دینِ حق
انوارالعلوم (جلد 1)
۲۰۳
دین حق
منقول از تشیید الا ذبان )
از
حضرت صاحبزاده رزا بشیرالدین محمود احمد
انوار العلوم جلد !
بسم الله الرحمن الرحیم
۲۰۵
دین حق
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
دین حق
اس وقت جو میں یہ مضمون لکھنے لگا ہوں اس سے میری یہ غرض نہیں کہ کسی مذہب کی برائی
بیان کروں یا کسی فرقہ کے اصول پر نکتہ چینی کروں یا کسی گروہ کی عیب گیری کروں یا کسی جماعت کی
کمزوری آشکار کروں یا کسی سلسلہ کے نقائص پر روشنی ڈالوں بلکہ اس مضمون سے میری غرض اور
نشاء اور ارادہ اور خواہش اور تمنا اور مدعا یہ ہے اور صرف یہی ہے کہ طالبان حق کے سامنے اس
سچائی اور حقیقت اور معرفت اور روشنی اور نور کو ظاہر کروں جو ایک مردہ کو زندہ کرتا ہے اور
اندھے کو آنکھیں بخشا ہے اور بہرے کو کان عنایت کرتا ہے اور بیمار کو شفا دیتا ہے اور جو بحر گناہ میں
ڈوبنے والے کو قعر ضلالت سے نکال کر صداقت کے سورج کی تپش میں لا بٹھاتا ہے اور اندھے
کنویں میں گرے ہوئے انسان کو معرفت الہی کے پہاڑوں کی بلند چوٹیوں پر لا کر کھڑا کر دیتا ہے۔
اور وہ اسلام ہے کہ جس کی بدولت ہزاروں نہیں لاکھوں وحشی درندوں سے انسان اور انسان سے
با خدا انسان بن گئے ۔ یہی وہ چشمہ ہے کہ جس سے بے انتہا مخلوقات نے نہ صرف اپنے گلوں کو تر کیا
اور شدت پیاس کو بجھایا بلکہ اپنے عزیزوں اور کنبہ داروں اور قریبیوں اور دوستوں اور آشناؤں
اور واقفوں کو بھی میر کیا۔ اس پاک مذہب کے دستر خوان پر جو بیٹھا اس نے انعامات الہیہ کے لطیف
اور لذیز کھانوں کو چکھا ہی نہیں بلکہ ان سے سیر ہوا۔ غرض لاکھوں نہیں کروڑوں نے اس مذہب میں
داخل ا ہو کر اپنی زندگی کا اصل مدعا پا لیا اور اس خالق حقیقی کے بے انتہا فیوض و برکا و برکات سے حصہ لیا
کہ جن کو طالبان حق اپنے مال اپنی جان اپنی عزت اپنی آبرو اور اپنی بڑائی سے بھی زیادہ عزیز
رکھتے ہیں اور جن کی خواہش میں لاکھوں باصفا انسان دنیا و مافیہا کو چھوڑ کر دیوانہ وار پھرتے ہیں۔
یہ بات ظاہر ہے اور ہر ایک شخص اسے سمجھ سکتا ہے کہ سچا مذہب و ا مذہب وہی ہے جو خدائے تعالیٰ تک
مخلوق کی رہنمائی کرنے اور اس درمیانی پر وہ کو اٹھا دے جو عابد و معبود میں حجاب کا کام دیتا ہے۔ اور
انوار العلوم جلد 1
۲۰۶
دین حق
اپنے اندر ایک ایسی طاقت رکھتا ہو کہ ان تمام رکاوٹوں کو جو انسان اور خدا کے درمیان حائل ہوں
دور کر دے اور اپنے ماننے والے کو گناہوں سے نکال کر نیکی اور تقوی کے دریا میں غوطہ دے اور
کمزور انسانوں کو ایسی طاقت عنایت کرے کہ وہ شیطان کے پنجہ سے بالکل نکل جائیں اور اس کا ان
پر کوئی تسلط نہ رہے اور ان کے دلوں میں رعب حق اس قدر بٹھائے کہ وہ گناہوں کے پھندوں کو
مکڑی کے جالوں کی طرح توڑ پھوڑ کر آزادی کی ہوا کھانے لگیں اور خدائے تعالیٰ کی محبت اور
عشق کو ان کے قلوب میں ایسا قائم کر دے کہ گویا انسان ہر وقت خدائے تعالیٰ کی معرفت میں ڈوبا
ہوا ہو اور نور ایمان کی روشنی سے اس کی زیارت میں مشغول ہو اور صفائی باطن کی آنکھوں سے
اس کو دیکھ رہا ہو اور مخلوق کو خدائے تعالیٰ میں ہو کر مشاہدہ کرتا ہو اور ہمد ردی بنی نوع ہر گھڑی اس
کے مد نظر ہو غرض کہ فنافی اللہ ہو جائے اور وہ زندگی اس کو نصیب ہو کہ وہ ہر ایک چیز کو اپنی
آنکھوں سے نہیں بلکہ خدا کی آنکھوں سے دیکھے ۔
اور جو مذہب ایسا نہ کرتا ہو اور اس میں یہ طاقت ہی نہ ہو کہ وہ انسان کو جو ہر وقت محبت کی
