پہلا کام

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد 1
نهایت بار یک امور کو دیکھنا چاہئے۔
۱۱۸
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
اس تمہید کے بعد بتانا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح ناصری کے متعلق قرآن اور حدیث میں
جو کچھ کام بتایا گیا ہے وہ کوئی مسلمان لے لے اور جو انجیل میں بتایا گیا ہے وہ عیسائی لے لے۔
میں دعوی کرتا ہوں کہ جو کام ان کا بتایا جائے گا اس ایک ایک کام کے مقابلہ میں سو سو کام اس
شان اور عظمت کا میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیش کر دوں گا۔ اگر کوئی یہ کہے
کہ حضرت مسیح مردے زندہ کرتے تھے تو میں کہوں گا قرآن سے بتاؤ کہ وہ کیسے مردے زندہ
کرتے تھے۔ پھر جیسے ثابت ہوں ویسے ایک کے مقابلہ میں سو میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کے زندہ کئے ہوئے بتادوں گا۔ مگر میں پہلے بتا چکا ہوں کہ مردے زندہ کرنا کام نہیں۔
اسے اگر ہم ظاہری معنوں میں لیں تو وہ معجزہ کہلائے گا۔ اسی طرح بیماروں کو اچھا کرنا بھی کام
نہیں ہے اور یہ تو طبیب بھی کرتے ہیں۔ ہاں معجزات کے نتائج کام کہلا سکتے ہیں۔ مثلا یہ کہ ان
معجزوں کے ذریعہ انہوں نے لوگوں میں پاکیزگی پیدا کی۔ مگر جو کوئی اس قسم کے یہ نشان بھی
ثابت کرے۔ میں اس ایک کے مقابلہ میں سو سو انْشَاءَ اللہ پیش کردوں گا۔ ان کے علاوہ
قرآن اور حدیث سے مسلمان یا انجیل سے عیسائی جو کام ثابت کریں ان کے مقابلہ میں سو سو
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دکھادوں گا۔
اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کام بیان کرنا شروع کرتا ہوں۔ لیکن
یہ بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ نبی کے جو روحانی کام ہوتے ہیں اور حقیقی کام وہی ہوتے ہیں
اور وہی اہم ہوتے ہیں ان کے متعلق میں کچھ نہیں بیان کروں گا۔ کیونکہ میں اگر روحانی کام
پیش کروں تو ایک غیر احمدی کہہ سکتا ہے کہ یہ آپ کا دعویٰ ہے اسے کس طرح مان لیا جائے ۔
مثلا نبی کا اصلی اور حقیقی کام یہ ہے کہ انسانوں کا خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کر دے۔ اب اگر میں
یہ کہوں کہ حضرت مرزا صاحب نے اپنے ماننے والوں کا خدا تعالٰی سے تعلق پیدا کر دیا تو ایک غیر
احمدی کہے گا یہ آپ کا دعوئی ہے۔ اسے حضرت مرزا صاحب کو نہ ماننے والا کس طرح تسلیم کر
سکتا ہے۔ اس وجہ سے میں ایسی باتوں کو چھوڑتا ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے دوسرے موٹے موٹے کام بیان کرتا ہوں جو دوسروں کیلئے بھی قابل تسلیم ہوں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ ہے کہ جس میں تمام نبی شریک ہیں کہ
ا۔ پہلا کام نبی خدا تعالی کا ثبوت اس کی کامل صفات سے دیا کرتا ہے خدا تعالی دنیا سے مخفی

انوار العلوم جلد ۱۰
۱۱۹
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
ہوتا ہے اور انبیاء اس کا ثبوت اس کی کامل صفات سے دیتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام جس زمانہ میں مبعوث ہوئے اس وقت بھی خدا تعالیٰ دنیا کی نظروں سے مخفی
ہو چکا تھا۔ اور ایسا مخفی ہو چکا تھا کہ حقیقی تعلق لوگوں کا اس سے بالکل نہ رہا تھا۔ خالق اور مالک
