سُوْرَۃُ التِّیْنِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۶۳۳
سورة التين
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة التين
91911
آیت ۵ تا ۸ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ثُمَّ رَدَدْنَهُ
أَسْفَلَ سَفِلِينَ ) إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ
منُونٍ ، فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ
قرآن کریم کی آیات کے مختلف بطون ہوتے ہیں اور ہر نیا بطن یا نیا مضمون جو بیان ہوا ہے وہ
ہماری نظر کے سامنے قرآن کریم کے حسن میں ایک اضافہ پیش کرتا ہے۔قرآن کریم تو کامل حسن کا
مالک ہے۔اس کا حسن تو ہمیشہ ہی کامل ہے اور اس کے احسان کے جلوے ہمیشہ کامل ہیں لیکن حالات
کی نسبت سے ان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ضرورتیں بدلتی ہیں۔علم کے نئے پہلو سامنے آتے ہیں چنانچہ
جو مضمون میں نے سورہ تین کی تفسیر میں بیان کیا تھا اس کے تسلسل میں اگلی آیتوں کے معنے ( بعض ان
معانی سے مختلف ہو جائیں گے جو اس سے پہلے ہماری جماعت میں یا اس سے پہلے بھی بیان ہو چکے
ہیں ) میں اب بیان کروں گا۔اللہ تعالیٰ نے اس سورہ میں بتایا ہے کہ ان تین ابتدائی روحانی انقلابات کا کامیابی کے ساتھ ختم ہو
کر ایک انقلاب عظیم کے زمانہ میں داخل ہو جانا ایک ایسا امر ہے جس سے بہت سی صداقتوں کا حقیقوں
کا ہمیں علم حاصل ہوتا ہے اس سے (۱) ایک تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ
تقویم اللہ تعالیٰ نے انسان کو احسن تقویم میں پیدا کیا ہے یعنی ان انقلابات سے یہ بات ثابت ہوتی
ہے کہ انسان کی پیدائش احسنِ تقویم کے رنگ میں ہوئی ہے۔احسن تقویم کے مختلف معنی کئے گئے ہیں

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۶۳۴
سورة التين
جو سارے کے سارے لغوی معنی کے مطابق ہی ہیں۔اس وقت میں جو معنی بیان کروں گا وہ یہ ہیں کہ
اللہ تعالیٰ نے انسان کو وہ تمام قوتیں اور استعداد میں عطا فرمائی ہیں وہ سب عالمین کی پوری طرح تسخیر
کرسکتا ہے۔تسخیر کے معنی عربی میں یہ ہوتے ہیں کہ اس نے اس عالمین میں جو کچھ بھی پیدا کیا ان سے
خدمت لینے کی اہلیت انسان کے اندر پیدا کر دی گئی ہے۔اسے وہ تمام قولی دئے گئے ہیں جن کے
نتیجہ میں وہ اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ اشیاء کو اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کر سکتا ہے اور (۲) دوسرے
یہ کہ اللہ تعالیٰ نے وہ تمام قوتیں انسان میں ودیعت فرما ئیں جن کے نتیجہ میں ان مخلوقات سے اس رنگ
میں خدمت لے سکتا ہے کہ وہ اسے اس کے قومی کی آخری نشو ونما تک لے جائیں اور وہ اللہ تعالیٰ کے
قرب کی منزلیں طے کرتا ہوا خدا کی رضا کو زیادہ سے زیادہ حاصل کر سکے یعنی وہ قو تیں جو ایک طرف
پیدائش عالمین کے مقصد کو پورا کرنے والی ہیں اور جس کا منتہاء مقصود حدیث قدسی لَوْ لَاكَ لَمَا
خَلَقْتُ الافلاک کی رو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے بہر حال اس عالمین کی تمام
چیزیں اس لئے پیدا کی گئی ہیں کہ ان سے انسان فائدہ حاصل کرے انسان کو وہ ساری قوتیں دی گئیں
کہ انسان اس سے فائدہ حاصل کر سکے اور ان سے خدمت لے سکے تو ایک طرف انسان اس قابل
ہے اور اس قابلیت کو اس نے ثابت کیا ہے کہ اس نے مخلوقات سے خدمت لی اور اس کے نتیجہ میں
مقصد پیدائش عالمین پورا ہوا اور دوسرے اسے وہ تمام قو تیں بخشی گئیں تا کہ اس عالمین کی خدمت
کے نتیجہ میں وہ زیادہ سے زیادہ روحانی ترقیات حاصل کر سکے اور احسن رنگ میں اللہ تعالیٰ کا عبد بن
سکے جس سے پیدائش انسانی کا مقصد پورا ہو۔پس یہ خدمتیں ایسی ہیں کہ پیدائش (خلق) کے ہر دو
مقاصد کو پورا کرنے والی ہیں یعنی پیدائش عالمین کے مقصد کو بھی اور پیدائش انسانی کے مقصد کو بھی پورا
کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم ان انقلابی ادوار پر غور کرو جن کا یہاں ذکر کیا گیا ہے جو حضرت آدم
سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک پھیلے ہوئے ہیں (آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
بعثت پر انسان چوتھے دور میں داخل ہو چکا ہے ) تم ان پر غور کرو تو اس نتیجہ پر پہنچو گے کہ انسان کو
احسن تقویم میں پیدا کیا گیا ہے۔انسان کی جدو جہد اور اس کے مجاہدہ سے پیدائش عالم کا مقصد بھی
پورا ہوتا ہے اور اس سے پیدائش انسانی کا مقصد بھی پورا ہوتا ہے۔

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۳۵
سورة التين
دوسرے ان زبر دست ادوار میں سے آخری عظیم انقلاب کے نتیجہ میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ
انسانوں کا ایک گروہ اپنی قوتوں کا صحیح استعمال نہ کرنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی سزا کا مستحق ہو جاتا
ہے اور جن انعامات کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ نے ان میں قو تیں اور استعدادیں پیدا کی تھیں ان
انعامات کے حصول سے وہ محروم ہو جاتے ہیں اور ان کا نام اس گروہ میں شامل ہو جاتا ہے جسے ہم
اسفل سفدِین کہتے ہیں کیونکہ ایک چیز مثلاً زمین سے اٹھی اور پچاس گز او پر گئی۔اگر وہ نا کام ہوگی
تو پچاس گز نیچے آجائے گی۔ایک چیز جس میں طاقت رکھی گئی ہے دوسو گز اوپر جانے کی تو وہ دوسوگز
او پر گئی اور پھر اپنی جگہ پر واپس آ جائے گی۔انسان میں طاقت رکھی گئی ہے نچلی سے نچلی جگہ سے بلند
ہوکر بلند سے بلند تر مقام تک پہنچنے کی۔جس وقت وہ نا کام ہوگا تو مخلوقات کے مقابلے میں بھی کہیں
نیچے جا گرے گا۔یہی قانون قدرت ہے یہی قانون شریعت ہے اور یہی قانون روحانیت ہے۔پس
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان انقلابات کا یہ نتیجہ ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ لوگ آسفل سفلین کے گروہ میں
اس لئے شامل ہو گئے کہ انہوں نے اپنی قوتوں اور استعدادوں کا صحیح استعمال کر کے ان نعمتوں کو
حاصل نہیں کیا جن کے لئے اس عالمین کو اور ان کے وجود کو پیدا کیا گیا تھا۔تیسری چیز ان انقلابات سے یہ ظاہر ہوتی ہے کہ باوجود اس کے کہ شیطان ظلمات کا مالک اس بات
میں تو کامیاب ہو گیا کہ اس نے انسانوں میں سے ایک گروہ کو روحانی ترقیات سے محروم کر کے
أَسْفَلَ سَفِلین کے زمرہ میں شامل کر دیا لیکن ہزار ہا سال کی کوشش کے نتیجہ میں وہ حقیقی معنی میں
کامیاب نہیں ہوا کیونکہ انسان کو جن رفعتوں کے لئے پیدا کی گیا تھا اور اس کی رفعتوں کی طرف