تلاش میں رہتا ہے خدا کی دائمی محبت کے چشمہ سے پانی پلائے اور اس سوز فراق کو جو محب کو اپنے
محبوب کی جدائی میں ہوتا ہے وصل کی ٹھنڈک سے سرد کرے اور طالب کو مطلوب کا پتہ دے اور
گمراہ کو ہدایت دے اور بھولے بھٹکوں کو راہ پر لائے اور طالبان دید کو معرفت تامہ کی آنکھوں سے
خدائے تعالی کا دیدار کرائے اور اس بچی صفات کو بیان کر کے مخلوق کے دلوں میں ان کی محبت کا
ایک ولولہ پیدا کر دے اور ایک ایسی آگ لگادے کہ جو دلوں کو پھونک دے اور سینوں کو جلا دے
اور دنیا و مافیہا کو خاک کر کے خدا ہی خدا کا جلوہ انسان کی آنکھوں میں ظاہر کر دے اور دنیا کے سامنے
وہ تجاویز پیش کرے کہ جن سے فساد دور ہوں اور دشمنیاں جاتی رہیں اور کینہ اور بغض کی آگ
بھسم ہو جائے۔ اور بنی نوع انسان کے لئے وہ امن کا دروازہ کھولدے کہ جس سے ان پر انعامات و
کرامات الہیہ کی ہوائیں خوشگوار رنگ میں محبت کی خوشبو کو ساتھ لئے ہوئے چلیں اور وہ اپنے
کانوں سے اس محبوب حقیقی کی شیریں آواز کو سنیں کہ جس کی ملاقات کی تڑپ مخلوقات کے دلوں
میں روز ازل سے لگی ہوتی ہے تو ایسا مذہب جھوٹا ہے اور وہ قطعا خدا کی طرف سے نہیں کیونکہ اس
میں اس یا ریگانہ کی طرف سے کوئی نشان موجود نہیں۔ وہ مردہ ہے اس کو اختیار کر کے کوئی کیا کرے
کیونکہ وہ انسان کو خدا سے ملاتا نہیں بلکہ دور کرتا ہے اور بنی نوع انسان کی حفاظت نہیں کرتا بلکہ
اس کو مصیبت میں ڈالتا ہے اور خود اس کے پیروؤں کو اس کی حفاظت کرنی پڑتی ہے۔
:
انوار العلوم جلد 1
۲۰۷
دین حق
پس اس کھلے اور صاف معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے دیکھتے ہیں تو اسلام کے سوا اور کوئی مذہب
اس پر پورا نہیں اترتا۔ کیونکہ اسلام قشر نہیں بلکہ ایک خوش ذائقہ مغز ہے اور مردہ نہیں بلکہ زندہ
ہے اور نہ صرف خود زندہ ہے بلکہ دوسروں کو بھی زندہ کرتا ہے اور اس کا ثبوت اس کے اصولوں
کو دیکھنے سے خوب مل سکتا ہے چنانچہ قرآن شریف اور احادیث کو دیکھنے سے ہزاروں نہیں بلکہ
لاکھوں کروڑوں دلائل اس مذہب کی سچائی کے ملتے ہیں جو سورج سے زیادہ روشن ہیں اور
ستاروں سے زیادہ چھکتے ہیں اور چاند سے زیادہ منور ہیں اور جن کے حسن کو دیکھ کر لاکھوں آدمی
پروانہ کی طرح فدا ہوئے اور ہوتے ہیں اور ہوں گے۔ مگر چونکہ اس مضمون پر مفصل لکھنا ایک
بڑے وقت کو چاہتا ہے اور اس کے علاوہ اس رسالہ میں اس کی گنجائش بھی نہیں ہو سکتی اس لئے
میں اس موقعہ پر سورۃ فاتحہ سے مختصر ا کچھ باتیں اخذ کر کے یہاں لکھوں گا۔ ہاں امید کرتا ہوں کہ
خدائے تعالیٰ کا فضل شامل حال رہا تو آئندہ اس رسالہ میں اس قسم کے مضامین جو صرف اسلام کی
صداقت ثابت کرنے والے ہوں دیتا رہوں گا۔
سورہ فاتحہ جس پر میں اس وقت کچھ لکھنا چاہتا ہوں قرآن شریف کی سب سے پہلی سورۃ ہے یا
یوں کہنا چاہئے کہ یہ قرآن شریف کا خلاصہ ہے اور وہ تمام معارف جو کل قرآن میں مفصل کر کے
بیان کئے گئے ہیں اس میں اجمالاً بیان ہیں۔ اور چونکہ خدائے تعالیٰ غیر محدود ہے اس لئے اس کے
کلام میں بھی غیر محدود ہی معانی ہوتے ہیں چنانچہ اس سورۃ میں جو جو معانی ہیں ان پر پورے طور
سے احاطہ کرنا تو ایک انسان کی طاقت سے باہر اور محال ہے ہاں فکر ہر کس بقد رہمت اوست - جس
قدر کسی کو نور قلب عطا ہوا ہو اور جس نے جس قدر تلاش کی ہو اور اس کوچہ میں کوشش کی ہو وہ
