تقریر ۱۳، مارچ ۱۹۱۴ء

انوارالعلوم (جلد 1)

۶۵۱
تقریر ۱۳ مارچ شامه
حضرت خلیفہ المسح الاول کی وفات پر مسجد نور میں تقریر )
از
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد

انوار العلوم جلدا
بسم الله الرحمن الرحیم
۶۵۳
تقریر ۱۳ مارچ ۱۹۱۴ء
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد کی
۱۳ / مارچ ۱۹۱۴ء کی مسجد نور میں تقریر (بعد نماز عصر)
أَشْهَدُ أَنْ لا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا ان محمدا عبده ور دا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
اس وقت میں سب دوستور رستوں کی خدمت میں چھوٹی سی عرض کرنی ۔ عرض کرنی چاہتا ہوں۔ اور سچے دل سے
نصیحت کرنی چاہتا ہوں۔ اللہ تعالی کی منشا کے ماتحت حضرت خلیفۃ المسیح فوت ہو گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ
ان پر بڑے بڑے رحم فرمائے۔ اپنی برکتیں ان پر نازل کرے۔ اعلیٰ سے اعلیٰ مدارج پر انہیں ترقی
دے اور وہ انہیں ان کے حقیقی دوست محب اور پیارے جن سے انہیں ساری عمر محبت رہی جن کی
محبت بلا شبہ انکے رگ وریشہ میں تھی۔ یعنی آنحضرت ا اور مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
ان دونوں پیاروں کے ساتھ جگہ دے ۔ (مسجد آمین کی آواز سے گونج اٹھی)
اس وقت احمدی جماعت کے اوپر بڑی ذمہ داری پڑ گئی ہے یہ ذمہ داری ہر بچہ وجوان اور
بوڑھے پر ہے۔ ساری جماعت ایک امتحان کے نیچے ہے۔ وہ جو اس امتحان میں کامیاب ہو گیا اور
پاس ہو گیا۔ خدا کا پسندیدہ اور پیارا ہو گا۔ اور جو اس امتحان میں فیل ہو گیا۔ وہ خدا تعالیٰ کے حضور نیکو
کاروں میں نہیں گنا جائے گا۔
ہم پر ایک ذمہ داری ہے ایک بوجھ ہے اس کو اٹھانے اور اس ذمہ داری میں پاس ہونے کے
لئے خوب تیاری کرنی چاہئے۔ خوب یاد رکھو کہ کوئی کام کتنا ہی اعلیٰ سے اعلیٰ اور عمدہ سے عمدہ ہو

انوار العلوم جلدا
۶۵
تقریر ۱۳ مارچ ۱۹۱۴ء
لیکن اگر ارادہ بد ہو تو وہ خطرناک ہو جاتا ہے ۔ دیکھو نماز کیسی اعلیٰ چیز ہے ۔ مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔
فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ الَّذِينَ هُمْ يُرَاوُونَ (الماعون : ۵ - ۷) وه
نمازیں پڑھتے ہیں مگر اس نماز میں کوئی مغز اور حقیقت نہیں۔ لوگ دیکھتے ہیں کہ زید یا بکر نماز پڑھتا
ہے۔ لیکن چونکہ اسکی غرض اس نماز میں سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہ وہ لوگوں کو دکھا رہا ہے۔
اور ریاء ہے اس لئے جب اس میں ریاء شامل ہو گیا تو وہ پاک اور قرب الہی کا ذریعہ ہونے کی
بجائے لعنت کا موجب ہو جاتی ہے۔ مجھے یہ نکتہ قرآن مجید کے ابتداء میں خوب معلوم ہوتا ہے کہ
قرآن مجید کے پڑھنے سے پہلے اعوذ پڑھنا چاہئے پھر ہر سورۃ سے پہلے بسم اللہ ہے۔ بسم الله
الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ کے بعد الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ شروع ہوتی ہے۔ پھر بِسْمِ اللهِ
الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ کے بعد الم ذَلِكَ الْكِتب شروع ہوتا ہے
اب غور کرو کہ قرآن مجید پڑھنے سے پہلے اعوذ کا جو حکم دیا گیا اور ہر سورۃ سے پہلے بسم اللہ
رکھی تو کیا نعوذ باللہ قرآن مجید میں کوئی شیطانی کام تھا۔ اور شیطانی دخل تھا۔ جو یہ تاکید فرمائی ؟ اس
میں شیطانی دخل نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جب تک نیک کام میں نیک ارادہ شامل نہ ہو تو وہ برا
اور خطرناک ہو جاتا ہے اس لئے ارادہ کی اصلاح اور پاکیزگی کے لئے یہ حکم دیا کہ قرآن مجید کے
پڑھنے سے پہلے اٹھو پڑھو۔ تاکہ اللہ تعالیٰ ہر قسم کے شیطانی وسوسوں سے محفوظ رکھے اور نیکی کی
توفیق اللہ تعالیٰ کے فضل اور اعانت کے سوا نہیں ملتی اس لئے بسم اللہ کو رکھا جس میں استعانت ہے
پس اوز کا حکم دیا اور بسم اللہ کو رکھا تا کہ مؤمنین نیت صاف کریں ایسا نہ ہو کہ بدار ادہ تباہ و بلاک کر
دے۔
بہت سے لوگ ہیں جن کے لئے ایک آیت رحم و برکت کا موجب ہو جاتی ہے اور بہتوں کے
لئے وہی آیت ہلاکت کا باعث بن جاتی ہے۔ خدا نے فرمایا۔ اعوذ پڑھو یعنی اللہ تعالی کی پناہ مانگو۔ اور
بسم اللہ میں مدد مانگنے کی تعلیم دی۔
غرض کوئی کام کتنا ہی بڑا اور اعلیٰ اور پاک کیوں نہ ہو ۔ جب تک اس میں نیک نیتی اور اخلاص
نہ ہو اندیشہ ہے کہ وہ قرب الہی سے دور نہ پھینک دے ۔ اب جو عظیم الشان امانت اور بوجھ ہم پر
پڑا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل اور توفیق کے بدوں ہم اس سے عہدہ برآنہیں ہو سکتے۔ اس لئے میں
تمہیں یہ نصیحت کرتا ہوں۔ کہ جس قدر فرصت ملے۔ بہتر ہے ہم خدا کے حضور دعائیں کریں اور
عاجزانہ التماس کریں کہ مولی کریم ! تو ہی سچا راستہ دکھا نا کہ گمراہی اور تباہی میں پڑنے کی بجائے

