سُوْرَۃُ الْاِنْشِرَاحِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ
۶۲۷
سورة الم نشرح
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسیر سورۃ الم نشرح
آیت ۸ فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبُ۔پس اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی اس آیہ کریمہ میں فرمایا ہے کہ ایک دور کے کام سے فارغ بھی ہو
گے اور ایک دوسرے دور میں داخل بھی ہو رہے ہو گے۔اگر تم میری محبت کی انتہا کو (اپنے دائرہ
استعداد میں ) پہنچنا چاہتے ہو تو پھر اس اصول کو یا درکھو کہ جب فرغت کا سوال ہو۔یعنی ایک دور پورا
ہو رہا ہو تو بنیادی طور پر تمہیں ایک سبق تو یہ دیا جاتا ہے کہ وہ کام فرغت کے معیار پر پورا اترتا ہو۔فرغ کے معنے عربی زبان میں کسی کام کو یا کسی چیز کو اس کے کمال تک پہنچانے کے ہوتے ہیں چنانچہ
منجد نے لکھا ہے کہ فرغ من الشّيء کے معنے ہوتے ہیں آگے یعنی کسی کام یا چیز کو کامل اور مکمل بنا
دیا۔اس کے سارے اجزاء پورے ہو گئے تب وہ عربی زبان کے لحاظ سے فرغت ہے مثلاً دسویں کا وہ
طالب علم جو دو پرچوں میں فیل ہو جاتا ہے اس کو فرخت نہیں کہا جائے گا یعنی اس کا کام مکمل نہیں ہوا
کیونکہ جہاں تک دسویں کے امتحان کی تیاری کا سوال تھا اس نے اپنی ذمہ داری کو کمال تک نہیں پہنچایا
اس لئے اس کے اگلے دور کی ترقی یا اس کے لئے جدوجہد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ فَإِذَا فَرغت یعنی جب تم ایک دور کے کام سے اور اس کی ذمہ داری
سے پورے طور پر فارغ ہو جاؤ اس معنے میں کہ جس ذمہ داری کو جس حد تک نباہنا ممکن تھا وہ تم نباہ لو،
اس میں کوئی پہلو کمزوری کا یا کوئی پہلو خامی کا باقی نہ رہ جائے تم اسے
مکمل اور پورا کر دو اور اس کے
سارے اجزاء نمایاں طور پر نشوونما پا چکیں تو پھر وہاں ٹھہرنا نہیں کیونکہ زندگی کی کوششوں میں ٹھہراؤ تو

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۶۲۸
سورة الم نشرح
موت کے مترادف ہے۔فرمایا فانصب ایک اور دور شروع ہو گیا پھر اس کے لئے تمہیں انتہائی کوشش
کرنی پڑے گی۔نصب کے ایک معنے رفعت اور مضبوطی سے قائم کرنے کے ہیں اور ایک معنے (جو فانصب اس
صیغے میں آیا ہے اس کے معنے ہیں) جَهَدَ وَ اجْتَهَدَ۔یعنی پورا زور لگا کر کام کو کیا اس لئے اگر ہم اس
کے مصدری معنے کو لیں۔تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پھر ذمہ داری کا جوا گلا دور ہے ایک تو وہ رفعت کا دور
ہوگا یعنی ایک بنیاد پہلے بن چکی ہے۔اب اس کے اوپر دوسری منزل بنے گی اور دوسرے یہ بتایا کہ
دوسری منزل پہلی منزل کی مضبوطی کا باعث ہوگی۔اس دنیا کی عمارتیں تو بعض دفعہ دوسری منزل کو برداشت نہیں کرتیں مثلاً کسی عمارت کے متعلق
انجینئر سے پوچھیں تو وہ کہہ دیتا ہے کہ اس کی بنیادیں دو منزلہ عمارت کے لئے نہیں بنائی گئیں۔بعض
دفعہ وہ کہہ دیتا ہے کہ چار منزلیں بن سکتی ہیں۔پانچویں منزل نہیں بن سکتی پس اس سے پتہ لگا کہ ہر
دوسری منزل پہلی منزل کو مضبوط نہیں کرتی بلکہ اس کی کمزوری کا باعث بن جاتی ہے لیکن روحانی دنیا
