جواب اشتہار غلام سرور کانپوری

انوارالعلوم (جلد 1)

۳۸۹
جواب اشتهار غلام سرور کانپوری
مسیح موعود علیہ السلام کی علامات کے بارہ میں گفتگو )
از
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد

انوار العلوم جلدا
بسم الله الرحمن الرحیم
۳۹۱
جواب اشتہار غلام سرور کانپوری
محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
جواب اشتهار غلام سرور کانپوری
خدا کے لئے اعلیٰ حضرت نبی کریم ا میں
کوئی خصوصیت تو باقی رہنے دو
اتَّقُوا الله ! اتَّقُوا الله ! اتَّقُوا اللَّه !!!
ای محمد در قیامت چون بر آری سرز خاک سر بر آوردیں قیامت در میان خلق بین
کوئی صاحب غلام سرور نامی کانپور سے ایک اشتہار شائع کرتے ہیں جس میں انہوں نے اس
بات کے ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ جب میں اور چند دیگر احباب مختلف عربی مدارس کو دیکھنے
کے لئے ہندوستان کے مختلف شہروں میں دورہ کرتے ہوئے کانپور بھی گئے تھے تو چند طلباء مدرسہ
جامع العلوم نے آکر ہمارے سامنے ایک حدیث پیش کی اور ہماری طرف سے حافظ روشن علی
صاحب اس کو حضرت مسیح موعود پر چسپاں نہ کر سکے اس لئے وہ اس معاملہ کو پبلک کی اطلاع کے
لئے عام طور سے شائع کرتے ہیں۔ مجھے اس اشتہار کو پڑھ کر نہایت افسوس ہوا کہ واقعات کے چہرہ پر
کیسا سیاہ پردہ ڈالا گیا ہے ۔ جو گفتگو ند کورہ بالا اشتہار میں شائع کی گئی ہے وہ بالکل غلط ہے۔ اور پھر اس
مبدل و محرف مکالمہ سے نتائج بھی غلط نکالے گئے ہیں۔ اصل واقعہ یوں ہے کہ چند طلباء مدرسہ نے
آکر ذکر کیا کہ ہم بعض احادیث آپ سے پوچھنا چاہتے ہیں۔ جس پر ان کو جواب دیا گیا کہ ہم یہاں
مباحثہ کے لئے نہیں آئے ۔ ہاں اگر آپ ہمارے خیالات دریافت کرنا چاہیں تو بڑی خوشی سے آپ
کو ان سے آگاہ کیا جاوے گا۔ جس پر انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ محض استفادہ کے طور پر
آئے ہیں (جس قول کی سچائی اشتہار دیکھنے والوں پر ظاہر ہو گئی ہو گی) چنانچہ اس وقت کانپور کے

انوار العلوم جلدا
۳۹۲
جواب اشتہار غلام سرور کانپوری
مدرسہ الہیات کے پرنسپل جناب مولوی عبد القادر صاحب آزاد سبحانی بھی وہاں تشریف فرما تھے۔
انہوں نے بھی کہا کہ واقعی اگر آپ لوگ استفادہ کے طور پر آئے ہیں تو بیشک جو دریافت فرمانا ہو
ان لوگوں سے دریافت فرمادیں۔ لیکن ایسا نہ ہو کہ پیچھے یہ استفادہ بحث کا رنگ پکڑ لے۔ اس پر وہ
طالب علم صاحب جو سب کے زعیم معلوم ہوتے تھے ان کے بھی پیچھے پڑ گئے۔ آخر اس بحث کو کو تاہ
کرنے کے لئے میں نے حافظ روشن علی صاحب کو مقرر کیا کہ وہ ان صاحبان کے سوالات کا جواب
دیں۔ چنانچہ ان میں سے ایک صاحب نے جن کا نام اس اشتہار سے حافظ مولوی محمد یوسف معلوم
