سُوْرَۃُ الْاَعْلٰی

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
آیت ا تا ۴
۶۱۱
سورة الاعلى
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الاعلى
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ D
سَبْحِ اسْمَ رَبَّكَ الْأَعْلَى الَّذِي خَلَقَ فَسَوَى وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَى
اس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت جو ہے وہ کسی شعبہ میں بھی کسی قسم کا
نقص اور کمی اپنے اندر نہیں رکھتی۔دوسرے یہ بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ کی ربوبیت ضرورت اور تدریج کے
اصول کو سامنے رکھ کے جو اس نے بنائے ہیں خود ہی تدریجی طور پر ترقی دیتے ہوئے کمال تک پہنچاتی
ہے۔اور چونکہ انسان نے بھی خدا تعالیٰ کی صفات کا رنگ اپنے اوپر چڑھانا تھا یہاں اس واسطے کہا گیا
کہ اعلیٰ جو ہے ربوبیت وہ اللہ تعالیٰ کی ہے بعض دوسروں کو تو اپنے محدود قومی اور صلاحیتوں کے اندر
ایک عکس ایک ظل رکھا ہوا ہے۔الَّذِی خَلَقَ فَسَوی ، سوی کے دو معنی لغت عربی نے کئے ہیں۔ایک
یہ کہ درست اور اعتدال پر یعنی نہ دائیں جھکا ہوا نہ بائیں جھکا ہوا، بلکہ صراط مستقیم پر چلتے رہنے کی
طاقت رکھنے والا اور ترقی کا مادہ اپنے اندر رکھنے والا، بے عیب بنایا ہے الَّذِي خَلَقَ فَسَوی یہاں
انسان کا ویسے ذکر ہے کیونکہ سبح اسم ربك الأعلیٰ میں انسان کو مخاطب کیا گیا ہے نا۔تو انسان کو یعنی
ویسے دوسروں کو بھی بنایا ہے لیکن یہاں انسان ہے کیونکہ یہ مضمون انسان کے ساتھ نہی تعلق رکھتا ہے۔آیت ۱۴ ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيى
خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۲۸۸،۲۸۷)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں اپنی زبان میں اگر اس کا خلاصہ کرنا ہو تو وہ یہ ہوگا کہ جو

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۶۱۲
سورة الاعلى
شخص روحانی زندگی حاصل کرنا چاہے اور اس روحانی زندگی کے حصول کے بعد اللہ تعالیٰ جو حیات محض
ہے اور جس کی قدرتوں پر دنیا کی ہرشی کی حیات منحصر ہے اس کے بغیر وہ زندگی قائم ہی نہیں رہ سکتی تو
اس قسم کی روحانی زندگی جو حاصل کرنا چاہے اس کیلئے ضروری ہے کہ روح القدس اس کی مدد کو آئے
اور روح القدس سے وہ ان چیزوں کو ان ذرائع کو حاصل کرے جن کے حصول کے بعد روحانی زندگی ملا
کرتی ہے اور روح القدس کی مدد سے یہ اس کو ملتی ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنے
والا اور آپ کی سنت پر چلنے والا ہو اور جو شخص ابدی روحانی زندگی چاہتا ہے اور جسے یہ پسند نہیں جس
کے متعلق قرآن کریم نے کہا ہے لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْتی کہ نہ وہ زندگی ہوگی نہ موت ہوگی پریشانی
کا ایک عالم ہو گا بے اطمینان کی ایک دنیا ہوگی تکلیف اور دکھ ہو گا جس سے نجات کا کوئی راستہ نظر نہیں
آئے گا برداشت کی طاقت نہیں ہوگی اگر ایسی زندگی نہیں بلکہ وہ زندگی جو پاک زندگی ہے وہ زندگی جو
محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل روح القدس کی شاگردی حاصل کرنے کے بعد زندہ خدا سے تعلق
قائم کرنے کے بعد انسان کو ملتی ہے وہ زندگی اگر حاصل کرنی ہو تو ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ ہے کہ
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ (الاحزاب: ۲۲)
خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۲۷۰،۲۶۹)

آج 10 میں سے 10 باقی