میں ہر دوسری منزل پہلی منزل کی مضبوطی اور ارتقاء کا سامان پیدا کرتی ہے۔فانصبُ میں اسی حقیقت
کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔پس مادی اور روحانی کاموں میں ایک نمایاں فرق یہ ہے کہ روحانی لحاظ سے جو دوسری منزل بنتی
ہے وہ پہلی منزل کی مضبوطی کا بھی سامان پیدا کرتی ہے اور اسی کی انتہا کو ہم انجام بخیر کہتے ہیں۔اس
لئے کسی انسان یا فرد واحد کی زندگی جو کہ مختلف ادوار سے گزرتی ہے اگر اس کی آخری منزل کمزور ہو تو
پہلی ساری منزلیں کمزور ہوں گی اس لئے یہ سمجھا جائے گا کہ اس کا انجام بخیر نہ ہوا۔غرض اس لحاظ سے بھی مادی اور روحانی تصور میں بالکل نمایاں فرق ہے مثلاً مادی طور پر ایک منزل
بنائی جاتی ہے مگر اس پر دوسری منزل نہیں بن سکتی کیونکہ پہلی منزل مضبوط نہیں ہے یا انجینئر کہتا ہے کہ
اس کی بنیاد دو منزلوں کو برداشت کر سکتی ہے اور بنتی ایک منزل ہے یعنی ایک منزل کے بوجھ سے زیادہ
برداشت کر سکتی ہے۔یہ بھی ممکن ہو گا کہ اس ایک منزل کی شکل میں وہ زیادہ طاقت کی ہوگی لیکن
روحانی طور پر دوسری منزل کے بغیر پہلی منزل کمزور رہ جاتی ہے اور تیسری منزل کے بغیر پہلی اور

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۶۲۹
سورة الم نشرح
دوسری منزلیں کمزور رہ جاتی ہیں اور آخری منزل کے بغیر تو ساری ویرانی ہے کیونکہ اس طرح انجام بخیر
نہیں ہوتا گویا اللہ تعالیٰ کی انتہائی رضا کے پانے کا جب وقت آیا تو اس وقت اللہ تعالیٰ کی انتہائی
ناراضگی مول لے لی۔پس اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے تمہاری فطرت کے لحاظ سے مختلف دور مقرر کئے
ہیں اس لئے تم ان میں سے گزر کر اور انتہائی جدوجہد کے بعد آخری منزل تک پہنچ سکتے ہو چنانچہ
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہی کو آپ غور سے دیکھیں تو وہاں بھی یہ نظر آئے گا کہ
آپ کے دور میں بھی مسلمانوں نے آہستہ آہستہ تدریجی ترقی کی۔وہ آپ کی قوت قدسیہ اور تعلیم وتربیت
کے نتیجہ میں منزل بمنزل آگے بڑھتے رہے اور منزل بمنزل بلند ہوتے اور رفعتوں کو حاصل کرتے
چلے گئے اور پھر اپنی آخری منزل کو اُنہوں نے پوری جدو جہد اور کوششوں اور قربانیوں کو انتہا تک پہنچا
کر بنایا اور اس طرح اُن کا انجام بخیر ہوا اور اللہ تعالیٰ کی یہ آواز ان کے کان میں آئی۔میرے
بندے! میری جنتوں میں داخل ہو جاؤ۔اس آخری عمارت یا منزل کے بعد جنت نہیں ہے کیونکہ اس
کے بعد جو عمارت ہے وہ تو دھڑام سے دوزخ میں جا گرتی ہے۔اس لئے اس لحاظ سے یہ بڑے خوف
کا مقام ہے۔غرض اس چھوٹی سی آیت میں بڑی حکمت کی بات بیان ہوئی ہے۔فرما یا کسی دور میں بھی تمہارے
سپر د جو کام کیا جائے اس دور کے کام کو فرغت کے طور پر کرنا ہے یعنی اس کو تمام کرنا ہے۔اس کو کامل
اور مکمل کرنا ہے اس کے تمام اجزاء کو پورا کرنا ہے۔لغت عربی کے لحاظ سے فرغت کے یہی معنے ہیں۔فرمایا جب کام مکمل ہو جائے تو پھر وہاں بیٹھ نہیں جانا اور یہ نہیں سمجھنا کہ بس جو کام کرنا تھا وہ کر لیا۔تم
جب تک اس دنیا میں زندہ ہو تمہیں اپنی زندگی کے مختلف ادوار کی ذمہ داریوں کو نباہنا ہوگا البتہ اس دُنیا