ہوتا ہے مذکورہ ذیل حدیث پیش کی کہ اس کو مرزا صاحب پر منطبق کریں۔ ” عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ
عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْزِلُ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ إِلَى الْأَرْضِ
فَيَتَزَوَّجُ وَ يُولَدُ لَهُ يَمْكُثُ خَمْسًا وَ أَرْبَعِينَ سَنَةً ثُمَّ يَمُوتُ وَيُدْفَنُ مَعِي فِي قَبْرِي فَا قُوْمُ
أَنَا وَعِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ فِي قَبْرٍ وَاحِدٍ بَيْنَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَر (مشکوۃ : ۴۸۰ باب نزول عیسی علیہ السلام)
جس کا مطلب یہ ہے کہ فرمایا رسول اللہ اللہ نے کہ عیسی ابن مریم اتریں گے اور شادی
کریں گے اور ان کے ہاں اولاد ہو گی اور پینتالیس سال رہ کر وفات پائیں گے اور دفن کئے جاویں
گے میرے ساتھ میری قبر میں۔ پس کھڑے ہوں گے میں اور عیسی ابن مریم ایک ہی قبر سے ابو بکر
عنی اللہ اور عمر رضی اللہ کے درمیان۔
اس کا جواب حافظ روشن علی صاحب نے یہ دیا کہ آپ پہلے اس حدیث کو رسول الله ال
تک ثابت کریں۔ یعنی جیسا کہ حضرت امام بخاری و مسلم و ابوداود و ترندی و نسائی و ابن ماجه و امام
مالک و امام احمد بن حنبل وغیر ہم کبار محدثین کا قاعدہ ہے کہ وہ جو حدیث بیان کرتے ہیں اس کے
ساتھ وہ ساری سند بیان کرتے ہیں۔ کہ ہم نے کس سے سنا اور اس نے آگے کسی سے سنا یہاں تک
کہ رسول الله ال تک پہنچا دیتے ہیں اسی طرح آپ بھی اس حدیث کی سند بیان کریں کہ یہ۔
کس شخص نے لکھی ہے اور اس نے آگے کس سے سنی تاکہ جو اس حدیث کے راوی ہیں ان پر
جرح قدح ہو سکے ۔ اور معلوم ہو کہ آیا اس حدیث کے راویوں میں کوئی کمزور اور غیر معتبر راوی تو
شامل نہیں ہے۔ کیونکہ جس شخص نے پہلے پہل یہ حدیث روایت کی ہے وہ رسول اللہ ال
سے قریبا پانچ سو سال بعد گذرا ہے اس کو یہ حدیث کیونکر معلوم ہوئی ۔ جب وہ رسول اللہ ال
کے وقت موجود نہ تھا۔ آخر کسی سے سنی ہو گی پس جب تک یہ معلوم نہ ہو کہ اس نے کس سے سنی
اور جس سے سنی وہ معتبر تھا یا نہیں ہم اس حدیث کو حدیث رسول اللہ ا کیونکر مان لیں اگر

وار العلوم جلدا
۳۹۳
جواب اشتہار غلام سرور کانپوری
آج کل کوئی شخص اٹھ کر کے کہ رسول اللہ ا نے فلاں بات یوں فرمائی تھی تو کیا ہمارا فرض
ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے اس کی بات ہم مان لیں یا تو وہ کسی کتاب کا حوالہ دے کہ میں نے یہ حدیث
فلاں کتاب میں پڑھی یا بتائے کہ میں نے یہ حدیث فلاں معتبر آدمی سے سنی اس نے آگے فلاں سے
سنی اور اسی طرح رسول الله الا تک پہنچائے ۔ اس بات کا جواب حافظ محمد یوسف نے یہ دیا کہ
مشکوۃ میں موجود ہے ( عجیب جواب ہے علماء نے صحاح ستہ تک کی بعض احادیث پر جرح کی ہے اور
