حضرت مسیح موعودؑ کے کارنامے

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے
فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۲۷ء بر موقع جلسه سالانه )
إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَةٍ إِلَّا وَلِى
لاَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي
خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلاً سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ
النَّارِ - رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ -
رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِى لِلْإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَّا رَبَّنَا
فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفَرْعَنَّا سَيَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ رَبَّنَا وَ آتِنَا
مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ -
فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى بَعْضُكُمْ
مِنْ بَعْضٍ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَاخْرِجُوا مِنْ دِيَارِ هِمْ وَ أَوذُوا فِي سَبِيلِي
وَقَتَلُوا وَقُتِلُوا لَا كَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّاتِهِمْ وَلَا دُخِلَنَّهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
الْأَنْهُرُ ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ ۔
میں نے جو چند آیات ابھی تلاوت کی ہیں۔ ان میں میرے اس مضمون کی طرف اشارہ
ہے جو آج میں بیان کرنا چاہتا ہوں۔
یہ مضمون جماعت سے ایسا تعلق رکھتا ہے کہ اسے زندگی اور موت کا سوال کہا جا سکتا
ہے۔ اور جس طرح میں اس مضمون کو اپنی جماعت کے لوگوں کے ذہن نشین کرانا چاہتا ہوں
اگر وہ اسی طرح ذہن نشین کر لیں تو تبلیغ میں انشاء اللہ بہت بڑی آسانی ہو سکتی ہے۔
میں نے بڑا غور کیا ہے اور آخر میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ دنیا میں سچائی ٹکڑے ٹکڑے

انوار العلوم جلد ۱۰
۱۱۲
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
کر کے پیش کرنے سے وہ اثر نہیں پیدا کر سکتی جو مجموعی طور پر پیش کرنے سے ہو سکتا ہے۔
دیکھو اگر کسی خوبصورت سے ۔ خوبصورت سے خوبصورت انسان کا ناک کاٹ کر لے جائیں اور پوچھیں یہ ناک
کیسا خوبصورت ہے؟ تو کوئی اس کی خوبصورتی کا اعتراف نہ کرے گا۔ اسی طرح اگر کسی
خوبصورت انسان کا کان کاٹ کر لے جائیں اور جاکر پوچھیں ۔ یہ کیسا خوبصورت ہے تو اس کی
خوبصورتی کا کوئی اثر نہ ہو گا۔ ہاں سارے اعضاء مل کر متحدہ شکل میں دل پر اثر کرتے ہیں۔
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوی کے متعلق بھی ہم کو مجموعی رنگ
میں غور کرنا چاہئے۔ اور پھر دیکھنا چاہیئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خدا تعالی کی
طرف سے بچے ثابت ہوتے ہیں یا نہیں۔
آج ہی ایک دوست نے جو غیر احمدی ہیں مجھے لکھا کہ ہم لوگ یہاں آتے تو اس لئے
ہیں کہ حضرت مرزا صاحب کی صداقت کے متعلق سنیں۔ مگر اس کے متعلق جلسہ میں مضمون