اسی قدر فائدہ حاصل کر لیتا ہے۔ چنانچہ اس سورۃ میں خدائے تعالیٰ کے وجود اور پھر اس کے کلام
نازل کرنے اور اسلام کی سچائی کا بڑی وضاحت سے ذکر ہے مگر چونکہ اس موقعہ پر میرے مخاطب
وہی لوگ ہیں جو کہ خدائے تعالیٰ کے وجود کے قائل مگر اسلام کے منکر ہیں اس لئے میں وہی ثبوت
پیش کروں گا جن سے عظمت قرآن ثابت ہو۔ اور اس سے پہلے میں وہ آیات نقل کر دینی مناسب
سمجھتا ہوں۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ
چنانچہ جیسا کہ میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ سچا دین وہی ہو سکتا ہے کہ جس میں خدائے تعالیٰ اور
مخلوق کے تعلق کو مضبوط کیا جائے یعنی وہ مذہب ایسی پر معرفت اور روحانیت سے بھری ہوئی باتیں
انوار العلوم جلد !
۲۰۸
دین حق
بتائے کہ جن سے مخلوق کو خود بخود خدائے تعالیٰ سے محبت پیدا ہو اور علاوہ اس کے باقی مخلوقات پر
رحم کرنے کا مادہ پیدا ہو۔ اور ایسا مذہب اپنے اندر کچھ نشانی بھی رکھتا ہو ۔ اسلام نے ہر ایک پہلو کو
خوب واضح کیا ہے۔ چنانچہ اول ہی بات جو ا ر اول ہی بات جو اس سورۃ میں بیان سورۃ میں بیان کی گئی ہے وہ یہ ہے ہے کہ انسان کو سکھایا
گیا ہے کہ وہ خدا جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے وہ رب العالمین ہے اور اس قابل اور لائق
ہے کہ اس کی حمد کی جائے۔ چنانچہ یہ بات ہر ایک عقل مند پر ثابت ہے کہ محبت کے دو ہی طریقے
ہیں ایک حسن دو سرا احسان ہو اس آیت میں خدائے تعالیٰ نے دونوں پہلوؤں کو لیا ہے اور بتایا ہے
کہ اسلام کا خدادہ ہے کہ جو ہر ایک چیز کا ربوبیت کرنے والا ہے اور اسے اپنے حدود کے اندر
بتدریج ترقی دیتا اور بدرجہ کمال تک پہنچاتا ہے چنانچہ ہم جب دنیا پر نظر کرتے ہیں تو ہر ایک چیز میں
اس صفت کا جلوہ دیکھتے ہیں اور ایک رائی کے دانہ سے لے کر بڑی سے بڑی چیز تک یہی صفت اپنا
کام کرتی ہوئی معلوم ہوتی ہے مثلاً انسان کو ہی دیکھو ایک وقت ایسا ہوتا ہے کہ یہ ایک نطفہ کی طرح
ہوتا ہے اور اس کو ننگی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے بلکہ بغیر مائکرو سکوپ کی مدد کے اس کا دیکھا جانا بالکل کی
نا ممکن ہوتا ہے پھر اس حالت سے نکل کر جب یہ رحم مادر میں داخل ہوتا ہے تو ایک عرصہ گزرنے
کے بعد اس نطفہ کی شکل ایک منجمد خون کی سی ہو جاتی ہے اور جب ایک مدت اور اس پر گزر جاتی
ہے تو وہ ایک بوٹی کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور اس کے بعد اس میں ہڈی کا مادہ پیدا ہو جاتا ہے اور
اس پر گوشت چڑھ جاتا ہے اور اس کے بعد اذن الہی کی ایسی ہوا اس پر چلتی ہے کہ وہی بے جان چیز
زندہ ہو جاتی ہے اور خدائے تعالیٰ کے عظیم اور بے پایاں فیوض کو حاصل کرنے کے لئے تیار ہو
جاتی ہے اور اس وقت اس کی حالت میں پہلی حالت سے زمین و آسمان کا فرق پیدا ہو جاتا ہے چنانچہ
اسی ربوبیت کی طرف اشارہ ہے حضرت احدیت کا کہ وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلْلَةٍ مِّنْ طِيْنِ۔
ثُمَّ جَعَلْنَهُ نُطْفَةً فِى قَرَارٍ مَكِينِ ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَى النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا
الْمُضْغَةَ عِظَمًا فَكَسَوْنَا الْعِظْمَ لَحْمًا ثُمَّ اَنْشَا لَهُ خَلْقًا أَخَرَ فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ
الْخَالِقِينَ (المؤمنون : ۱۳ - ۱۵) چنانچہ یہ آیت اسی صفت ربوبیت کی تشریح میں خدائے تعالیٰ نے
بیان فرمائی ہے کہ ہم اس قسم کی ربوبیت کرنے والے ہیں کہ ایک ذرا سی ناچیز چیز کو جو لیتے ہیں تو اپنی
صفت ربوبیت کام میں لا کر کہاں سے کہاں تک پہنچا دیتے ہیں چنانچہ وہ اجزاء جو مٹی میں تھے ہم نے
ان کو نطفہ اور علقہ اور مضغہ اور پھر ہڈی اور گوشت کی شکلوں میں تبدیل کرتے ہوئے آخر اپنی
صفت ربوبیت کو یہاں تک وسیع کر دیا کہ وہ بے جان چیز جاندار ہو گئی اور ایک نئی ہی مخلوق بن
انوار العلوم جلد 1
۲۰۹
دین حق
گئی۔ پس اللہ تعالیٰ کی کیسی کیسی برکات ہیں کہ جن سے ایسی ایسی اعلیٰ اور کامل مخلوقات پیدا ہوتی
ہیں ۔ غرض کہ یہ تو انسان کی ایک مثال ہے ہر ایک چیز دنیا کی اس صفت کے ماتحت ترقی کر رہی ہے
اور غور کرنے والے انسان کے لئے کثیر نفع کا باعث ہو سکتی ہے چنانچہ ہم ایک بڑ کو دیکھتے ہیں کہ اس
کا بیج ایک رائی کے دانہ کے برابر ہوتا ہے مگر جب خدائے تعالیٰ کی صفت ربوبیت کے ماتحت آتا ہے
اور بڑھنا شروع ہوتا ہے تو وہی رائی کے برابر دانہ اتنے بڑے درخت کی شکل میں تبدیل ہو جاتا
ہے کہ سینکڑوں آدمی اس کے سایہ کے نیچے آرام کرتے ہیں غرض کہ کوئی چیز ہو بے جان ہو کہ
جاندار ، بڑی ہو کہ چھوٹی ، ٹھوس ٹھوس ہو کہ سیال ، سخت ہو کہ نرم خدائے تعالیٰ کی صفت ربوبیت کے
نیچے اپنا کام کر رہی ہے اور اگر ایک دم بھی وہ صفت اپنا کام چھوڑ دے تو یک لخت سب کار خانہ برباد
ہو جائے ۔ چنانچہ سورج سے لے کر شہاب ثاقب تک اور پہاڑ سے لے کر ذرہ تک اور رہاتھی سے
لے کر ایک مچھر تک ہر ایک چیز اور مخلوقات کا ایک ایک جزء لا تنتجبیٹی اس کی ربوبیت کے نیچے ہے
اور ہر جگہ پر اور ہر مقام پر اس کی یہ صفت اپنا کام کر رہی ہے تو پھر ایسا خداجو اس قدر کامل ہے اور
اپنی اس صفت کی وجہ سے نہ صرف حسن بلکہ احسان میں بھی بے نظیر ہے کہ جس کا مقابلہ کوئی ہستی
نہیں کر سکتی تو پھر اس خدا کی حمد نہ کی جائے تو اور کس کی حمد کرنے پر انسان کا دل مائل ہو سکتا ہے۔
پس الحمد للہ رب العلمین میں خدائے تعالیٰ نے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ دنیا کی ہر ایک چیز پر نظر
ڈال کر دیکھو کہ وہ میری صفت ربوبیت کے ماتحت چل رہی ہے اور کوئی چیز بغیر میری مدد کے قائم
نہیں رہ سکتی اور کل حسنوں اور کل خوبیوں اور کل نیکیوں اور کل خوبصورتیوں اور کل احسانوں کا
منبع میں ہی ہوں۔ اور میری ہی ذات سے یہ تمام کار خانہ چل رہا ہے اور میں نے صفت ربوبیت کے
ماتحت ہر ایک چیز کو جو کہ ضروری ہے پیدا کر دیا ہے پس باوجود اس خوبی اور حسن اور احسان کے
کون ہے جو میری حمد سے دل چرائے پس جیسا کہ انسانی دل حسن و احسان کو دیکھ کر بے اختیار محبت
سے بھر جاتا ہے اس آیت کی تلاوت کے ساتھ ہی انسان کا دل خدا کی طرف جھکتا ہے اور اس کی
محبت جوش مارتی ہے اور ایک خود رفتگی پیدا ہو جاتی ہے اور وفور عشق سے ایک ایسا سرور پیدا ہو
جاتا ہے کہ جس سے انسان خدائے تعالیٰ کے احسانات کے ذریعہ خود اس کی ہی زیارت کر لیتا ہے
اور دل منور ہو جاتا ہے اور چونکہ ربوبیت ہر ایک چیز کو جو راستے کی رکاوٹ ہوتی ہے دور کرتی ہے
اس لئے ایسے شخص کے دل پر ربوبیت اپنا خاص پر تو ڈالتی ہے اور وہ گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے
اور اس کا دل ایک سکینت محسوس کرنے لگتا ہے تو ایسے وقت خدائے تعالیٰ کی صفت رحمانیت اپنا
انوار العلوم جلد !
