دعا کی طرف توجہ
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد 10
۱۴
مسلمانوں کی انفرادی اور قومی ذمہ داریاں
معجزات ایسے رنگ میں بیان کریں گے کہ سننے والے کو ہنسی آجاوے۔ مثلا وہ کہیں گے کہ درختوں
نے آپ کو سجدہ کیا یا آپ سے گوہ نے کلام کیا۔ ایک شخص جو صحیح تاریخ کی روشنی میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی لائف پڑھتا ہو وہ کس طرح ان باتوں کو تسلیم کرے گا۔ اور صحیح حدیث میں
جب ایسی باتوں کا نشان نہ ملے تو کیا جواب ہو گا؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے علمی، اخلاقی اور
روحانی معجزات کیا کم ہیں؟ وہ اتنے اور ایسے ہیں کہ کبھی ختم نہیں ہوتے اور ہر زمانہ میں ان ان کی
صداقت ثابت ہے۔
اب یہ گوہ کے کلام کرنے کا معجزہ، اس میں کیا خوبی ہے جبکہ واقعات کے خلاف ہو۔ یہ بہت
سیدھی بات ہے۔ تاریخ میں ایک شخص کا نام دب لکھا ہے۔ مگر علماء اس کا خیال نہیں کرتے اور
کہہ دیتے ہیں کہ گوہ بول پڑی۔ اسی طرح وہ شخص جس کے سامنے درخت سجدہ میں گر پڑا ہو،
عجوبہ کے طور پر اس کا ادب تو بڑھ سکتا ہے مگر تاریخ میں آکر اس کا وقار کم ہو جائے گا۔ پس ایسی چیز
پیش کرنی چاہئے جو ایک حقیقت رکھتی ہو۔ اس لئے میں تاکید کرتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی محبت بڑھانے کے لئے آپ کی قربانیاں پیش کرو۔
ہماری کتابوں کے طومار کا اتنا اثر نہیں ہوتا جتنا انجیل کا یہ فقرہ اثر کرتا ہے کہ لوگوں کے
گناہوں کے لئے آیا ہوں۔ حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام نہایت ہی اعلیٰ ہے اور آپ
کی قربانیاں بے نظیر ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان قربانیوں کو قرآن کریم نے ایک لفظ میں
بیان کیا ہے ۔ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ ۔ تو اپنی جان کو ہلاک کر دے گا
اس غم میں کہ لوگ کیوں مومن نہیں ہوتے۔ یہ کتنی بڑی قربانی ہے۔ آپ مخلوق کی نجات اور ان
کو خدا تک پہنچانے کے لئے کس قدر فکر مند رہتے تھے۔ آپ کی روزانہ زندگی کو جب ہم دیکھتے
ہیں تو حیرت ہوتی ہے۔ جب ان واقعات کو بیان کیا جائے گا تو کوئی بھی ہو خواہ ہندو یا عیسائی، پارسی
ہو یا یہودی، وہ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ چیز ہے جو محبت پیدا کر سکتی ہے۔ پس رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے حالات خود پڑھنے چاہئیں اور پڑھانے چاہئیں۔ ایسے مضمون نہیں
کہ آپ کی زلفیں ایسی تھیں اور آنکھیں ایسی تھیں بلکہ آپ کی نیکی، آپ کا تقوی، مخلوق کی
خدمت کا جوش، دشمنوں کے سخت سے سخت رنج وہ سلوک کے باوجود ان سے نیکی اور ہمد روی۔
و
دُعا کی طرف توجہ پھر دعا اور خشیت الہی کی طرف توجہ ہو۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا: الدُّعَاءُ مُخُ الْعِبَادَةِ ہے
اور زندگی کے ہر شعبہ اور
انوار العلوم جلد 10
۱۵
مسلمانوں کی انفرادی اور قومی ذمہ داریاں
حالت اور وقت کے لئے آپ نے دعائیں تعلیم فرمائیں۔ مگر مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ آج وہ
سب سے زیادہ دعا سے عمل متنفر ہیں۔ عیسائی سب سے زیادہ دعا کی طرف متوجہ ہیں اور ہندو بھی کم
نہیں۔
میرے ماموں صاحب نے جو ڈاکٹر ہیں فرمایا کہ دہلی دربار کی تقریب پر مہاراجہ صاحب دربھنگہ
عبادت کرتے ہوئے انگیٹھی سے جل گئے۔ یہ ان کی عبادت میں مشغولیت اور توجہ کی ایک مثال
ہے کیا مسلمانوں کے اس طبقہ کے لوگوں میں ایسی مثال ملے گی؟ جو باوجود نوابی کے اپنی عبادت اور
دعا میں ایسے مصروف ہوتے ہوں۔
یورپ جہاں دہریت کا زور ہے اور اپنی دہریت کو یہاں آکر بھی پھیلاتا ہے۔ لیکن باوجود اس
کے دُعاؤں سے وہ بھی غافل نہیں۔ حرب عظیم کے ایام میں ۱۹۱۸ء میں ایک موقع پر فرانسیسی اور
انگریزوں کی فوجوں کو ہیلی کا میدان خالی کر دینا پڑا۔ اس وقت لارڈ ہیگ نے مسٹر لائڈ جارج کو جو پرائم
منسٹر تھے تار دیا۔ لائڈ جارج اس وقت اپنے وزراء کو لے کر مشورہ کر رہے تھے۔ تار کا مضمون یہ تھا
کہ دنیوی تدابیر کا خاتمہ ہو چکا سوائے آسمانی ہاتھ کے کوئی نہیں بچا سکتا اسی وقت لائڈ جارج کھڑا ہو
گیا اور اپنے وزراء کو لے کر دعا میں مصروف ہو گیا۔ اور کہا اب تدبیر کا وقت نہیں رہا۔ میں نہیں
جانتا خدا تعالٰی نے اس دُعا کو سنا یا دنیوی سامان پیدا ہو گئے مگر یہ واقعہ ہے کہ جرمنوں کو کئی گھنٹہ تک
معلوم نہ ہو سکا کہ میدان خالی ہے۔ اتنے میں پیرس سے فوجیں لائی گئیں اور شکست فتح سے تبدیل
ہو گئی۔
یہ اس قوم کا حال ہے جس کو دہریہ کہتے ہیں کہ ان میں بھی دُعا کی طرف توجہ پائی جاتی ہے۔
لیکن توجہ نہیں تو مسلمانوں کو۔ ابھی یہاں ایک مشاعرہ ہوا تھا۔ میں نے غور سے سنا کسی ہندو شاعر
نے اپنے مذہب کے خلاف نہ کہا مگر مسلمان شاعروں کے کلام میں اس قسم کے مضامین آئے کہ
خدا کی جنت کی ضرورت نہیں یا دعا کی ضرورت نہیں۔
میں نے انگریزی شعروں کو بھی پڑھا ہے، ان میں بھی یہ بات نہیں مگر مسلمانوں کے اشعار
میں ہی یہ بیماری نظر آتی ہے۔ جب ہمارا یہ حال ہو تو دوسروں کو کچھ کہنے کا کیا حق ہے۔
میں تو اس وقت فرقہ وارانہ طریق پر نہیں بول رہا ہوں۔ گو میرا ایمان یہی ہے کہ کوئی شخص
کامل الایمان نہیں ہو سکتا جب تک میری جماعت میں داخل نہ ہو مگر میں عام طور پر کہتا ہوں۔ شیعہ
ہو یا سنی، وہابی ہو یا کوئی اور اس کا فرض ہے کہ وہ نہ صرف خود دعا کی طرف توجہ کرے اور دعاؤں