سُوْرَۃُ الْبَلَدِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۶۱۹
سورة البلد
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة البلد
آیت لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ ۵
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ۔کہ ہم نے انسان کو رہین محنت بنایا ہے۔في كبد کے معنے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے تفسیر صغیر میں رہینِ محنت کے کئے ہیں وہی معنے
میں اس وقت لے رہا ہوں یعنی انسان کو ایسا بنایا ہے کہ وہ اپنی محنت کا رہین ہے۔اس سے بہت سی
باتوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔محنت اس وقت ہی ہو سکتی ہے جب محنت کرنے کی قوتیں اور استعداد میں بھی ہوں۔بعض بچے
لاتوں کی کمزوری لے کر پیدا ہوتے ہیں۔کئی ایسے بچے ہیں میرے پاس بھی خطوط آتے رہتے ہیں کہ
تین، چار سال کا بچہ ہے وہ ٹھیک طرح کھڑا ہی نہیں ہو سکتا۔اب ایسا بچہ دوڑنے کی استعداد نہیں رکھتا تو دوڑ
کے میدان میں محنت کر کے انعام حاصل نہیں کر سکتا اس لئے کہ دوڑنے کی طاقت ہی اس کے اندر
موجود نہیں تو رہین محنت انسان
کو بنایا ہے۔یہ ہمیں بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بھی فرمایا کہ انسان
کو بہت سی قوتیں اور طاقتیں عطا کی گئی ہیں جن کو وہ استعمال کر سکتا ہے۔پھر جب خدا تعالیٰ کی طرف
سے یہ اعلان ہوا کہ انسان
کو رہینِ محنت بنایا ہے تو اس میں اس طرف بھی اشارہ پایا جاتا ہے کہ کس غرض
کے لئے محنت کی جاتی ہے۔آخر انسان کوئی کام کرتا ہے تو کوئی مقصد بھی سامنے ہونا چاہیے۔تو
خدا تعالیٰ نے اس میں یہ بھی بتایا ہے کہ اُس نے انسان کے سامنے زندگی گزارنے کا منصوبہ بھی پیش کیا
ہے کہ وہ کن اغراض کے لئے اپنی قوتوں اور استعدادوں کو استعمال کریں۔ان مقاصد کے لئے تیسرا
اشارہ اس طرف ہے کہ محنت کرنے کی طاقتیں بھی ہیں اور مقاصد بھی ہمارے سامنے رکھے گئے ہیں

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۲۰
سورة البلد
یعنی جو خدا دا د قو تیں اور استعدادیں ہیں اور اللہ تعالیٰ نے جو مقصد ہمارے سامنے رکھا ہے اس مقصد
کے لئے جب ہم کوشش کریں گے تو حاصل کیا ہوگا ؟ ہمیں کیا ملے گا؟ تو دنیا میں جو مقابلہ ہے اس میں
ہر شخص کو انعام نہیں ملتا لیکن یہاں اعلان کرنے والی اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اس لئے یہ بھی اشارہ کیا کہ
جب تم ہماری قوتوں اور استعدادوں کو ہمارے بتائے ہوئے مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرو
گے اور بہت محنت کرو گے تو تمہیں تمہاری قوتوں اور استعدادوں اور تمہاری محنتوں کا نتیجہ اور پھل
اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنت کی صورت میں ملے گا۔یہ ایسا مقابلہ ہے جس میں اوّل۔دوم۔سوم کو انعام
نہیں ملتا۔ہر شخص اپنی نیت کے مطابق اور اپنی کوشش کے مطابق اور اپنی استعداد کے مطابق ثمرہ
حاصل کرتا ہے اور پھل پاتا ہے۔پھر آگے اسی سورۃ میں بتایا ہے کہ ایک بات کا خیال رکھیں! دنیا کے
