حضرت مسیح موعودؑ کا تیسرا کام
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۲۵
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
نہیں ہیں۔ بلکہ جو اسلام کے دشمن ہیں وہ بھی اقرار کرتے ہیں۔ ابھی کلکتہ میں ڈاکٹر زویمر کے
لیکچر ہوئے۔ یہ ڈاکٹر صاحب عیسائیوں میں سے سب سے زیادہ اسلام کے متعلق واقفیت رکھنے
کے مدعی ہیں۔ مصر میں ایک رسالہ ”مسلم ورلڈ " نکالتے ہیں۔ پچھلی دفعہ جب آئے تو قادیان
بھی آئے تھے اور یہاں سے جاکر انہوں نے بعض دوسرے شہروں میں اشتہار دیا تھا کہ وہ
ڈاکٹر زدیمر جو قادیان سے بھی ہو آیا ہے ان کا لیکچر ہو گا۔ کچھ عرصہ ہوا وہ کلکتہ گئے اور وہاں
انہوں نے لیکچر دیا۔ مولوی عبد القادر صاحب ایم اے پروفیسر جو میری ایک بیوی کے بھائی ہیں،
انہوں نے کچھ سوال کرنے چاہے ۔ اس پر دریافت کیا گیا کہ کیا آپ احمدی ہیں؟ انہوں نے
کہا۔ ہاں۔ اس پر کہہ دیا گیا ہم احمدیوں سے مباحثہ نہیں کرتے۔ مصر میں انہی صاحب کی
کوشش سے کئی آدمی مسیحی بنالئے گئے ہیں۔ اتفاقاً ایک شخص عبدالرحمن صاحب مصری کو جو
ان دنوں مصر میں تھے مل گیا۔ انہوں نے اسے احمدی نقطہ نگاہ سے دلائل سمجھائے ۔ وہ پادری
زدیمر کے پاس گیا اور جا کر گفتگو کی۔ اور کہا حضرت مسیح زندہ نہیں بلکہ قرآن کریم کے رو سے
فوت ہو گئے۔ اس پادری نے کہا کہ کسی احمدی سے تو تم نہیں ملے ؟ اس مصری نے کہا۔ ہاں ملا
ہوں۔ یہ جواب سن کر وہ گھبرا گئے اور آئندہ بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ غرض خدا کے
فضل سے ہماری جماعت کو مذہبی دنیا میں ایسی اہمیت حاصل ہو رہی ہے کہ دنیا حیران ہے اور یہ
سب کچھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل ہے۔ اور آپ کے اس کام کا کوئی
انکار نہیں کر سکتا۔
یہ باتیں جو میں نے بیان کی ہیں یہ بھی چونکہ ایمانیات سے تعلق رکھتی ہیں اس لئے میں
اور نیچے اترتا ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے علمی کام بیان کرتا ہوں۔
کا یہ ہے
حضرت مسیح موعود کا تیسرا کام تیرا کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کا یہ
جو
اللہ تعالیٰ کی صفات کے متعلق لوگوں کے خیالات میں
کہ اللہ
فساد پڑ گیا تھا اس کی آپ نے اصلاح کی ہے۔ مذہب میں سب سے بڑی ہستی خدا تعالیٰ کی
ہستی ہے۔ مگر اس کی ذات کے متعلق مسلمانوں میں اور دوسرے مذہبوں میں اتنا اندھیر مچا ہوا
تھا اور ایسی خلاف عقل باتیں بیان کی جاتی تھیں کہ ان کی موجودگی میں اللہ تعالیٰ کی طرف
کسی کو توجہ ہی نہیں ہو سکتی تھی۔ اس خرابی کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دور
کیا۔
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۲۶
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
خدا تعالی کے متعلق یہ غلط خیالات پھیلے ہوئے تھے ۔ (۱) شرک جلی اور خفی میں لوگ
بتلا تھے (۲) بعض لوگ اللہ تعالیٰ کی نسبت یہ یقین رکھتے تھے کہ اگر خدا ہے تو وہ عِلتُ العِلل
ہے۔ وہ اس کی قوت ارادی کے منکر تھے اور سمجھتے تھے کہ جس طرح مشین چلتی ہے اسی طرح
خدا تعالیٰ سے دنیا کے کام ظاہر ہو رہے ہیں۔ ہزاروں علتوں میں سے وہ ایک علت ہے گو
آخری اور سب سے بڑی۔ مگر بہر حال ایک اضطرار کے رنگ میں اس کے سب افعال صادر
ہوتے ہیں۔ مسلمان کہلانے والوں میں سے بھی فلسفہ کے دلدادہ اس خیال سے متاثر ہو چکے
تھے (۳) بعض لوگ خیال کر رہے تھے کہ دنیا آپ ہی آپ بنی ہے اور قدیم ہے۔ خدا تعالیٰ کا
جوڑنے جاڑنے سے زیادہ دنیا سے کوئی تعلق نہیں۔ بعض مسلمان بھی اس غلطی میں مبتلا تھے
(۴) بعض لوگ خدا تعالیٰ کے رحم کا انکار کرنے لگ گئے تھے اور یہ کہتے تھے کہ خدا میں رحم کی
صفت نہیں پائی جاتی۔ کیونکہ وہ عدل کے خلاف ہے (۵) بعض لوگ خدا تعالیٰ کی قدرت کا ایسا
