے۔پھر یہود کی سازش ساتھ مل گئی۔یوں سمجھنا چاہئے کہ اس وقت کی دنیا کا
Spear head (سپئیر ہیڈ ) یعنی نیزہ کی آئی جو تھی وہ اسلام کے خلاف نظر آتی تھی پھر پیچھے

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سورة الطارق
تو نیزے کا پھل یا دو پھلہ کہنا چاہئے یعنی کسرئی اور قیصر کی شوکت اور دنیوی طاقت اسلام کے مقابلے
پر آئی لیکن نیزے کی انی جوتھی وہ کفا رینگہ یا عرب کے دوسرے قبائل کے حملہ آور ہونے کی شکل میں
ظاہر ہوئی۔چنانچہ انہوں نے منصوبے کئے اور ہر قسم کے منصوبے کئے۔قرآن کریم میں سورۂ طارق
میں اسی طرف اشارہ ہے فرمایا ” إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا وہ مسلمانوں کے خلاف سازشیں کریں
گے۔داؤ پیچ سے کام لیں گے۔ان سے ہم انہیں نہیں روکیں گے۔ویسے اللہ تعالیٰ کوتو یہ بھی طاقت ہے
کہ کسی کو منصوبہ ہی نہ کرنے دے لیکن اگر اللہ تعالیٰ اپنی اس قدرت کو ظاہر کرے تو پیار کے وہ جلوے جو
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو دکھانا چاہتا ہے یعنی اس کی حفاظت کے جلوے،اس کی قدرتوں کے جلوے، اس
کے حسن و احسان کے جلوے دنیا کس طرح دیکھے؟ مخالفین تو دیکھ لیں گے لیکن دنیا کونظر نہیں آئیں گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مخالفین اسلام جو بھی مکر اور سازش کرنی چاہیں وہ کریں میں انہیں اس سے
نہیں روکوں گا بلکہ اس میں انہیں مہلت بھی دوں گا لیکن جب ان کی سازشیں زور پکڑیں گی تو میں ابھی
کچھ عرصہ اپنی قدرت نہیں دکھاؤں گا اور اپنے کمزور بندوں سے کہوں گا کہ تم صبر اور دعا سے کام لو
چنانچہ خدا کے بندوں کے خلاف جب بھی منصوبے کئے گئے وہ صبر سے کام لے رہے ہوں گے وہ
گالیاں سن کر دعا دے رہے ہوں گے۔انہیں زہر دیا جائے گا اور وہ میٹھا شربت پلا رہے ہوں گے۔ان کے لئے قحط کے سامان پیدا کئے جارہے ہوں گے اور جب وقت آئے گا تو یہ قحط دور کرنے کے
سامان پیدا کریں گے۔مسلمانوں کو اغوا کیا جائے گا اور اسلام اغوا کے سارے راستوں کو بند کر
رہا ہو گا۔مسلمان مخالفین کے ہر مکر کا جواب صبر اور تقویٰ کی راہوں پر چل کر اور دعا کے ساتھ دے
رہے ہوں گے۔مگر اندھی دنیا سمجھے گی کہ اس بے کس قوم کا کوئی سہارا نہیں ہے لیکن بینا آنکھ اور وہ جس
کی آنکھ ہمیشہ ہی کھلی رہتی ہے اور جو علام الغیوب ہے وہ کہے گا کہ تم صبر کرو۔وقت آنے پر تم دیکھ لو
گے میں کیا کرتا ہوں۔فرماتا ہے۔اِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدا و اكيد كیدا یعنی میں اپنی منشاء اور مرضی
کے مطابق اپنی تدبیر کروں گا جو اپنے وقت پر ظاہر ہوگی۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک عرصہ ایسا
آئے گا کہ میرے ماننے والے یعنی محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے فدائی دنیا کی نگاہ میں
بے سہارا ہوں گے لیکن میں ان کا سہارا ہوں گا اور میں ان سے کہوں گا کہ میں تمہارا سہارا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے متبعین کے خلاف یہ منصوبے

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة الطارق
اس لئے کئے جائیں گے کہ وہ خدا کے بندوں کو توحید خالص کی طرف بلا رہے ہوں گے اور انہیں ان
کے انسانی حقوق دلوار ہے ہوں گے اور اِنَّما أنا بشر مثلکم کا عظیم نعرہ بلند کر کے وہ یہ کہہ رہے ہوں