مقابلے میں بددیانتی بھی ہو سکتی ہے مثلاً ابھی یہاں بھی شور مچا ہوا ہے کہ اتھلیٹ ڈرگز (Drugs)
استعمال کر رہے ہیں جس کے استعمال کرنے کی اجازت نہیں اور یہ کھیل کے میدان میں بددیانتی کے
مترادف ہے۔اوّل اور دوم آنے کا مقابلہ ہے اور بددیانتی سے حصول انعام کی کوشش کی جارہی ہے۔تو اللہ تعالیٰ اسی سورۃ میں فرماتا ہے کہ یہ نہ سمجھنا کہ تمہارے اندرونے کو جاننے والا کوئی نہیں خدا تعالیٰ
کی ذات سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں اس لئے بددیانتی کر کے خوشامدانہ طریقے پر لوگوں کو خوش کرنے
کے لئے جو نیک اعمال بجالاؤ گے اس کا پھل تمہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ملے گا۔خدا کہے گا کہ
جن کی خاطر تم نے یہ کوششیں کی ہیں اُن سے جا کر یہ انعام لینے کی کوشش کرو میرے گھر میں تمہارا کوئی
حصہ نہیں ہے۔پس في كبد میں ان ساری باتوں کی طرف اشارہ ہوتا ہے یہاں کہا گیا ہے کہ رہین محنت ، اسلام
کی اصطلاح میں جو آخری چیز اس سلسلہ میں میں بتانا چاہتا ہوں ابتدائی تمہید میں وہ یہ ہے کہ مادی
ذرائع سے جو تد بیر کی جاتی ہے صرف اسی کا نام محنت نہیں ہے یعنی اسلامی اصطلاح میں صرف اسی کو
محنت نہیں کہتے۔دنیا میں تو اسی کو محنت کہتے ہیں مثلاً کھلاڑی ہیں وہ دوڑوں میں آگے نکلنا چاہتے
ہیں۔وہ ورزشیں کرتے ہیں۔ضرورت کے مطابق ان کو غذا دی جاتی ہے۔ان کے کوچ (Coach)
خیال رکھتے ہیں کہ وہ وقت ضائع نہ کریں اور وقت کو ایسا خرچ کریں کہ جو دوڑ کی قابلیت ہے اس پر اثر
انداز ہو وغیرہ وغیرہ۔یہ ساری امدادی تدبیریں ہیں جو وہ کر رہے ہوتے ہیں لیکن ہمیں اسلامی

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۲۱
سورة البلد
اصطلاح یہ بتاتی ہے کہ جب قرآن کریم یا جو اسلامی لٹریچر قرآن کریم کی تفسیر میں ہے وہ محنت کا ذکر
کرے تو اس کے معنے دونوں کے ہیں یعنی مادی تدبیر بھی اور دعا بھی یعنی دونوں چیزیں علیحدہ علیحدہ
نمایاں حیثیت رکھنے کے باوجود پھر بھی ایک دوسرے سے جدا نہیں۔پس جب قرآن کریم نے کہا لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كبد کہ انسان کو اس کی محنت کے مطابق
پھل ملے گا تو اس میں یہ بھی بتایا کہ اس کی محنت میں محض پچھلی رات دو دو گھنٹے عبادت کرنا نہیں
بلکہ نیک نیتی سے عبادت کرنا۔دوسروں پر رعب ڈالنے کے لئے یا دکھاوے کی عبادت نہ ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ خدا کا ایک بندہ خدا تعالیٰ سے اس قسم کے
تعلقات کو اس طرح چھپاتا ہے جس طرح میاں بیوی اپنے تعلقات کو چھپاتے ہیں اور اُن کو پر دے
میں رکھتے ہیں اور کسی نے شاید لطیفہ ہی بنایا ہوگا کہ ایک شخص تھا وہ رات کے وقت بڑی آہ وزاری کیا
کرتا تھا۔اس کا ایک مرید تھا اس نے ایک دن خیال کیا کہ میں بھی ان نوافل کی عبادت میں تضرع اور
ابتہال میں شامل ہوں اور اپنے پیر کے ساتھ میں بھی نفل پڑھوں تو وہ مہمان ٹھہرا ہوا تھا۔اس نے سوچا
کہ اگر کمرہ کا دروازہ بند ہوا تو مشکل ہے اگر کھلا ہوا تو کوشش کروں گا وہ تو نماز میں اتنے مشغول ہوں