حافظ صاحب مشکوٰۃ کی ہر ایک حدیث کو حجت قرار دیتے ہیں کہ جس میں نہ صرف صحاح ستہ بلکہ
دوسری احادیث کی کتب کے علاوہ صحابہ اور تابعین اور تبع تابعین تک کے اقوال کو ہر قسم کی کتب
سے نقل کیا گیا ہے۔ اور خود مصنف نے احادیث کے تین باب باندھے ہیں۔ اور تیسرے باب کو پہلے
دو بابوں سے بہت ادنی درجہ کا قرار دیا ہے۔ اور یہ حدیث جس کے راویوں تک کا پتہ نہیں تیسرے
باب کی ہی حدیث ہے۔ اور دوم حدیث کے اماموں کے مقرر کردہ قواعد کے لحاظ سے بھی ثابت
نہیں ہوتی تو ہم پر کب حجت ہو سکتی ہے)
حافظ روشن علی صاحب - مشکوۃ میں موجود ہونے سے ہم پر حجت نہیں ہو سکتی ۔ ہمارے
یہاں مشکوۃ مسلم نہیں ہے ( جب تک اس کی کوئی حدیث آئمہ محدثین کے مقرر کردہ قواعد کے
ماتحت ثابت نہ ہو ہم اس کے ماننے کے پابند نہیں ) سند کے ساتھ اس حدیث کو رسول اللہ اللی
تک پہنچائیں تا اس کے راویوں پر نگاہ کی جائے کہ کس پائے کے ہیں۔
حافظ محمد یوسف صاحب آپ کے ہاں کیسی حدیث مسلم ہوا کرتی ہے۔
حافظ روشن علی صاحب اگر عقائد کے متعلق ہو تو متواتر یا مشہور حدیث اور اگر اعمال
کے متعلق ہو تو ایسی احاد حدیث بھی ہم مان لیتے ہیں کہ جو قرآن کریم اور متواتر حدیث کے برخلاف
نہ ہو۔
ہے
حافظ محمد یوسف صاحب - جو حدیث احکام پر مشتمل نہ ہو اس کے متعلق کیا اعتقاد ہے ۔
حافظ روشن علی صاحب اگر وہ قرآن اور حدیث متواتر مشہور کے خلاف نہ ہو تو مسلم
حافظ محمد یوسف صاحب۔ یہ حدیث آپ کو کیوں مسلم نہیں ۔
حافظ روشن علی صاحب ۔ اس لئے کہ یہ حدیث نہ متواتر ہے نہ مشہور ہے اور نہ احاد
اس کی سند تک موجود نہیں۔

انوار العلوم جلد ا
۳۹۴
جواب اشتهار غلام سرور کانپوری
حافظ محمد یوسف صاحب - مشکوۃ میں موجود ہے ابن جوزی اس کے راوی ہیں مشکوۃ
آپ کی جماعت میں مسلم ہے۔ آپ دفع الوقتی کرتے ہیں۔
اس کا جواب میں اپنے نوٹ میں پہلے دے چکا ہوں کہ ابن جوزی جو یہ حدیث نقل کرتے ہیں
رسول اللہ ا کے چار پانچ سو سال بعد ہوئے ہیں۔ اور نہ تو انہوں نے یہ بتایا ہے کہ یہ حدیث
انہوں نے کسی کتاب میں دیکھی ہے اور نہ یہ لکھا ہے کہ ہم نے کس سے سنی پھر ہم اس حدیث کو
کیونکر مان سکتے ہیں علاوہ ازیں ابن جوزی وہ شخص ہے کہ جس نے شیخ عبد القادر جیلانی علیہ الرحمة
جیسے پاک اور مقدس انسان پر کچھ فتوی دیا ہے اور ایک کتاب تلبیس ابلیس لکھ کر اپنی محجوبانہ حالت
کا ثبوت دیا ہے ۔ جو شخص ایسا غیر محتاط ہو اور ایسے ایسے آئمہ دین کی شان میں اس قسم کے الفاظ
استعمال کرے ہمیں تو اگر وہ سند کے ساتھ بھی کوئی بات بیان کرے تو اس کے ماننے میں ایک حد
تک تامل ہے)
حافظ روشن علی صاحب - ابن جوزی ایک رادی چوتھی پانچویں صدی کا آدمی رسول
الله ال تک حدیث کو کس طرح پہنچا سکتا ہے۔ مشکوٰۃ ہمارے ہا ہ ہمارے ہاں مسلم نہیں۔ آپ کو ہماری
