مَنْ اَنْصَارِی اِلیٰ اللّٰہ
انوارالعلوم (جلد 1)
۳۳۱
مَنْ انصارى الى الله
از
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد
انوار العلوم جلد 1
بسم الله الرحمن الرحیم
۳۳۳
من انصاری الی الله
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
مَنْ أَنْصَارِي إِلى الله
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ صبح کے قریب میں نے دیکھا کہ ایک بڑا محل ہے اور اس کا ایک حصہ گرا
رہے ہیں اور اس محل کے پاس ایک میدان ہے اور اس میں ہزاروں آدمی پتھیروں کا کام کر رہے
ہیں اور بڑی سرعت سے اینٹیں پاتھتے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ یہ کیسا مکان ہے اور یہ کون لوگ ہیں
اور اس مکان کو کیوں گرا رہے ہیں ؟ تو ایک شخص نے جواب دیا کہ یہ جماعت احمد یہ ہے اور اس کا
ایک حصہ اس لئے گرا رہے ہیں تا پرانی اینٹیں خارج کی جائیں (اللہ رحم کرے) اور بعض کچی
اینٹیں پکی کی جائیں اور یہ لوگ اینٹیں اس لئے پاتھتے ہیں تا اس مکان کو بڑھایا جاوے اور وسیع کیا
جائے۔ یہ ایک عجیب بات تھی کہ سب پتھیروں کا منہ مشرق کی طرف تھا اس وقت دل میں خیال
گزرا کہ یہ پتھیرے فرشتے ہیں اور معلوم ہوا کہ جماعت کی ترقی کی فکر ہم کو بہت کم ہے بلکہ فرشتے
ہی اللہ تعالیٰ سے اذن پاکر کام کر رہے ہیں۔ چنانچہ میں نے سوچا کہ جو کوئی کسی کے کام میں اسے مدد
دیتا ہے وہ اس کا دوست اور پیار ا بن جاتا ہے تو اگر ہم اس وقت ملائکہ کے کاموں میں مدد کریں گے
جو خود اپنی ہی مدد ہے تو ضرور ہے کہ ملائکہ کا ہم سے خالص تعلق ہو جائے اور اس تعلق کی وجہ سے
خود ہمارے نفوس کی بھی اصلاح ہو اور ملائکہ ہمارے دلوں میں کثرت سے نیک تحریکیں شروع کر
دیں۔ چنانچہ اس کے بعد اللہ تعالی نے میرے دل میں دو تحریکیں پیدا کیں کہ جن سے سلسلہ کی
خدمت مد نظر ہے ایک تو یہ کہ طاعون شروع ہے اور اب کے سال بہت بڑھے گی۔ اس لئے ایک
اشتہار دیا جائے جس میں لوگوں کو اس سلسلہ کی دعوت دی جائے ۔ اور اس موقعہ پر لوگوں کے دل
نسبتا زیادہ سخت نہیں ہوتے اس لئے اللہ تعالیٰ چاہے تو بہت فائدہ ہوگا اور یہ اشتہار ہزاروں کی
تعداد میں کثرت سے بلا د ہند میں شائع کیا جائے۔ چنانچہ یہ اشتہار میں نے لکھ کر چھپنے کے لئے دے دیا
انوار العلوم جلد 1
۳۳۳
من انصاری الی الله
ہے جو چند دنوں تک ہی تیار ہو جائے گا۔ اور میں امید کرتا ہوں کہ احمدی احباب خصوصاً جن علاقوں
میں طاعون کا زور ہو اس اشتہار کی کثرت سے اشاعت کریں گے اور جن کے دل میں اللہ تعالیٰ یہ
تحریک پیدا کرے وہ مجھ سے اشتہار طلب کریں جو فورا ان کی خدمت میں بھیج دیا جائے گا۔ دوسری
تحریک جو اللہ تعالٰی نے میرے دل میں ڈالی ہے کہ ایک انجمن قائم کی جائے جس کے ممبران
خصوصیت سے قرآن و حدیث اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کی تبلیغ کی طرف توجہ رکھیں اور افراد جماعت
میں صلح و آشتی پیدا کرنے کی کوشش کریں اور اس کے ممبران اپنے دنیاوی کام کرتے ہوئے بھی