گے کہ انسان، انسان میں کوئی فرق نہیں ہے۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا کہ یہ
جو اسلام نے مساواتِ انسانی اور شرف انسانی کے عظیم اعلان کئے ہیں جن لوگوں نے ان کو پسند
نہیں کیا اور اس تعلیم کو ماننے سے انکار کر دیا ہے انہوں نے اس کے خلاف جو مختلف منصوبے کئے ان
میں سے ایک منصوبہ اغوا کا تھا۔اغوا کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں لیکن اغوا کے اصل معنے یہ ہیں کہ کسی
انسان کو اس ماحول میں جو اس کا اپنا ماحول ہے پرورش پانے اور تربیت حاصل کرنے سے محروم کر دیا
جائے۔یہ اغوا کا اصل نتیجہ ہے اور اصولی طور پر میں سمجھتا ہوں کہ اغوا کے معنے ہی یہ ہیں کہ بعض لوگ
بچے کو اٹھا کر لے جاتے ہیں اور دوسری جگہ لے جا کر بیچ دیتے ہیں۔اب مثلاً ایک نہایت شریف
خاندان کا دینی ماحول میں پرورش پانے والا بچہ ہے ظالم انسان اسے اٹھاتا ہے اور کسی دوسری جگہ
جا کر غلام بنا کر بیچ دیتا ہے یا مثلاً لڑکی ہے تو اسے نہایت گندی جگہوں پہنچادیا جاتا ہے حالانکہ اس بچے
یا بچی کے ماحول میں جس میں اسے اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا تھا اس ماحول میں تو یہ فضا نہیں تھی۔اس ماحول
میں تو نیکی تھی اس ماحول میں تو قرآن کریم کی تعلیم تھی اس ماحول میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
عشق کو پیدا کرنے کا چرچا تھا اس ماحول میں تو اللہ تعالیٰ سے ذاتی محبت پیدا کرنے کے سبق دئے
جاتے تھے۔غرض اغوا کرنے والے اس دینی ماحول سے نکال کر بچوں کو ایک اور گندے ماحول میں
لے جاتے اس لئے میرے نزدیک اغوا کے اصل معنے یہ ہیں کہ انسان کو ایسے ماحول سے محروم کر دیا
جائے جس ماحول میں وہ اور اس سے تعلق رکھنے والے تربیت حاصل کرنا یا تربیت دینا چاہتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ماننے والوں کے خلاف بھی اسی قسم کا منصو بہ بنایا گیا چنانچہ
صلح حدیبیہ میں یہ شرط رکھدی گئی کہ مکہ میں جو آدمی مسلمان ہوگا وہ مدینے میں نہیں جا سکے گا یعنی ایسے
مسلمان کو اس تربیت سے محروم کر دیا گیا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہ کر وہ حاصل
کر سکتا تھا اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اِنَّهُم يَكِيدُونَ كَيْدًا۔یہ واقعی ایسا عجیب فریب تھا کہ
حضرت عمر جیسے صاحب فراست بھی ڈگمگا گئے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو
بتا دیا تھا کہ مخالفین مختلف قسم کی ”کید کرتے ہیں انہیں ایسا کرنے دو تم اس کی فکر نہ کرو اس سے

تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۶۰۷
سورة الطارق
تمہیں انجام کار فائدہ پہنچے گا یعنی ان کی اس ”کید“ یعنی سازش کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ جو کید
یعنی تدبیر کرے گا وہ مسلمانوں
کو فائدہ پہنچائے گی۔غرض کفار مکہ نے اغوا کا منصوبہ بنایا اور اس طرح بیسیوں مسلمانوں کو اس تربیت سے محروم کیا جسے وہ
حاصل کرنا چاہتے تھے یا اس تربیت سے محروم کیا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو اپنے پروں
کے نیچے رکھ کر دینا چاہتے تھے اور یہی اغوا ہے۔غرض مسلمانوں کے خلاف ایک اس قسم کے اغوا کا