جماعت کا علم نہیں۔ اس پر گفتگو ختم ہو گئی۔ اس پر حافظ روشن علی صاحب نے فرمایا کہ باوجود اس
کے کہ یہ حدیث ثابت نہیں مگر میں آپ کی خاطر اس کے معنی کر دیتا ہوں حدیث میں لفظ ہے يُنْزِلُ
یعنی آئے گا چنانچہ مرزا صاحب بھی آئے ہیں۔ دو سر الفظ ہے یتز و محج جس کے معنی ہیں نکاح کرے
گا۔ مرزا صاحب نے نکاح کیا ہے۔ تیسرا لفظ ہے يُولَدُ لۂ جس کے معنی ہیں اس کے اولاد ہو گی
مرزا صاحب صاحب اولاد ہیں ۔
حافظ محمد یوسف صاحب - اجی یہ باتیں تو ہر ایک صاحب اولاد پر صادق آتی ہیں۔ مسیح کی
خصوصیت کیا ہے امتیازی نشان تو وہی چوتھا ہے کہ مسیح علیہ السلام فوت ہو جاویں گے اور رسول
اللہ اللہ کی قبر میں دفن کئے جاویں گے۔
حافظ روشن علی صاحب ۔ اس کا کیا ثبوت ہے کہ اس حدیث میں رسول اللہ ال
مسیح کی خصوصیتیں بیان کر رہے ہیں (کیونکہ اگر خصوصیتیں ہوتیں تو پہلی تین باتیں کیوں بیان
فرماتے اگر یہ مانا جائے کہ اس حدیث میں خصوصیتیں بیان ہو رہی ہیں۔ تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ
حضرت مسیح علیہ السلام کے سوا اور نہ کوئی دنیا میں آتا ہے اور نہ اس کا نکاح ہوتا ہے اور نہ اس کے
بچے پیدا ہوتے ہیں۔ اگر ان تینوں باتوں میں حضرت مسیح کے علاوہ دوسرے لوگ شامل ہو سکتے

انوار العلوم جلدا
۳۹۵
جواب اشتہار غلام سرور کانپوری
ہیں۔ تو باقی خصوصیتوں کے بھی ایسے معنی ہو سکتے ہیں کہ جن میں حضرت مسیح کے علاوہ دوسرے
لوگ شامل ہوں)۔
اس کے ساتھ ہی حافظ روشن علی صاحب نے فرمایا کہ اچھا آپ کی بات مان کر ہی کہ قبر میں
دفن ہونا ہی حضرت مسیح کی شناخت کا نشان ہے ۔ یہ ماننا پڑے گا کہ جب تک حضرت مسیح فوت نہ
ہوں ان کو کوئی نہ مانے کیونکہ جب وہ رسول اللہ اللہ کی قبر میں دفن کئے جاویں گے تب تو ان
کی شناخت ہوگی ۔ اس حدیث کے یہ معنی ہیں کہ مسیح موعود چونکہ رسول اللہ ﷺ کا خادم ہے
اور نہایت مقرب خادم ہے۔ اس لئے اس کو اسی جنت میں جگہ ملے گی جس میں رسول اللہ
ہیں۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ الْقُبْرُ رَوْضَةً مِّنْ ضَةً مِّنْ رِّيَاضِ الْجَنَّهِ یعنی قبر جنت
کے باغوں میں سے ایک باغ ہوتا ہے۔ (جامع العلوم کی طرف سے جو اشتہار دیا گیا ہے اس میں حافظ
روشن علی صاحب نے جو حدیث بتائی تھی الْقَبَرُ رَوْضَةً مِّنْ رِّيَاضِ الْجَنَّةِ۔ اس کو غلط کر کے
یوں لکھا گیا ہے ۔ کہ حافظ صاحب نے فرمایا قَبْرِي رَوْضَةً مِّنَ الْجَنَّةِ
حافظ محمد یوسف صاحب ۔ یہ حدیث بالکل غلط ہے۔ ان الفاظ کے ساتھ کہیں موجود
نہیں۔ بلکہ حدیث یوں ہے ۔ مَا بَيْنَ قَبْرِی وَ مِنْبَرِی رَوْضَةً مِّنْ رِّيَاضِ الْجَنَّةِ یہ کہہ کر آپ