پنے آپ کو دین کے لئے وقف کر دیں یعنی ہر ایک موقعہ سے جو تبلیغ حق کا ملے فائدہ اٹھا ئیں اور
گویا اس فکر میں اپنے اوپر آرام و چین حرام کر دیں پس اس لئے میں اس اعلان کے ذریعہ سے ہر
ایک اس روح کو جو اپنے اندر حق کے پہنچانے کا جوش رکھتی ہے بلاتا ہوں کہ وہ اس کام میں مدد
دے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کی امیدوار ہو ۔ یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء تو پورا ہو کر رہے گا یہ
ایک موقعہ ہے کہ جو ہم کو دیا گیا ہے جس نے ایک مامور کو دنیا کی ہدایت اور روشنی کے لئے بھیجادہ
اس کے نور کو اور ہدایت کو دنیا میں پھیلائے گا۔ کیا دنیا با وجود ایک مأمور من اللہ کے آنے کے
تاریک ہی رہے گی ؟ ہرگز نہیں ایسا ہرگز نہیں ہو گا خدا تعالیٰ کی باتیں ٹلا نہیں کرتیں ۔ باقی مبارک وہ
جو اللہ تعالیٰ کے ارادوں میں اپنے ارادوں کو شامل کر دیتا ہے اور جیتے جی اپنے مولا کی راہ میں اپنی
خواہشوں اور امنگوں پر موت وارد کر لیتا ہے۔ یہ شخص ہے جو حقیقی زندگی بسر کرتا ہے اور اس کی
حیات کچی حیات ہے۔ ورنہ وہ انسان جو باوجود اشرف المخلوقات ہونے کے سگ دنیا بن کر طمع و
حرص نے مردار پر گرتا ہے اور اپنے ہمسایہ اور پڑوسی سے لڑ اور جھگڑ کر اپنی زندگی بسر کرتا ہے اس
کی زندگی ہی کیا اور اس کے جینے کا فائدہ ہی کیا۔ بہتر ہوتا کہ وہ پیدا ہی نہ ہوتا اور وہ دن دور نہیں
جب کہ اسے کہنا پڑے گا کہ يَا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا۔ پس مت سمجھو کہ دنیا کی ترقیوں اور مال و جلال
کے بڑھانے سے تم اپنے اصلی مقصد کو پہنچ گئے بلکہ جب تک اپنے بھائی کی فکر نہ کرو اور دین کی فکر
تمہیں سوہان جان ہو کر نہ لگے تم نے اپنی عمر ضائع کر دی اور قیمتی وقت بیہودہ باتوں میں کھو دیا ۔ کاش
تم اتنا سمجھتے کہ جس مسافر نے دور جانا ہو اور لمبی منزل طے کرنی ہو وہ جس قدر ممکن ہو بوجھ کو ہلکا کرتا
ہے اور فضول اور زائد چیزوں کو نہیں اٹھاتا۔ پس کیا افسوس ہے اس پر جس نے نہ معلوم کیسے
دشوار گزار راستوں سے گزر کر میدان حشر میں پہنچنا ہے اور ہر وقت اس فکر میں ہے کہ جو کچھ بھی
ملے وہ اپنے کندھے پر اٹھالوں۔ دنیا کی آسائشیں اور عیش و عشرت کی زندگی ایک بوجھ ہے جو اس
انوار العلوم جلد 1
۳۳۵
من انصاری الی الله
مسافر کو تھکا کر چور کر دے گا اور جنت کے دروازہ پر پہنچنے سے پہلے ہی اس کی ہڈیاں توڑ دے گا۔
لیکن خدمت دین ہی ایک ایسی سواری ہے جو ہر وقت اسے بہشت بریں کی طرف اڑائے لئے جا
رہی ہے۔ کتنے دل ہیں کہ جو اپنے بھائیوں کیلئے غمگین ہیں اور کتنی آنکھیں ہیں جو دنیا کی گمراہی کو
دیکھ کر چشم پر آب ہیں ۔ ہاں کتنے جگر دین کی پراگندگی پر چاک چاک ہو رہے ہیں اور کن کن کے
گریبان ایسے پھٹے ہیں کہ وہ بس سئے ہی نہیں جاتے۔ ہمارے ہزاروں نہیں لاکھوں نہیں کروڑوں