گے کہ ان کو پتا بھی نہیں لگنا کہ اُن کے ساتھ جا کر کوئی کھڑا ہو گیا ہے۔وہ دبے پاؤں چپ کر کے آیا۔دروازہ کھلا تھا۔کھول کر اندردیکھا تو پیر صاحب تو خراٹے لے رہے تھے اور ٹیپ ریکارڈر گریہ وزاری
کر رہا تھا۔پس یہ چالاکیاں دنیا میں چل سکتی ہیں مگر اس سورۃ البلد میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ نہ سمجھنا
کہ تمہیں دیکھنے والا کوئی نہیں۔تمہارے ساتھ جس کا تعلق ہے اس کو تو اونگھ بھی نہیں آتی۔نیند اور
خراٹے لینے کا تو کوئی سوال بھی نہیں۔اس کی نگاہ سے تم کیسے بچ جاؤ گے اور تمہاری چالاکیاں اس کے
سامنے کیسے چلیں گی؟ اور جیسا کہ میں اب بتا رہا ہوں، محنت میں مادی تدابیر ساری شامل ہیں اور دعا
شامل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے جس کا میں اب حوالہ دے رہا ہوں
کہ تدبیر کو اپنی انتہا تک پہنچاؤ وہ اسی في كبد کی تفسیر ہے اور دعا کو اپنی انتہا تک پہنچاؤ تب تمہیں
بہترین بدلہ ملے گا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض مختصر اور بعض بہت سی لمبی احادیث ہیں جن میں
اس بات کو بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے اور یہ ایک حقیقت ہے۔بعض لوگ آہستہ آہستہ
ظاہر کی طرف جھک جاتے ہیں جو بڑا آسان کام ہے اور جو باطن ہے اور جس کا تعلق خدا تعالیٰ کے

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۶۲۲
سورة البلد
ساتھ ہے اور جس کا تعلق انسان کی اپنی نیک نیتی کے ساتھ ہے اور جس کا تعلق خدا تعالیٰ کی ذات اور
صفات کی معرفت کے ساتھ ہے اور جس کا تعلق انتہائی عاجزی اور انکساری کے ساتھ ہے اُس کو وہ
بھول جاتے ہیں۔تو بات یہی سچ ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا اعلان بھی ہے۔خدا تعالیٰ کا ئنات کا مالک ہے۔ہم نے اپنی زندگی میں تجربہ بھی یہی کیا ہے۔ہمارا مشاہدہ بھی یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی باتیں ہی سچی
ہوتی ہیں۔باقی یہ دنیا تو آدھا سچ بولتی ہے اور آدھا جھوٹ بولتی ہے۔جب تک کوئی شخص نیک نیتی اور
اخلاص کے ساتھ انتہائی کوشش نہ کرے خدا تعالیٰ کے راستے میں اور یہ کوشش محض تدبیر سے نہ ہو بلکہ
دعا ئیں بھی اسی طرح اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی ہوں جب تک یہ حالت نہ ہو اس وقت تک اپنی استعداد
اور صلاحیت کے مطابق جو بہترین بدلہ کسی کو مل سکتا ہے وہ اسے نہیں مل سکتا۔اگر کہیں یہ خامی ہوگی تو
کچھ پل جائے گا۔خدا تعالیٰ بڑا غفار بھی ہے لیکن خدا تعالیٰ کے ہاں چالاکیاں نہیں چلا کرتیں۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۴۰۱ تا ۴۰۴)
آیت ۱۲ تا ۱۷ فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ وَ مَا ادريكَ مَا الْعَقَبَةُ فَقُ
رَقَبَةٍ اَوْ إِطْعَمُ فِي يَوْمٍ ذِى مَسْغَبَةٍ يَتِيمَا ذَا مَقْرَبَةِ
أَوْ مِسْكِينَا ذَا مَتْرَبَةٍ
آخری سپارے کی جو آیات میں نے اس وقت پڑھی ہیں ان میں بھی یہی مضمون ہے کہ ہم نے
انسان کے لئے ایسے سامان پیدا کئے ہیں کہ اگر وہ ان کو پہچانتا اور ہمارے بتائے ہوئے طریق پر عمل