کم رکھے جاتے ہیں۔ ان کا یہ مطالبہ درست ہے۔ مگر ان کو اور دوسرے احباب کو یہ بھی مد نظر
رکھنا چاہئے کہ یہ جلسہ جماعت کی تربیت کے لئے بھی ہوتا ہے۔ اس وجہ سے دونوں قسم کے
مضامین ضروری ہوتے ہیں۔ مگر اتفاقی بات ہے کہ اس دفعہ میرے مضمون کا بھی یہی ہیڈنگ ہے
کہ حضرت مسیح موعود نے کیا کام کیا؟
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جماعت نے اس وقت تک اس مسئلہ کے متعلق بہت
بے پروائی سے کام لیا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کاموں پر تفصیلی طور
سے نظر نہیں ڈالی گئی۔ میں نے بار ہا لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ بتاؤ تو مرزا صاحب کے آنے کی
ضرورت کیا تھی؟ اگر ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق ایک تفصیلی نظر
ڈالیں تو وہ تمام باتیں موجود نظر آتی ہیں جن کے لئے آپ کا آنا ضروری تھا اور اس سوال کا
جواب ایسا اہم اور اتنا وزنی ہے کہ اگر اسے تفصیل بیان کیا جائے تو کوئی حق پسند اس کا انکار
نہیں کر سکتا۔ یہ سوال ایسا اہم ہے کہ اس کے سمجھے بغیر کوئی سمجھدار شخص سلسلہ کی طرف مائل
نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ جب تک کسی کے دل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کام
کی اہمیت کا نقش نہ جم جائے وہ آپ کی طرف توجہ کیونکر کر سکتا ہے؟
اس میں شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آنیوالی تازہ صداقتیں اور نشانات ایسے
ہوتے ہیں کہ وہ خود اپنی ذات میں صداقت کا ثبوت ہوتے ہیں مگر جب تک ان کو بھی ایسے

انوار العلوم جلد ۱۰
١١٣
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
رنگ میں پیش نہ کیا جائے کہ دنیا ان کا فائدہ سمجھ سکے تو وہ نشانات بھی اثر نہیں کرتے۔ پس
اس سوال کا جواب دینا نہایت ضروری ہے۔
یہ سوال جب کیا جاتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب نے کیا کام کیا؟ تو بسا اوقات سوال
کرنے والے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کوئی ٹھوس چیز اس کے ہاتھ میں دے دیں وہ ایسی شہادت
چاہتا ہے جیسی کہ صرف مادیات میں مل سکتی ہے روحانیات میں نہیں۔ یا لوگ اس بات کی
کوشش کرتے ہیں کہ وقت سے پہلے نتیجہ نکال لیں وقت ابھی آتا نہیں مگر وہ پوچھتے ہیں کیا نتیجہ
نکلا؟ ایسے لوگوں کی وہی مثال ہوتی ہے کہ ایک شخص کے۔ چونکہ میرے ہاں اولاد نہیں ہے
اس لئے میں اولاد کے لئے دوسری شادی کرتا ہوں۔ اور جس دن وہ دوسری شادی کرے اس
کے دوسرے دن صبح ہی ہی اس کے دوست اس کے ہاں پہنچ جائیں۔ اور السّلامُ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کے
بعد پوچھیں اولاد ہوئی ہے یا نہیں ؟ وہ کے ابھی تو نہیں ہوئی۔ تو وہ کہیں پھر شادی کیوں کی تھی؟
شادی کا جلد سے جلد نتیجہ نو ماہ کے بعد نکل سکتا ہے اور اگر اس عرصہ کو کم سے کم بھی کر دیا
جائے تو بھی سات مہینہ میں نتیجہ نکل سکتا ہے۔ اتنا انتظار کرنا ضروری ہوتا ہے۔ پس کسی کام
کے لئے جو وقت مقرر ہے اس سے پہلے نتائج کا مطالبہ کرنا غلطی ہے۔ دراصل اس قسم کا سوال