بھائی ہیں کہ جنھوں نے خدا کو بھی نہیں پہچانا جو ملائکہ کے منکر ہیں جو کتب سماوی کے قائل نہیں جو
رسولوں پر ٹھٹھا کرتے ہیں جن کے زمانہ میں خدا کا ایک مأمور آیا لیکن انہوں نے اس کی قدر نہ کی
اور اپنی آنکھوں سے غفلت کی پٹی اتار کر اسے نہیں دیکھا۔ ہم نے ان کے لئے کیا کیا اور ان تک
اس مجدد دین کے پاک و شیریں کلمات کے پہنچانے میں کس قدر کوشش کی۔ کیا تم نے سنا نہیں کہ
خفته را خفته کی کند بیدار جب ہم خود ہی سوتے رہے اور دنیا کی جھوٹی چمک اور یورپ کی فریب دہ
جلوه آرائیوں آر پر مرتے رہے ۔ تو غیر کو جگانے سے سے پہلے پہلے بہتر بہتر ہے ہے کہ اپنے آپ کو جگائیں اور دوسرے
کی آنکھوں سے جہل کی پٹی اتارنے سے پہلے اپنی ہی آنکھوں کا فکر کریں۔ ملائکہ اس کام میں لگے
ہوئے ہیں پس بہتر ہے کہ ہم بھی لہو لگا کر شہیدوں میں مل جائیں ۔ کام تو اللہ ہی نے کرنا ہے ہماری تو
کوششیں ہی ہیں اور سچی بات تو یہ ہے کہ کوشش کی توفیق بھی اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے ۔
ہمارا کچھ نہیں سب کچھ اس درگہ سے ملتا ہے
یه
بلا حکم خدا کب ایک تنکا تک بھی ہلتا ہے
امت سمجھو کہ ہم اس کام کے لائق نہیں اگر ہمت و استقلال ہو اور خدا تعالیٰ سے سچا تعلق ہو
تو پھر وہ خود ہی قرآن و حدیث کا علم سکھلا دیتا ہے حضرت اقدس فرمایا کرتے تھے کہ مجھے ایک رات
میں کئی ہزار عربی الفاظ کا مادہ سکھلا دیا گیا تھا۔ پس خدا کے خزانے وسیع ہیں کمر ہمت کو چست کرو اور
دنیا کو کھول کر سنا دو کہ ” دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا مگر خدا اسے قبول کرے گا
اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر کرے گا "۔ اسلام کا سورج گہن کے نیچے ہے۔
خدا کے حضور میں تڑپو آہ وزاری کرد تا ده گهن دور ہو اور دنیا خدا تعالیٰ کا چہرہ دیکھے اور قرآن اور
رسول کریم اللہ کی عظمت اس پر ظاہر ہو اور حضرت مسیح موعود کی سچائی سے صاف آگاہ ہو ۔
دھوکے کو چھوڑ دو اور صاف صاف الفاظ میں دنیا پر وہ سچائیاں ظاہر کرو جو خدا نے تم کو دی ہیں
تا قیامت کے دن سبکدوش ہو کہ ہم نے اپنی طرف سے تبلیغ کر دی تھی۔ کون جانتا ہے کہ میں کل
انوار العلوم جلد 1
۳۳۶
من انصاری الی الله
تک زندہ رہوں گاپس ہر ایک انسان کا فرض ہے کہ وہ کل کے آنے سے پہلے ہی اپنے خیالات کا دنیا
پر اظہار کرے اور موٹی سے جو کچھ ہدایت پائی اس کو لوگوں پر پیش کرے پھر جس کا دل چاہے مانے
اور جو چاہے انکار کر دے ۔ حضرت مسیح نے اس تبلیغ کے کام کے لئے اپنے حواریوں کو کہا تھا کہ من
أَنْصَارِی إِلَی اللہ آج میں بھی حضرت مسیح کے تتبع کے طور پر اپنے دوستوں کے آگے یہی کلمہ
دہراتا ہوں کہ اپنی کمر ہمت باندھ کر میرے ساتھ اس کام میں شامل ہو اور جہاں تک ہو سکے اس کام
کو کرو تا خدا تعالی کی درگاہ سے انعام کے مستحق ہو یہ سلسلہ تو ضرور پھیلے گا ہی لیکن ہم نے ستی
دکھائی تو ہم انصار کیونکر بنیں گے لیکن چونکہ یہ بڑا عظیم الشان کام ہے اس لئے میں یہ شرط لگانی پسند