کرتا تو اس کے لئے ممکن تھا کہ وہ روحانی بلندیوں کو حاصل کرتا چلا جاتا لیکن ان تمام سامانوں کے
باوجود اور اس ہدایت کے باوجود جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے ذریعہ بنی نوع انسان پر نازل کی۔اس نے اس طرف توجہ نہیں کی۔فَلَا اقتحم العقبة اور ان روحانی بلندیوں تک اس نے پہنچنے کی
کوشش نہیں کی جن روحانی بلندیوں تک پہنچنے کے لئے اس کے لئے سامان مہیا کئے گئے تھے۔پھر
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب ہم نے یہ کہا کہ اس نے روحانی بلندیوں تک پہنچنے کی کوشش نہیں کی تو اس
سے ہمارا مطلب یہ ہے کہ نہ اس نے اپنی گردن شیطانی غلامی سے آزاد کی اور نہ اس نے یہ کوشش کی

۶۲۳
سورة البلد
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
کہ اس کے بھائیوں کی گردنیں بھوک کی غلامی اور شیطان کی غلامی سے آزاد ہو جائیں۔اس کے ایک
معنی یہ بھی کئے جاتے ہیں کہ غلاموں کو آزاد کرنا۔اپنی جگہ پر یہ معنے درست ہیں لیکن فَاقُ رَقَبَةٍ اور
عشق مِنَ النَّارِ کے الفاظ وضاحت کے ساتھ ایک ہی مضمون کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔تو اگر چہ
اس میں بھی بڑا ثواب ہے کہ ان لوگوں کو انسان آزادی کی فضا مہیا کرے یا آزادی کی فضا مہیا ہونے
میں ان کی امداد کرے۔جو انسان ظلم اور اپنی غفلت کے نتیجہ میں غلام بن چکے ہیں لیکن اس میں بھی
کوئی شک نہیں کہ ایک اس سے بھی زیادہ مظلوم اور قابل رحم غلام ہے جس کو آزاد کرنا اور کروانا
ہمارے لئے زیادہ ثواب کا موجب ہے اور زیادہ رحمت کا موجب ہے اور زیادہ مغفرت کا موجب
ہے اور وہ اپنا نفس ہے۔جب وہ شیطان کا غلام بن جاتا ہے اور خدا کی دی ہوئی آزادی سے محروم
کر دیا جاتا ہے یعنی وہ آزادی جو خدا کے قرب میں حاصل کی جاتی ہے۔وہ آزادی جو خدا کی رحمت
کے سایہ میں حاصل کی جاتی ہے۔وہ آزادی جو خدا کی مغفرت کے احاطہ کے اندر حاصل کی جاتی ہے۔تو یہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ فقُ رقبة کے سامان تو تھے مگر انسان نے اس طرف توجہ نہیں دی اور
وہ اس کی طرف متوجہ نہیں ہوا اور اس نے ان سامانوں سے فائدہ نہیں اٹھایا اور غلام کا غلام ہی رہا
حالانکہ ہم نے ماہ رمضان کی عبادتوں کو خاص طور پر اس کے لئے اس لئے مقرر کیا تھا کہ اگر وہ کوشش
کرے اور سعی کرے اور مجاہدہ کرے اور ہماری راہ میں قربانیاں دے اس طرح پر کہ ہمارے لئے
بھوکا رہے۔ہماری خاطر ہمارے بھوکے بندوں کو کھانا کھلائے تو وہ اپنی گردن کو شیطان کی غلامی
سے آزاد کروا سکتا تھا۔وہ ان زنجیروں سے آزاد ہو سکتا تھا جن کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے۔ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا (الحاقة: ۳۳) کہ بڑی لمبی زنجیریں جہنم کے قید خانہ میں ڈالی جائیں گی لیکن
اس نے ان سامانوں کے ہوتے ہوئے بھی ، ان کی موجودگی میں بھی اپنی گردن کو شیطان کی غلامی سے
آزاد نہیں کیا۔اسی طرح ایک اور ذمہ داری اس کے اوپر تھی اور وہ یہ تھی کہ اپنے بھائیوں کو بھوک کی اور شیطان کی