منصوبہ بنایا گیا لیکن اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم اغوا کا یہ منصوبہ بناؤ ہم اسے ناکام بنادیں گے البتہ جس
طرح اغوا کی شکلیں مختلف ہوتی ہیں اسی طرح اللہ تعالیٰ جو قادر وتوانا ہے اس کا کوئی جلوہ Repeat
(ری پیٹ ) نہیں ہوتا ( یعنی دہرایا نہیں جاتا) یعنی اس میں Monotony (مونوٹنی اکتا دینے والی
یکسانیت) نہیں پیدا ہوتی بلکہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کے جلوے كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ (الرحمن:٣٠)
کی رو سے کبھی ایک شکل میں اور کبھی دوسری شکل میں ظاہر ہوتے رہتے ہیں چنانچہ کفار کے اس
اغوا کے منصوبہ کے خلاف اللہ تعالیٰ تدبیر کرتا رہا اور ان کو اس منصوبے میں ناکام بنا تا رہا اور جب
تک ایک مومن یا مسلمان کو اسلام پر قائم رہنے اور حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کی توفیق
ملتی رہتی ہے یا جن کو ملتی ہے اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کرتا ہے جیسا کہ اس نے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے کیا تھا۔کفار کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ماننے والوں کے خلاف دوسری ”کید“ (یعنی
تدبیر یا سازش ) یہ تھی کہ وہ مسلمانوں کو دھوکے سے قتل کر دیتے تھے۔اب دھو کے سے قتل کر دینا کئی
شکلوں کا ہوتا ہے مثلاً ایک یہ کہ پیٹھ کی طرف سے آ کر پیچھے سے چھرا گھونپ دینا، یہ بھی دھو کے کا قتل
ہے اور دین سیکھنے کا بہانہ بنا کر سر حفاظ کو لے جانا اور وہاں انکو شہید کر دینا یہ بھی دھو کے کا قتل ہے
یا مثلاً ۷ ۱۹۴ء میں ہندو اور سکھ مسلمانوں کی ریل گاڑیوں کو پٹڑیوں سے نیچے اتار دیتے تھے یہ بھی
دھو کے کاقتل ہے۔غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے خلاف دھو کے سے قتل کرنے کی بھی سازش
ہوئی لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل کیا۔اگر ایک مسلمان دھوکے سے قتل ہوا تو اس کی جگہ اللہ تعالیٰ نے اس
جیسے ہزاروں مسلمان دے دیئے مثلاً یہ حفاظ کا قتل ہے یہ ستر آدمیوں کا قتل نہیں بلکہ ستر حفاظ کا قتل

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۰۸
سورة الطارق
ہے۔ان کے بدلے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے آدمی ملنے چاہئے تھے جنہیں قرآن کریم
حفظ ہوتا تبھی تو ان کی سازش ناکام ہوتی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے بے شمار مسلمانوں کو قرآن کریم حفظ
کرنے کی توفیق بخشی۔چھوٹی چھوٹی فوجیں باہر جاتی تھیں اور ان کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں حفاظ
ہوتے تھے۔( اب مشکل پڑ گئی ہے کیونکہ لوگوں نے قرآن کریم سے وہ پیار نہیں کیا۔ہماری جماعت
میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک رو شروع ہوئی ہے ) جس کا مطلب یہ ہے کہ بڑی کثرت سے لوگ
قرآن کریم حفظ کرتے تھے اور اگر کسی کو پورا قرآن کریم حفظ نہیں تھا تو بڑی بڑی سورتیں اور کئی کئی
سپارے یاد ہوتے تھے حتی کہ چھوٹے بچوں کو بھی بہت سی سورتیں یاد ہوتی تھیں ( ہمارے گھروں میں
بھی اس کا شوق پیدا کرنا چاہئے۔دس پندرہ سال کے بچوں کو آخری سیپارے کی چھوٹی چھوٹی سورتیں
ضرور یاد کروا دینی چاہئیں)