۳۱۰
دین
اثر شروع کرتی ہے اور وہ شخص جو ربوبیت کے اسرار پر واقفیت حاصل کر لیتا ہے خدائے تعالیٰ کی
طرف جھکتا ہے اور اس کا عشق اس کے دل میں بیٹھ جاتا ہے اور تمام دنیا کے تعلقات توڑ کر وہ بس
اسی کا ہی ہو جاتا ہے اور ہر وقت اس کے ذکر میں مشغول رہتا ہے۔ پس جبکہ ایسی حالت اس کی ہو
جاتی ہے تو خدائے تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں الرحیم بھی ہوں یعنی جو میری راہ میں کوشش کرتے ہیں
ان کی خاص طور سے مدد کرتا ہوں چنانچہ فرمایا ہے کہ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمُ (التوب ف رحیم ( التوبه : ۱۲۸) اور
ایک دوسرے موقعہ پر اس کی اور بھی تشریح کی ہے کہ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ (الروم : ۴۸)
یعنی جب صفت ربوبیت سے انسان کا دل خدا ہی کی طرف جھک جاتا ہے اور اس کی رحمانیت کو دیکھ
کر وہ دنیا سے قطع تعلق کر کے ہمارا ہی ہو جاتا ہے تو اس وقت ہم اس پر صفت رحیمیت کا پر تو ڈالتے
ہیں اور وہ ہمارے حضور میں محبوب ہو جاتا ہے اور اس وقت کے بعد اس کی مدد اور دستگیری ہم
پر فرض ہو جاتی ہے اور ہم اس کو محبت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور ہر میدان اور وادی میں اس کو فتح
دیتے ہیں اور اس کے مخالفین کو ہلاک کرتے ہیں اور اس کے دوستوں کو عزت اور اقبال دیتے ہیں
اور جو کوئی اس کا دشمن ہو وہ ہمار دشمن ہو جاتا ہے اور ہماری غیرت اس کے لئے بہت بڑھ جاتی
ہے۔ اور ہم اس کے لئے آسمان سے برساتے ہیں اور زمین سے نکالتے ہیں اور گویا یہ زمین و آسمان
ہی نہیں رہتا بلکہ ایک اور زمین اور نیا آسمان ہم اس کے لئے پیدا کر دیتے ہیں اس کے بعد خدائے
تعالٰی نے مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کی صفت بیان فرما کر بتایا ہے کہ جب وہ شخص ہمیں اس قدر پیارا ہو
جاتا ہے تو پھر ہم اس کی شان اور مرتبہ کے مطابق ایک فیصلہ کرتے ہیں کہ جس سے اس کے مخالفین
ہلاک ہو جاتے ہیں اور فتح و نصرت ان لوگوں کے نام پر ہوتی ہے چنانچہ جیسا موقعہ ہو جسمانی طور
سے خواہ روحانی طور سے ان کو دنیا کا مالک بنا دیا جاتا ہے چنانچہ ایک اور جگہ پر فرمایا کہ الْمُلْكُ
يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ فِي جَنَّتِ النَّعِيمِ وَالَّذِينَ
كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِأَيْتِنَا فَأُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ (الحج: ۵۷-۵۸) یعنی جب کہ انسان ترقی کرتا
کرتا ہمارا پیارا ہو جاتا ہے تو ہم اس کے اور اس کے مخالفین کے لئے ایک فیصلہ کا دن بناتے ہیں
جس میں کہ ہم خاص طور سے اپنا جلال ظاہر کرتے ہیں اور ان کے درمیان فیصلہ کرتے ہیں چنانچہ جو
ہمارے نیک بندے کے احباب ہوتے ہیں وہ تو اس دن بڑے امن اور چین کی حالت میں ہوتے
ہیں اور مخالفین خائب و خاسر ہو کر غم و غصہ اور ناکامی اور ذلت کی آگ میں جلتے ہیں اور یہ دنیا ہی
ان کے لئے دوزخ ہو جاتی ہے۔ اور مؤمن اسی دنیا میں جنت کا مزہ چکھ لیتے ہیں چنانچہ فرمایا کہ لا
1
انوار العلوم جلد ا
۲۱۱
دین حق
خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقره: ۳۹) یعنی ان کو نہ کچھ خوف رہتا ہے اور نہ غم اور وہ خدائے