کرنے والوں کو عام طور پر دو غلطیاں لگتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ جو سوال کرتے ہیں وہ ٹھوس مادی
جواب چاہتے ہیں۔ مثلاً کہتے ہیں۔ یہ بتاؤ مسلمانوں کی حکومت کہاں کہاں قائم ہوئی؟ یا یہ کہ
کتنے کافروں کو مارا ہے۔ کتنی غیر مسلم سلطنتوں کو شکست دی ہے۔ غرض وہ یا تو چاندی سونے
کے یا مردوں کے ڈھیر دیکھنا چاہتے ہیں۔ دوسری غلطی یہ لگتی ہے کہ بے موقع نتائج تلاش کرتے
ہیں۔ حالانکہ کسی نبی کے متعلق اس قسم کا سوال ایسا باریک ہوتا ہے کہ اگر وہ اسے پہلے انبیاء پر
چسپاں کریں تو انہیں معلوم ہو کہ اس سے باریک سوال اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ جو انبیاء شریعت
نہیں لائے ان کے متعلق تو خصوصاً یہ نہایت باریک سوال ہے۔ مثلاً رسول گریم میں کے
قت اگر کوئی یہ سوال کرتا کہ آپ نے کیا کیا؟ تو اس وقت پیش کیا جا سکتا تھا کہ آپ پر اتنی
سورتیں اُتری ہیں۔ اول تو یہ جواب بھی ایسے لوگوں کیلئے تسلی بخش نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ ایک
ہی وقت میں رسول کریم میں اللہ پر مکمل شریعت نہ اُتری تھی۔ چند احکام اترے تھے اور جب
تک مکمل شریعت نہ اتری تھی اس وقت تک اسلام کے متعلق بھی یہی کہا جا سکتا تھا۔ جس طرح
آج سکھوں اور بہائیوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ تمہارے پاس تو مکمل شریعت نہیں ہے اس
و

انوار العلوم جلد ۱۰
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
وقت جب کہ اسلام میں ورثہ کے متعلق مکمل احکام نہ اترے تھے اگر کوئی سوال کرتا کہ اسلام
میں ورثہ کے متعلق کیا احکام ہیں؟ تو کوئی جواب نہ دیا جا سکتا تھا۔ پس شریعت بھی در حقیقت
تکمیل کے بعد ہی پیش کی جا سکتی ہے۔ اور نبی کی زندگی میں صرف اس قدر کہا جا سکتا ہے کہ اس
نے ایسے مسئلے بیان کئے ہیں جو دوسری کتابوں میں نہیں ہیں۔ مگر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ تعلیم
کامل ہو گئی ہے کیونکہ اس وقت تک وہ کامل نہیں ہوئی ہوتی۔ غرض شرعی نبی کے متعلق بھی یہ
مشکل پیش آتی ہے مگر پھر بھی کچھ نہ کچھ احکام جو اس پر نازل ہوئے ہوں پیش کئے جاسکتے ہیں۔
لیکن جو شرعی نبی نہیں ان کے لئے کیا پیش کیا جا سکتا ہے ؟ وہ لوگ جو یہ سوال کرتے ہیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا کام کیا کہ آپ کا ماننا ضروری قرار دیا جائے۔ ان
سے ہم کہتے ہیں کہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام ہی تو مامور اور مرسل نہیں
ہیں۔ آپ سے پہلے ہزاروں مامور گذر چکے ہیں جن کا ذکر قرآن میں اور دوسری کتابوں میں
موجود ہے۔ دو درجن کے قریب انبیاء کا ذکر تو قرآن میں بھی آیا ہے۔ جن میں سے دو تین کو
چھوڑ کر باقی ایسے ہی ہیں۔ جن پر کوئی شریعت نہ اتری ۔ ہم کہتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب
کے متعلق سوال جانے دو۔ یہ بتاؤ حضرت مسیح ناصری کے زمانہ میں جب انہوں نے دعوی کیا
کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نبی اور رسول ہو کر آیا ہوں اس وقت اگر لوگ ان سے یہ