ناقص اندازہ کرنے لگ گئے تھے کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کی صفات کے ظہور کو چند ہزار سال میں
محدود کر دیا تھا اور خیال کرتے تھے کہ بس خدا تعالیٰ کی صفات انہی چند ہزار سال میں ظاہر ہوئی
ہیں اور اگر اس دور کو لمبا بھی کرتے تھے تو اتنا کہ گو اس دنیا کی عمر لاکھوں سال کی مانتے تھے مگر
خدا تعالیٰ کی صفات کے ظہور کو اسی دور کے ساتھ محدود کرتے تھے۔
(۲) بعض لوگ خدا کی قدرت کو غلط طریق سے ثابت کرتے ہوئے یہ کہتے کہ خدا
جھوٹ بھی بول سکتا ہے، چوری بھی کر اہے، چوری بھی کر سکتا ہے۔ اگر نہیں کر سکتا تو معلوم ہوا کہ اس میں
قدرت نہیں ہے۔
(۷) بعض لوگ خدا تعالیٰ کو قانون قضاء و قدر جاری کرنے کے بعد بالکل بیکار سمجھتے اور
اس وجہ سے کہتے تھے کہ دعا کرنا فضول ہے۔ جب خدا کا قانون جاری ہو گیا کہ فلاں بات اس
طرح ہو تو دعا کرنا بے فائدہ ہے۔ دعا سے اس قانون میں روکاوٹ نہیں پیدا ہو سکتی۔
(۸) خدا تعالیٰ کی صفات کے اجراء کا مسئلہ بالکل لا يَنْحَل سمجھا جانے لگا تھا لوگ
خدا تعالیٰ کی سب صفات کے ایک ہی وقت میں جاری ہو۔ ہونے کا علم نہ رکھتے تھے اور سمجھ ہی نہ
سکتے تھے کہ خدا تعالیٰ جو شَدِيدُ الْعِقَابِ ہے وہ اس صفت کو رکھتے ہوئے ایک ہی وقت
میں و تاب کس طرح ہو سکتا ہے وہ حیران تھے کہ کیا ایک انسان کے لئے کہا جا سکتا ہے کہ وہ بڑا
سخی ہے اور بڑا بخیل بھی ہے۔ اگر نہیں تو خدا کے لئے کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ہی
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۲۷
حضرت مسیح موعود کے کارنا ہے
وقت میں قہار بھی ہے اور رحیم بھی۔ چونکہ قرآن میں خدا تعالیٰ کی ایسی صفات آئی ہیں جو
بظاہر آپس میں مخالفت رکھتی ہیں اس لئے وہ لوگ حیران تھے ۔
(۹) بعض لوگ اس خیال میں پڑے ہوئے تھے کہ ہر چیز خدا ہی خدا ہے اور بعض اس
و ہم میں پڑے ہوئے تھے کہ ایک تخت ہے خدا تعالیٰ اس پر بیٹھا ہوا حکم کرتا ہے۔
(۱۰) خدا تعالی کی طرف توجہ ہی نہیں رہی تھی۔ حتی کہ جب کوئی مکان یا گھر ویران ہو
جاتا تو کہتے کہ اب تو اس میں اللہ ہی اللہ ہے۔ یا کسی کے پاس کچھ نہ رہتا تو کہا جاتا کہ اب تو اس
کے پاس اللہ ہی اللہ ہے جس کا یہ مطلب تھا کہ خدا تعالیٰ بھی ایک خُلو ہی کا نام ہے۔ خدا تعالیٰ کی
محبت اور اس کے ملنے کی تڑپ بالکل مٹ گئی تھی۔ جنوں اور بھوتوں کی ملاقات ، عمل حبّ اور
عمل بغض کی خواہش تو لوگوں میں تھی۔ لیکن اگر نہ تھی تو خدا تعالیٰ کی ملاقات کی خواہش نہ
تھی۔
ان اختلافات کے طوفان کے وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام ظاہر
ہوئے اور آپ نے ان سب غلطیوں سے مذہب کو پاک کر دیا۔ سب سے پہلے میں شرک کو لیتا
ہوں۔ آپ نے شرک کو پورے طور پر رد کیا اور توحید کو اپنے پورے جلال کے ساتھ ظاہر کیا۔
آپ سے پہلے مسلمان علماء تین قسم کا شرک مانتے تھے ۔ (۱) بتوں، فرشتوں اور معتین چیزوں کی
عبادت کرنا۔ مگر باوجود اس کے عوام تو الگ رہے علماء تک قبروں پر سجدے کرتے تھے لکھنو میں
ایک بڑے مولوی کو میں نے قبر پر سجدہ کرتے بچشم خود دیکھا ہے۔
(۲) علماء تسلیم کرتے تھے کہ کسی میں خدائی صفات تسلیم کرنا بھی شرک ہے مگر یہ صرف
منہ سے کہتے تھے بڑے سے بڑے توحید پرست وہابی بھی حضرت مسیح کو ایسی صفات دیتے تھے جو
خدا سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔ مثلاً یہ کہتے کہ وہ آسمان پر کئی سو سال سے بیٹھے ہیں۔ نہ کھاتے
ہیں نہ پیتے ہیں نہ ان پر کوئی تغیر آتا ہے۔ اور یہ بھی مانتے ہیں کہ بعض انسانوں نے مردے
زندہ کئے تھے اور مسیح نے تو علاوہ مردے زندہ کرنے کے پرندے بھی پیدا کئے تھے۔
(۳) بڑے بڑے عالم اور دین کے ماہر یہ مانا کرتے تھے کہ چیزوں پر اتکال کرنا یعنی یہ
