پیش لفظ

انوارالعلوم (جلد 1)

1
بسم الله الرحمن الرحيم
پیش لفظ
سید نا حضرت مصلح موعود خلیفة المسیح الثانی نور اللہ مرقدہ کا وجود اللہ تعالی کے نشاء مبارک
اور اس کے عظیم وعدوں کے مطابق ظہور میں آیا۔
حضور کا عہد خلافت ایک ایسا تاریخ ساز دور تھا جو نصف صدی کے عرصہ پر ممتد رہا۔ اس
طویل اور کامیاب دور میں جہاں حضور نے اپنی پر معارف تقاریر و خطبات اور تصانیف کے ذریعہ
بنی نوع انسان کو علم و معرفت کی دولت سے مالا مال فرمایا وہاں جماعت کی تربیت و اصلاح اور رشد و
ہدایت کا ایسا یادگار خزانہ چھوڑا جس کی افادیت اور عظمت دائمی حیثیت رکھتی ہے اور جو پیشنگوئی
مصلح موعود کے الہامی الفاظ :-
پر شاہد ناطق ہے۔
وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا"
حضرت مصلح موعود ہنوز ۲۵ سال کے ہی تھے کہ خلافت و امامت کا بارگراں آپ کے
کندھوں پر ڈالا گیا۔ یہ ذمہ داری اتنی اہم اور کٹھن تھی کہ عام انسان کی وسعت خیال اس تک
پہنچنے سے قاصر رہتی ہے لیکن چونکہ آپ کے بارہ میں الہی بشارت تھی کہ :-
خدا کا سایہ اس کے سر پر ہو گا"
"
آپ نے مسلسل ۵۲ سال تک خلافت احمدیہ کی عظیم ذمہ داریوں کے عظیم ذمہ داریوں کو نہایت خوش -1- خوش اسلوبی سے نبھایا
اور جماعت کی روز افزوں ترقی اور فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ بنی نوع انسان کے لئے امر
بالمعروف اور نہی عن المنکر کے متعدد منصوبے شروع فرمائے۔ اس حال میں کہ مختلف حلقوں سے
مخالفت کی آندھیاں اور طوفان بھی اٹھائے جاتے رہے ۔ اندرونی اور بیرونی فتنے سمندر کی لہروں
کی طرح جو ایک کے بعد دوسری اور دوسری سے بڑھ کر تیسری ۔۔۔ 52 سال تک برابر اٹھتے رہے۔
مگر خدائی سایہ کی برکت سے آپ کے ظاہری اور باطنی علوم کے نشانات برابر جلال الہی کے ظہور کا
موجب ہوتے رہے۔ حضرت فضل عمر ایسی ہی بعض یادوں کو تازہ کرتے ہوئے تحدیث نعمت کے

طور پر فرماتے ہیں :-
میں وہ تھا جسے کل کا بچہ کہا جاتا تھا۔ میں وہ تھا جسے احمق اور نادان قرار دیا جاتا تھا مگر عہدہ
خلافت کو سنبھالنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے قرآنی علوم اتنی کثرت کے ساتھ کھولے کہ اب
قیامت تک امت مسلمہ اس بات پر مجبور ہے کہ میری کتابوں کو پڑھے اور ان سے فائدہ
اٹھائے۔ وہ کون سا اسلامی مسئلہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ اپنی تمام تفاصیل کے
ساتھ نہیں کھولا۔ مسئلہ نبوت ، مسئلہ کفر مسئلہ خلافت ، مسئلہ تقدیر قرآنی ضروری امور کا
انکشاف اسلامی اقتصادیات اسلامی سیاست اور اسلامی معاشرت وغیرہ پر تیرہ سو سال
سے کوئی وسیع مضمون موجود نہیں تھا۔ مجھے خدا تعالیٰ نے اس خدمت دین کی توفیق دی ۔
اور اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ سے ہی ان مضامین کے متعلق قرآنی معارف کھولے۔ جن
کو آج دوست دشمن سب نقل کر رہے ہیں۔ مجھے کوئی لاکھ گالیاں دے ۔ مجھے لاکھ بُرا
کیے۔ جو شخص اسلام کی تعلیم کو دنیا میں پھیلائے گا اسے میرا خوشہ چیں ہونا پڑے گا۔ اور
وہ میرے احسان سے کبھی باہر نہیں جاسکے گا ۔۔۔ پس مجھے یہ لوگ کچھ کہیں خواہ کتنی ہی
گالیاں دیں ان کے دامن میں قرآن کے علوم پڑیں گے تو میرے ذریعہ ہی۔ اور دنیا ان کو
کہنے پر مجبور ہو گی کہ اے نادانو ! تمہاری جھولی میں تو جو کچھ بھرا ہوا ہے وہ تم نے اس سے
لیا ہے پھر اس کی مخالفت تم کس منہ سے کر رہے ہو ؟"
فضل عمر فاؤنڈیشن کے مقاصد اور فرائض میں سے ایک اہم مقصد اور فرض یہ بھی ہے کہ
فاؤنڈیشن خلافت ثانیہ کے انوار اور فیوض کے سرچشموں کو اس طور پر محفوظ کرنے کا سامان کرے
کہ وہ ہمیشہ کے لئے سالکین کی سیرابی کے لئے میسر رہیں۔
فضل عمر فاؤنڈیشن نے حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ کے اس عظیم روحانی خزانے کو جو
پچاس سال سے زائد عرصہ پر پھیلا ہوا ہے اور جن کی تعداد 250 کے لگ بھگ ہے۔ بڑی محنت
اور لگن سے جمع کر کے ان کو سال دار ترتیب دیکر شائع کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔
حضرت مصلح موعود کے گرانقدر علمی ورثہ کا ورثہ کی طباعت و اشاعت و اشاعت کی تجویز حضرت خلیفۃ المسیح
الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں بغرض منظور و رہنمائی بھجوائی گئی تو حضور نے فرمایا
"ٹھیک ہے جزاکم اللہ (نیز فرمایا) اچھی تجویز ہے "
اس حوصلہ افزائی سے متعلقہ کارکنان نے بڑی محنت اور جد و جہد سے 52 سالہ دور کی کتب
جمع کیں اس سلسلہ میں اب تک جو کام ہو چکا تھا اس کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے۔ کتب کے حصول

