آخری بات تبلیغ

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد 10
۳۴
مسلمانوں کی انفرادی اور قومی ذمہ داریاں
ذریعہ نہیں جس سے ان کو زندگی کے مختلف شعبوں میں علمی ترقی کا موقع مل سکے اس لئے ضرورت
ہے کہ تعلیم یافتہ لوگ مدرسین سے پوچھ کر فیصلہ کریں کہ طالب علم کے مذاق اور رجحان طبیعت
کے لحاظ سے اسے کدھر جانا چاہئے اور کن کن محکموں کے راستے کھلے ہیں۔ جب یہ انتظام ہو۔
جاوے تو وہ ہر علمی حصہ میں ترقی کر سکیں گے اور انڈسٹری اور گورنمنٹ کی ملازمت میں بھی انہیں
پورا حصہ مل سکے گا۔ ہم نے یہ غلطی کی کہ خود کوئی سکیم اس کے لئے تیار نہ کی اور نہ تعلیم یافتہ
لوگوں کی فہرست تیار کی۔ تاکہ ہم گورنمنٹ کے وقتاً فوقتاً پیش کرتے۔ لیکن اگر اب تک ہم ایسا
نہیں کر سکے تو آئندہ زیادہ دیر تک اس غلطی میں نہیں رہنا چاہئے۔
کر دیتا ہوں اور وہ
آخری بات تبلیغ کا فرض ہے کہ وہ تبلیغ کریں۔ یہ مضمون وسیع ہے میں اس کی تشریح
نہیں کر سکتا۔ صرف اس قدر کہتا ہوں کہ مسلمان توجہ کریں۔ اور یہ کہوں گا کہ طریق تبلیغ میں اس
امر کو مد نظر رکھیں کہ ایک وحشی کو جو ہم سے بھاگتا ہے اپنے اندر داخل کرنا ہے۔ دیکھو اگر تم ایک
پرند کو پکڑنا چاہو تو اس کو پتھر مارنا چاہئے یا اپنے ساتھ ملانا چاہئے۔ اگر وحشی پرند یا چرند کے دل کو رام
کرنے کی ضرورت ہے تو کیوں اس شخص کے ساتھ محبت اور اخلاق سے پیش آنے کی ضرورت
نہیں جس کو تم تبلیغ کرنا چاہتے ہو۔ یہ کوئی خیالی بات نہیں قرآن شریف نے یہی اصول تسلیم کیا
ہے۔ اُدْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ *
پس اگر تبلیغ فرض ہے اور ضرور فرض ہے۔ اگر اس فرض کو ادا کرنا ہے اور ضرور کرنا ہے تو
یاد رکھو کہ ان کے احساسات کا لحاظ کرو تا کہ وہ تمہاری بات سن سکیں۔ ان کے بزرگوں کا احترام
کرو۔ یہ طریق تبلیغ نہیں کہ دوسروں پر حملہ کریں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ہندو حملہ نہیں کرتے اور
ہمارے احساسات کو مجروح نہیں کرتے۔ میں افسوس سے کہتا ہوں کہ وہ بھی ایسا کرتے ہیں مگر اس
وقت میرا خطاب مسلمانوں سے ہے۔ میں انہیں کہہ رہا ہوں کہ وہ اپنی تقریر و تحریر میں اس اصل کو
مد نظر رکھیں۔ میرے ہندو بھائی مجھ سے ناراض ہیں کہ میں نے چھوت چھات کی تحریک کیوں کی
ہے؟ میں کہہ چکا ہوں کہ کسی منافرت کے خیال سے نہیں۔ ہندو اخبارات کو پڑھو ، انہوں نے ہمیشہ
اعتراف کیا ہے کہ میں اپنی تحریروں اور تقریروں میں ان کے بزرگوں کا احترام کرتا ہوں۔ میری
کتابیں موجود ہیں جو سینکڑوں صفحات کی ہوں گی، ان میں کوئی نہیں دکھا سکتا کہ میں نے اس اصل
کو چھوڑا ہو۔ پس میں نے منافرت کے خیال سے نہیں بلکہ میں نے دیکھا کہ میری قوم کی بھلائی

انوار العلوم جلد 10
۳۵
مسلمانوں کی انفرادی اور قومی ذمہ داریاں
اسی میں ہے اور کسی دوسرے کو نقصان پہنچانا میرا مقصود نہیں۔ اس طریق کو اختیار کرو تب فائدہ
ہوگا۔ اب میں آخری اور مختصر سے جملہ پر ختم کر دیتا ہوں۔ میں جبکہ تمام لوگوں سے صلح اور موقت
کی تعلیم دیتا ہوں۔ ہندو، سکھ، عیسائی جو کوئی بھی یہاں موجود ہیں میں ان سے صاف صاف کہتا
ہوں کہ صلح اور آشتی کے لئے ہم ہر قربانی کے لئے تیار ہیں مگر میں اس کے ساتھ ہی پوری قوت اور
زور کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ جنگل کے درندوں اور سانپوں سے ہم صلح کر سکتے ہیں مگر ہم ان
سے کبھی بھی صلح نہیں کر سکتے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے ہیں۔
L
الفاتحة : اتات
الشعراء :
ترندی ابواب الدعوات بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الدُّعَاءِ
البقرة : ١٤٩
د يوسف : ۸۸
کنز العمال جلد ۱۰ صفحه ۳۶ ۱ حدیث نمبر ۲۸۶۸۶ مطبوعہ ۱۹۷۱ء
ك النحل : ١٢٦

انوار العلوم جلد 10
۳۷
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة أسبح الثاني
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت

آج 10 میں سے 10 باقی