کی حقیقت کا کوئی ثبوت نہ تھا بلکہ یہ صرف کتابوں میں لکھا رہ گیا تھا کہ خدا ہر ایک چیز کا خالق
اور مالک ہے۔ جب مسلمانوں سے پوچھا جاتا کہ خدا کے خالق ہونے کا کیا ثبوت ہے؟ تو وہ کہتے
قرآن میں لکھا ہے یا کہتے کیا تم نہیں مانتے کہ خدا خالق ہے۔ اور اگر وہ خالق نہیں تو پھر اور
کون ہے؟ ایسے زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ کے ذکر کو جو
حقیقت میں مٹ گیا تھا اس کی کامل صفات کے ذریعہ قائم کیا اور نشانات کے ذریعہ اس کی صفات
کو ثابت کیا۔ میں نے ابھی بتایا تھا کہ نشان اپنی ذات میں کام نہیں ہوتا، ہاں نشان کا نتیجہ کام
ہوتا ہے۔ اس وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نشانات پیش نہیں کر رہا بلکہ
یہ بتا رہا ہوں کہ حضرت مرزا صاحب نے نشان دکھا کر خدا تعالیٰ کو کامل صفات کے ساتھ دنیا پر
ظاہر کیا۔ مثلاً حضرت صاحب کا ایک الہام ہے جو ابتدائی زمانہ کا ہے کہ :۔
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور
بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ "
یه
یه الهام حضرت مرزا صاحب نے اس وقت شائع کیا جب کہ آپ کو یہاں کے لوگ بھی
نہ جانتے تھے ۔ میرے زمانہ میں ہمارے ایک رشتہ دار نے جو قریب کے گاؤں کے رہنے والے
ہیں بیعت کی اور بتایا کہ میں یہاں آیا کرتا تھا۔ آپ کے گھر بھی آیا کرتا تھا لیکن حضرت
مرزا صاحب کو نہ جانتا تھا۔ حضرت مرزا صاحب کے والد کو جانتا تھا۔ تو حضرت صاحب ایسے
گمنام انسان تھے کہ رشتہ دار بھی آپ کو نہ جانتے تھے۔ قادیان کے لوگ آپ کے واقف نہ
تھے۔ ایسے زمانہ میں آپ کو خدا تعالیٰ نے فرمایا :۔
دنیا میں ایک نذیر آیا ۔ پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔ لیکن خدا اسے قبول کرے گا۔
اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ "
دیکھو اس میں کیسی عظیم الشان خبر دی گئی ہے۔ کیا کوئی انسان کسی انسانی تدبیر سے ایسی خبر
الصلوة والسلام کو ماموریت سے پہلے ہوا۔ جس
میں ایک تو یہ پیشگوئی تھی کہ آپ زندہ رہیں گے اور ماموریت کا دعوی کریں گے۔ دوسری
دے سکتا ہے۔ یہ الہام حضرت مسیح مو
موعود علیہ
EXXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۱۰
۱۲۰
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
پیشگوئی یہ تھی کہ جب آپ دعوی کریں گے تو دنیا آپ کو رد کر دے گی۔ تیسری پیشگوئی یہ تھی
کہ دنیا کوئی معمولی مخالفت نہ کرے گی بلکہ آپ پر ہر قسم کے حملے کئے جائیں گے۔ چوتھی
پیشگوئی یہ تھی کہ خدا کی طرف سے وہ حملے رڈ کئے جائیں گے اور دنیا پر عذاب نازل ہوں گے۔
پانچویں پیشگوئی یہ تھی کہ آپ کی صداقت آخر ظاہر ہو جائے گی۔
یہ کوئی معمولی باتیں نہیں جو قبل از وقت اور اس وقت جب کہ ظاہری حالات بالکل
خلاف تھے ، بتلائی گئی تھیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحت شروع سے ہی اتنی
کمزور تھی کہ بعض دفعہ بیماری کے حملوں کے وقت ارد گرد بیٹھنے والوں نے سمجھا کہ آپ فوت
ہو گئے ہیں۔ مگر باوجود اس کے آپ کہتے ہیں وہ زما وہ زمانہ آنے والا ہے جب ماموریت کا دعویٰ کیا
جائے گا۔ دوسرے یہ کہ لوگ مخالفت کریں گے۔ یہ بات بھی ہر ایک کو نصیب نہیں ہوتی۔