سوال کرتے کہ آپ نے کیا کام کیا ہے ؟ تو وہ کیا جواب دیتے ؟ یا ان کے حواریوں سے پوچھتے کہ
حضرت مسیح کا کام بتاؤ تو وہ کیا بتاتے ؟ زیادہ سے زیادہ وہ یہ کہتے کہ حضرت مسیح نے مردوں کو
زندہ کیا۔ مگر میں کہتا ہوں یہ تو کام نہیں نشان اور معجزہ ہے اور ایسے نشان تو ہم حضرت
مرزا صاحب کے بھی پیش کرتے ہیں۔ اگر نبی کے کام سے مراد یہ ہے کہ اس نے دنیا کے فائدہ
اور دنیا کی ترقی کیلئے کیا کیا، عقائد اور اعمال کے لحاظ سے سیاست اور تمدن کے لحاظ سے کونسا
فائدہ پہنچایا تو حضرت مسیح ناصری اس کا کیا جواب دیتے۔ پھر ان کے بعد حواری اس کے جواب
میں کیا کہتے ؟ ان کے جواب کو تو جانے دو آج جب کہ حضرت مسیح کو گزرے انیس سو سال ہو
گئے ہیں آج جا کر عیسائیوں سے پوچھو کہ حضرت مسیح نے کیا کام کیا؟ تو ان کا بڑے سے بڑا
جواب یہی ہو گا یسوع مسیح نے دنیا میں محبت کی تعلیم قائم کی اور کہا:۔
جو کوئی تیرے داہنے گال پر طمانچہ مارے دو سرا بھی اس کی طرف پھیر دے ۔ "
یا یہ کہ خدا کی بادشاہت قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا حضرت مسیح کے زمانہ

انوار العلوم جلد ۔۔
۱۱۵
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
ہے
میں ان کے ماننے والوں کو بادشاہت مل گئی تھی ؟ ان کو تو صرف وعدہ ہی دیا گیا تھا۔ اور اگر وعدہ
تنگی ہو سکتی ہے تو ہم بھی ان لوگوں کو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق
سوال کرتے ہیں کہتے ہیں۔ آپ نے فرمایا ہے۔ خدا کی بادشاہت دنیا میں قائم ہو جائے گی بلکہ
اس سے بھی زیادہ کا وعدہ کیا ہے اور وہ یہ کہ ساری دنیا میں جماعت احمد یہ اس طرح پھیل جائے
گی کہ باقی لوگ اتنے ہی تھوڑے رہ جائیں گے جتنے اس وقت خانہ بدوش لوگ ہیں۔ پس اگر
وعدہ تسلی کا موجب ہو سکتا ہے تو اسے ہم بھی پیش کر سکتے ہیں۔ اور یقین رکھتے ہیں کہ وہ اپنے
وقت پر پورا ہو جائے گا۔ دیکھو اگر حضرت مسیح ناصری کی وفات کے بعد ان کے حواریوں سے
لوگ پوچھتے ، کہاں ہے وہ بادشاہت جس کا وعدہ دیا گیا ہے ؟ اور وہ نہ دکھا سکتے تو کیا حضرت مسیح
جھوٹے ثابت ہو جاتے؟ یا پھر حواریوں سے نہیں ان کے بعد آنے والوں سے لوگ پوچھتے۔
دکھاؤ وہ بادشاہت جس کا مسیح نے وعدہ کیا ہے اور وہ نہ دکھا سکتے تو کیا حضرت مسیح جھوٹے قرار
پا جاتے۔ حضرت مسیح کی امت میں تین سو سال کے بعد حکومت آئی۔ اگر مادی کامیابی کے لئے
دعوی بھی دلیل ہو سکتا ہے۔ تو ہمارا بھی دعوی ہے کہ ساری دنیا میں احمدیت پھیل جائے گی۔
اور اسے دنیوی لحاظ سے بھی شان و شوکت حاصل ہوگی۔ لیکن اگر کہو کہ یہ دعوئی ابھی پورا
نہیں ہوا۔ اس لئے دلیل نہیں ہو سکتا تو ہم کہتے ہیں حضرت مسیح ناصری کے وقت میں بھی
بادشاہت قائم ہونے کا دعوئی پورا نہیں ہوا تھا۔ پھر کیا وہ جھوٹے تھے ؟ حواریوں کے وقت میں
پورا نہیں ہوا تھا کیا اس وقت حضرت مسیح جھوٹے تھے ؟ حتی کہ تین سو سال تک پورا نہ ہوا کیا
اس وقت تک حضرت مسیح بچے نہ تھے ؟ اگر باوجود اس کے بچے تھے تو پھر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو کیوں سچا نہیں قرار دیا جاتا؟ جب کہ یہاں بھی ابھی حواریوں کا زمانہ ہی
