سُوْرَۃُ النَّاسِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۶۹۹
سورة الناس
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الناس
آیت ۵ تا ۷ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ
النَّاسِ ) مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ
قرآن
کریم میں تمام روحانی بیماریوں کا تعلق صدور یا دلوں سے قرار دیا گیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ - الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ۔اس میں یہ مضمون بیان کیا گیا ہے کہ پناہ مانگو اس وسوسہ ڈالنے والے شیطان سے جو ہر قسم کا وسوسہ
ڈال کر شرارت سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔یہاں ایک بنیادی اصول
کا ذکر فرمایا کہ تمام گناہ شیطانی وسوسہ کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں اور
شیطان وسوسہ ڈال کر خود غائب ہو جاتا ہے اور جس کے دل میں وہ وسوسہ ڈالتا ہے اسے یہ معلوم نہیں ہوتا
کہ یہ وسوسہ ڈالنے والی ہستی شیطان تھی یا کوئی نیک ہستی تھی۔اگر شیطان خناس نہ ہو اور وسوسہ ڈال کر
پیچھے ہٹنے والا نہ ہو تو کوئی عقل مند انسان شیطانی وساوس کا شکار ہوکر روحانی بیماری میں مبتلا نہیں ہوسکتا۔پس شیطان صرف وسواس ہی نہیں بلکہ خناس بھی ہے۔پہلے وہ وسوسہ ڈالتا ہے اور پھر وسوسہ ڈال کر خود پیچھے ہٹ جاتا ہے۔یعنی شیطان، شیطان کی
حیثیت سے اس شخص کی نظروں سے غائب ہو جاتا ہے۔پہلا گناہ جو انسان نے کیا وہ اسی وسوسہ کا نتیجہ
تھا۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔فَوَسْوَسَ لَهُمَا الشَّيْطَنُ (الاعراف: ۲۱) کہ آدم اور
حوا کے دل میں شیطان نے ایک وسوسہ ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ ایک گناہ کے مرتکب ہوئے۔اس کے
تغییر حضرت خلیفہ امسح الثالث
سورة الناس
بعد بھی جب کبھی انسان گناہ کا مرتکب ہوا ہے تو اسی شیطانی وسوسہ کے نتیجہ میں ہوا ہے۔مثلاً وہ لوگوں
کے دلوں میں یہ وسوسہ ڈالتا ہے کہ خدا کے جتنے رسول بھی آئے ہیں وہ تمہیں یہ تعلیم دیتے چلے آئے
ہیں کہ اپنے پیدا کرنے والے، اپنے رب، اپنے اللہ سے خوفًا وَطَمَعًا خوف کی وجہ سے اور طمع کی
وجہ سے تعلق قائم کرو۔پس ہر وہ چیز جس کا خوف تمہارے دل میں پیدا ہو یاوہ چیز جسے تم سمجھو کہ تمہیں
نفع پہنچانے والی ہے۔تم اس کی عبادت کرو کیونکہ مذکورہ تعلیم کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔تو سانپ کی عبادت
خوف کی وجہ سے شیطانی وسوسہ کے نتیجہ میں پیدا ہوئی۔بڑ کے درخت کی عبادت بھی جو اس آرام
(طبعا ) کی وجہ سے پیدا ہوئی۔جو اس کے نیچے بیٹھنے سے حاصل ہوتا ہے تو یہ سب شیطانی وسوسہ کا
نتیجہ ہے۔پس ہزاروں مثالیں ایسی پائی جاتی ہیں جو شیطان کے وسوسہ کے نتیجہ میں شرک کے پیدا ہونے کو
ثابت کرتی ہیں۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہر گناہ کا تعلق شیطانی وسوسہ سے ہے اور شیطان یہ وسوسے
انسان کے دل اور سینہ میں پیدا کرتا ہے۔گویا تمام روحانی بیماریوں کا مصدر انسان کا سینہ یا اس کا دل
ہے کیونکہ شیطانی حربوں اور حیلوں اور تدبیروں کی آماجگاہ صدر انسانی ہی ہے اور روحانی ترقیات کے
لئے پہلے سینہ و دل کی صفائی اور صحت و سلامتی بہت ضروری ہے کیونکہ بیمار سینہ و دل کفر کے لئے کھل
جاتا ہے اور ایمان کے لئے مقفل ہو جاتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے۔وَلكِنْ مَنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللهِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ۔(النحل: ۱۰۷)
وہ جنہوں نے شیطانی وساوس کو قبول کر کے اپنا سینہ کفر کے لئے کھول دیا۔ان پر اللہ کا بہت بڑا
غضب نازل ہوگا اور ان کے لئے بہت بھاری عذاب مقدر ہے۔تو اس آیت میں بتایا کہ شیطانی وسوسہ کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان کا سینہ کفر کے لئے کھل جاتا ہے۔اس کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں شرح کے لفظ کو اس سینہ و دل پر بھی استعمال کیا
ہے جو کفر کے لئے بند ہو جاتا ہے اور جس کی کھڑکیاں خدا کی طرف کھل جاتی ہیں۔اسی لئے اللہ تعالیٰ
نے ایک دوسری جگہ فرمایا۔فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى الْأَبْصَارُ وَلَكِنْ تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِى فِي الصُّدُورِ - (الحج: ۴۷) کیونکہ اصل
2 +1
سورة الناس
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
بات یہ ہے۔(اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ) کہ حق وصداقت اور نشانات اور آیات کے تعلق میں ظاہری
آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل جو سینوں میں ہیں وہ اندھے ہوتے ہیں بوجہ اس کے کہ شیطانی
وسوسہ ان کو اپنے اندر لپیٹ لیتا ہے اور روحانی شعائیں دلوں تک
پہنچ نہیں سکتیں اور روحانی نور انہیں
حاصل نہیں ہوسکتا۔اس لئے اس اندھے پن کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ سے دور چلے جاتے ہیں۔( خطبات ناصر جلد اول صفحه ۳۹۰ تا ۳۹۲)