نے بہت بہت کچھ شور مچایا ۔ اور کہا کہ مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأُ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ ۔ يعني
جو جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانا دوزخ میں کرلے ۔
(حالانکہ جو حدیث مولوی محمد یوسف صاحب نے فرمائی وہ اور حدیث تھی اور جو حافظ روشن
علی صاحب نے فرمائی وہ اور تھی چنانچہ اس کا ثبوت آگے چل کر دیا جائے گا۔)
حافظ روشن علی صاحب نے ان کے اس غیر مہذبانہ برتاؤ کے جواب میں فرمایا کہ یہ یہ حدیث ہے
اور بالکل سچ ہے ۔ ہم ۔ ہے۔ ہم سفر میں ہیں ہمارے پاس کتا بیں نہیں آپ لکھ لیں ہم اس کا پورا پورا حوالہ لکھ
دیں گے انشاء اللہ العزیز
اس کے بعد جماعت طلباء اپنی خیالی فتح کا اظہار کرتے ہوئے رخصت ہوئے ۔ اب ان باتوں
سے ناظرین خود اندازہ کر سکتے ہیں کہ فتح کس کی تھی۔ ہمیں فتح و شکست سے کچھ غرض نہیں۔ حق بتانا
ہمارا کام ہے۔ اور ہماری خواہش ہے اگر طلباء جامع العلوم یا ان کے استادوں کو فتح کے نام سے کچھ
حاصل ہوتا ہے تو وہ بیشک ڈنکے بجائیں۔ ہمیں تو وہ شکست جس میں راستی کو ملحوظ رکھا گیا ہو اس فتح
سے بدرجہا پیاری ہے جس میں واقعات پر پردہ ڈالا گیا ہو۔ یہ تو ہم ثابت کر ہی چکے ہیں کہ یہ حدیث

انوار العلوم جلدا
۳۹۶
جواب اشتهار غلام سرور کانپوری
قطعا ر سول الله ال تک ثابت نہیں اور اس کے راویوں کے نام تک بھی معلوم نہیں۔ رسول
اللہ ان کے پانچ سو سال بعد ایک شخص یہ حدیث بیان کرتا ہے۔ اب ہم یہ بتاتے ہیں کہ یہ
حدیث صحیح حدیثوں کے خلاف ہے۔ چنانچہ صحیح مسلم میں حدیث ہے۔
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَ أَوَّلُ مَنْ
يَنْشَقُّ عَنْهُ الْقَبْرُ وَأَوَّلُ شَافِعٍ وَ أَوَّلُ مُشَفَع (کتاب الفضائل جلد دوم) ترجمه رسول الله ا
نے فرمایا ہے میں ہی اولاد آدم کا سردار قیامت کے روز ہوں اور میں ہی ہوں جس کی قبر سب سے
پہلے کھلے گی اور میں ہی سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوں۔ اور میں ہی ہوں جس کی شفاعت
سب سے پہلے قبول کی جاوے گی۔
اس حدیث میں صریح معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ کو دیگر انبیاء و اولیاء پر جو فضیلتیں دی
گئی ہیں ان میں سے یہ بھی ہے کہ آپ کی قبر سب سے پہلے کھلے گی۔ اگر حضرت عیسی آپ کی قبر
میں دفن ہوں گے تو پھر تو وہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ میری قبر پہلے کھلی۔
وہ قبر تو پھر حضرت رسول کریم ﷺ اور حضرت مسیح میں مشترک ہو گئی۔ اس لئے پہلے کھلنے
سے رسول اللہ ا کی تو کچھ شان ثابت نہیں ہوتی۔ کوئی کہہ سکتا ہے کہ وہ قبر بوجہ مسیح کے
کھولی جائے گی۔ اور اگر اس فضیلت میں کسی کو آپ کے ساتھ شامل کر دیا گیا تو جائز ہو گا کہ
دوسری خصوصیات میں بھی دوسرے لوگ آپ کے ساتھ شامل ہو جائیں اور آپ کے ساتھ
