سُوْرَۃُ الْفَجْرِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۶۱۵
سورة الفجر
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الفجر
آیت ۲۸ تا ۳۱ يَايَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ
رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي۔انسان کی زندگی کا مقصد یہ ہے کہ وہ قرب الہی کو حاصل کرے تا کہ اسے کامل اطمینان نصیب ہو۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً -
اس میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی تعلیم کی رو سے انسان کو احسن تقویم کی صورت میں پیدا کیا گیا ہے
اس لئے انسان کے لئے یہ ضروری ہے کہ اسے جو قو تیں اور استعدادیں دی گئی ہیں وہ ان کے ذریعہ
خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔خدا تعالیٰ کا وصل اسے نصیب ہو۔چنانچہ سورۃ فجر کی
ان آیات میں یہ بتایا گیا ہے کہ جب تک انسان کو اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل نہ ہو اور خدا تعالیٰ کا پیار نہ
ملے اس وقت تک اسے اطمینان کامل بھی نصیب نہیں ہوتا چنانچہ تم دیکھ لو آج دنیا میں جس طرف بھی
نظر دوڑاؤ تمہیں کامل اطمینان کا فقدان نظر آئے گا۔امریکہ میں بھی اور روس میں بھی۔لوگوں نے دنیا
تو بہت اکٹھی کر لی لیکن دل کا اطمینان ان کو حاصل نہیں۔میں انگلستان میں پڑھتارہاہوں۔میں وہاں
کھل کر کہتا تھا کہ اطمینان قلب تمہیں اسلام کے سوا کہیں نہیں مل سکتا۔جو طالب علم میرے ساتھ
بے تکلف تھے وہ کہا کرتے تھے کہ انہیں سب کچھ پل گیا لیکن اطمینان قلب نہیں ملا۔اب بھی میں جب
کبھی باہر کے ملکوں کے دورے پر جاتا ہوں سب لوگ یہی کہتے ہیں کہ دنیا مل گئی ، دولت مل گئی،
سائنسی تحقیقات کے میدان میں ترقی کرلی اور نالائقیوں کی وجہ سے ان کے غلط استعمال پر بھی
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۶۱۶
سورة الفجر
جرات مل گئی لیکن ان کو اطمینان قلب نصیب نہیں ہوا۔کیسے نصیب ہوتا جب کہ وہ اللہ تعالیٰ کی اس
آواز کو نہیں سنتے جو قرآن کریم کے ذریعہ بلند کی جاتی ہے۔پس یا درکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے وصل
کے بغیر انسان کو کامل اطمینان نہیں مل سکتا اور یہ اللہ تعالیٰ کے فضل پر منحصر ہے لیکن فطرت کی تمام
صلاحیتوں کی کامل نشود نما اور پھر صحیح استعمال ہی کے نتیجہ میں انسان
اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کیا
کرتا ہے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۲۱ تا۲۲۲)
انسان جس طرح جسمانی لحاظ سے نشو و نما حاصل کرتا ہے پہلے ارتقا کے کئی دوروں میں سے وہ
رحم مادر میں گزرتا ہے اور پھر بہت سے ارتقائی دوروں میں سے وہ پیدائش کے بعد وہ اس دنیا میں
گزرتا ہے پھر وہ اپنی بلوغت کو پہنچتا ہے جسمانی طور پر اگر وہ لمبی عمر پائے تو وہ انحطاط کے زمانہ کو پاتا
ہے۔اس کے مشابہ مگر (ایک فرق کے ساتھ ) روحانی ارتقا اور روحانی نشو ونما بھی وہ حاصل کرتا ہے
پہلے وہ تقویٰ کی موٹی موٹی راہوں پر چلتا ہے پھر وہ اس کتاب عظیم سے جو ھدی لِلْمُتَّقِينَ ہے تقویٰ کی
مزید باریک راہوں کا علم حاصل کرتا اور اس کے مطابق اپنی زندگی کے دن گزارتا ہے اسی طرح وہ
روحانی ترقی کرتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ اپنی روحانی بلوغت کو پہنچتا ہے جس کے بعد کوئی انحطاط نہیں
اور یہ فرق ہے روحانی اور جسمانی بلوغتوں میں کہ جسمانی بلوغت کے بعد اس دنیا میں ایک انحطاط کا
زمانہ بھی بہت سے لوگوں پر آتا ہے لیکن روحانی بلوغت کے بعد پھر انحطاط کا کوئی زمانہ روحانی بالغ پر
نہیں آتا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے لطیف رنگ میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔فرمایا جسے
بشاشت ایمانی حاصل ہو جائے اس کو پھر شیطان کے حملوں کا کوئی خوف باقی نہیں رہتا الفاظ مجھے یاد
نہیں اسی قسم کا مفہوم ہے یعنی جس کے اعمال صالحہ فطرت کا ایک حصہ بن جائیں اور ان کی بجا آوری
میں وہ کوئی تکلیف یا کوفت محسوس نہ کرے اسے کسی قسم کی کوشش اور جدو جہد نہ کرنی پڑے بلکہ جس
طرح وہ سانس لیتا ہے اور زندگی کو قائم رکھتا ہے اسی طرح ایسا شخص بشاشت کے ساتھ خدا تعالیٰ کے
احکام کو بجالاتا ہے اور جس شخص کے دل میں اس قدر بشاشت اعمال صالحہ کے بجالانے میں پیدا ہواور
خدا تعالیٰ کے لئے ہر دکھ جو وہ سہے دنیا اسے دکھ سمجھے تو سمجھے وہ اس میں لذت محسوس کرے اس بلوغت
کے بعد کسی قسم کے روحانی انحطاط کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یہی وہ کیفیت ہے بلوغت کی جس کی
طرف قرآن کریم نے اس آیت میں اشارہ کیا ہے: يَايَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَينَةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۶۱۷
سورة الفجر
رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي -
تو اس دنیا میں دنیا کی اس زندگی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک فیصلہ ہر فرد بشر کے متعلق کیا جاتا
ہے ہر اس فرد بشر کے متعلق جو اپنی قربانیوں کو انتہاء تک پہنچاتا اور اپنے رب کی محبت میں اپنے نفس کو
کلی طور پر مٹا دیتا اور اس پر ایک موت وارد کر دیتا ہے اس پر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
اسے یہ بشارت دیتا ہے کہ اب تو ایسے مقام تک پہنچ گیا ہے کہ جنت کا یقینی طور پر ہمیشہ کے لئے تو
وارث رہے گا اور شیطان تجھے بہکانے میں کامیاب نہیں ہو گا۔(خطبات ناصر جلد اول صفحہ ۱۰۱۵،۱۰۱۴)