تعالٰی کی عنایات کا خوشگوار پھل کھاتے ہیں اور اسی کی طرف اشارہ ہے کہ بہشتی کہیں گے کہ هذا
الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ (البقرہ : ۲۶) یعنی یہ مزہ تو ہم دنیا میں بھی کامیابی کے رنگ میں چکھ چکے ہیں جو
کہ اب آکر مکمل طور سے اٹھا رہے ہیں۔
۱۹۷) تو یہ میر
غرض کہ ان آیات میں خدائے تعالی نے اول تو اپنی کلی صفات کا مجملاً ذکر کیا ہے کیونکہ اللہ کا
لفظ ہی ان تمام صفات پر دلالت کرتا ہے جو کہ خدائے تعالی میں پائی جاتی ہیں اور جو ہر قسم کی نیکی پر
مشتمل ہیں اور ہر قسم کی بدی سے مبرا ہیں۔ جیسا کہ قرآن شریف میں مختلف جگہ پر آتا ہے کہ اِن
اللهَ تَوَّابُ ب حَكِيمُ (النور: اور (1) إِنَّ اللَّهَ رَءُوفٌ رَّحِيمُ ( النور : سورہ (۲) انفال میں إِنَّ اللَّهَ سَمِيعُ
عليم الا الانفال: قال : ۱۸) حج میں اِنَّ اللهَ سَمِيعٌ بَصِيرُ (الج (۷۶) بقرہ میں اِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ اب (البقره: )
میں اِنَّ اللهَ عَلامُ الْغُيُوبِ (التوبہ: ۷۸ ) مائدہ میں إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمُ (المائدہ : ۳۵)
مجادلہ میں اِنَّ اللهَ لَعَفُو غَفُورُ (المجادلہ : (۳) حج میں اِنَّ اللَّهَ لَهُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ ۔ (الج : ١٥)
ذاریات میں میں اِنَّ اللهَ هُوَ الرَّزَّاقُ (الذاريات : ۵۹) حج میں إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزُ (الج: ۳۱-۷۵) ال
عمران میں واللهُ يُحْيِي وَيُمِيتُ ( آل عمران : (۱۵۷) اور سورہ حشر میں الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلم
الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّر اور هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ
الأَسْمَاءُ الْحُسْنَى (الحشر: ۲۴-۲۵) غرض یہ کہ اول تو لفظ اللہ میں مجملاً اور پھر دب
الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ (الفاتح : ۳-۴-۵) میں ذرا کھول کر وہ تمام خوبیاں
بیان کر دی گئی ہیں کہ جو اللہ کی ذات میں پائی جاتی ہیں اور کل بدیوں سے اسے مبرا کر دیا ہے سو جیسا
کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں بچے مذہب کی نشانی یہ ہے کہ وہ انسان کو خدائے تعالیٰ سے محبت پیدا
کرائے نہ کہ نفرت سو الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَلِكِ يَوْمِ الدِّينِ (الفاتحه :
۵-۴-۳) سے بڑھ کر اور کوئی راہ نہیں کہ انسان کو خدا سے تعلق پیدا کر وایا جائے ۔ کیونکہ انسان
فطری طور سے ایسا محبوب چاہتا ہے کہ جو خوبصورت اور خوب سیرت ہو اور کوئی مذہب نہیں جس
نے خدا کو ایسا پاک اور پیارا اور محسن دکھایا ہو جیسا کہ اسلام نے بتایا ہے اور چونکہ وہ ہستی جس نے
اس کارخانہ کو اس خوبی سے چلایا ہوا ہے سب سے زیادہ کامل چاہئے اور سب صفات حسنہ اس میں
پائی جانی چاہیں تاکہ وہ ناقص نہ رہ جائے اس لئے سچے مذہب کا فرض ہے کہ وہ ان تمام صفات
حسنہ کو پیش کرے اور خدائے تعالیٰ کو اصلی اور بچے رنگ میں لوگوں کو دکھائے نہ کہ ایسے رنگ میں