د
اشتہارات شائع ہوئے ہیں ان کو فی الحال چھوڑ دیا گیا ہے ۔ اس بارہ میں علیحدہ تفصیلی منصوبہ تیار
کر کے حضور انور سے منظوری حاصل کی جائے گی۔ چونکہ جائزہ لینے کے بعد یہ بات سامنے آئی
ہے کہ ایسا مواد ہزاروں صفحات پر پھیلا ہوا ہے اس لئے اس کو بھی تاریخ کے لئے محفوظ کیا جائے
گا (انشاء الله )
تفصیلی سکیم مختلف بزرگان سلسلہ اور علمائے کرام کی خدمت میں بھی ارسال کی گئی اس
کے جواب میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ ، حضرت مرزا عبد الحق صاحب اور محترم مولانا
روست محمد صاحب شمار صاحب شاہد نے گرانقدر اور قیمتی مشوروں سے نوازا بلکہ بعض بنیادی امور کے سلسلہ
میں ہماری رہنمائی بھی فرمائی۔
خاکسار محترم مولانا دوست محمد صاح صاحب شاہد کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے بہت
محنت اور اخلاص سے اپنا بہت سا قیمتی وقت دے کر ایک تو ساری سکیم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جو کتب
ہمیں دستیاب نہیں ہو رہی تھیں ان کی تلاش میں ہر ممکن مدد فرمائی اور اپنی ذاتی لائبریری سے
بعض نایاب کتب بھی مہیا کیں نیز بعد میں جب بھی ان کی ضرورت پڑی انہوں نے بلا تامل بہت
بشاشت سے ہماری مشکل کا ازالہ فرمایا ۔ فجزاه الله احسن الجزاء
اس کے ساتھ خاکسار
کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا
چاہتا ہے۔ کتب کی پروف ریڈنگ اور حوالہ جات کی تلاش بہت محنت اور توجہ چاہتی ہے محترم
مولانا موصوف نے اپنے آپ کو اس کام کے لئے وقف کئے رکھا اور باوجود اپنی بیماری اور بڑھا پے
کے اس کام کو ایک عظیم سعادت سمجھتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ فجزاه الله احسن الجزاء
بھی خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں۔ لائبریری
سے کتب کے حصول میں انہوں نے ہر ممکن رہنمائی فرمائی۔ کتب کے مختلف غیر مطبوعہ حصے فراہم
گئے۔ اسی طرح متفرق مطبوعہ مواد بھی جمع کرنے میں مدد دی "سیرۃ النبی "" کے سلسلہ میں انہوں
نے بنیادی خدمت سر انجام دی۔ فجزاه الله تعالی ۔
بہت سے مربیان سلسلہ نے بھی وقتاً فوقتاً اس اہم کام کے سلسلہ میں ادارہ کی مدد فرمائی ہے۔
ان میں خصوصیت ۔
قابل ذکر
ہیں۔ جنہوں نے اس جلد کی تیاری میں نہایت محنت اور اخلاص سے خدمات سر انجام دی ہیں۔

