سُوْرَۃُ الْکَوْثَرِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
آیت ا تا ۲
۶۹۱
سورة الكوثر
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الكوثر
انا اعطينكَ الْكَوْثَرَ۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ D
آپ کو ۱۹۰۴ء میں اوپر نیچے یہ دو الہام ہوئے جن میں دو بشارتیں تھیں۔ایک ۸ / دسمبر ۱۹۰۴ء
کو اور دوسری ۱۲ ؍ دسمبر ۱۹۰۴ ء کو۔پہلی بشارت یہ لی کہ :-
"
رسید مژده که ایام نو بہار آمد ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۴۳۹) یعنی اللہ تعالیٰ نے بشارت دی کہ نئے
سرے سے بہار آ رہی ہے اور نو بہار سے مراد یہ ہے کہ ایک بہار پہلے اسلام پر آچکی ہے یعنی نشاۃ اولیٰ
میں اور اب نشاۃ ثانیہ میں ایک اور بہار کا وعدہ ہے اور یہ بہار بالکل ویسی ہے جیسی کہ نشاۃ اولیٰ کی بہار
ہے جو اگلے الہام سے ثابت ہے کیونکہ قرآن کریم نے نشأة اولیٰ کی بہار کا ذکر کوثر کے لفظ میں
بیان فرمایا ہے یعنی انا اعطينك الكوثر یہ بہا تھی اور اب بھی اس کے ساتھ وہی وعدہ ہے یعنی نو بہار
میں بھی کوثر کا وعدہ ہے۔اس تفصیل میں تو میں اس وقت نہیں جاسکتا۔بہر حال إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ
ایک بڑی عظیم بشارت تھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی تھی۔تفسیر کبیر میں اسے بڑی وضاحت اور
تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے جو دوست اسے پڑھ سکتے ہیں وہ ضرور پڑھیں۔غرض یہ ایک عظیم
اور All round (آل راؤنڈ ) یعنی باقی بشارتوں پر محیط ہے۔پس یہ اِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ اس قسم
کی بشارت تھی۔اب پہلے یہ فرمایا کہ رسید مژدہ کہ ایام نو بہار آمد یعنی ایک بہار پہلے آچکی ہے
اور نئی بہار آ رہی ہے۔یہ خوشخبری ہمیں ۸ کو ملی اور بارہ ۱۲ تاریخ کو اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہاما

تفسیر حضرت
خلیفۃ السیح الثالث
۶۹۲
سورة الكوثر
فرما یا لا تَايْسُوا مِنْ خَزَائِنِ رَحْمَةِ رَبِّي ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۴۴۰) ابھی تک جو مسلمان احمدی
نہیں ہوئے ان پر تنزلی کا زمانہ ہے وہ بڑے مایوس ہیں۔مایوس ہونا بھی چاہئے کیونکہ ہر طرف الہی
وعدوں کے خلاف تنزلی اور بے عزتی کے حالات میں سے وہ گزر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں معاف
کرے اور انہیں ہدایت دے۔لَا تَايُعَسُوا مِنْ خَزَابِنِ رَحْمَةِ رَبِّي- میں اللہ تعالیٰ نے جماعت
احمدیہ کو مخاطب کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے یہ فرما یا کہ اس کی رحمت
کے خزانے جو کوثر کی شکل میں اس سے پہلے آئے تھے وہ اب پھر آنے والے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ
کی رحمت کے خزائن سے تم مایوس نہ ہو۔انا اعطينكَ الكوثر یہ اسی الہام کا ایک حصہ ہے کیونکہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند ہیں۔اسلئے ہم اس کا
ترجمہ یوں کریں گے کہ وہ کوثر جو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا ہوا تھا اس کا تمہیں پھر سے
مہتم بنا کر مبعوث کیا ہے۔اس کوثر کا اہتمام ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑے زور
سے فرمایا ہے ”سب کچھ تیری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے ( در ثمین صفحہ ۳۶) پس فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی
رحمت کے جو خزانے دنیا نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اسلام کی نشاۃ اولیٰ میں حاصل
کئے اور آسمان سے نازل ہوتے دیکھے۔دنیا اب وہی جماعت احمدیہ کی شکل میں دوبارہ دیکھے گی
کیونکہ کوثر کا مہتم حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کو بنادیا گیا ہے۔خطبات ناصر جلد سوم ۳۱۷، ۳۱۸)

آج 10 میں سے 10 باقی