جو حرکت حضرت آدم علیہ السلام سے شروع کی گئی تھی اس کے اندر ایک تسلسل پایا جاتا ہے یہ بھی نہیں
ہوا کہ شیطانی گروہ جو اسفل سفلین کے زمرہ میں ہے انہوں نے اس روحانی حرکت کو روک دیا
ہو اور معطل کر دیا ہو۔ایسا کبھی نہیں ہوا کیونکہ جو ایمان اور عمل صالح بجالانے والا گروہ ہے اس
کے لئے ان انقلابات میں ہمیں آجرٌ غَيْرُ مَمنون نظر آتا ہے ایک تسلسل ہے جو کبھی نہیں ٹوٹتا۔حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا۔پھر اس انقلاب عظیم
سے شروع ہوا اور قیامت تک ممتد ہے۔پس شیطان کی ہزاروں سال کی کوشش سے جو امر ثابت ہوا وہ شیطانی منصوبوں کی ناکامی اور اس

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۶۳۶
سورة التين
کی تدبیروں کی ہلاکت ہے یہ ثابت نہیں ہوا کہ روحانی انقلاب کی جو ایک رو پیدا کی گئی تھی اس کا
تسلسل ٹوٹ گیا ہو بلکہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ جو مومنون کا گروہ ہے یعنی ایمان لانے والوں کا اور عمل
و
صالح بجالانے والوں کا گروہ ہے اس کے لئے آجرٌ غَيْرُ مَسُنُونِ مقدر ہے۔حضرت آدم علیہ السلام
سے یہ تسلسل قائم ہوا اور قیامت تک چلتا چلا جائے گا کبھی ہمیں یہ بھی نظر آتا ہے کہ اس کی وسعتیں اس
کی گہرائی کو کم کر دیتی ہیں اور کبھی ہمیں یہ بھی نظر آتا ہے کہ اس کی گہرائی اس کی وسعتوں
کو کم کر دیتی ہے
لیکن یہ کہ اس
کا تسلسل ٹوٹ جائے یہ ہمیں نظر نہیں آتا۔گویا حضرت آدم علیہ السلام کے پہلے انقلاب
سے لے کر آخری انقلاب تک یہ سلسلہ قائم ہے اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ صد ہا سال سے انسان
کے لئے جو اجْرٌ غَيْرُ مَعْنُونِ مقدر ہے اس کا سلسلہ قیامت تک چلے گا۔پھر انقلابات سے یہ نتیجہ نکلا کہ فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدین کہ اے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم)
تیرے دین کے غلبہ کی مہم کو شیطان کی بھلا کونسی تدبیر نا کام بنادے گی۔الدِّین کے ایک معنی الظُّلْمَةُ
وَالْإِستيلاء بھی ہے۔ان انقلابات کے نتیجہ میں یہ ثابت ہوا کہ جس طرح پہلے انقلابات ایک
تسلسل کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک کامیاب ہوتے رہے ہیں اسی طرح یہ
انقلاب عظیم بھی ایک تسلسل کے ساتھ غلبہ حاصل کرتے ہوئے دنیا میں آخری اور عظیم غلبہ حاصل
کرے گا اور بنی نوع انسان قیامت تک اس کی برکتوں کا پھیلاؤ دیکھیں گے۔پس فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدین کی رو سے کون ہے جو اپنے ہوش وحواس میں ہومگر وہ یہ کہے کہ ایسے
کامیاب انقلابات کے بعد ( دراصل یہ تومحمدصلی اللہ علیہ وسلم کاہی انقلاب ہے لیکن وہ مضمون علیحدہ ہے )
جو حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر آکر چوتھے انقلاب عظیم
میں داخل ہو گئے ہیں (اگر پہلے تین انقلاب کامیاب ہوئے ہیں تو کون ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ)
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ انقلاب نا کام ہو جائے گا۔دنیا کی کوئی تدبیر، ظلمات کی کوئی کوشش اس
انقلاب