کے سلسلہ میں بڑی جد و جہد کرنی پڑی کیونکہ 52 سالہ دور خلافت اور اس سے پہلے کی کتب کو بھی
جمع اور ترتیب دینا مقصود تھا۔ پھر ترتیب زمانی کے سلسلہ میں بھی کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
بہر حال ان تمام مراحل سے گزرنے کے بعد 1906ء سے لیکر 1961ء تک جو کتب شائع ہوئیں وہ
سب اس میں شامل ہیں۔ کچھ مواد سلسلہ کے اخبارات در سائل سے بھی لیا گیا ہے۔
حضور انور کی خدمت میں جب تفصیلی سکیم پیش کی گئی تو حضور نے فرمایا ۔
منظور ہے بہت مبارک تجویز ہے"
حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس سلسلہ کتب کے لئے انوار العلوم " نام پسند فرمایا ہے۔
ہماری تیارہ کردہ فہرست کے مطابق حضور کی تصنیفات / تقاریر اور مضامین کی تعداد 250
کے لگ بھگ ہے۔ جو 20 جلدوں میں شائع کرنے کا پروگرام ہے ( اس سلسلہ میں یہ امر بھی قابل
ذکر ہے کہ ان میں سے اکثر کتب حضور کی تقاریر پر مشتمل ہیں جو بعد میں قلمبند ہو کر شائع ہوئیں۔
کیونکہ حضور لکھی ہوئی تقریر نہیں پڑھتے تھے بلکہ بہت مختصر نوٹس کی مدد سے نہایت پُر مغز ایمان
افروز اور روح پرور زبانی تقاریر ارشاد فرمایا کرتے تھے )
ان 20 جلدوں کی جو سال دار ترتیب رکھی گئی ہے اس میں Critaria یہ مقرر کیا گیا ہے
کہ حضرت مصلح موعود کی تصنیفات کے علاوہ جو مضامین یا تقاریر کتابی شکل میں شائع ہو چکی ہیں ان
کو اس میں شامل کر لیا گیا ہے۔
سب سے پہلی جلد میں خلافت سے قبل کی کتب شامل کی گئی ہیں ( 1906ء تا مارچ 1914ء)
ان کی تعداد 20 اور کل صفحات 700 بنتے ہیں۔ باقی جلد میں بھی کم و بیش 600 تا 650 صفحات کی
رکھی گئی ہیں جن میں تعارف کتب اور انڈیکس بھی شامل ہو گا۔
کچھ حصہ حضور کے ارشادات کا خدام الاحمدیہ انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ سے متعلق ہے اس کا
بہت تھوڑا حصہ علیحدہ پمفلٹ یا کتاب کی شکل میں شائع ہوا ہے۔ اس کو تو لے لیا گیا ہے باقی تحریرات اور
خطابات کو چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ ذیلی تنظیمیں اپنے طور پر ان کی اشاعت کا انتظام کر رہی ہیں۔
خطبات جمعہ چونکہ ہم علیحدہ شائع کر رہے ہیں اس لئے وہ بھی ان میں شامل نہیں ہیں۔
درس القرآن ، مجالس عرفان وغیرہ بھی علیحدہ جمع کر کے شائع کرنے کا پروگرام ہے اس لئے وہ مواد
بھی اس میں شامل نہیں ہے ۔
اس کے علاوہ مختلف رسائل و اخبارات میں حضور کی طرف سے جو اعلانات پیغامات اور

४
مسودہ کی نظر ثانی ، پروف ریڈنگ اور حوالہ جات کی تلاش کے سلسلہ میں ادارہ کی عملی معاونت
فرمائی ہے۔ فجزاهم الله احسن الجزاء
بھی خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں ان کی رہنمائی ہمارے لئے بہت سہولت کا موجب ہوئی اور
ادارہ نے ان کی ماہرانہ رائے اور تجربہ سے بہت فائدہ اٹھایا ۔ فجزاه الله احسن الجزاء
بہت سے اور بھی نام اس وقت ذہن میں ہیں لیکن یہ مختصر سا پیش لفظ اس کا متحمل نہیں ہو
سکتا۔ میرا خدا ان سب کو خوب جانتا ہے جنہوں نے محض خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کی رضا
حضرت مصلح موعود سے محبت اور عقیدت کے نتیجہ میں اپنی بے لوث خدمات سے ادارہ کی مدد
فرمائی ہے۔ اور ا اور اس ٹیم میں شامل ہو کر بہت بہت محنت اور اخلاص سے اپنا بہت سا وقت اس کام پر
صرف کیا ہے اور اس کے نتیجہ میں یہ ممکن ہو سکا ہے کہ اس وقت انوار العلوم کی پہلی
جلد احباب کے ہاتھوں میں ہے۔ اللہ تعالیٰ ان سب دوستوں کے علم و فضل میں برکت ڈالے اور
انہیں اپنے فضلوں اور رحمتوں سے نوازے ( آمین)
بھی خصوصی شکریہ کا مستحق ہے کہ جن کی مخلصانہ کوششوں
کے بغیر اس جلد کی تکمیل ممکن نہیں تھی۔
امید ہے احباب جماعت حسب سابق پوری طرح تعاون فرماتے ہوئے اس علمی اور
روحانی مائدہ سے فائدہ اٹھانے کی سعی فرمائیں گے۔ ۔ فجزاهم الله احسن الجزاء -
والسلام
خاکسار

آج 10 میں سے 10 باقی