سمجھنا کہ کوئی چیز اپنی ذات میں فائدہ پہنچا سکتی ہے یہ بھی شرک ہے۔ مثلاً اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ
فلاں دوائی بخار اُتار دے گی تو وہ شرک کرتا ہے۔ اصل میں یوں سمجھنا چاہئے کہ فلاں دوائی
خدا تعالیٰ کے دیئے ہوئے اثر سے فائدہ دے گی۔ کیونکہ جب تک ہر چیز میں خدا کا ہی جلوہ نظر
انوار العلوم جلد ۔
۱۲۸
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
نہ آئے اس وقت تک اس سے فائدہ کی امید رکھنا شرک ہے۔
یہ شرک کی بہت عمدہ تعریف ہے۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس
سے بھی اوپر تعریف بیان کی ہے جس کی نظیر پچھلے تیرہ سو سال میں نہیں ملتی۔ آپ نے توحید کے
متعلق مختلف کتابوں میں مضامین لکھے ہیں۔ ان کا خلاصہ یہ ہے کہ جو باتیں لوگوں نے بیان کی
ہیں ان کے اوپر اور ان سے بالا بالا ایک اور درجہ کامل توحید کا ہے۔ آخری درجہ پچھلے علماء نے
توحید کا یہ بیان کیا تھا کہ ہر چیز میں خدا کا ہاتھ کام کرتا ہوا نظر آئے۔ گو یہ صحیح ہے مگر ہے تو آخر
اپنا خیال ہی۔ کیونکہ جو شخص اپنے ذہن میں یہ خیال جماتا ہے کہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو
رہا ہے وہ اس توحید کو خود پیدا کر رہا ہے اور اپنی پیدا کی ہوئی توحید کامل توحید نہیں کہلا سکتی۔
توحید وہی کامل ہوگی کہ جو خدا تعالیٰ کی طرف جلوہ گر ہو۔ اور جس کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ خود
کا سوئی کو مٹا ڈالے اور یہی توحید اصلی توحید ہے اور اس کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اور
قرآن کریم نے اور تمام انبیاء نے پیش کیا ہے یعنی بندہ اللہ تعالیٰ کے اس قدر قریب ہو جائے کہ
اسے اس امر کی ضرورت نہ رہے کہ وہ سوچے کہ خدا تعالیٰ ایک ہے بلکہ خدا تعالیٰ اپنے ایک
ہونے کو خود اس کے لئے ظاہر کر دے۔ اور ہر چیز میں خدا تعالیٰ اس کے لئے اپنا ہاتھ دکھائے۔
ت
اور ہر چیز اس کے لئے بطور شفاف شیشہ کے ہو جائے کہ جس طرح وہ اپنے آپ کو بیچ میں ۔
غائب کر دیتا ہے اور اس کے پرے ہر چیز نظر آنے لگتی ہے۔ اسی طرح تمام دنیا کی اشیاء ایسے
انسان کے لئے یہ منزلہ آئینہ ہو جائیں۔ اور وہ اپنے خیال سے ان میں اللہ تعالیٰ کو نہ دیکھے بلکہ
اللہ تعالیٰ اپنی صفات کو خاص طور پر ظاہر کر کے ہر چیز میں سے اسے نظر آنے لگے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔ خالی عقیدہ رکھنا کہ ہر چیز میں خدا کا ہاتھ ہے
یہ اعلیٰ توحید نہیں۔ بلکہ کمال توحید یہ ہے کہ خدا تعالیٰ ہر چیز میں سے اپنا ہاتھ دکھائے۔ جب ایسا
ہو تب خدا تعالیٰ واقعہ میں ہر چیز میں نظر آتا ہے ، محض ہمارا خیال نہیں ہوتا۔
یہ ایسی توحید حید ہے جو عقیدہ سے تعلق نہیں رکھتی بلکہ انسان کے تمام اعمال پر حاوی ہے
ایک مسلمان کی اخلاقی تمدنی، سیاسی، معاشرتی غرضیکہ ہر قسم کی زندگی پر حاوی ہے۔ جب انسان
کھانا کھائے تو خدا اس کھانے میں اپنا جلوہ دکھا رہا ہو اور کھانے کی تمام ضرورتوں اور اس کی
حدود کو اس پر ظاہر کر رہا ہو اور اپنا جلال دکھا رہا ہو ، جب پانی پئے تو بھی اسی طرح ہو ، جب
دوستوں سے ملے تب بھی ایسا ہی ہو۔ غرض ہر ایک کام جو وہ کرے خدا تعالیٰ اس کے ساتھ ہو
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۲۹
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
اور اس میں اپنی قدرت اس کے لئے ظاہر کر رہا ہو ۔
یہ کامل توحید کا درجہ حید کا درجہ ہے جب کسی کو یہ حاصل
اس کے بعد کسی قسم کا شبہ
ہو جائے تو اس
باقی نہیں رہتا۔ اور اسی توحید پر ایمان لانا مدار نجات ہے۔ اور اس کی طرف قرآن کریم کی
اس آیت میں اشارہ ہے کہ الَّذِينَ يُذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ
وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هُذَا بَاطِلاً سُبْحْنَكَ
فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ -
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ لوگ جو اللہ کو یاد کرتے ہیں کھڑے ہوئے بھی اور بیٹھے ہوئے بھی
اور پہلوؤں پر بھی اور زمین اور آسمانوں کی پیدائش کے متعلق فکر کرتے ہیں، خدا ان کے
سامنے آ جاتا ہے۔ اور وہ بے اختیار ہو کر پکار اٹھتے ہیں کہ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هُذَا بَاطِلاً
سُبْحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ اے ہمارے رب! یہ چیزیں جو تو نے بنائی تھیں لغو نہ تھیں۔
ان کے ذریعہ ہم تجھ تک آگئے ہیں۔ تو پاک ہے اب ہمیں آگ کے عذاب سے بچالے۔ یعنی
ایسا نہ ہو کہ ہم اس مقام سے ہٹ جائیں اور ہجر کی آگ ہمیں بھسم کر دے۔
اب پیشتر اس کے کہ میں ان دوسری غلط فہمیوں کے ازالہ کا ذکر کروں جو خدا تعالیٰ کے
متعلق لوگوں میں پھیلی ہوئی تھیں ، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان سب غلطیوں کے دور کرنے کیلئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک اصل پیش کیا ہے جو ان سب غلطیوں کا ازالہ کر
دیتا ہے اور وہ اصل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْ 2 ہے۔ پس اس کے متعلق
کوئی بات ہم مخلوق پر قیاس کر کے نہیں کہہ سکتے۔ اس کے متعلق ہم جو کچھ کہہ سکتے ہیں وہ خود
اس کی صفات پر مبنی ہونا چاہئے ورنہ ہم غلطی میں مبتلا ہو جائیں گے۔ ہمیں دیکھنا چاہئے کہ جو
عقیدہ ہم خدا تعالیٰ کی نسبت رکھتے ہیں وہ اس کی دوسری صفات کے جنہیں ہم تسلیم کرتے ہیں
مطابق ہے یا نہیں۔ اگر نہیں تو یقینا ہم غلطی پر ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کی صفات متضاد نہیں ہو
سکتیں۔
اس اصل کے بتانے سے آپ نے ایک طرف تو ان غلطیوں کا ازالہ کر دیا جو مسلمانوں
میں پائی جاتی ہیں اور دوسری طرف غیر مذاہب کی غلطیوں کی بھی حقیقت کھول دی ہے۔
میں نے بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے متعلق لوگوں میں کئی قسم کی غلطیاں پڑی ہوئی تھیں جن
میں سے توحید کے متعلق جو اصلاح حضرت مسیح موعود نے کی ہے اسے میں اوپر بیان کر آیا
انوار العلوم جلد ۔)
١٣٠
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
ہوں۔ جو دوسری غلطیاں ہیں ان سب کی اصلاح حضرت مسیح موعود نے اوپر کے بیان کئے
ہوئے اصل کے ماتحت کی ہے۔
چنانچہ دوسری غلطی اللہ تعالیٰ کے متعلق مختلف مذاہب کے پیروؤں میں یہ پیدا ہو رہی تھی
کہ وہ اسے عِلتُ العِلل قرار دیتے تھے۔ یعنی اس کی قوت ارادی کے منکر تھے۔ اس غلطی کا
ازالہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی صفت حکیم اور قدیر سے کیا ہے۔ تمام
مذاہب خدا تعالیٰ کے حکیم اور قدیر ہونے کے قائل ہیں۔ اور یہ ظاہر ہے کہ اگر وہ حکیم اور
قدیر ہے تو عِلتُ الْعِلَل نہیں ہو سکتا بلکہ بالا رادہ خالق ہے۔ کسی مشین کو کوئی عقلمند کبھی حکیم
نہ کہے گا۔ پس اگر خدا حکیم ہے تو علت العلل نہیں ہو سکتا۔ کوئی درزی یہ نہیں کہے گا کہ میری
سنگر کی مشین بڑی لائق ہے یا بڑی حکیم ہے۔ حکمت والا اس چیز کو کہا جاتا ہے جو ارادہ کے
ماتحت کام کرتی ہے۔ پھر خدا تعالیٰ قادر ہے۔ اور عربی میں قادر کے معنی اندازہ کرنے والے کے
ہیں۔ یعنی جو ہر اک کام کا اندازہ کرتا ہو اور دیکھتا ہو کہ کس چیز کے مناسب حال کیا طاقتیں یا کیا
سامان ہیں۔ مثلاً یہ فیصلہ کرے کہ گرمی کے لئے کیا قوانین ہوں اور سردی کے لئے کیا۔ کس
کس حیوان کی کس کس قدر عمر ہو۔ اور یہ اندازہ کوئی بلا ارادہ ہستی نہیں کر سکتی۔ پس