کو نا کام نہیں کر سکتی اور نہ اس نور کو اندھیرے میں تبدیل کر سکتی ہے۔پس اس سے یہ ثابت ہوگا
کہ اللہ تعالى أحكم الحكمین ہے ہر چیز پر اس کا حکم چلتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے صدہا سال پہلے آدم کے وقت یعنی پہلی روحانی رہنمائی کے وقت جو انسان
نے اس سے حاصل کی شیطان کو کہا تھا کہ میرے نیک بندوں پر تیرا داؤ نہیں چل سکتا۔یہ اللہ تعالیٰ کا

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۳۷
سورة التين
حکم تھا اور اس کا فیصلہ تھا اور اسی کا حکم چلا۔اسلامی تاریخ یا انسانی تاریخ کے کسی دور پر نظر ڈال کر دیکھ
لوسوائے ان محروموں اور بدبختوں کے جو خدا تعالیٰ سے دور جا پڑے تھے شیطان کی گود میں کون
گیا ؟ تھوڑی بہت کامیابی جو شیطان کو ہوئی یہ تو ان کی اپنی کمزوری کا نتیجہ ہے۔پس جو مہم ان
نقلابات کے ذریعہ روحانی غلبہ کی چلائی گئی تھی اس پر نظر ڈالنے سے ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ حکم
اللہ تعالیٰ کا چلتا ہے الْحُكْمُ لِلہ۔دوسرے یہ کہ وہ احکمُ الْحَكِمِينَ ہے۔فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدین کو میں پھر لیتا ہوں میں آج کل کے حالات سے اس کا کچھ جوڑ ملانا
چاہتا ہوں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دنیا کی کوئی تدبیر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی انقلاب کی
اس مہم کو نا کام نہیں کر سکتی۔کون سی تدبیر اس قابل ہو گی کہ وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اس
دعوئی کو جھٹلا سکے کہ الدین یعنی دین کا کامل غلبہ آپ کے حصہ میں مقدر ہے؟ پس جہاں یہ پتہ لگتا ہے
کہ دین اسلام کے خلاف شیطان کی کوئی تدبیر کامیاب نہیں ہوگی وہاں اس سے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ
شیطانی تدبیر میں ضرور ہوں گی کیونکہ جہاں شیطان کا اثر ہوتا ہے وہاں شیطانی تدبیر بھی ہوتی ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف قادیان کے محدود ماحول میں تدابیر ہو ئیں پھر پنجاب میں
ہوئیں پھر سارے ہندوستان میں ہو ئیں اور ایک عرصہ تک وہاں ٹھہری رہیں اس کے بعد جب اسلام
کا نور ہندوستان کی حدود سے باہر نکلا اور دنیا کے مختلف علاقوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت
سے پھیلنا شروع ہوا تو پھر اُن علاقوں میں احمدیت کو ناکام بنانے کے لئے تدبیریں شروع ہوگئیں اور
ان کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔یہ تو روحانی سلسلہ کے ساتھ چلتا رہتا ہے لیکن اب ایسا معلوم ہوتا ہے
کہ ظلمات کے بادشاہ نے یہ سمجھ لیا ہے کہ اسلام کے عالمگیر غلبہ کے دن قریب آگئے ہیں اس لئے آج
ہمیں باہر سے اسلام کے خلاف صرف ملکی یا علاقائی تدابیر کے متعلق ہی معلومات حاصل نہیں ہوتیں
بلکہ ایسے منصوبوں کے متعلق بھی ہمارے دوست ہمیں علم دیتے رہتے ہیں کہ جو بین الاقوامی منصوبے
ہیں۔کئی ممالک اکٹھے ہو کر سوچتے ہیں کہ کس طرح جماعت احمدیہ کو نقصان پہنچایا جائے اور اسلام کی
جو ز بر دست اور عظیم مہم غلبہ اسلام کے حصول کے لئے جاری ہوئی ہے اس کو کمزور کیا جائے یا اسے
نا کام کیا جائے۔ان کا دل تو یہی چاہتا ہے کہ اسے بالکل ختم کر دیا جائے لیکن اگر پچھلے ہزاروں سال