غلامی سے آزاد کرے۔قرآن کریم نے یہاں الفاظ بھوک کے رکھے ہیں لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے بڑی وضاحت سے بتایا ہے كَادَ الْفَقْرُ أَنْ يَكُونَ كُفْرًا (مشکوۃ کتاب الآداب) کہ بھوک جو ہے
وہ کبھی کفر اور ضلالت پر منتج ہوتی ہے۔بھوک کے نتیجہ میں انسان بسا اوقات شیطان کے دام فریب

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۶۲۴
سورة البلد
میں آجاتا ہے اور اپنے رب کو چھوڑ دیتا اور بھول جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کو رزاق سمجھنے کی بجائے وہ
شیطان کے پاس اس شرط پر اپنی روح کو بیچ دیتا ہے (جیسا کہ ہماری بعض کہانیوں میں شیطان کے
پاس روح کو بیچنے کا ذکر بھی ہے کہ وہ شیطان کے پاس اپنی روح کو اس شرط پر بیچتا ہے ) کہ وہ اس کو
دنیوی اموال اور اسباب اور متاع مہیا کرے گا اور اس کی روح شیطان اس لئے خرید لیتا ہے کہ خدا کو
یہ کہہ سکے کہ میں نے کہا تھا اے رب! کہ میں تیرے بندوں کو بہکاؤں گا۔دیکھ! یہ تیرا بندہ تھا مگر تیرا بندہ
نہیں بنا۔اور دیکھ میں اس کی روح
کو جہنم میں پھینک رہا ہوں۔اس کو میں نے اس قدر گمراہ ، طافی اور منکر
اور سرکش بنا دیا ہے کہ تیرے غضب کا مورد ہو گیا ہے۔تیرے قہر کی تجلی نے جلد اسے کوئلہ کر دیا ہے۔تو بھوک بسا اوقات کمزور دل میں کفر پیدا کرتی ہے۔اس لئے اگر چہ اللہ تعالیٰ نے یہاں بھوک کا
ذکر کیا ہے لیکن چونکہ وہ بھی ایک بڑی وجہ تھی کفر کی اس لئے اس کو یہاں بیان کر دیا اور اصل مقصد فانی
رقبة کا ہی ہے پہلے فقرہ میں اپنی گردن کو شیطان کی غلامی سے آزاد کرانا اور دوسرے فقرہ میں اپنے
بھائیوں کی گردنوں کو شیطان کی غلامی سے آزاد کرانا مطلوب ہے۔وہ غلامی جو بسا اوقات بھوک کے
نتیجہ میں اور فقر اور محتاجی سے مجبور ہو کر انسان کو اختیار کرنی پڑتی ہے اسی لئے احادیث میں کثرت
سے یہ روایت آتی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عام طور پر بڑے ہی سخی تھے۔اتنے سخی کہ اگر آپ
کی سخاوت کے واقعات جو ظاہر میں وقوع پذیر ہوئے (اللہ تعالیٰ کا ہر بزرگ بندہ اور نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم سے اور کون زیادہ بزرگ ہوگا بعض نیکیاں ظاہر میں کرتا ہے اور بعض اس رنگ میں کرتا ہے کہ
کسی کو ان کا علم تک نہیں ہوتا۔تو جن کا ہمیں علم ہے اگر ان کو بھی ) اکٹھا کیا جائے تو تاریخ ایسے سخی کی
مثال دنیا کے سامنے پیش نہیں کر سکتی۔اس کے باوجود احادیث میں آتا ہے کہ رمضان کے مہینہ میں
آپ کی سخاوت بہت بڑھ جاتی تھی اور اس کی مثال ایسی ہی بن جاتی تھی جیسے کہ خدا تعالیٰ کی رحمت کی
ٹھنڈی ہوا بڑی تیز چل رہی ہو تو تیز ہوا کی طرح آپ کی سخاوت ان دنوں میں جوش میں آکر دنیا کے
سامنے ظاہر ہو رہی ہوتی تھی۔(بخاری کتاب الصوم)۔۔۔۔۔۔۔۔بھوک ایک تو حادَ الْفَقْرُ أَنْ يَكُونَ كُفْرًا ایک غلامی بنتی ہے نا؟ بھوک کے نتیجہ میں ہمیں ایک
اور قسم کی غلامی بھی نظر آرہی ہے اور اس حدیث کے یہ بھی ایک معنی ہیں کہ جب کوئی قوم بھوک سے