گوجرانوالہ کے ضلع کا ایک شخص جس نے ماموریت کا دعوی کیا اس کے کئی خط میرے پاس
آتے رہے کہ آپ اگر مجھے سچا نہیں سمجھتے تو میرے خلاف کیوں نہیں لکھتے۔ اور "الفضل " کو
کیا ہو گیا ہے کہ وہ بھی کچھ نہیں لکھتا۔ موافق نہیں تو خلاف ہی لکھے۔ میں نے دل میں سوچا کہ
مخالفت بھی خدا ہی کی طرف سے کرائی جاتی ہے کیونکہ یہ بھی اشاعت کا ذریعہ ہوتی ہے۔ ایسا ہی
چکڑالویوں کے رسالہ پر کئی دفعہ اس کے ایڈیٹر کی طرف سے لکھا ہوا ملا کہ میرا جواب کیوں نہیں
دیا جاتا۔
غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد پانچ سات مدعی کھڑے ہوئے مثلاً
ظهیر الدین عبد اللطیف، مولوی محمد یار ، عبداله عبد الله تیما پوری نبی بخش۔ یہ تو ان تو اشتہاری نبی ہیں ان
کے علاوہ چھوٹے موٹے اور بھی ہیں مگر ان کی مخالفت بھی نہیں ہوئی اور ان کو یہ بات بھی میسر
نہ آئی۔ ان مدعیوں نے کھڑے ہو کر دکھا دیا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ چونکہ مرزا صاحب کی
لوگوں نے مخالفت کی اس لئے وہ سچے نہیں وہ غلطی پر ہیں۔ جھوٹا دعوی کرنے والوں کو تو
مخالفت بھی نصیب نہیں ہوتی ۔
پھر مخالفتیں زبانی حد تک بھی محدود رہتی ہیں۔ مگر حضرت مرزا صاحب کے متعلق خدا تعالٰی نے
تیسری پیشگوئی یہ فرمائی کہ معمولی مخالفت نہ ہوگی۔ بلکہ ایسی ہوگی جس کو رد کرنے کیلئے
خدا تعالی زور آور حملے کرے گا۔ یعنی ایک تو سخت حملے ہوں گے دو سرے کئی اقسام کے ہوں
گے اور کئی جماعتوں کی طرف سے ہونگے۔ اس سے معلوم ہوا کہ دشمن بھی سخت حملے کریں گے

انوار العلوم جلد 10
۱۲۱
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
اور کئی اقسام کے حملے کریں گے۔ جن کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ کو بھی اس قسم کا جواب دینا پڑے
گا۔ چنانچہ مخالفین نے آ۔ آپ پ پر قسم قسم کے حملے کئے کئے اور یہ حملے لے اس اس حد تک پہنچ گئے کہ ایک
طرف گورنمنٹ آ۔ آپ کو گرفتار کرنے کیلئے گلی بیٹھی تھی دوسری طرف پیر گدی نشین اور
مولوی آپ کی مخالفت پر آمادہ اور آپ کی جان کے درپے تھے۔ عام مسلمانوں نے بھی کوئی کمی
نہ کی اور آپ کے خلاف منصوبوں پر منصوبے کئے۔ ہندوؤں، سکھوں اور عیسائیوں اور باقی
سب قوموں نے بھی ناخنوں تک زور لگایا کہ آپ کو تباہ کر دیں ، آپ کو قتل کرنے کی کوششیں
6
کے
کی گئیں ، آپ پر اتمام لگائے گئے ، آپ کی عزت و آبرو آپ کی دیانت اور امانت آپ ۔
تقویٰ و طہارت پر حملے کئے گئے مگر سب ناکام رہے اور آپ کی عزت بڑھتی گئی۔ چوتھی پیشگوئی
یہ تھی کہ ان حملوں کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے حملے ہونگے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ جس
نے جس رنگ میں آپ پر حملہ کیا تھا اسی رنگ میں وہ پکڑا گیا۔ پانچویں پیشگوئی جو آخری بات
تھی کہ خدا تعالٰی آپ کی صداقت ظاہر کر دے گا۔ اس کے ثبوت میں یہ جلسہ موجود ہے اس
وقت تمام دنیا میں آپ کے ماننے والے موجود ہیں۔ امریکہ میں موجود ہیں۔ یورپ میں موجود
ہیں۔ افریقہ میں موجود ہیں۔ ایشیاء کے ہر علاقہ میں موجود ہیں۔ کیا یہ عجیب بات نہیں ہے کہ
دنیا کے چالیس کروڑ مسلمان کہلانے والوں کے ہاتھوں اتنے امریکہ کے باشندے مسلمان نہیں
ہوئے جتنے احمدیوں کی قلیل ترین جماعت کی کوششوں سے ہوئے ہیں۔ اس وقت ایک ایسے