خدا تعالی کی قدیر اور حکیم صفات اس کے ارادہ کو ثابت کر رہی ہیں اور اسے قدیر اور حکیم
مانتے ہوئے عِلتُ الْعِلَل نہیں کہا جا سکتا۔
(۳) تیسری قسم کے وہ لوگ تھے جو یہ کہتے تھے کہ دنیا آپ ہی آپ بنی ہے خدا کا اس
میں کوئی دخل نہیں۔ یعنی خدا روح اور مادہ کا کا خالق نہیں ہے۔ اس کا جواب آپ نے خدا کی
صفت مالکیت اور رحیمیت سے دیا اور فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی دو بڑی صفات مالکیت اور
رحیمیت ہیں۔ اب اگر خدا نے دنیا کو پیدا نہیں کیا تو پھر اس پر تصرف جمانے کا بھی اسے کوئی حق
نہیں ہے۔ یہ حق اسے کہاں سے حاصل ہو گیا؟ پس جب تک خدا تعالیٰ کو دنیا کا خالق نہ مانو گے
دنیا کا مالک بھی نہیں مان سکتے ۔
دوسری صفت خدا تعالیٰ کی رحیمیت ہے۔ رحیم کے معنی ہیں وہ ہستی جو انسان کے کام کا
بہتر سے بہتر بدلہ دے۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر خدا کسی چیز کا خالق نہیں تو وہ بدلے اس کے
پاس کہاں سے آئیں گے ۔ جو لوگوں کو اپنی اس صفت کے ماتحت دے گا۔ ہمارے ملک میں
ایک مثل مشہور ہے کہ "حلوائی کی دکان پر دادا جی کی فاتحہ "۔ کہتے ہیں کسی شخص نے اپنے دادا
انوار العلوم جلد ۱۰
المرا
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
کی فاتحہ دلانی تھی۔ وہ کچھ خرچ کرنا نہیں چاہتا تھا اور مولوی بغیر امید کے فاتحہ پڑھنے کو تیار نہ
تھے۔ آخر اس نے یہ تدبیر کی کہ مولویوں کو لے کر ایک حلوائی کی دکان پر پہنچا اور ان سے کہا۔
فاتحہ پڑھو۔ انہوں نے سمجھا کہ اس کے بعد مٹھائی تقسیم ہو گی ۔ مگر جب وہ فاتحہ پڑھ چکے ۔ تو وہ
خاموشی سے وہاں سے چل دیا۔ یہی حالت ان لوگوں کے نزدیک خدا کی ہے۔ اگر خدا کسی چیز کا
خالق ہی نہیں ہے تو بدلے کہاں سے آئیں گے ؟ اور وہ کہاں سے دے گا خواہ آریہ محدود ہی
بدلہ مانیں لیکن بدلہ مانتے تو ہیں اور بدلہ خدا تعالیٰ نہیں دے سکتا ہے جب کہ وہ خالق ہی نہ
ہو۔ جو خود کنگال ہو اس نے بدلہ کیا دینا ہے۔
(۴) چوتھی قسم کے لوگ وہ تھے جو خدا تعالٰی کی صفت رحیمیت کے ہی منکر تھے ان
لوگوں کو حضرت مسیح موعود نے خدا تعالیٰ کی صفت رحمانیت اور مالکیت سے جواب دیا ۔ مثلاً
مسیحیوں کے مذہب کی بنیاد ہی اس امر پر ہے کہ چونکہ خدا عادل ہے اس لئے وہ کسی کا گناہ
معاف نہیں کر سکتا۔ پس اسے دنیا کے گناہ معاف کرنے کے لئے ایک کفارہ کی ضرورت پیش
آئی تا اس کا رحم بھی قائم رہے اور عدل بھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا
بے شک خدا عادل ہے۔ مگر عدل اس کی صفت نہیں ۔ عدل صفت اس کی ہوتی ہے جو مالک نہ
ہو ۔ مالک کی صفت رحم ہوتی ہے۔ ہاں جب مالک کا رحم کام کے برابر ظاہر ہو تو اسے بھی عدل
کہہ سکتے ہیں۔ پس چونکہ خدا تعالیٰ مالک اور رحمٰن بھی ہے اس لئے اس کا دوسری چیزوں پر
قیاس نہیں کیا جا سکتا۔ دیکھو خدا تعالیٰ نے انسان کو کان ناک ، آنکھیں بغیر اس کے کسی عمل
کے دی ہیں۔ کیا کوئی اعتراض کر سکتا ہے کہ یہ اس کے عدل کے خلاف ہے۔ پس اگر خدا بغیر
انسان کے کسی استحقاق کے یہ چیزیں اسے دے سکتا ہے تو پھر وہ انسان کے گناہ کیوں معاف نہیں
کر سکتا۔ اسی طرح وہ مالک ہے اور بہ حیثیت مالک ہونے کے معاف کرنے سے اس کے عدل پر
حرف نہیں آتا۔ ایک حج بے شک عام حالات میں مجرم کا جرم معاف نہیں کر سکتا۔ کیونکہ اسے
فیصلہ کا حق پبلک کی طرف سے ملتا ہے اور دوسروں کے حق معاف کرنے کا کسی کو اختیار نہیں
ہوتا۔ لیکن خدا تعالیٰ اگر معاف کرے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ اسے فیصلہ کا حق
دوسروں کی طرف سے نہیں ملا بلکہ اسے یہ حق ملکیت اور خالقیت کی وجہ سے اپنی ذات میں
حاصل ہے۔ پس اس کا عفو عدل کے خلاف نہیں۔
(۵) پانچویں قسم کے وہ لوگ تھے جو خدا کی صفت خالقیت کو ایک زمانہ تک محدود کرتے
