سُوْرَۃُ الْفِیْلِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ
آیت ا تا ۲
۶۸۹
سورة الفيل
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الفيل
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
D
الم تر كيف فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحُبِ الفِيلِ۔اب میں اس واقعہ کو لیتا ہوں جو گزشتہ ستمبر میں ہماری قوم اور ہمارے ملک پر گزرا۔۶ ستمبر کو
ہمارے ہمسایہ ملک بھارت نے نہایت ظالمانہ طور پر اور فریب سے کام لیتے ہوئے پاکستان پر حملہ
کیا۔سترہ دن تک یہ جنگ لڑی گئی۔یہ جنگ عام معمولی جنگوں کی طرح نہیں تھی بلکہ اس میں ہمیں
بعض ایسی باتیں نظر آتی ہیں جو اسے ایک خاص قسم کی جنگ بنادیتی ہیں کیونکہ دوران جنگ پاکستانی قوم
پر اللہ تعالیٰ کے مختلف اقسام کے افضال اور برکتیں نازل ہوتی نظر آئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے کیا خوب فرمایا ہے۔اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار
کا خیر کنند دعوی حُبّ پیمبرم
آپ نے ایک موقعہ پر فرمایا۔( در ثمین فارسی صفحه ۱۰۷)
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک سورۃ بھیج کر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قد راور
مرتبہ ظاہر کیا ہے اور وہ سورۃ ہے اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاصْحِبِ الْفِيلِ یہ سورۃ اس
حالت کی ہے کہ جب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم مصائب اور دُکھ اٹھا رہے تھے اللہ تعالیٰ

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۶۹۰
اس حالت میں آپ
کو تسلی دیتا ہے کہ میں تیرا مؤید و ناصر ہوں۔سورة الفيل
اس میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ تیرے رب نے
اصحاب الفیل کے ساتھ کیا کیا۔یعنی اُن کا مکر الٹا کر اُن پر ہی مارا اور چھوٹے چھوٹے
جانوران کے مارنے کے لئے بھیج دیئے۔ان جانوروں کے ہاتھوں میں کوئی بندوقیں نہ
تھیں بلکہ مٹی تھی سجیل بھیگی ہوئی مٹی کو کہتے ہیں۔اس سورۃ شریفہ میں اللہ تعالیٰ نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خانہ کعبہ قرار دیا ہے اور اصحاب الفیل کے واقعہ کو پیش کر کے
آپ کی کامیابی اور تائید اور نصرت کی پیشگوئی کی ہے۔یعنی آپ کی ساری کارروائی کو
برباد کرنے کے لئے جو سامان کرتے ہیں اور جو تدابیر عمل میں لاتے ہیں۔ان کے تباہ
کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ ان کی ہی تدبیروں کو اور کوششوں کو الٹا کر دیتا ہے کسی بڑے
سامان کی ضرورت نہیں ہوتی جیسے ہاتھی والوں کو چڑیوں نے تباہ کر دیا ایسا ہی یہ پیشگوئی
قیامت تک جائے گی۔جب کبھی کوئی اصحاب الفیل پیدا ہو گا تب ہی اللہ تعالیٰ ان کے تباہ
کرنے کے لئے ان کی کوششوں کو خاک میں ملا دینے کے سامان کر دیتا ہے۔۔۔۔۔اس وقت اصحاب الفیل کی شکل میں اسلام پر حملہ کیا گیا ہے مسلمانوں کی حالت میں
بہت کمزوریاں ہیں اسلام غریب ہے اور اصحاب فیل زور میں ہیں مگر اللہ تعالیٰ وہی نمونہ
پھر دکھانا چاہتا ہے چڑیوں سے وہی کام لے گا۔“ (الحکم ۷ ارجولائی ۱۹۰۱ صفحہ ۲)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہاں ہمیں بتایا ہے کہ جب بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی عزت اور ناموس کا سوال پیدا ہو گا۔اللہ تعالیٰ مسلمان کہلانے والوں کی کمزوریوں کو نظر انداز کر
دے گا اور اپنے اس مقدس بندے کی عزت اور ناموس کی خاطر اس کے دشمنوں کو تباہ اور برباد کر
خطابات ناصر جلد اوّل صفحہ ۲۲، ۲۳)
دے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی