حضرت مسیح موعودؑ کا دوسرا کام
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۲۳
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
جلسہ پر آئے تھے اس سے بہت زیادہ آدمیوں کی زیادتی ہر سال کے جلسہ کی حاضری میں ہو جاتی
ہے۔
!
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ہزاروں پیشگوئیاں ہیں جو کتابوں میں
لکھی ہوئی ہیں۔
میں جلسہ کے موقع پر ہی ایک کتاب دیکھ رہا تھا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے لکھا ہے کہ ” سراج منیر ایک کتاب ہم شائع کریں گے مگر اس کی اشاعت میں
تعویق ہو گئی ہے کیونکہ اس کے کے لئے سو روپیہ کی ضرورت ہے۔ گویا وہ کتاب جو ایک سو روپیه
کیلئے اس وقت رکی رہی۔ مگر اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة وا والسلام نہیں بلکہ آپ کے
خلیفہ نے کہا تو دو لاکھ بیاسی ہزار کے وعدے ہو گئے۔
غرض خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے اس طرح اپنی
صفات کے ثبوت دیئے ہیں جس طرح کہ وہ پہلے نبیوں کے ذریعہ سے دیتا چلا آیا ہے۔ میں نے
اپنی کتاب " احمدیت " میں کسی قدر تفصیل سے اس امر پر روشنی ڈالی ہے کہ کس طرح حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کی صفات کا ظہور ہوا ہے۔ مگر اس کتاب
میں بھی پوری تفصیل سے نہیں لکھ سکا۔ اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو کسی وقت خدا تعالیٰ کی ساری
صفات کے متعلق جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ظاہر ہو ئیں ، ایک کتاب
لکھوں گا اور بتاؤں گا کہ آپ کے ذریعہ سے خدا تعالی کی تمام صفات ثابت ہوئی ہوئی ہیں اور یہی نبی
کا کام ہوتا ہے۔
نبی کا ایک کام یہ ہوتا ہے کہ وہ ایک کام کرنے والی حضرت مسیح موعود کا دوسرا کام جماعت پیدا کر جاتا ہے۔ ہماری جماعت کی کمزوری
مالی لحاظ سے اور تعداد کے لحاظ سے دیکھو اور پھر اس کے مقابلہ میں اس کے کاموں کی وسعت
کو دیکھو۔ کوئی شخص اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ جو کام جماعت احمد یہ کر رہی ہے وہ کوئی
اور قوم نہیں کر رہی۔ غیر احمدی اخباروں میں چھپتا رہتا ہے کہ کام کرنے والی ایک ہی جماعت
ہے اور وہ جماعت احمدیہ ہے۔ روس ، فرانس، ہالینڈ، آسٹریلیا امریکہ انگلینڈ وغیرہ ممالک میں
حضور کا یہ اشارہ ریز روفنڈ کے متعلق تھا جس کی تحریک پر احباب نے جو وعدے لکھائے ان
کی مجموعی رقم دو لاکھ بیاسی ہزار ہو گئی تھی۔
انوار العلوم جلد ۱۰
١٣
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
ہماری طرف سے اسلام کی تبلیغ ہوئی۔ اور اب تو لوگ ہم سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمارے
ملک میں آکر تبلیغ کرو چنانچہ ایران سے مطالبہ آیا ہے کہ بھائیوں کے مقابلہ کیلئے احمدیوں کو آنا
چاہئے۔ بعض لوگ آریوں کا کام مقابلہ میں پیش کرتے ہیں مگر ان لوگوں کے مالوں اور ہمارے
مالوں کو دیکھو۔ پھر ان کے کاموں کی وسعت اور ہمارے کاموں کی وسعت کو دیکھو۔ ہندوؤں
میں سے بعض ایسے مالدار ہیں کہ وہ اکیلے اتنا روپیہ دے سکتے ہیں جتنا ہماری ساری جماعت مل کر
سارے سال میں نہیں دے سکتی۔ اور ایک دو نہیں بلکہ خاصی تعداد میں ایسے لوگ ان میں
موجود ہیں۔ مگر باوجود اس کے ساری ہندو قوم نے مل کر علاقہ ملکانا میں حملہ کیا۔ مگر جب ہمارے
مبلغ پہنچے تو سب بھاگ گئے اس وقت ذیلی میں ہندو مسلمانوں کی ایک کانفرس ہوئی جس میں یہ
سوال پیش ہوا کہ آؤ صلح کر لیں۔ اس کانفرنس کو منعقد کرنے والے حکیم اجمل خان صاحب
ڈاکٹر انصاری، مولوی محمد علی صاحب اور مولوی ابوالکلام صاحب آزاد تھے اور ہندوؤں کی
طرف سے شردھانند صاحب وغیرہ ۔ جیسا کہ علماء کا ہمارے متعلق طریق عمل رہا ہے انہوں نے
کہا کہ احمدیوں کو بلانے کی کیا ضرورت ہے اور وہ خود صلح کی شرائط طے کرنے لگے۔ لیکن
شردھانند جی نے کہا کہ احمدی بھی اس علاقہ میں کام کر رہے ہیں، ان کو بلانا چاہئے۔ اس پر
میرے نام حکیم اجمل خان صاحب، ڈاکٹر انصاری اور مولوی ابوالکلام صاحب کا تار آیا کہ
اپنے قائم مقام بھیجئے۔ میں نے یہاں کے آدمیوں کو بھیجا۔ اور انہیں بتا دیا کہ ملکانوں کے متعلق
سوال اٹھے گا اور کہا جائے گا کہ ہندو مسلمان اپنی اپنی جگہ بیٹھ جائیں مگر ہندوؤں نے میں ہزار
ملکانوں کو مرتد کر لیا ہے اس لئے جب یہ سوال پیش ہو تو آپ کہیں کہ ہمیں ۲۰ ہزار مرتدوں کو
کلمہ پڑھا لینے دیجئے ، تب اس شرط پر صلح ہوگی اور ہم وہاں سے واپس آجائیں گے۔ ورنہ جب
تک ایک ملکانا بھی مرتد رہے گا ہم وہاں سے نہیں ہٹیں گے۔ چنانچہ جب ہمارے آدمی کا نفرنس
میں پہنچے تو یہی سوال پیش ہوا۔ اور انہوں نے یہی بات کہی جو میں نے بتائی تھی۔ اس پر
مولویوں نے کہا احمدیوں کی ہستی ہی کیا ہے ان کو چھوڑ دیجئے اور ہم سے صلح کیجئے۔ شردھانند جی
نے اس وقت ان سب کے سامنے کہا آ۔ ما آپ کے اگر پچاس آدمی بھی وہاں ہوں ہوں تو ہمیں ان کی
پرواہ نہیں۔ لیکن جب تک ایک بھی احمدی وہاں ہو گا صلح نہیں ہو سکتی۔ احمدیوں کو پہلے اس
علاقہ سے نکالو اور پھر صلح کے لئے آگے بڑھو۔
غرض جماعت احمدیہ کے کام کی اہمیت کا ان لوگوں کو بھی اقرار ہے جو جماعت میں داخل