XXXXXX
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۳۲
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
سے دنیا
تھے۔ ان کو آپ نے خدا تعالیٰ کی صفت قیوم سے جواب دیا۔ فرمایا خدا تعالیٰ کی صفات چاہتی
ہیں کہ ان میں تعطل نہ ہو بلکہ وہ ہمیشہ جاری رہیں۔ قیوم کے معنی ہیں قائم رکھنے والا۔ اور یہ
صفت تمام صفات پر حاوی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس بات پر خاص
زور دیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات میں تعطل نہیں ہو سکتا۔ آپ نے جو اصل پیش کیا اور جو
تھیوری بیان کی ہے وہ باقی دنیا سے مختلف ہے۔ بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ خدا تعالٰی نے فلاں
وقت سے دنیا کو پیدا کیا۔ گویا اس سے قبل خدا بے کار تھا۔ اور بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ دنیا
ہمیشہ سے چلی آ رہی ہے گویا وہ خدا تعالی کی طرح ازلی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے فرمایا یہ دونوں باتیں غلط ہیں۔ یہ ماننا بھی کہ کسی وقت خدا کی صفات میں تعطل تھا
خدا تعالیٰ کی صفت قیوم کے خلاف ہے۔ اسی طرح یہ کہنا بھی کہ جب سے خدا تعالیٰ ہے تبھی
دنیا چلی آ رہی ہے، خدا کی صفات ۔ فات کے خلاف ہے۔ شائد بعض لوگ کہیں کہ دونوں باتیں
کس طرح غلط ہو سکتی ہیں دونوں میں سے ایک نہ ایک تو صحیح ہونی چاہئے۔ لیکن یہ ان کا خیال
مادیات پر قیاس کرنے کے سبب سے ہو گا۔ اصل میں بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جو عقل انسانی
سے بالا ہوتی ہیں۔ اور عقل ان کی کنہ کو نہیں پہنچ سکتی۔ دنیا کا پیدا ہونا چونکہ انسانوں ، جمادات
بلکہ ذرات کی پیدائش سے بھی پہلے کا واقعہ ہے اس لئے انسانی عقل اس کو نہیں سمجھ سکتی۔ جو
دو عقیدے لوگوں کی طرف سے پیش کئے جاتے ہیں ان پر غور کر کے دیکھ لو کہ دونوں بالبداہت
غلط نظر آتے ہیں۔ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ جب سے خدا ہے اس وقت سے دنیا کا سلسلہ ہے تو پھر
اسے دنیا کو بھی خدا تعالی کی طرح ازلی ماننا پڑے گا اور اگر کوئی یہ کہے کہ پیدائش کا سلسلہ
کروڑوں یا اربوں سالوں میں محدود ہے تو پھر اسے یہ بھی ماننا پڑے گا۔ کہ خدا تعالی ازل سے
نکھا تھا صرف چند کرو ڑ یا چند ارب سال سے وہ خالق بنا۔ اور یہ دونوں باتیں غلط ہیں۔ پس صحیح
یہی ہے کہ اس امر کی پوری حقیقت کو انسان پوری طرح سمجھ ہی نہیں سکتا۔ اور سچائی ان
دونوں دعوؤں کے درمیان درمیان میں ہے یہ مسئلہ بھی اسی طرح محیر العقول ہے جس طرح کہ
زمانہ اور جگہ کا مسئلہ ہے کہ ان دونوں چیزوں کو محدود یا غیر محدود ماننا دونوں ہی عقل کے
خلاف نظر آتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس بحث کا یوں فیصلہ فرمایا
ہے کہ نہ خدا تعالیٰ کی صفت خالقیت کبھی معطل ہوئی اور نہ دنیا خدا کے ساتھ چلی آرہی ہے
اور صداقت ان دونوں امور کے درمیان ہے۔ اور اس کی تشریح آپ نے یہ فرمائی ہے کہ
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۳۳
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
مخلوق کو قدامت نوعی حاصل ہے گو قدامت ذاتی کسی شے کو حاصل نہیں۔ کوئی ذرہ کوئی
روح کوئی چیز ماسوی اللہ ایسی نہیں کہ جسے قدامت ذاتی حاصل ہو۔ لیکن یہ سچ ہے کہ خدا تعالیٰ
ہمیشہ سے اپنی صفت خلق کو ظاہر کرتا چلا آیا لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قدامت نوعی کا بھی وہ مفہوم نہیں لیا جو دوسرے لوگ لیتے
ہیں جو یہ ہے کہ جب سے خدا ہے تب سے مخلوق ہے۔ یہ ایک بیہودہ عقیدہ ہے اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس کے قائل نہیں۔
یہ کہنا کہ جب سے خدا ہے تب سے مخلوق ہے اس کے دو معنی ہو سکتے ہیں۔ جو دونوں
