سُوْرَۃُ الْعَلَقِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ
۶۴۱
سورة العلق
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة العلق
آیت ا تا ۶
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ۔اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبَّكَ الَّذِي خَلَقَ & خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ & اِقْرَأْ وَ رَبُّكَ
الْأَكْرَمُ ) الَّذِى عَلَّمَ بِالْقَلَمِ عَلَمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ
ان آیات کے معنی یہ ہیں۔اپنے رب کا نام لے کر پڑھ جس نے سب اشیاء کو پیدا کیا اور جس نے
انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔قرآن کو پڑھ کر سنا تارہ کیونکہ تیرا رب بڑا کریم ہے۔وہ جس
نے قلم کے ساتھ علم سکھایا آئندہ بھی سکھائے گا۔اس نے انسان
کو وہ علم سکھایا جو وہ پہلے نہیں جانتا تھا۔اقرا کے معنے عربی زبان میں دو ہیں۔ایک لکھی ہوئی تحریر کا پڑھنا۔ہر طالب علم کتابوں سے علم
حاصل کرتا ہے قرآن کریم واقع میں ایک کریم کتاب، حقیقتاً ایک عظیم کتاب اور بلا شک وشبہ ایک
مجید کتاب ہے اور حکیم کتاب ہے۔اقرا کے تفسیری معنی ہیں کتاب پڑھ کے علم کو حاصل کرو اور سب
سے بہتر کتاب اور سب سے مفید کتاب، سب سے زیادہ ترقیات کی طرف لے جانے والی کتاب
قرآن کریم ہے۔اس لئے جس کتاب کے متعلق خصوصاً زور دے کر کہا گیا کہ پڑھو وہ قرآن کریم
ہے اور پھر قرآن کریم میں ہی سچائیوں پر مشتمل کتب ہیں وہ قرآن کریم ہی کی بالواسطہ یا بلا واسطہ
تفاسیر ہی ہیں۔دوسرے معنے ہیں سنو اور پھر اسے دہراؤ۔جو سنا ہے اُسے دہراؤ۔یہ علم سیکھنے کے لئے ضروری ہے
کیونکہ علم سیکھنے کے لئے استاد کی ضرورت ہے۔استاد کہتا ہے، طالب علم سنتا ہے پھر اسے دہراتا ہے۔
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۴۲
سورة العلق
سنو اور دہراؤ۔جس طرح سیکھنے کے لئے ضروری ہے اسی طرح سکھانے کے لئے بھی ضروری ہے جو
سیکھو اُسے دہراؤ۔سیکھنے کے لئے، یاد کرنے کے لئے ، اسے دوسروں تک پہنچانے کے لئے بھی دہراؤ۔یہ سارے مفہوم اقرا کے اندر آ جاتے ہیں۔یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اس رب کے نام سے جس نے پیدا بھی کیا اور جس نے تمہاری نشوونما
اور ربوبیت کے سامان بھی پیدا کئے پڑھو اور دہراؤ۔جو سنا ہے اسے دوسروں کو پہنچاؤ۔سنا ؤ ا سے۔خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ یہ خالق رب جہاں تک اس کائنات میں انسان کا تعلق ہے، اس خالق
رب نے انسان کو علق سے پیدا کیا۔قرآن کریم کی مختلف آیات میں جو انسان کی تخلیق کا ذکر ہے اس
سے ہمیں پتا لگتا ہے کہ طین گیلی مٹی سے انسان کو بنایا۔اس گیلی مٹی کو مختلف مدارج میں سے گزارتے
ہوئے اللہ تعالیٰ نے اسے ایسے ذلیل سے مائع قطرے کی شکل دی جو مادر رحم میں پڑتا اور وہاں ایک
فرد واحد انسانوں میں سے اس کا وجود بننا شروع ہو جاتا ہے۔پھر رحم مادر میں بہت سے مدارج میں
سے وہ گزرتا ہے۔پھر پیدائش کے وقت وہ انسان اپنے جسم کے لحاظ سے ایک وجود اپنی پہلی تحمیل