اور انبیاء کو بھی شفاعت کی اجازت مل جائے اور وہ بنی آدم کے سردار کا لقب پائیں۔ افسوس کہ
اب اسلام کی حقیقت یہ باقی رہ گئی ہے۔ کہ ایسے بھی مسلمان ہیں جو رسول اللہ ا کی کوئی
خصوصیت پسند نہیں کرتے ۔ آپ خاتم النبین تھے لیکن ان مسلمانوں نے کہا کہ ہم آپ کو خاتم
انین بننے نہ دیں گے۔ اور حضرت مسیح کو انیس سو پریس کے بعد آسمان سے کھینچ بلا یا اب جو آخر
میں آئے گا وہ خاتم النبین ہو گا یا جو پہلے آیا تھا وہ خاتم النبین ہو گا؟ کاش وہ خیال کرتے کہ اس طرح
رسول اللہ کی خصوصیت ختم نبوت کا ختم نبوت کا تو خاتمہ ہو جاتا ہے !! اور خاتم النبین تو حضرت مسیح بن جاتے
ہیں جن کے بعد اور کوئی نبی نہ ہو گا جو آدمی خدا تک پہنچے گا ان کے فیض سے پہنچے گا پھر رسول اللہ کی
خصوصیت تھی کہ آپ کے ہاتھ پر لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِم کی پیشگوئی پوری ہوگی ۔ وہ بھی
انہوں نے مسیح ناصری کے ذمے لگادی کہ اس کے زمانہ میں اسلام دنیا میں کلی طور پر پھیلے گا اگر یہ
کام رسول اللہ ﷺ کا کوئی خادم کر تا تب تو رسول اللہ ا کا کام سمجھا جاتا۔ حضرت مسیح کا

انوار العلوم جلدا
۳۹۷
جواب اشتهار غلام سرور کانپوری
کام آپ کا کام کیونکر سمجھا جا سکتا ہے جو کہ بنی اسرائیل کے نبی ہیں ان کا کام تو یا ان کی طرف
منسوب ہو گا یا حضرت موسی کی طرف۔ اب ایک خصوصیت آر بت آپ کی قبر کی تھی وہ بھی یہ برداشت
نہیں کر سکے اور لاکر مسیح کو بھی آپ کی قبر میں داخل کر دیا داخل کر دیا تا کہ جب سب سے پہلے رسول کریم
اللہ کی قبر کھلے تو مسیح بھی اس فضیلت میں شامل ہوں۔ کاش عام مسلمان ہی غور کرتے کہ ان
کے علماء ان کو کس راہ پر چلا رہے ہیں۔ غرض یہ حدیث صریح طور سے اس حدیث کو رد کرتی ہے جو
مولوی محمد یوسف صاحب نے پیش کی تھی۔ اور اول تو وہ حدیث ثابت ہی نہیں ابن جوزی کا قول
ہے جس کا وہ حال ہے کہ حضرت سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ جیسے بزرگ پر فتوی دیا اور
مخالفت کی اور اگر یہ فرض محال اسے حدیث کا درجہ دے بھی دیں تو اس کے وہ معنی نہیں ہو سکتے جو
مولوی صاحب نے کئے ہیں ۔ کیونکہ اس طرح مسلم کی صحیح حدیث کا رد ہوتا ہے علاوہ ازیں کون
مسلمان برداشت کر سکتا ہے کہ رسول اللہ کی قبر کھودی جائے یہ بات تو انسان اپنے دشمن کے لئے
بھی برداشت نہیں کر سکتا۔ قبر کھودنا تو مردہ کو اذیت دینا ہے۔ رسول اللہ ا نے تو قبر پر کھڑے
ہونے اور اس پر تکیہ لگانے تک سے منع فرمایا ہے کہ مردہ کو از بیت ہوتی ہے۔ پھر مسلمان کیونکر
برداشت کرتے ہیں کہ مسیح کی خاطر آپ کی قبر کھودی جاوے گی ۔ نعوذ باللہ من ذلك - للہ اس پر
غور کرو! اور نبی کریم ا سید ولد آدم کی قبر کی اتنی توہین نہ کرو!
