پیش لفظ

انوارالعلوم (جلد 10)

1
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت المصلح الموعود
خليفة المسیح الثانی کی پُر معارف تصانیف انوار العلوم کی دسویں جلد احباب جماعت کی
خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ
اس جلد میں سید نا حضرت المصلح الموعود کی ستمبر ۱۹۲۷ء سے اگست ۱۹۲۹ء تک کی
تحریرات اور تقاریر شامل ہیں۔
پیشگوئی مصلح موعود کے الہامی الفاظ ” وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا کا
اظہار اس جلد سے بھی ہو رہ رہا ہے۔ اور ان دو سالہ تحریرات سے بھی اس نشان آسمانی کا
مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ اس مجموعہ کی تئیس تحریرات و رات و تقاریر میں سے چھ ملک کے اہم
سیاسی امور کے بارہ میں چھ سیرۃ النبی" کے موضوع پر دو قرآن کریم کے فضائل اور
آیات قرآنی کی تفسیر کے بارہ میں ہیں اور کچھ متفرق موضوعات بھی شامل ہیں۔
زیر نظر مجموعہ میں دو اہم کتب شامل ہیں ایک ”حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
کارنامے“ اور دوسری نہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح"۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے کارنامے کے عنوان سے حضرت مصلح موعود موعود ۔ نے جلسہ سالانہ دسمبر ۲۸
۱۹۲۷ء پر تقریر کی جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پندرہ کارناموں کا ذکر کیا گیا
ہے۔ حضور نے فرمایا کہ در حقیقت تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے ہزاروں
ہیں اگر کوئی ان پر کتاب لکھے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ منشاء پورا ہو سکتا ہے جو
آپ نے براہین احمدیہ کی اشاعت کے وقت بیان فرمایا تھا کہ حضور یہ چاہتے تھے کہ اسلام
اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تین صد خوبیاں یعنی دلائل صداقت بیان کئے

جائیں۔ حضرت مصلح موعود نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص یہ کرے تو یہ ایک اچھا کام ہو گا۔
حضرت مصلح موعود کا یہ ارشاد آج بھی جماعت احمدیہ کے قلم کاروں اور ریسرچ سکالروں
کو صلائے عام دے رہا ہے خدا کرے کہ کوئی احمدی اس نیک کام کا بیڑا اٹھانے والا ہو۔
اس مجموعہ میں دوسری اہم کتاب ”نہرو رپورٹ ) رور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح" ہے یہ
کتاب دراصل ہندوستان کی تاریخ آزادی کا ایک اہم باب اور ایک فیصلہ کن موڑ ہے۔
یہ کتاب آج بھی حضرت مصلح موعود کی سیاسی بصیرت کا شاہکار سمجھی جاتی ہے۔ ہندوؤں
نے مسلمانوں کو نظر انداز کرنے اور گویا ان کا مستقبل تاریک کرنے کے خیال سے
نہرورپورٹ شائع کی تھی تاکہ انگریز حکمران اس کی روشنی میں ہندوستان کے سیاسی
مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کر لیں۔ بد قسمتی سے بعض مسلمان بھی اس رپورٹ کے حامی
ہوتے نظر آ رہے تھے ان میں جناب محمد علی جناح بھی شامل تھے۔ لیکن حضرت مصلح موعود
بروقت مسلمانان ہند کی سیاسی راہنمائی کیلئے میدان عمل میں اُترے اور اس کتاب یعنی
نہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح کے ذریعہ نہرو رپورٹ کے مسلمان دشمن کردار
کو ایسے ناقابل تردید دلائل سے واضح فرمایا کہ مسلمانوں کی آنکھیں کھل گئیں اور
مسلمانوں کے لیڈر جناب محمد علی جناح جن کو بعد میں مسلمانان ہند نے قائد اعظم کا خطاب
دیا وہ بھی نہرورپورٹ کی حقیقت جان گئے اور آخر کار ان کی قیادت میں مسلم لیگ نے
اس رپورٹ کو مسترد کر دیا۔ مسلمانوں کی سیاسی رائے بدلنے میں اس رپورٹ نے ایک
فیصلہ کن کردار ادا کیا اور رائے عامہ کا دھارا موڑ کر رکھ دیا۔
اسی مجموعہ میں سائمن کمیشن کے بارہ میں حضرت مصلح موعود کے چار مضامین بھی
درج ہیں یہ بھی ہندوستان کی تاریخ آزادی کا ایک اہم موڑ تھا مسلمان اپنی بے بصیرتی سے
اس کا بائیکاٹ کر کے رہے سے فوائد سے بھی محروم ہو رہے تھے۔ حضرت مصلح مصلح موعود موع نے
ان مضامین کے ذریعہ مسلمانوں کے اہم مطالبات انگریزوں کے سامنے رکھے جن میں
جداگانہ انتخاب کا معاملہ بے حد اہم تھا جس کو بعد ازاں مسلم لیگ نے زبردست جدوجہد

