سُوْرَۃُ النَّصْرِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ
۶۹۳
سورة النصر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة النصر
آیت اتام
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ )
إذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَ الْفَتْحُ لى وَ رَاَيْتَ النَّاسَ يَدخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ
أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس سورۃ کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اس میں
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد کی فتوحات کے متعلق بشارتیں دی گئی ہیں کیونکہ
اس سورۃ کا نزول فتح مکہ کے بعد ہوا تھا۔روایتوں میں اختلاف ہے تاہم اس سورۃ کے نزول کے بعد
آپ ۷۰ یا ۸۰ دن اس دنیا میں زندہ رہے۔اس کے بعد آپ کا وصال ہوا۔اس سورۃ میں بہت سی باتیں بیان کی گئی ہیں۔ان میں سے ایک یہ ہے کہ مصیبت کے وقت اور
پریشانی کے وقت جو دراصل انسان کے اپنے گناہ اور اپنی کوتاہی اور اپنی بد عملی کے نتیجہ میں پیدا ہوتی
ہے، انسان اللہ تعالیٰ سے قوت حاصل کئے بغیر اس پریشانی اور تکلیف اور دُکھ سے نجات نہیں حاصل
کرسکتا۔استغفار کے معنے یہ ہیں ( کیونکہ یہ لفظ غفر سے ہے ) کہ اللہ تعالیٰ سے حفاظت طلب کرنا اور
اللہ تعالیٰ سے یہ دعائیں مانگنا کہ جو فساد اور رخنہ کسی رنگ میں پیدا ہو گیا ہے، وہ اُسے دُور کرے اور
اصلاح امر
کرے۔خلافت اولی کے زمانے میں اور پھر اس کے بعد صدیوں تک اور سچی بات تو یہ ہے کہ اب تک
اسلام پر کمزوری کا زمانہ بھی آیا۔تکلیف کا زمانہ بھی آیا اور پریشانیوں کا زمانہ بھی آیا لیکن اس

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۹۴
سورة النصر
ارشاد باری تعالیٰ کے نتیجہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے لئے جو دُعائیں کی تھیں، وہ
آڑے آئیں اور اُن دُعاؤں اور اُن دُعاؤں کے بعد جو طفیلی دُعائیں ہم مانگتے ہیں ان کے نتیجہ میں
رخنہ دُور ہو گیا، فساد جاتا رہا، اصلاح امر ہو گیا اور پریشانیوں کی بجائے مسرتوں کے دن آگئے۔مگر شاید جگانے کے لئے یا جھنجوڑنے کے لئے ابتلاء بھی آتے ہیں لیکن اُمت محمدیہ کا وہ حصہ جو
اللہ تعالیٰ کی منشاء کے مطابق اور اس کے حکم سے استغفار کرتا اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے، وہ
اُسے بار بار رحمت کرنے والا اور مغفرت کرنے والا پاتا ہے۔کب ایسا ہوا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
امت نے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کیا ہو اور اُس نے اپنی رحمت سے اُسے نہ نوازا ہو۔ہماری تاریخ
ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے ہر زمانہ میں ایسا ہی ہوتا رہا ہے
اور دُنیا کا ہر ملک اور ہر قوم اس پر شاہد ہے۔آج بھی ہمارے لئے پریشانیوں اور اداسیوں کے دن ہیں مگر یہ وقتی اور عارضی پریشانیاں ہیں۔ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے رب سے قوت حاصل کریں اور اُس سے عاجزانہ دُعائیں کریں کہ ہماری
کوتاہیوں اور غفلتوں کے نتیجہ میں اور ہمارے گناہوں کی پاداش میں اس وقت جو پریشانیاں پیدا
ہوئی ہیں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں معاف فرمائے اور ہماری اصلاح فرمائے اور ہماری آنکھیں
کھولے اور ہمیں پھر صحیح راہ کی طرف لے آئے تا کہ یہ پریشانیاں دُور ہو جائیں اور انشاء اللہ یہ دُور ہو
جائیں گی۔خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۵۴۴،۵۴۳)

آج 10 میں سے 10 باقی