یعنی اُخروی زندگی کی ہم بات نہیں کر سکے۔انسان کا تصور یہی ہے کہ وہاں دنیوی قسم کا عمل نہیں ہوگا
ویسے وہاں بھی عمل تو ہوگا لیکن یہ عمل امتحان کے طور پر نہیں ہوگا کیا آپ کا یہ خیال ہے کہ جنت میں
اللہ تعالیٰ کا بندہ اس کا شکر ادا نہیں کرے گا؟ شکر ادا کرنا بھی تو آخر ایک عمل ہے یا کیا وہ الْحَمْدُ لِلَّهِ نہیں
پڑھے گا؟ اگر چہ وہ الْحَمْدُ لِلہ پڑھے گا تو یہ بھی ایک عمل ہے اگر چہ وہ الْحَمدُ لِلهِ اُس سے زیادہ

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۳۰
سورة الم نشرح
بصیرت کے ساتھ پڑھے گا جتنا اس دنیا میں پڑھتا ہے اس لئے کہ وہ خدا تعالیٰ کے پیار کو اس سے
زیادہ بصیرت کے ساتھ دیکھے گا جتنا وہ اس دُنیا میں دیکھ رہا ہے اس لئے اس کی حمد تو اس دنیا کی حمد سے
بہتر اور احسن ہوگی۔۔۔۔۔۔کی زندگی کا پورا ایک دور ہے اور کیونکہ مسلمانوں نے اس دور میں فَرَغْتَ پر عمل کیا تھا یعنی اس
دور مظلومیت کی زندگی میں عائد ہونے والی ذمہ داریوں کو انہوں نے پورے طور پر ادا کر دیا تھا۔اُن
کا کوئی جزو ایسا نہیں تھا کہ جس کو انہوں نے نظر انداز کر دیا ہو اور ادا نہ کیا ہو۔غرض انہوں نے اپنی
قربانیوں
کو مکمل بنادیا تھا چنانچہ ان
کا نتیجہ شاندار کامیابی کی شکل میں نکلا۔گواس کامیابی میں بہت ساری
اور چیزیں بھی شامل تھیں لیکن اس ایک خطبہ میں ان کی تفصیل بیان نہیں کی جاسکتی لیکن ایک شکل جو
بڑی نمایاں تھی وہ یہ تھی کہ مکہ کے ظالم سرداران نے مکہ سے باہر نکل کر جنگ کے ذریعہ اسلام کو مٹانا چاہا
تو اپنا سر اور دھڑ چھوڑ کر وہ قوم واپس مکہ کولوٹی۔ان کے بڑے بڑے سردار اس جنگ میں مارے گئے
تھے جس طرح خواب میں یا کہانیوں میں بے دھڑ کے انسان کا منظر دکھائی دیتا ہے یعنی بعض دفعہ بغیر
سر کے دھڑ چلنا شروع کر دیتا ہے۔حقیقتا کفار مکہ بغیر دھڑ کے واپس لوٹے اس لئے کہ جس سر نے یہ
منصوبہ بنایا تھا کہ مسلمانوں
کو قتل کر دیا جائے یا جس دماغ نے اسلام کو مٹانے کے متعلق سوچا تھا، اس کو
اللہ تعالیٰ نے ختم کردیا مگر اسلام ختم نہیں ہوا۔غرض اس دور میں امت محمدیہ نے جب کہ وہ ایک چھوٹی
سی امت تھی اور بڑے نازک دور سے گزر رہی تھی اس وقت اپنی ذمہ داریوں کو ان کے تمام اجزا کے
ساتھ نباہا اور انتہائی قربانیاں دیں۔پس واقعہ میں انہوں نے اس حکم پر عمل کیا اور فرغت کی رو سے ایک دور کی قربانیوں کو انتہا تک پہنچا
کر فانصب کے حکم پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اگلے دور کی طرف متوجہ ہو گئے۔یعنی بدر کی جنگ جس
میں پہلے دور کی انتہا اور انجام تھا اور نہایت شاندار انجام تھا اور خدا تعالیٰ کی محبت کا ایک عظیم الشان
اظہار تھا۔اُس وقت گویا ایک دور ختم ہوا۔اگلا حکم کیا ہے! آرام سے بیٹھوا او سو جاؤ تمہیں مزید قربانیاں
دینے کی ضرورت نہیں۔فرمایا فانصب۔ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔اس دور میں بھی انتہائی جد و جہد
کرنی پڑے گی اور جہاد سے کام لینا پڑے گا اور رفعتوں اور مضبوطی کے سامانوں کے لئے کوشش کرنی

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۶۳۱
سورة الم نشرح