باطل ہیں۔ ایک تو یہ کہ خدا بھی ایک عرصہ سے ہے اور مخلوق بھی۔ کیونکہ جب کا لفظ وقت کی
طرف خواہ وہ کتنا ہی لمبا ہو اشارہ کرتا ہے اور ایسا عقیدہ بالکل باطل ہے۔ دوسرے معنی اس
جملہ کے یہ بنتے ہیں کہ مخلوق انہی معنوں میں ازلی ہے کہ جن معنوں میں خدا تعالیٰ ہے۔ اور یہ
معنے بھی اسلام کی تعلیم کے خلاف ہیں اور عقل کے بھی۔ خالق اور مخلوق ایک ہی معنوں میں
از لی نہیں ہو سکتے۔ ضروری ہے کہ خالق کو تقدم حاصل ہو اور مخلوق کو تاخر ۔ یہی وجہ ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کبھی نہیں لکھا کہ مخلوق بھی ازلی ہے بلکہ یہ فرمایا
ہے کہ مخلوق کو قدامت نوعی حاصل ہے اور قدامت اور ازلیت میں فرق ہے۔ غرض حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے نزدیک مخلوق کو قدامت نوعی تو حاصل ہے مگر از لیت نہیں۔ خالق
مخلوق پر بہر حال مقدم ہے اور دور وحدت دور خلق سے پہلے ہے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
خالق اور مخلوق کے اس تعلق کو سمجھنا کہ خالق کو از لیت بھی اور دور وحدت کو تقدیم بھی
حاصل ہو اور مخلوق کو قدامت نوعی بھی حاصل ہو انسانی عقل کے لئے مشکل ہے لیکن
صفاتِ الہیہ پر غور کرنے سے یہی ایک عقیدہ ہے جو شان الہی کے مطابق نظر آتا ہے۔ اس کے
علاوہ دوسرے عقائد یا تو شرک پیدا کرتے ہیں یا خدا تعالیٰ کی صفات پر ناقابل قبول حد بندیاں
لگاتے ہیں۔ اور اس میں کیا شبہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے متعلق وہی عقیدہ درست ہو سکتا ہے جو
اس کی دوسری صفات کے مطابق ہو۔ جو ان کے خلاف ہے وہ عقیدہ قابل قبول نہیں۔ پھر یہ
بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْء ہے۔ اس کے افعال کی کنہ کو اس طرح
سمجھنے کی کوشش کرنا جس طرح کہ انسان کے افعال کو سمجھا جاتا ہے عقل سے بعید ہے۔ پس
جب کہ خلق عالم کا مسئلہ ایسے امور سے تعلق رکھتا ہے جن کو انسانی عقل پورے طور پر سمجھ
!
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
۱۳
انوار العلوم جلد ۱۰
نہیں سکتی تو بہترین طریق اور صحیح طریق یہی ہو گا کہ اسے مادی قواعد سے حل کرنے کی بجائے
صفات الہیہ سے حل کیا جائے تاکہ غلطی کے امکان سے حفاظت حاصل ہو جائے اور یہی طریق
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اختیار کیا ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ وقت کا غلط مفہوم جو اس وقت تک دنیا میں قائم ہے وہ بھی اس مسئلہ
کے سمجھنے میں روک ہے اور کچھ بھی تعجب نہیں کہ آئنسٹائن مال کی تھیوری (فلسفہ نسبت)
ترقی پاتے پاتے اس مسئلہ کو زیادہ قابل فہم بنا دے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و اسلام جو یہ تحریر فرماتے ہیں کہ دور وحدت مقدم ہے
اور یہ اوپر کے بیان کے مخالف نہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود " آئندہ کیلئے بھی دور وحدت کی
خبر دیتے ہیں۔ مگر باوجود اس کے آپ ارواح کے لئے غیر مجذوذ انعام تسلیم فرماتے ہیں۔ اور
آریوں کے اس عقیدہ کو رد فرماتے ہیں کہ اربوں سال کے بعد ارواح پھر مکتی خانہ سے نکال
دی جائیں گی۔ پس معلوم ہوا کہ آپ کے نزدیک آئندہ کسی اور وحدت کا آنا اور اس کے
ساتھ ارواح کا فنا سے محفوظ رہنا دور وحدت کے خلاف نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ
دور وحدت کا اصل مفہوم لوگوں نے نہیں سمجھا۔ مرنے کے بعد کی حالت دور وحدت ہی ہے
کیونکہ اس وقت اپنا عمل نہیں ہوتا بلکہ انسان خدا کے تصرف کے ماتحت چلتا ہے۔ اس کا اپنا
کوئی ارادہ نہیں ہوتا۔ مرنے کے بعد انسان مشین کی طرح ہوتا ہے۔ دار العمل (یعنی بالا رادہ
عمل) اس دنیا میں ختم ہو جاتا ہے اور یہی حالت مخلوق کی نسبت سے دورِ وحدت کے منافی