ابْنُ
اب ہم اس حدیث کا حوالہ دیتے ہیں جس کا ذکر حافظ روشن علی صاحب نے بوقت مباحثہ کیا تھا
اور جس پر مولوی محمد یوسف صاحب نے شور مچایا تھا۔ کہ یہ حدیث ہی نہیں دیکھو کتاب بشری
لكيئب بلقاء الحبيب امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ مطبوعہ مصر صفحہ نمبر ۵ ۵۷ - أَخْرَجَ الْبَيْهَقِيُّ وَ
أبِي الدُّنْيَا عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقَبْرُرُ وَ ضَةً مِنْ
رِّيَاضِ الْجَنَّةِ أَوْ حُفَرَةٌ مِنْ حُفْرِ النَّارِ یعنی بہقی نے اور ابن ابی الدنیا دونوں نے حضرت
ابن عمر سے اپنی کتابوں میں روایت کی تھی کہ فرمایا رسول اللہ ا نے کہ قبر جنت کے جمنوں
میں سے ایک چمن ہے یا دوزخ کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہے ۔ اب اس حدیث سے قبر کے معنی
جنت کے چمن بھی ہو گئے ۔ پس خود رسول اللہ ا کے قول سے ابن جوزی کی حدیث کے معنی
ہو گئے کہ حضرت مسیح موعود رسول اللہ الل کے ساتھ جنت میں داخل کئے جاریں گے۔ کیونکہ
خادم آقا کے ساتھ اکٹھا ہی رکھا جاتا ہے ۔ اسی طرح ابن مندہ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ سے یہ
حدیث روایت کی تھی کہ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ

انوار العلوم جلد ا
۳۹۸
جواب اشتہار غلام سرور کانپوری
الْمُؤْمِنُ فِي قَبْرِهِ فِي رَوْضَةِ الخَضْرَاءِ وَلَيُرَ حَبِّ لَهُ فِي قَبْرِهِ سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا وَيُنَوَّرُ لَهُ
فِي قَبْرِهِ كَلَيْلَةِ الْبَدْرِ یعنی حضرت ابو ہریرہ نے فرمایا رسول اللہ سے کہ آپ نے فرمایا مؤمن
اپنی قبر میں ایک سبز چمن میں ہوتا ہے اور اس کی قبر اس کے لئے ستر ہاتھ چوڑی کی جاتی ہے اور اس
کی قبر چودھویں رات کی طرح روشن کی جاتی ہے اس حدیث سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ قبر سے
مراد یہ قبر نہیں بلکہ جنت کی کسی جگہ کا نام ہے یا جنت سے پہلے کوئی اور مقام ہے جہاں مؤمن کو رکھا
جاتا ہے۔ اور ہر طرح کی کشائش وہاں ہوتی ہے۔ ورنہ اگر اس قبر کے معنی کئے جاویں تو آج تک
اتفاقی طور پر بہت سی قبریں کھدی ہیں کہیں قبر میں باغ نظر نہیں آیا ۔ اور نہ قبر ستر ہاتھ چوڑی لمبی
معلوم ہوتی ہے ۔ اگر یوں ہو تو قبرستانوں کے لئے جگہ ہی نہ ملے ۔ اس حدیث کے یہی معنی معلوم
ہوتے ہیں کہ قبر وہ مقام ہے جہاں کہ وفات کے بعد مؤمن کو رکھا جاتا ہے۔ اور وہ مکان سترگز چھوڑ
کر اگر ستر ہزار گز بھی ہو تب بھی اس کے ماننے میں نہ کسی حدیث کا خلاف ہوتا ہے اور نہ مشاہدہ
اس کا انکار کر سکتا ہے۔