میں تمہاری تدبیریں کامیاب نہیں ہوئیں تو اب کیسے کامیاب ہوں گی؟ لیکن ان تدابیر اور ان

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۳۸
سورة التين
منصوبوں کی مضرات سے بچنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ انسان ایمان پر پختگی سے قائم ہو اور
عمل صالح کے نتیجہ میں حالات کے لحاظ سے اسے جو قربانیاں دینی چاہئیں وہ دے کر دعاؤں کے
ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرے۔غرض حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلبہ کے خلاف ایک زبانی اور ناکام ہونے والے دعویٰ
کا اعلان تو کیا جا سکتا ہے لیکن اس قسم کی کوئی تدبیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
دعویٰ ہے اور خدا تعالیٰ کا فرمان ہے کہ اسلام سارے ادیان پر غالب ہوگا۔الدین یعنی اس کا غلبہ اور
استیلاء حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ مقدر ہو چکا ہے۔یہ تو ہوکر رہے گا لیکن اس غلبہ
کو عملی طور پر دنیا میں قائم کرنے کے لئے جماعت مومنین کو ہزار ہا قسم کی قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور
تکالیف برداشت کرنی پڑتی ہیں اور ظلم سہنے پڑتے ہیں اور دکھ جھیلنے پڑتے ہیں تب اللہ تعالیٰ کی رحمت
کے وہ وارث بنتے ہیں۔پھر خدا تعالیٰ ان کی ڈھال بن کر دنیا سے یہ کہتا ہے کہ جو کرنا ہے کر لو۔جس تدبیر پر عمل کرنا چاہتے ہو کر لو جو منصوبہ بنانا چاہتے ہو بناؤ اور اس پر عمل کر کے دیکھ لولیکن
جس طرح پہلے اور نسبتاً چھوٹے انقلابات کو تمہاری تدابیر نا کام نہیں کر سکیں اسی طرح اس سے
زیادہ بڑھ کر یہ امکان ہے کہ اس انقلاب عظیم کو تمہاری کوئی تدبیر خواہ وہ بین الاقوامی تدبیر ہی
کیوں نہ ہونا کام نہیں کر سکے گی۔پس جہاں ہمارے کانوں میں غیر ممالک سے یہ اطلاعات پہنچتی ہیں کہ دنیا کے بہت سے ملک یا
دنیا کی بہت سی جماعتیں یا دنیا کے بہت سے مفادات اکٹھے ہو کر جماعت کے خلاف منصوبہ بنارہے
ہیں اور یہ تیاری کر رہے ہیں کہ جماعت اپنی اس مہم میں نا کام ہو جائے وہاں خدا کرے کہ ہمارے
کانوں میں ساری دنیا کے احمدیوں کی طرف سے یہ آواز بھی پہنچے کہ خدا تعالیٰ کے دین کی حفاظت اور
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے موعود التائین اور غلبہ کو قریب لانے کے لئے جن قربانیوں کی بھی ضرورت
پڑے گی وہ ہم دیتے چلے جائیں گے تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فضلوں کا زیادہ سے زیادہ وارث
بنائے۔خدا کرے کہ یہ حقیقت ہماری زندگیوں میں ہماری آنکھوں کے سامنے بھی اور ان ظلمات کے
بادشاہوں کی آنکھوں کے سامنے بھی آ جائے کہ فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ آخری غلبہ حمد صلی اللہ علیہ وسلم

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۳۹
سورة التين
کے مقدر میں ہے اور ناکامیاں تمہارے حصہ میں ہیں تم کامیاب نہیں ہو سکتے وہی کامیاب ہوگا جس کو
کامیاب کرنے کے لئے آدم علیہ السلام سے لے کر مختلف انقلابات کا ایک سلسلہ اللہ تعالیٰ کی طرف
خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۴۴۱ تا ۷ ۴۴)
سے شروع کیا گیا تھا۔

آج 10 میں سے 10 باقی