کرتا ہوں کہ جس نے اس کام میں حصہ لینا ہو وہ پہلے سات دفعہ استخارہ کرے تا اللہ تعالیٰ اس کے
کام کا ذمہ دار ہو جاوے اور اگر سات دفعہ استخارہ کرنے کے بعد اس کے دل کو اللہ تعالیٰ اس طرف
جھکا دے تو پھر شوق سے اس انجمن میں داخل ہو چنانچہ میں نے بھی اس اعلان کے پہلے خود کئی دفعہ
استخارہ کیا اور نہ صرف خود ہی کیا۔ بلکہ کئی ایک نیک اور صالح دوستوں سے بھی استخارہ کروایا اور
کئی ایک دوستوں کو اس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارات بھی ہو ئیں تب جا کر یہ کام میں
نے شروع کیا اور استخارہ کرنے کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح سے بھی اجازت لی۔ چنانچہ اس انجمن کے
وہ قواعد جس کی پابندی ہر ایک ممبر کو لازمی ہوگی وہ بھی حضرت خلیفۃ المسیح کے حضور پیش کر کے
اجازت حاصل کر لی گئی ہے وہ قواعد یہ ہیں ۔
(1) اس مجلس کے ہر ایک ممبر کا فرض ہو گا کہ حتی الوسع تبلیغ کے کام میں لگا رہے اور جب
موقعہ ملے اس کام میں اپنا وقت صرف کرے جو اپنے گاؤں یا شہروں میں کر سکیں وہاں کریں جنہیں
زیادہ موقعہ ملے اور علاقہ میں بھی۔
رہے۔
(۲) ہر ایک ممبر کا فرض ہو گا کہ قرآن شریف اور حدیث کے پڑھنے اور پڑھانے میں کوشاں
(۳) ہر ایک ممبر کا فرض ہو گا کہ سلسلہ احمدیہ کے افراد کی آپس میں صلح اور اتحاد پیدا کرنے میں
کوشاں رہے اور لڑائی اور جھگڑوں سے بچے۔ خصوصاً جبکہ آپس میں کوئی جھگڑا ہو تو خود فیصلہ کرلیں
در نہ حضرت خلیفۃ المسیح سے دریافت کر لیں۔
(۴) ہر ایک قسم کی بد طنیوں سے بچے جو اتحاد اور اتفاق کو کاٹتی ہیں۔
(۵) ہر ماہ کے آخر میں وہ مجھے یا جس کو اللہ تعالیٰ اس کام پر مقرر کرے اطلاع دیں کہ انہوں
انوار العلوم جلد !
نے اس ماہ میں کیا کام کیا۔
۳۳۷
من انصاری الی الله
(۶) اس مجلس کے ممبر آپس میں رشتہ اتحاد پختہ کرنے کے لئے کوشاں رہیں اور تعلق بڑھانے
کے لئے ایک دوسرے کے لئے دعا کریں اور حدیث صحیح کے مطابق جو قریب کے دوست ہوں ایک
دوسرے کی دعوت کریں اور تھا دُوا تَحَابُوا پر عمل کریں اور عام طور سے عموماً اور ممبران سے
خصوصاً ہمدردی ظاہر کریں اور بوقت مشکلات مدد کریں۔
(۷) تسبیح اور تحمید پر کوشش کریں اور چونکہ رسول کریم کے ہم پر لاکھوں کروڑوں احسانات
ہیں ان پر کثرت سے درود بھیجیں اور نماز کے علاوہ درود پڑھنے کے وقت خلفاء کا لفظ بڑھا کر
خصوصیت سے حضرت مسیح موعود کو مد نظر رکھیں۔
(۸) اس مجلس کے ممبر خصوصیت سے حضرت خلیفۃ المسیح کی فرمانبرداری کا خیال رکھیں۔
(۹) نمازیں پابندی اوقات سے ادا کریں اور نوافل صلوۃ و صدقہ اور روزہ کے لئے بھی
کوشش کریں کیونکہ ترقیات روحانی نوافل سے ہوتی ہیں۔
جو صاحب استخارہ مقررہ کے بعد ممبر ہونا چاہیں مجھے اطلاع دیں۔ تاکہ ان کا نام درج کیا جائے
وَأَخِرُدَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔
خاکسار مرزا محمود احمد از قاریان
( تشحید الاذہان مئی ۱۹۱۱ء)