امریکن مسلمان کے مقابلہ میں سو احمدی امریکن ہیں۔ اسی طرح ہالینڈ میں جہاں دوسرے
مسلمانوں کا بنایا ہوا ایک بھی مسلمان نہیں ، احمدی مسلمان موجود ہیں۔ اور کئی ایسے ممالک ہیں
جہاں احمدی باشندوں کی تعداد اس ملک کے مسلمانوں سے زیادہ ہے یہ کتنا بڑا نشان ہے۔ اور
زور آور حملوں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت ظاہر ہونے کا کتنا بڑا
ثبوت ہے۔
ہندوستان میں ہی دیکھ لو۔ دوسروں کے مقابلہ میں جماعت احمدیہ کی کیسی کمزور حالت
ہے مگر کتنی ترقی کر رہی ہے۔ کسی نے کہا ہے سوامی دیانند اور حسن بن صباح کے ماننے والوں
نے بھی ترقی کی تھی۔ انہوں نے ترقی کی ہوگی مگر سوال یہ ہے کہ کیا کمزوری کی حالت میں انہوں
نے دعوئی بھی کیا تھا کہ ایسی ترقی ہوگی اور اس ترقی کے دعوی کو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کر
کے شائع بھی کیا تھا۔ اتفاقی طور پر ترقی ہو جانا اور بات ہے اور دعوٹی کے بعد ترقی ہونا اور بات

انوار العلوم جلد ۱۰
۱۲۲
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
ہے۔ لارڈ ریڈنگ کہ جو وائسرائے ہند رہ چکے ہیں، پہلے مزدور تھے جو ترقی کرتے کرتے اس
حد تک پہنچ گئے۔ مگر یہ اتفاقی باتیں ہوتی ہیں۔ صداقت کی علامت وہ ترقی ہوتی ہے جس کا پہلے
سے دعوی کیا جائے اور پھر وہ دعوی پورا ہو جائے۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اور الہام ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے :۔
میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔"
A
اب دیکھ لو کہ دنیا میں کئی ایسی جگہیں ہیں جہاں اصل باشندوں میں سے دوسرے فرقوں
کے مسلمان نہیں مگر احمد ی ہیں۔ اس سے بڑھ کر دنیا کے کناروں تک آپ کی تبلیغ کے پہنچنے کا
اور کیا ثبوت ہو سکتا ہے۔
اسی طرح آپ نے یہ دعوی کیا تھا کہ میری مخالفت مٹتی جائے گی اور قبولیت پھیلتی جائے
گی۔ جب آپ نے اپنا دعوٹی دنیا کے سامنے پیش کیا تو خطرناک طور پر آپ کی مخالفت ہوئی مگر
اس وقت آپ نے فرمایا ۔
وہ گھڑی آتی ہے جب عیسی پکاریں گے مجھے
اب تو تھوڑے رہ گئے دجال کہلانے کے دن
اس وقت سوائے دجال کے آپ کا کوئی نام نہ رکھا جاتا تھا۔ لیکن آج اللہ تعالی کے
فضل سے آپ کا کام اتنا تو نمایاں ہو چکا ہے کہ جو لوگ ابھی آپ کی جماعت میں داخل نہیں
ہوئے ان کا بھی بہت بڑا حصہ کہتا ہے کہ آپ کو دجال نہیں کہنا چاہئے آپ نے بھی اچھا کام کیا
ہے۔
اسی طرح قادیان کی ترقی بھی بہت بڑا نشان ہے آخری جلسہ میں جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی زندگی میں ہوا، اس میں سات سو آدمی کھانا کھانے والے
تھے۔ اس موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سیر کے لئے نکلے تو اس لئے واپس چلے
گئے کہ لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے گرد اڑتی ہے۔ اب دیکھو اگر سات ہزار بھی جلسہ پر آئیں تو
شور پڑ جائے کہ کیا ہو گیا ہے کیوں اتنے تھوڑے لوگ آئے ہیں۔ ہر سال آنے والوں میں
زیادتی ہوتی ہے۔ پچھلے سال کی ستائیں تاریخ کی حاضری کی نسبت اس سال کی حاضری میں نو
سو کی زیادتی ہے۔ گویا جتنے لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں آخری

آج 10 میں سے 10 باقی