پس کفار نے دھوکہ دہی سے قرآن کریم کے حفاظ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس طرح اسلام کو
ستر حفاظ سے محروم کر دیا گیا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ ٹھیک ہے یہ زندگی تو ہے ہی عارضی کوئی آدمی بستر
پر مر جاتا ہے اور کوئی اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہید ہو جاتا ہے تم نے اسلام کو ایسے ستر مخلصین سے محروم کیا تھا
جنہیں قرآن کریم زبانی یاد تھا اور اس وقت تو مسلمانوں کی تعداد بھی تھوڑی تھی۔حفاظ کے قتل کا یہ واقعہ
سن چار ہجری کا تھا فتح مکہ کے موقع پر مسلمان مردوں کی تعداد دس ہزار تھی جو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے تربیت یافتہ تھے۔تو چار ہجری میں تو بہت ہی کم ہوں گے اور اس وقت حافظ قرآن بہت تھوڑے
تھے۔ان میں سے کفار نے اپنی طرف سے بہت سارے شہید کر دیئے لیکن پھر اللہ تعالیٰ نے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لاکھوں کی تعداد میں حفاظ دیئے اور اب تک دیتا چلا آیا ہے۔۔۔۔۔۔۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انتقام کی صفت کا جب وقت آئے گا میں اس کا جلوہ
دکھاؤں گا۔تم بھی اس کا رنگ اپنے اندر پیدا کرو لیکن ابتدائی زمانہ میں تو بالکل اور بعد میں بہت حد
تک تمہارے اندر عفو کی صفت کے جلوے نظر آنے چاہئیں۔انتقام لینے کا جب موقع پیدا ہو گا
اللہ تعالیٰ تمہیں اس کی اجازت دے دے گا۔مسلمان بھی عجیب قوم ہے۔اللہ تعالیٰ نے درخت کاٹنے
کی اجازت دے دی شاید نو درخت کاٹے گئے تھے اور یہ کوئی بات نہیں۔یہاں ایک جانگلی جا کر
نونو ، دس دس درخت کاٹ دیتا ہے اور اسے اسکا کوئی احساس ہی نہیں ہوتا لیکن مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ

۶۰۹
سورة الطارق
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
نے عجیب دل اور دماغ دیا تھا۔اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ یہ میرے بندے مجھ میں فنا ہیں یہ میری اجازت
کے بغیر کچھ نہیں کرتے۔میں نے کہا ہوا ہے کہ درختوں کو نہیں کاٹنا چاہئے کیونکہ اگر اس کا رسم و رواج
پڑ جائے تو اس سے بنی نوع انسان کو تکلیف ہوتی ہے۔اس واسطے جہاں ضرورت پڑی وہاں یہ کہ دیا
کہ میری طرف سے اجازت ہے چنانچہ حدیثوں کی بجائے خود قرآن کریم میں اس کا ذکر فرما کر اسے
بنیادی اصول بنا دیا۔غرض فرمایا کہ تم نے انتقام نہیں لینا میں خود انتقام لوں گا چنانچہ جب یہ سارے
اپنی ناسمجھی اور جہالت کے نتیجہ میں ”بے دینوں (جو کہ حقیقی دین کے حامل تھے ) کے خلاف جمع
ہوئے تو خدا نے فرمایا تم نے انتقام نہیں لینا۔میں نے قران عظیم میں یہ کہا تھا اکید كیدا آج میں دنیا
کے سامنے تمہارے ذریعہ سے اپنی اس تدبیر کا مظاہرہ کرنے لگا ہوں جس میں تمہارے ہاتھ کا کوئی
دخل نہیں ہے۔چنانچہ وہ اجتماع جو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے نتیجہ میں عمل میں آیا تھا وہ کسی انسانی
دخل کے بغیر راتوں رات غائب ہو گیا۔مسلمانوں کو پتہ ہی نہیں لگا۔صبح اٹھے تو وہاں کوئی بھی نہیں تھا۔خدا تعالیٰ نے كُلّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَان کی رو سے اپنی ایسی تقدیر چلائی کہ وہ خود ہی بھاگ گئے۔خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۴۰۵ تا ۴۲۰)

آج 10 میں سے 10 باقی