گزر رہا ہے۔
۴
پس حضرت مسیح ناصری کے متعلق ایسا ٹھوس جواب جیسا کہ آج کل لوگ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق چاہتے ہیں۔ نہ ان کے وقت میں مل سکا۔ نہ حواریوں
کے وقت۔ اور نہ تین سو سال کے عرصہ تک۔ لیکن اب یہی سوال دنیا کے سامنے پیش کرو۔
اور پھر دیکھو کیا جواب ملتا ہے۔ اگر آج سے ۱۹ سو سال پہلے حضرت مسیح کا یہ فقرہ دنیا کے سامنے
پیش کیا جاتا کہ جو کوئی تیرے داہنے گال پر طمانچہ مارے دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دے تو یہ
لوگ کہتے نَعُوذُ بِاللهِ) یہ کسی پاگل اور مجنون کا کلام ہے۔ مگر آج دنیا کے جتنے بڑے بڑے

انوار العلوم جلد ۱۰
۱۱۶
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
فلاسفر ہیں ان کے پاس جاؤ اور جا کر سوال کرو کہ حضرت مسیح نے دنیا میں آکر کیا کام کیا تھا؟ تو وہ
اس سوال کرنے والے کو پاگل قرار دیں گے اور کہیں گے ۔ وہ مسیح جس نے ایک ہی فقرہ کہہ
کر کہ جو کوئی تیرے داہنے گال پر طمانچہ مارے دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دے لاکھوں اور
کروڑوں انسانوں کی زندگی کو بدل دیا اس کے متعلق یہ پوچھنا کہ اس نے کیا کام کیا پاگل پن
نہیں تو اور کیا ہے ؟ اس فقرہ کا آج بھی عیسائیوں پر اتنا اثر ہے کہ باوجود بڑے بڑے ظلم کرنے
کے ایک نقطہ رحم کا ان میں باقی رہتا ہے اور کم از کم اتنا تو ہے کہ جب کوئی ظلم کرتے ہیں تو بھی
اعلان یہی کرتے ہیں کہ فلاں قوم کی بہتری اور بھلائی کے لئے ہم یہ کام کر رہے ہیں۔ خواہ وہ
کسی کی کھال ہی ادھیڑ رہے ہوں۔ مگر اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے جاتے ہیں اور کہتے جاتے ہیں
ہم تمہارے فائدہ کے لئے ہی کر رہے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رحم کا احساس ان میں
ایسا گھر کر گیا ہے کہ ظلم کرتے وقت بھی اس کا اظہار کرتے ہیں۔
غرض آج سب لوگ مانتے ہیں کہ حضرت مسیح کے ذریعہ ان کے ماننے والوں میں ایک
بہت بڑا تغیر پیدا ہوا ۔
دے
اسی طرح اگر یہ سوال بدھ کے متعلق کیا جاتا کہ انہوں نے کیا کیا؟ اور ان کے زمانہ کے
لوگ یہ جواب دیتے کہ بدھ نے کہا ہے کہ اپنی ساری خواہشات کو مٹاڈ مٹا ڈالو تو سب لوگ اس
بات کو سن کر ہنس دیتے۔ اور کہہ اٹھتے یہ بھی کوئی کام ہے اور کوئی عقلمند کس طرح یہ تعلیم
سکتا ہے؟ ہے ؟ مگر اس تعلیم نے نے ایک عرصہ کے بعد ایسا تغیر پیدا کیا کہ ہندوؤں کی عیاشیاں مٹا
ڈالیں اور ان کو تباہی سے بچالیا۔ جب حضرت بدھ پیدا ہوئے۔ اس وقت وام مارگیوں کا بڑا
تھا۔ جن کا مذہب یہ ہے کہ ماں بہن ۔ بہن سے زنا کرنا بڑا ثواب کا کام ہے یہ لوگ ار کا کام ہے یہ لوگ اب بھی موجود
ں اور ان میں سے بعض ان افعال کے مرتکب ہوتے ہیں اور اسے عیب نہیں سمجھتے۔ ان میں
سے بعض تارک الدنیا لوگ غلاظت بھی کھاتے ہیں ان کو ماتنگی یعنی ماں کو انگ بنانے والے
زور تھا۔
ہیں
بھی کہا جاتا ہے۔ اس وقت جب کہ ان لوگوں کا بڑا زور تھا۔ حضرت بدھ نے خواہشات کو
مٹانے کی تعلیم دی۔ اس وقت تو اس تعلیم کی کوئی ایسی قدر نہ کی گئی۔ مگر کچھ عرصہ کے بعد اس
تعلیم نے لوگوں کی حالت بدل دی۔ اور اب صرف چند لاکھ ہی ایسے لوگ ہندوستان میں پائے
جاتے ہیں ۔ حالانکہ حضرت بدھ کے وقت ہندوستان میں ان کو غلبہ حاصل تھا۔
اسی طرح اگر یہ سوال حضرت کرشن پر ان کے زمانہ میں کیا جاتا کہ انہوں نے آکر کیا کیا۔

انوار العلوم جلد ۱۰
114
حضرت مسیح موعود کے کارنا ہے
یا حضرت را مچندر کے متعلق کہا جاتا کہ انہوں نے کیا کیا۔ تو کیا جواب دیتے؟ یا حضرت اسمعیل
حضرت اسحق ، حضرت زکریا کے زمانہ کے متعلق کیا جائے تو مسلمان کیا جواب دیں۔ یا حضرت
یوسف کے متعلق پوچھا جائے کہ انہوں نے اپنے زمانہ میں کیا کیا؟ تو کیا بتائیں۔ کیا یہ کہ انہوں
نے بادشاہ کے خزانوں کی دیانتدار دیانتداری سے حفاظت حفاظت کی۔ مگر یہ کیا کام ہے۔ اس قسم کے دیانتدار
تو کئی وڈ سے یا فاکس کے نام کے انگریز بھی مل جائیں گے۔ اس طرح پر میاہ نبی کے متعلق اگر
کوئی یہی سوال کرے تو کیا جواب دیا جائے گا۔ کیا یہ کہ وہ اپنے زمانہ میں روتے پیٹتے رہے کہ
لوگ بیدار کیوں نہیں ہوتے۔ بعض انبیاء کے متعلق تو اس قسم کے جواب مل جائیں گے مگر
بعض کے متعلق ایسے بھی نہ ملیں گے ۔ مگر کون کہہ سکتا ہے کہ ان کی تعلیموں نے دنیا میں تغیر
نہیں پیدا کیا اور بڑے بڑے عظیم الشان نتائج نہیں نکلے۔ بات یہ ہے کہ نبی کی زندگی میں ان
تغییرات کا جو آئندہ ہونے والے ہوتے ہیں صرف بیج نظر آتا ہے جس میں سے بعد میں عظیم
الشان درخت پیدا ہو جاتا ہے۔ درخت ان کی زندگیوں میں نہیں دکھایا جا سکتا۔ جو کچھ دکھایا جا
سکتا ہے وہ بیچ ہوتا ہے اسے دکھا کر کہا جا سکتا ہے کہ اس سے درخت بن جائے گا۔
غرض تمام انبیاء کی زندگیوں پر غور کرنے سے ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ انبیاء نہایت
بار یک روحانی اثر دنیا میں چھوڑتے ہیں جو مادی طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔ ہاں عقلی طور پر سمجھا
جا سکتا ہے۔ کہ نبی نے ایسی چیز چھوڑی ہے جو عظیم الشان نتیجہ پیدا کر سکتی ہے۔
دراصل انبیاء کی مثال اس بارش کی سی ہوتی ہے جو ایک عرصہ تک رکی رہنے کے بعد
برستی ہے۔ بارش نہ ہو۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے ہاتھ پاؤں پھوٹنے لگ جاتے ہیں ، درخت سوکھنے شروع
ہو جاتے ہیں۔ لیکن جب بارش ہوتی ہے تو خود بخود ہاتھوں میں نرمی آ جاتی ہے۔ سبزہ پیدا ہو
جاتا ہے اور کئی قسم کی کیفیات ظاہر ہونے لگ جاتی ہیں۔
پس یہ سوال کہ فلاں نبی نے ابتدائی زمانہ میں کیا کیا۔ نہایت باریک ہوتا ہے اور مؤمن
کا کام ہے کہ نہایت احتیاط سے اس پر غور کرے۔ اگر کوئی شخص ایک نبی کو اس لئے چھوڑتا ہے
کہ اس کی ابتدائی زندگی میں اسے کوئی مادی کام نظر نہیں آتا اور بہت بڑی کامیابی اور تغیر
دکھائی نہیں دیتا تو اسے سب نبیوں کو چھوڑنا پڑے گا۔ کیونکہ اگر اس کا یہ معیار درست ہے تو
پچھلے انبیاء کو بھی اس پر پرکھنا چاہئے اور ان کو بھی چھوڑ دینا چاہئے ۔ مگر مسلمان چونکہ انبیاء کی
صداقت کے قائل ہیں اس لئے انہیں یہ بھی ماننا پڑے گا کہ انبیاء کے متعلق غور کرتے وقت

آج 10 میں سے 10 باقی