ہے۔
(۶) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت سے پہلے اللہ تعالیٰ کی ذات کے متعلق ایک
اور بحث بھی پیدا ہو رہی تھی اور وہ یہ کہ اس کی قدرت کے مفہوم کو غلط سمجھا جا رہا تھا۔ بعض
لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ خدا قادر ہے اس لئے وہ جھوٹ بھی بول سکتا ہے یا فنا بھی ہو سکتا ہے۔
بعض کہتے کہ نہیں اس کی صفات اسی قدر ہیں جو اس نے بیان کی ہیں اور وہ جھوٹ نہیں بول
سکتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس جھگڑا کا بھی فیصلہ کر دیا۔ اور فرمایا کہ خدا تعالیٰ کے
قدیر ہونے کی صفت کو اس کی دوسری صفات کے مقابلہ پر رکھو اور پھر اس کے متعلق غور کرو۔
جہاں یہ نظر آتا ہے کہ خدا قدیر ہے وہاں یہ بھی تو ہے کہ خدا کامل ہے اور فنا کمال کے خلاف
ہے۔ دیکھو اگر کوئی کہے کہ میں بڑا پہلوان ہوں، بڑا طاقتور ہوں تو کیا اسے یہ کہا جائے گا کہ
XXXXXXX
XXXXYYYYYYYYYXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۳۵
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
تمہاری طاقت ہم تب تسلیم کریں گے جب تم زہر کھا کر مر جاؤ۔ یہ اس کی طاقت کی علامت
نہیں بلکہ اُلٹ ہے۔ پس خدا تعالیٰ کے کامل ہونے کے یہ معنی نہیں کہ اس میں نقائص اور
کمزوریاں بھی ہوں۔ دراصل ان لوگوں نے قدرت کے معنے نہیں سمجھے ۔ کیا اگر کوئی کہے کہ
میں بہت طاقتور ہوں تو اسے کہا جائے گا کہ اگر طاقتور ہو تو نجاست کھا لو۔ یہ طاقت کی علامت
نہیں بلکہ یہ کمزوری ہے اور کمزوری خدا تعالیٰ میں پیدا نہیں ہو سکتی کیونکہ وہ کامل ہستی ہے۔
(۷) ایک ساتواں گروہ تھا۔ جس کا یہ عقیدہ تھا کہ خدا قضاء و قدر جاری کرنے کے بعد
خالی ہاتھ ہو بیٹھا ہے۔ اس لئے کسی کی دعا نہیں سن سکتا۔ ان کے متعلق حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ فرمایا۔ بے شک خدا تعالیٰ نے قضاء و قدر جاری کی ہے مگر
ان میں سے ایک قضاء یہ بھی ہے کہ جب بندے دعائیں مانگیں تو ان کی دعا سنوں گا۔ یہ کتنا
چھوٹا لیکن کیسا تسلی بخش جواب ہے۔ فرماتے ہیں بے شک خدا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بندہ
بد پرہیزی کرے تو بیمار ہو مگر اس کے ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اگر وہ گڑ گڑا کر دعا مانگے تو
اچھا بھی کر دیا جائے۔ پس باوجود قضاء و قدر جاری ہونے کے خدا کا عمل تصرف بھی جاری ہے۔
اس جواب کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے عملی طور پر بھی دعا کی
قبولیت کے ثبوت پیش فرمائے۔
(۸) خدا تعالیٰ کی صفات کے اجرا کے متعلق بھی اختلاف پیدا ہو گیا تھا۔ آپ نے اسے
بھی دور کیا اور بتایا کہ خدا تعالیٰ کی ہر ایک صفت کا ایک دائرہ ہے ایک ہی وقت میں وہ رحیم ہے
ہے اس
اور اسی وقت میں شَدِيدُ الْعِقَابِ بھی ہے ایک شخص جسے پھانسی کی سزا ملی وہ چونکہ مجرم
لئے اسے خدا تعالیٰ کی صفت شَدِيدُ الْعِقَابِ کے ماتحت سزا ملی۔ مگر جہاں اس کی
جان نکل رہی تھی وہاں ایسی تائیدیں جو موت سے تعلق نہیں رکھتیں وہ بھی اس کے لئے جاری
تھیں انسانوں کی یہ ۔ کی یہ حالت نہیں ہو سکتی کہ ایک ہی وقت میں ان کی ساری صفات ظاہر ہوں یہ
نہیں ہو سکتا کہ ایک انسان رحم بھی کر رہا ہو اور اسی وقت ویسے ہی زور سے عذاب کا اظہار بھی
کر رہا ہو ۔ مگر خدا تعالیٰ چونکہ کامل ہے اس لئے ایک ہی وقت میں اس کی ساری صفات یکساں زور
سے ظاہر ہو سکتی ہیں۔ اگر ایسا نہ ہو تو دنیا تباہ ہو جائے ۔ اگر خدا تعالی کا غضب نازل ہو رہا ہو
اور ساتھ رحم نہ ہو تو دنیا تباہ ہو جائے۔ اسی طرح اگر خدا تعالیٰ کا صرف رحم جاری ہو اور
غضب بند ہو جائے تو مجرم چھوٹ جائیں اور اس طرح بھی تباہی برپا ہو جائے۔ پس خدا تعالٰی کی