انوار العلوم جلد ا
۶۵۵
تقریر ۱۳ مارچ ۱۹۱۴
ہم تیرے قریب ہوں۔ یہ بڑی ذمہ داری اور بوجھ ہے جس کے اٹھانے کی طاقت ہم میں نہیں جب
تک اس کی نصرت نہ آوے ہم نہیں اٹھا سکتے ۔ پس اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ بار بار اور کثرت
ا
بات پر ہاتھ مارنا ہے اگر غیب
سے پڑھو۔ پڑھو۔ ہم نہیں جانتے کل کیا ہو گا۔ پرسوں کیا ہو گا ۔ ایک غیب کی بات پر ہاتھ مارنا ۔
دان خدا مدد نہ کرے تو اندیشہ ہے ہلاکت میں پڑ جاویں اس لئے دعائیں کرو استغفار کرو۔ استخارے
کرو ۔ درود پڑھو۔ تڑپ تڑپ کر دعائیں کرو کہ موٹی تو ہی اپنے فضل سے اس امتحان میں کامیاب کر
تیرا مسیح آیا۔ بہتوں نے انکار کیا اور وہ ٹھو کر کھا کر اس پتھر پر گرے اور ہلاک ہوئے۔ مگر تو نے اپنے
رحم سے ہمیں ہدایت دی۔ پھر اسکی وفات پر پھر ایک موقعہ امتحان کا آیا۔ اور تو نے ہماری ہدایت
فرمائی۔ اب پھر ایک اور اور موقعہ آیا ہے۔ اب بھی فضل کیجو اور اور آپ ہماری رہنمائی کرو۔ ہمارے
تمام کاموں میں برکت نازل کیجیو۔ دشمنوں کو خوش ہونے کا موقعہ نہ دیجو اپنی خدمت کے لئے پاک
وجود چن لے۔ اللهم آمین
سب لوگ اپنے دلوں میں چلتے پھرتے دعائیں کریں آج رات کو اٹھ اٹھ کر دعائیں کریں۔
اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مشکلات حل کر دیتا ہے۔ خدا تعالیٰ پر توکل کرو۔ اس کے وعدے بچے ہیں۔
اس نے جو اپنے مسیح موعود سے وعدے کئے ۔ وہ پورے ہوئے اور ہونگے ۔ ایک انسان جھوٹا وعدہ
کر لیتا ہے۔ مگر اللہ تعالی کے وعدے بچے ہوتے ہیں وہ صادق الوعد ہے۔ خدا تعالی کے وعدوں کی
صداقت پر ایمان لاؤ۔ اور اسی پر توکل اور بھروسہ کرو۔ اب میں بھی دعا کرتا ہوں۔ تم بھی میرے
ساتھ ملکر دعا کرو۔ اور اس کے بعد بھی دعا ئیں کرو۔
اس تقریر کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب نے دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے ۔ خدا جانے دعا میں کیا سوز
اور ابتہال تھا کہ اس نے مسجد نور کو تھوڑی دیر کے لئے مسجد بکاء بنا دیا ۔ کوئی آنکھ نہ تھی جو روتی نہ
تھی۔ اور دلوں میں ایک سوزش تھی۔ بڑی لمبی دعا کے بعد ایک ایسی تجلی معلوم ہوتی تھی۔ کہ بجلی کی
طرح دلوں پر سکینت کا نزول ہوا۔ دعا کے بعد حضور بیٹھ گئے۔ لوگوں میں ایک قبولیت اور جوش تھا
پھر فرمایا کہدو کہ جو روزہ رکھ سکتے ہیں وہ کل روزہ رک ہیں وہ کل روزہ رکھیں۔ اس حکم اور ارشاد کے بعد آپ مسجد نور
سے اٹھے اور نواب صاحب کے مکان پر تشریف لے گئے ۔)
( الفضل ۱۸ مارچ ۱۹۱۴ ء )

آج 10 میں سے 10 باقی