انوار العلوم جلد ؛
۲۱۲
دین حق
خدا
کہ ایک معشوق نہایت خوبصورت ہو مگر اس کی ناک کٹی ہوئی ہو یا اندھا ہو یا بھرا ہو یا کان ندار دیا
ہاتھ پاؤں سے عاری ہو کیونکہ اگر کوئی مذہب خدائے تعالیٰ کو ایسے رنگ میں پیش کرے کہ اس میں
صفات حسنہ کامل طور سے نہ پائی جائیں یا یہ کہ اس میں کسی قدر کمزوری رہ جائے یا بدی پائی جائے تو
ایسا مذہب بالکل جھوٹا ہے کیونکہ وہ نہ صرف خدا کو نا قص قرار دیتا ہے بلکہ نقص کو مان کر چونکہ خدا
کا حادث ہونا بھی ثابت ہوتا ہے اس لئے قریباً خدا کا منکر ہی ہے۔ پس جیسا کہ ہم اوپر بتا آئے ہیں
ئے جہان و جهانیان نے اسلام میں قرآن شریف میں اپنی صفات حسنہ آپ ہی بتائی ہیں کیونکہ وہ
غیر محدود ہے اور اس کی صفات کی کنہ اور اصلیت کو سوائے اس کے کوئی اور ہستی نہیں پہنچ سکتی
کیونکہ اس کے سوا سب چیزیں محدود ہیں اور جیسا کہ میں اوپر ثابت کر آیا ہوں ان مذکورہ بالا
آیتوں میں ان کا نچوڑ بیان فرمایا ہے اور کوئی نیک صفت نہیں جو کمال کو چاہتی ہو اور خدائے تعالیٰ
میں اسلام نے ثابت نہ کی ہو مگر اس کے برخلاف دیگر مذاہب میں ایسا نہیں ہے اور اگر ہے تو یہ بار
ثبوت ہمارے مخالفین پر ہے کہ ان کی الہامی کتب نے بھی خدائے رحیم کی صفات پر ایسی روشنی ڈالی
ہے اور اگر ایسا نہیں کیا اور میں دعوی سے کہتا ہوں کہ قطعا ایسا نہیں کیا تو پھر جبکہ انہوں نے خدائے
تعالی کی ان صفات کو جو انسان سے تعلق رکھتی ہیں بیان ہی نہیں کیا تو لوگ خدائے تعالی کو سمجھ ہی
کیا سکتے ہیں یعنی جبکہ ان کو بتایا ہی نہیں گیا کہ خدائے تعالی کون ہی ہستی ہے اور اس میں کونسی
صفات پائی جاتی ہیں تو پھر انسان کو اس سے تعلق پیدا کرانا کس طرح ممکن ہے ایک چیز جس کا زید کو
علم ہی نہیں وہ اس سے محبت کیونکر کر سکتا ہے یہ ممکن ہے کہ ایک چیز ہی نہ ہو اور وہمی طور سے
اس کی ایک تعریف کر کے انسان اس سے محبت کرنے لگے جیسے بعض لوگ کیمیا ہے ۔ لیکن نہیں ہو
سکتا کہ ایک چیز کو انسان جانتا ہی نہ ہو نہ وہمی طور سے نہ علمی طور سے اور نہ یقینی طور سے اور پھر
اس سے محبت بھی کرے اور تعلق پیدا کرنے کی کوشش کرے ۔ پس جبکہ غیر مذاہب خدا کی صفات پر
شنی ڈالتے ہی نہیں اور اگر ڈالتے ہیں تو اس کو نکٹا اندھا بہرایا بے دست وپا بتا۔ د پا بتاتے ہیں تو اسلام
کے مقابلہ پر جو خدا کو کل صفات حسنہ کا متصف اور برائیوں سے مبرا قرار دیتا ہے کیو نکر ٹھہر سکتے ہیں
پس اصل اور سچی بات یہی ہے کہ سوائے اسلام کے اور کوئی مذہب خدا کو اس رنگ میں پیش نہیں
کرتا کہ اس سے محبت ہو سکے بلکہ ان کے پیش کردہ اصول کے مطابق خدا سے گھن آتی ہے اور
نفرت پیدا ہوتی ہے پس اسلام ہی ایک سچا مذہب ہے۔
اس کے علاوہ انہی آیات سے ایک اور بھی بات نکلتی ہے جو کہ اسلام کی سچائی اظہر من الشمس
انوار العلوم جلد |
۲۱۳
این حق
کر دیتی ہے اور وہ یہ کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ میں خدائے تعالیٰ نے اس طرف بھی اشارہ کیا
ہے کہ میں تمام عالموں کا رب ہوں یعنی خواہ کسی ملک کا باشندہ ہو یا کوئی زبان بولنے والا ہو یا کیسے
اخلاق سے ہی متصف ہو سورج اور چاند اور دیگر ستارے اور پانی اور ہوا اور زمین اور آگ اور