ج
سے منوا لیا اور قیام پاکستان کی رائے ہموار ہو گئی۔ حضور نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ یہ امر
قانون اساسی میں داخل کیا جائے کہ قوموں کی مذہبی آزادی کو کسی قانون کی آڑ میں محدود
نہیں کیا جائے گا۔
اس مجموعہ کی آخری قابل ذکر بات اس میں سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے
موضوع پر چھ تحریرات و تقاریر ہیں یہ وہ دور تھا جب بعض متعصب ہندؤوں نے حضرت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں دلآزار کتب لکھیں اور جواب میں حضرت
مصلح موعود نے عالمگیر سطح پر سیرۃ النبی صلی ایم کے جلسوں کے انعقاد کا اعلان فرمایا۔ یہ
تاریخ احمدیت کا ایک سنہری دور تھا جب مسلمان اور غیر مسلم ہندو، سکھ، عیسائی حضرات
بھی یکجا ہو کر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں تقاریر کر رہے تھے۔ حضرت
مصلح موعود کے کارناموں میں سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسوں کا اجراء بلا شبہ
ایک تاریخ ساز کارنامہ ہے۔
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں بہت سے بزرگان اور مربیان سلسلہ نے
اس اہم کام میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے۔
نے ابتدائی
پروف ریڈنگ، مسودات کی ترتیب اور اصلاح کے سلسلہ میں بہت محنت اور اخلاص سے
خدمات سرانجام دی ہیں۔
نے پروف ریڈنگ، حوالہ جات کی تلاش
ان کی نظر ثانی، اعراب کی درستگی اور Re-Checking کے سلسلہ میں دلی لگن اور
بشاشت سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔
کا بھی خاکسار دلی شکریہ ادا کرتا ہے۔ اس جلد
کی فائنل پروف ریڈنگ اور تیاری کے مختلف مراحل میں ان کے گرانقدر مشوروں اور

و
راہنمائی سے ہم نے بہت فائدہ اٹھایا ہے ۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ
تعارف کتب
کا تحریر کردہ ہے۔
خاکسار ان سب احباب کا ممنون احسان ہے اور دعا گو ہے کہ خدا تعالیٰ ان سب دوستوں
کے علم و فضل میں برکت عطا فرمائے، بے انتہا فضلوں اور اور رحمتوں سے نوازے اور ہمیں
ان اہم ذمہ داریوں سے احسن طور پر عہدہ برآء ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
انوار العلوم کی یہ جلد بھی ہر احمدی کے دل کو نور ایمان سے منور کرنے والی کتاب
ہے۔ جس کا مطالعہ روحانی لطف و مسرت کا ایک حسین باب ہے۔ امید ہے احباب جماعت
حسب سابق پوری طرح تعاون فرماتے ہوئے اس علمی اور روحانی مائدہ سے فائدہ اٹھانے
کی سعی فرمائیں گے۔

آج 10 میں سے 10 باقی