اسی طرح اللہ تعالٰی قرآن شریف میں فرماتا ہے ۔ قُتِلَ الْإِنْسَانُ مَا أَكْفَرَهُ مِنْ أَيِّ شَيْءٍ
خَلَقَهُ مِنْ نُّطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ ثُمَّ أَمَا تَهُ فَأَقْبَرَهُ ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنْشَرَةً
مطلب ”انسان ہلاک ہو کس چیز نے اس کو کفر کی تعلیم دی ہے اللہ تعالیٰ نے اسے کس چیز سے پیدا
کیا ہے ایک نطفہ سے پیدا کیا ہے ۔ پھر اس کے لئے ہر قسم کے اندازے مقرر کئے ۔ پھر ہدایت کے
راستے میں سہولتیں پیدا کیں۔ پھر اسے مارا اور قبر میں دفن کیا پھر جب چاہے گا اٹھائے گا "۔ (عبس :
(۲۳-۱۸
ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ قبر سے کیا مراد تھی۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قبر میں ہم
داخل کرتے ہیں معلوم ہوا کہ قبر سے ہی مٹی کی قبر مراد نہیں ہوتی جس میں انسان کے عزیز و رشتہ
دار داخل کرتے ہیں۔ بلکہ اس سے کوئی ایسا مقام بھی مراد ہوتا ہے جس میں اللہ تعالی خود اپنے خاص
اذن سے داخل کرتا ہے پس خلاصہ جواب یہ ہے کہ غلام سرور صاحب کے اشتہار میں اظہار امر
واقعہ میں صریح تحریف کی گئی ہے اور جو حدیث مولوی محمد یوسف نے پیش کی تھی وہ قطعا علم حدیث
کی رو سے ثابت نہیں ہے اور اگر یہ فرض اس کو مان بھی لیں تو اس کے جو معنی وہ کرتے ہیں۔ اس
میں نہ صرف رسول کریم ا کی ہتک ہے بلکہ جس کو کوئی غیور مسلمان برداشت نہیں کر سکتا
بلکہ وہ مسلم کی صحیح حدیث کے خلاف ہے اور یہ کہ بعض دیگر حدیثوں سے اس حدیث کے معنی

انوار العلوم جلدا
۳۹۹
جواب اشتہار غلام سرور کانپوری
صاف ہو جاتے ہیں اور کوئی اشکال نہیں رہتا جیسا کہ درج کیا گیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اصحاب
کانپور جو ایک دفعہ کمال بے تعصبی کا نمونہ دکھا چکے ہیں اس پر غور کر کے فائدہ اٹھائیں گے۔ اور
وہی پہلو اختیار کریں گے جس میں رسول اللہ ا کی عزت قائم ہوتی ہو ۔ اور آپ کی اتباع
اختیار کر کے آپ کے خادم اور خدا کے مامور مرزاغلام احمد صاحب قادیانی کی اتباع اختیار کریں
گے کیونکہ رسول اللہ اس کی عزت اس میں ہے کہ آپ کے خدام سے وہ لوگ پیدا ہوں جو
۴
عجب العلیست در کان محمد "
مسیحائی کا درجہ پائیں۔
عجب
نوریست در جان محمد
وگر استاد را نام
نه دانم
که خواندم
بدیگر دلبرے کارے
ندارم
در
دبستان محمد
که هستم کشته آن محمد "
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبع المدى
خاکسار مرزا بشیر الدین محمود احمد قادیان
( محررہ اپریل ۱۹۱۲ء)

آج 10 میں سے 10 باقی