جمادات اور نباتات میں نے ہر قسم کے لوگوں کی ربوبیت کے لئے پیدا کر دیئے ہیں۔ کسی سے بخل
نہیں کیا کیونکہ میں رب العالمین ہوں سو اسی طرح صاف بات ہے کہ جب سب دنیا میری بنائی ہوئی
ہے اور میں نے ان کے لئے جسمانی آسائش اور آرام کے سامان مہیا کئے ہیں تو کیا ان کی روح کے
لئے کچھ فکر نہ کروں گا سو جیسا کہ میں جسمانی عالم کا پرورش کرنے والا ہوں ایسا ہی روحانی عالم کا بھی
ہوں جیسا کہ فرمایا کہ قُلْ أَرَعَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ يَأْتِيْكُمْ بِمَاءٍ مَّعِينٍ ( الملک : ۳۱)
یعنی ان سے کہو کہ اگر تمہارا پانی سوکھ جائے تو کون ستھرا پانی عنایت کرتا ہے یعنی جبکہ تم کو اس
جسمانی زندگی کے لئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور جب ضرورت ہوتی ہے تو خدا نازل کرتا ہے تو
کیا روحانی زندگی جو ابدی ہے اس کے لئے الہام الہی یا الهام الهی یا پانی نازل نہ کرے گا۔ پھر دوسری جگہ فرمایا کہ
قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي (بنی ) ابنی اسرائیل : ۸۶) یعنی کہہ دے کہ یہا کہہ دے کہ یہ الہام روحی جو روحی جو ہے یہ تو ربوبیت کی
صفت کے ماتحت لازمی ہے اور ربوبیت سے ہی تعلق رکھتا ہے۔ پس جسمانی ربوبیت کو دیکھتے ہوئے
اس کے کیوں منکر ہوتے ہو اور پھر قرآن شریف نے فرمایا ہے کہ إِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا ہے کہ إِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ
(فاطر: ۲۵) یعنی کوئی قوم نہیں جس میں ہم نے اپنا مامور نہ بھیجا ہو سو اس آیت میں خدائے تعالیٰ نے
بدلا ئل ثابت کیا ہے چونکہ ربوبیت عام ہے اس لئے جسمانی رنگ میں بھی عام ہے اور روحانی رنگ
میں بھی یعنی ہر ایک قوم کے باشندوں کو جو الہام الہی پانے کے مستحق ہوں الہام کیا جاتا ہے یعنی وہ
رحمانیت و رحیمیت کے مقتضی کو پورا کرتے ہوئے يَوْمُ الدِّین میں پاس ہو جائیں تو ان کے لئے
الہام الہی کا دروازہ کھلا ہے اور چونکہ یہ ربوبیت ہر زمانہ کیلئے ہے اس لئے اسلام نے ہر زمانہ میں
ایک مجدد بتلایا ہے تاکہ لوگ الہام کو ہر زمانہ میں دیکھتے اور آزماتے رہیں۔ پس بتاؤ کہ کیا وہ مذہب
جو یہ بتاتا ہے کہ میں نے کسی زمانہ میں اپنے پیرڈوں کو خدا سے ملایا تھا سچا ہو گا؟ یا وہ جو کہتا ہے کہ میں
ہر وقت دکھا سکتا ہوں؟ اور کیا وہ مذہب جو خدائے تعالیٰ کی سب نعمتوں کو ہر زمانہ اور ہر مکان کے
لئے عام کرتا ہے محبت کے قابل ہے یا وہ جو خدا کو اب معطل مانتا ہے گویا کہ اب وہ بہرہ ہے۔
پس اب میں گنجائش کے مطابق کافی طور سے لکھ چکا ہوں کہ اسلام ہی ہے جو انسان اور خدا
کے تعلقات کو مضبوط کرتا ہے اور انسان کے دل میں اس خالق حقیقی کی محبت کا فوارہ جاری کر دیتا
انوار العلوم جلد 1
۲۱۴
دین حق
ہے اور اگر کسی اور مذہب کے پیرو کا اس کے بر خلاف یقین ہو تو وہ اس کے مقابلہ میں اپنی کتاب
میں سے دعوئی اور دلائل پیش کرے ورنہ بے فائدہ جھگڑوں سے کیا فائدہ۔
وَأَجْرُهُ عُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
خاکسار
میرزا محمود احمد
( تشحید الاذبان دسمبر ۱۹۰۹۔ )