میں ظاہر ہوتا ہے۔علق جو ہے خون کا لوتھڑا، ان ارتقائی مدارج میں سے ایک ایسا درجہ ہے جن میں سے طِین گیلی
مٹی گزری اور انسان بنا کہ جس میں پہلے جو مدارج ہیں ان میں ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہو کے علق بنا
اور پھر یہ مدارج میں سے گزرتا ہوا ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہوئی اور انسان کے اندر اللہ تعالیٰ نے
روح پھونکی۔اس میں روح پڑ گئی اور وہ ایک جسم اپنی روح رکھنے والا پیدا ہو گیا۔تو یہاں ہمیں یہ بتایا گیا کہ انسان کے متعلق بھی اگر علم حاصل کرنا ہے تو پہلی انقلابی تبدیلی سے
پہلے جو مدارج ہیں وہ بھی ایسے ہیں کہ جن پر تحقیق کرنی چاہیے۔خدا تعالیٰ کی آیات اور نشانات اور
علامتیں جو خدائے واحد و یگانہ کی طرف لے جانے والی ہیں اس تحقیق کے اندر آپ کو ملیں گی اور جو
خون کا لوتھڑا بننے کے بعد مختلف مدارج میں سے یہ خون کا لوتھڑا گزرتے ہوئے انسانی جسم پورا زندہ
اور روح والا بنتا ہے ان پر آپ جب تحقیق کریں گے، اس تحقیق پر مطالعہ کریں گے، آپ دوسروں کو
سکھائیں گے تو اس میں بھی بہت سی آیات باری جو ہیں وہ آپ کے سامنے آجائیں گی۔اقرا علم حاصل کرو۔سیکھو کتاب سے بھی ہن کے بھی ، وَ رَبُّكَ الْأَكْرَم اور پھر تم اس نتیجہ پر پہنچو گے
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۴۳
سورة العلق
کہ ربوبیت کرنے والا ہمارا پیارا خالق جو ہے وہ بڑا شرف رکھنے والا ہے۔اس کے شرف کی کوئی انتہا
نہیں۔وہ اپنی ذات میں بھی شرف رکھتا ہے اور جہاں بھی عزت و شرف آپ کو نظر آتا ہے وہ اسی کی
طرف رجوع کرتا ہے۔اور یہاں یہ بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ نوع انسانی کے علوم میں بہت زیادہ
ترقی ہوئی اور انسان کی علمی ترقیات جو ہیں ان کے وسیع میدان کھولے جائیں گے اور یہ کام جیسا بعثت
سے پہلے ہوتا تھا صرف اقرا سننے کے معنے میں اور آگے سنانے کے معنے میں وہاں تک محدود نہیں رہے
گا بلکہ اس کے علاوہ اس سے بڑھ کے ایک اور چیز آ جائے گی کہ قلم سے زیادہ کام لیا جائے گا اور جب
قلم سے علم سکھائے گا اللہ تعالیٰ تو یہ جو قلم ہم لکھتے وقت ہاتھ میں پکڑتے ہیں، کانے کی کلک بھی ہے
پرانی طرز کی۔نب بھی استعمال ہوئے۔اب بال پوائنٹ بھی بن گئے۔سکتے کی بھی پنسلیں بن گئیں۔وہ بھی قلم ہے۔سرخی بھی بن گئی اور بہت ساری بڑی اچھی قلمیں بن گئیں جو عرب گھوڑے کی طرح بہت
دوڑنے والی ہیں۔یہ تو نہیں سکھاتی۔قلم ذریعہ بنتی ہے ایک ایسی چیز کا جس نے دنیا میں علوم کا انتشار
پیدا کر دیا اور وہ ایک کتاب ہے۔قلم لکھنے کا کام کرتی ہے، قلم کچھ ظاہر کرنے کا، کچھ جو خیالات ہیں
لکھنے والے کے ان کو قرطاس پر ظاہر کرنے کا کام کرتی ہے قلم۔پھر وہ اوراق جو ہیں بڑے بلند علوم
کے۔بڑی اخلاقیات پر قرآن کریم کی تفاسیر کی گئیں اور قرآن کریم کے جو خزانے ہیں وہ تو نہ ختم
ہونے والے ہیں۔چودہ سو سال میں ہمارے بزرگ علماء، اولیاء اللہ تعالیٰ جو معلم حقیقی ہے اس سے
سیکھا اور پھر قلم سے، زبان سے بھی پہلا جو معنی ہے اقرا کا لیکن قلم سے بھی انہوں نے کام لیا اور کتب