مرنے لگتی ہے تو وہ غیر قوموں کی غلامی اختیار کرتی ہے۔چنانچہ وہ اقوام جوان قوموں کو غلہ مہیا کرتی

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۶۲۵
سورة البلد
ہیں اور غذا مہیا کرتی ہیں جہاں کمی ہو وہ اپنے مالکانہ اثر ورسوخ اور سیاسی دباؤ کو استعمال بھی کرتی
ہیں اور غلہ لینے والی قو میں اپنے آپ کو پوری آزاد محسوس نہیں کرتیں۔اللہ تعالیٰ ہماری قوم کو اس سے
محفوظ رکھے۔پس ایک تو یہ دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ رحمت کی بارش برسائے اور ہمارے ملک میں غذا کی
قلت نہ ہو۔دوسرے ہمیں اللہ تعالیٰ نے جو قرآن کریم میں یہ تعلیم دی ہے کہ یتیم اور مسکین کو کھانا کھلاؤ
اس
کو نہیں بھولنا چاہیے۔مِسْكِيناً ذَا مَتْرَبَةٍ کے ایک معنی یہ ہیں کہ جس نے اپنی طرف سے مال کمانے کی پوری کوشش کی
ہے اگر اس کو اور کچھ نہیں ملا تو اس نے مزدوری کی ہے اور وہ گرد آلود ہے اور ذَا مَتْرَبَةٍ ہے۔پس
ذَا مَتْرَبَة کے معنے یہ ہیں کہ ایسا مسکین جس کو مانگنے کی عادت نہیں۔بہت سارے لوگ آپ کو
خوش پوش نظر آئیں گے اور اندر سے وہ بہت غریب ہوں گے۔مانگ مانگ کے گزارہ کر لیتے ہیں،
مانگ کے کپڑے پہن لئے ، مانگ کے کھالیا اور کام کوئی نہ کیا۔تو یہ ذہنیت بڑی گندی ہے اس سے بچنا
چاہیے۔اللہ تعالیٰ جماعت کے افراد کو اس سے محفوظ رکھے۔تو جس کو ضرورت ہے وہ اپنی طرف سے پوری کوشش کرے۔اگر اور کوئی کام نہیں ملتا تو مزدوری
کرے۔آخر بڑے بڑے کبار صحابہ جب ہجرت کر کے مدینہ میں آئے تو بعض انصار نے کہا کہ
ہمارے پاس مال ہے آؤ مل کر بانٹ لیں۔انہوں نے کہا ہمیں تمہارا مال نہیں چاہیے درانتی ہے
کلہاڑی ہے اور رسہ ہے جنگل سے لکڑیاں کاٹ لاؤں گا اور انہیں بیچ کر گزارہ کروں گا۔تو ایسا بزرگ صحابی مدینہ میں آکر ذا متربة ہوگا کیونکہ اس کے کپڑے گرد آلود ہوں گے۔تو
مطلب یہ ہے کہ ایک طرف تو ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ کہا کہ مانگنے سے دوسرے کا سہارا لینے سے بچنے کی
انتہائی کوشش کرو ذا متربة بن جاؤ اور کچھ نہ ملے تو مزدوری کرلو لیکن دوسری طرف دوسروں کو کہا کہ
تمہارا یہ بھائی اتنا باغیرت ہے کہ اس کو ایک لمحہ کے لئے بھی یہ پسند نہیں کہ تمہارے آگے ہاتھ
پھیلائے۔اس نے جب اور کچھ نہیں ہوا تو مزدوری کرنی شروع کر دی۔دیکھ لو اس کے کپڑوں کو دیکھ لو
اس کے چہرہ کو !! یہ ذَا مَتْرَبَةِ ہے یا نہیں؟ تو اس کا ذَا مَتْرَبة ہونا اس کی غیرت کی دلیل ہے۔اس
بات کی دلیل ہے کہ یہ شخص مانگنے کو عار سمجھتا ہے لیکن اس کے باوجود ملک کے حالات کے لحاظ سے اس

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۶۲۶
سورة البلد
کے اپنے خاندان کے حالات کے لحاظ سے کہ بچے زیادہ ہیں اور یہ اتنا کما نہیں سکا۔اس کے گھر میں
پھر بھی بھوک نظر آتی ہے۔اب
تمہارا فرض ہے اپنے اس بھائی کی مددکر ولیکن آپ اپنے ان بھائیوں
کی مدد نہیں کر سکتے جب تک آپ اپنی زندگی کو سادہ نہ بنائیں۔خصوصا کھانے کے معاملہ میں۔(خطبات ناصر جلد دہم صفحہ ۱۰ تا ۱۴)

آج 10 میں سے 10 باقی