پڑے گی۔غرض اس طرح امت محمدیہ کی فردی اور اجتماعی زندگی میں اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے
کا ایک نیا دور شروع ہوا۔پہلے دور کے بعد دوسرا، پھر تیسرا، پھر چوتھا وَ عَلى هذ القِیاس لیکن جس
وقت امت محمدیہ نے فرغت پر عمل کیا لیکن فانصب پر عمل نہیں کیا وہ سمجھے کہ ہم ساری دنیا کے حاکم بن
ن
گئے۔اب ہمیں فانصب پر عمل کرنے کی کیا ضرورت ہے تو تباہ ہو گئے مثلاً پین اسلامی سلطنت کا
ایک حصہ تھا اور اس پر مسلمان حکومت کرتے تھے۔مگر کجا یہ کہ طارق کی فوج بارہ ہزار کے قریب تھی اور
اس نے پین میں جا کر ایک لحاظ سے سارے یورپ کے ساتھ ٹکر لی اور انتہائی قربانی دی۔وہاں سمندر
کے ساحل پر کشتیاں نہیں جلائی گئی تھیں وہاں خدا تعالیٰ کے ساتھ محبت کے شعلے بھڑ کے تھے۔انہوں
نے کہا تھا کہ یہ دنیوی قربانیاں کیا چیز ہیں۔ہم اللہ تعالیٰ کی محبت کے شعلوں میں ہر چیز کو جلا دیتے ہیں
تا کہ ہمیں اس کے پیار کی ٹھنڈک ملے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنے پیار کی ٹھنڈک پہنچائی۔جس کے
نتیجہ میں مسلمانوں کی مٹھی بھر فوج کے سامنے عیسائی فوج نہیں ٹھہری اور وہ شکست کھا گئی حالانکہ
سارے یورپ والے مسلمانوں کو مٹانے کے لئے اکٹھے ہو گئے تھے۔خود سپین کے عیسائی بادشاہ کے
پاس بے تحا شا فوج تھی۔اسی طرح ترکی کی طرف سے مسلمان پولینڈ تک چلے گئے۔چنانچہ اس دور میں جب فرغت کے ساتھ ساتھ فانصب پر بھی عمل ہو رہا تھا۔ہر وہ طاقت جس نے
مسلمانوں سے ٹکر لی نا کام ہوئی اور ہر وہ دشمن جس نے اسلام کو مٹانے کی کوشش کی ہلاک ہو گیا۔پھر مسلمانوں پر ایک وقت ایسا آیا کہ جب انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ اب ساری دنیا ہمیں مل گئی۔ہم
نے اجتماعی زندگی میں جو کام کرنا تھا وہ کر لیا اس لئے اب ہمیں قربانیاں دینے کی ضرورت نہیں رہی
حالانکہ یہ نہیں سوچا کہ امت محمدیہ کی اجتماعی زندگی تو قیامت تک ممتد ہے۔قیامت سے پہلے تو
امت محمدیہ کی اجتماعی زندگی ختم نہیں ہوتی۔اس واسطے امت محمدیہ کی اجتماعی زندگی میں کوئی ایسا مقام
نہیں جب انسان یہ سمجھے کہ فاذا فرغت پر پورا اترنے کے بعد فانصب کا حکم نہیں رہا بلکہ اس آیت کی
رو سے قیامت تک ایک دور کے بعد دوسرا دور شروع ہوگا۔ایک نسل کے بعد دوسری نسل کو قربانیاں
دینی پڑیں گی۔۔۔۔۔۔میں نے بتایا ہے کہ انسانی زندگی میں چھوٹا بڑا دور آتا رہتا ہے۔ہمارا ایک دور مالی سال پر مشتمل

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۶۳۲
سورة الم نشرح
ہے اور وہ اب ختم ہو رہا ہے۔جیسا کہ میں بتا چکا ہوں ہر سال کے پورا ہونے پر فرغت کی کیفیت
پیدا ہوتی ہے یعنی جب ذمہ داری پوری ہوگئی ، سارے اجزاء کے مطابق ذمہ داری نباہ لی تو پھر اس
کے ساتھ لگتا ہوا دوسرا دور جو ہے اس کے متعلق یہ حکم ہے۔فَانْصَبُ یعنی ہر دور کے اختتام پر فرغت
والی کیفیت پیدا ہونی چاہیے۔انسانی کوشش مکمل ہونی چاہیے ادھوری نہیں رہنی چاہیے اور ہر دور
کے آخر پر جو اگلے دور کی ابتداء ہے اس کے لئے فانصب کا حکم ہے کہ اس میں پہلے سے بھی زیادہ
خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۵۷ تا ۶۶)
زور لگا نا چاہیے۔

آج 10 میں سے 10 باقی