میں وہ علوم اسرار روحانی جو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے حاصل کئے تھے لوگوں تک پہنچائے اور لکھوکھا
ایسی کتابیں دنیا میں لکھی گئیں جو انسان کی فلاح اور بہبود اور اس کے آرام اور سکون اور اس کے
قلبی اطمینان اور اس کی ذہنی خلش کو دور کرنے والی اور خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں کو دکھانے
والی ، اللہ تعالیٰ تک پہنچنے میں انسان کی مدد کرنے والی تھیں۔تو اعلان کیا گیا کہ ایک انقلاب عظیم سیکھنے سکھانے میں بعثت نبوی کے ساتھ شروع ہورہا ہے اور وہ
الَّذِي عَلَمَ بِالْقَلَمِ خدا تعالیٰ نے اعلان کیا کہ اب میں قلم کے ذریعہ سے علم کے میدانوں میں انسان کی
زندگی میں ایک انقلاب بپا کروں گا اور کتابیں لکھی جائیں گی اور کائنات کے جو حقائق ہیں،
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۴۴
سورة العلق
حقائق زندگی جو ہیں انسان کے متعلق ، دوسری آیات ربانی کے متعلق وہ لکھنے والا ایک جگہ پر ہوگا اور
اس کے خیالات پہنچ جائیں گے۔کتابوں کے ذریعہ ہزار ہا میل پر الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ قلم کے ساتھ ان
علوم کو رائج کرنے کے زمانے کا اعلان کیا گیا اور یہ بتایا گیا کہ یہ جو ہے یہ پرانی باتیں بھی نئے نسخوں
میں نئی کتابوں میں نئی تالیف میں لکھی جا کر دنیا میں پھیلیں گی۔علَمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ اور ہر صدی اس بات پر گواہ ہوگی کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ
اعلان عظیم جو کیا تھا کہ عَلَمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ کہ انسان کو اس نے وہ علم سکھایا جسے وہ پہلے نہیں
جانتا تھا حقیقتا صحیح ہے ہر صدی میں نئے علوم نکلے روحانی بھی اور مادی بھی اور انسان ترقی کرتا ہوا
اس زمانے تک پہنچ گیا جس کے متعلق یہ کہا گیا تھا۔اِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا وَ اَخْرَجَتِ الْأَرْضُ
اثقالها (الزلزال: ۲، ۳) کہ اس طرح معلوم ہوتا ہے کہ زمین اپنے چھپے ہوئے خزانوں کو باہر نکال کے
پھینک رہی ہے بڑی کثرت کے ساتھ نئے سے نئے علوم جو ہیں وہ پیدا ہورہے ہیں۔میرا خیال ہے
کہ ہر ماہ ساری دنیا کے نئے جو پوائنٹس (Points) معلم اور محقق جو نکالتا ہے دنیوی میدانوں میں وہ
بھی ہزاروں لاکھوں ہیں اور ہر روز ہی کہیں نہ کہیں خدا تعالیٰ روحانی نشان اپنے فیضان نبوی کے نتیجہ
میں ظاہر کر رہا ہے اور دنیا علم کے اس میدان میں آگے چل رہی ہے کہ جب یہ میدان آخر میں اپنی
منزل کو پہنچتا نظر آئے گا انفرادی حیثیت میں اور اجتماعی حیثیت میں تو اس وقت انسان اس حقیقت کو
پالے گا کہ اللہ ہی اللہ ہے۔مولا بس۔خدا تعالیٰ جو واحد و یگانہ ہے وہ اس کا ئنات کی بنیاد بنتا ہے
اور اسی پر تمام علوم کی عمارت تعمیر ہوئی ہے اور اسی سرچشمہ سے ہر نور نکلتا ہے۔اللهُ نُورُ السَّبُوتِ
وَالْأَرْضِ ( النور : ٣٦)
خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۴۹۳ تا ۴۹۷)