اول الہام
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۳۶
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
ساری صفات ایک ہی وقت میں اپنے دائرہ کے اندر کام کر رہی ہوتی ہیں۔
رہے تھے کہ سب ۔
نہ ہو خدا
(۹) نواں غلط عقیدہ خدا تعالیٰ کی ذات کے متعلق یہ پھیل رہا تھا کہ کچھ لوگ خیال کر
کچھ خدا ہی خدا ہے۔ آپ کے بتائے ہوئے اصل سے اس عقیدہ کا بھی رد ہو
گیا۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کی ایک صفت مالکیت بھی ہے اور جب تک اور مخلوق نہ خدا مالک
نہیں ہو سکتا۔ اس عقیدہ کے خلاف کچھ ایسے لوگ بھی تھے جو یہ کہتے تھے کہ خدا عرش پر بیٹھا
ہوا ہے ان کا رڈ بھی اس اصل سے ہو گیا۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کی دوسری صفات بتا رہی ہیں کہ
خدا تعالیٰ محدود نہیں۔ عرش کے متعلق آپ نے فرمایا کہ عرش کرسی وغیرہ کے الفاظ کا یہ
مطلب نہیں ہے کہ وہ مادی اشیاء ہیں۔ اور عرش کوئی سونے یا چاندی سے بنا ہوا تخت نہیں ہے
جس پر خدا بیٹھا ہوا ہے۔ بلکہ اس کے معنی خدا تعالیٰ کی حکومت کی صفات ہیں اور ان کے ظہور
کے متعلق کہا جاتا ہے کہ گویا خدا تعالیٰ تخت پر بیٹھا ہے۔
(۱۰) ان سب باتوں کے علاوہ ایک اہم کام جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
خدا تعالیٰ کی ذات کے متعلق کیا یہ تھا کہ آپ نے لوگوں کی توجہ خدا تعالیٰ کی طرف پھیری۔
اور ان میں خدا تعالیٰ کی بچی محبت پیدا کر دی۔ لاکھوں انسانوں کو آپ نے خدا تعالیٰ کا مقرب بنا
دیا اور وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک آپ کو نہیں مانا ان کی بھی توجہ خدا تعالیٰ کی طرف اس
رنگ میں ہو رہی ہے جو آپ ۔ آپ کے دعوئی سے پہلے نہ تھی۔
خدا تعالیٰ کی ذات کے متعلق اور بھی بہت سی غلط فہمیاں تھیں جو آپ نے جو آپ نے تفصیلاً یا اجمالاً
دور کیں مگر مثال کے طور پر مذکورہ بالا امور کو بیان کیا گیا ہے۔
چوتھا کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کیا حضرت مسیح موعود کا چو تھا کام کہ آپ نے کلام الہی کی حقیقت کو ظاہر کیا ہے اور اس
کے متعلق جو مختلف خیالات لوگوں میں پھیلے ہوئے تھے ان کی اصلاح کی ہے۔
الہام کے متعلق مختلف اور خطرناک خیالات لوگوں میں پھیلے ہوئے تھے۔ لوگ سمجھتے
اول الہام تھے۔ (الف) الہام یا آسمانی ہوتا ہے یا شیطانی ۔ (ب) پھر لوگ یہ سمجھتے تھے کہ
الهام صرف نبیوں کو ہو سکتا ہے۔ (ج) بعض لوگ سمجھتے تھے کہ الہام لفظوں میں نہیں ہو سکتا۔
دل کی روشنی سے حاصل کردہ علوم کا نام ہی الہام ہے۔ (و) بعض لوگ اس وسوسہ کا شکار ہو
رہے تھے کہ الہام اور خواب کیفیت دماغی کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ (ھ) بعض لوگ اس خیال میں
انوار العلوم جلد ها
۱۳۷
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
مبتلا تھے کہ لفظی الہام کا عقیدہ رکھنا انسان کی ذہنی ترقی کے مانع ہے۔ (و) عام طور پر لوگ اس
غلطی میں مبتلا تھے کہ اب الہام کا سلسلہ بند ہو چکا ہے۔ یہ اور اس قسم کے اور وساوس الہام کے
متعلق لوگوں میں پائے جاتے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سب کی
اصلاح کی ہے۔
یہ جو خیال تھا کہ الہام صرف آسمانی یا شیطانی ہوتا ہے اس سے کئی خطرناک نتائج پیدا ہو
رہے تھے۔ بعض مدعیوں کو جب لوگ راستباز سمجھتے تو ان کی وحی کو بھی آسمانی سمجھ لیتے۔ بعض
خواہیں جب لوگوں کی پوری نہ ہوتیں تو وہ الہام اور خواب کی حقیقت سے ہی منکر ہو جاتے
وغیرہ وغیرہ۔ آپ نے اس مسئلہ کو حل کر کے دنیا کو بہت سے ابتلاؤں سے بچالیا۔ آپ کی کتب
سے معلوم ہوتا ہے کہ الہام کی دو بڑی قسمیں ہیں۔
(1) بچے الہام (۲) جھوٹے الہام
جو بچے الہام ہوتے ہیں۔ یعنی جن میں ایک صحیح واقعہ یا صداقت کی خبر دی ہوئی ہوتی
ہے۔ آگے ان کی بھی کئی قسمیں ہیں۔ (الف) آسمانی الهام (ب) شیطانی الهام
(ج) نفسانی الہام میں نے بچے الہام میں ان دونوں قسموں کو بھی شامل کیا ہے اور اس کی یہ
وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کے کلام سے ثابت ہوتا ہے اور قرآن کریم اور تجربہ اس کا شاہد
ہے کہ کبھی شیطانی اور نفسانی الہام بھی سچا ہوتا ہے اور جب کوئی ایسا الہام سچا ہو جائے تو گو ہم
اقرار کریں گے کہ وہ پورا ہو گیا مگر اسے آسمانی الهام پھر بھی نہیں کہیں گے۔
ان الہامات کی بھی جو آسمانی ہوتے ہیں آپ نے کئی قسمیں بتائی ہیں۔
(1) انبیاء کی وحی جو یقینی وحی کہلاتی ہے۔
(۲) دو سری اولیاء کی مصفی وحی یہ وحی بھی غلط نہیں ہوتی لیکن یقینی نہیں کہلاتی کیونکہ
وہ اپنے اندر ایسے نشانات نہیں رکھتی جو دنیا پر محبت ہوں اور جس کا انکار کا انکار گناہ ہو ۔ وہ : وہ بیشک
مصفی ہوتی ہے مگر اپنے ساتھ ایسے زبردست ثبوت نہیں رکھتی کہ لوگوں کے لئے اسے محبت
قرار دیا جائے۔
(۳) تیسری سالکوں کی وحی جسے اصطفائی وحی کہہ سکتے ہیں یعنی وہ ان کو بزرگی دینے کیلئے
ہوتی ہے۔ مگر اس قدر صاف نہیں ہوتی جس قدر کہ اولیاء اللہ کی۔
(۴) سالکوں اور مومنوں کی ابتلائی وحی ۔ یہ وحی مؤمنوں کے تجربہ آزمائش اور امتحان
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۳۸
لینے اور ان کی ہمت ظاہر کرنے کیلئے ہوتی ہے۔
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
(۵) پانچویں جبیزی وحی ۔ یہ وحی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام سے
معلوم ہوتی ہے۔ میں اس الہام کے الفاظ کے مطابق اس کا نام جبیزی وحی رکھتا ہوں۔ اس کی
تفصیل یہ ہے کہ جس طرح کامل مومن کا مقصد خدا تعالیٰ کے قرب کا حصول ہوتا ہے وہ اس
قرب کے حصول کے ذریعہ کی تعیین نہیں کرتا۔ بعض ناقص لوگ اس جدوجہد میں ایک
نفسانی خواہش کو بھی ساتھ رکھتے ہیں کہ یہ قرب اس طرح حاصل ہو کہ ہمیں الہام ہو جائے
اور الہام کی خواہش بھی قرب کے لئے نہیں بلکہ بڑائی اور درجہ کے حصول کے لئے ہوتی ہے۔
ایسی صورت میں ان لوگوں کی بڑھی ہوئی خواہش کو دیکھ کر کبھی اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے انہیں
بھی الہام کر دیتا ہے۔ جس طرح کھانا کھاتے وقت کوئی کتا آ جاتا ہے تو اس کے آگے بھی آدمی
روٹی کا ٹکڑایا بوٹی پھینک دیتا ہے۔ اس قسم کا الهام در حقیقت ایک سخت آزمائش ہوتا ہے جو بسا
اوقات ٹھوکر کا موجب ہوتا ہے۔ جبیز چونکہ سوکھے ٹکڑے کو کہتے ہیں اس لئے اس مناسبت
اس وحی کانام کا نام جیزی ی و وحی رکھا گیا ہے۔
(1) چھٹی قسم وحی کی وہ ہے جو ایسے غیر مومن کو ہوتی ہے جو اپنی فطرت میں سعادت
رکھتا ہو۔ اس کا نام میں نے ارشادی وحی رکھا ہے یعنی ہدایت کی طرف راہنمائی کرنے والی۔
(۷) ساتویں قسم وحی کی طفیلی وحی ہے۔ کہ کفار اور بدکاروں کو ارشاد کے طور پر نہیں
بلکہ ان پر حجت تمام کرنے کیلئے ہوتی ہے۔ اس کا نام میں نے طفیلی وحی رکھا ہے کیونکہ یہ اس
لئے ہوتی ہے کہ انبیاء کی صداقت کے لئے ایک ثبوت ہو۔
سے
یہ سب آسمانی وحی کی قسمیں ہیں۔
(ب) شیطانی الهام ۔ جیسا کہ میں اوپر بتا آیا ہوں بعض شیطانی الهام بھی سچے ہوتے
ہیں۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ الا إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَةَ شَهَابٌ
ثاقب الله یعنی آسمانی امور جب دنیا میں ظاہر ہونے لگتے ہیں تو شیطان بھی ان میں سے کچھ اچک
کر اپنے ساتھیوں کو پہنچا دیتا ہے۔ اور گو اس کے بطلان کا سامان اللہ تعالی پیدا کر دیتا ہے لیکن
ارواح خبیثہ سے تعلق رکھنے والوں کی بعض بعض باتیں بھی کبھی بچی نکل آتی ہیں۔ حضرت
مسیح موعود فرماتے ہیں کہ ایسی خواہیں یا نظارے اگر اتفاقاً کبھی بچے بھی نکل آئیں تو ان میں
ہیت اور شوکت نہیں ہوتی اور نامکمل سے اور مبہم سے ہوتے ہیں۔
۱۴
انوار العلوم جلد ؟
۱۳۹
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
(ج) نفسانی الهام - یعنی ایسے الہام یا خواب جو دماغی کیفیات کے نتیجے میں نظر آئیں۔ یہ
الهام یا خواب بھی کبھی سچے ہوتے ہیں۔ جس طرح انسانی دماغ جاگتے ہوئے کوئی بات قیاس کر
کے آئندہ کے متعلق نکال لیتا ہے اور وہ بچی ہو جاتی ہے۔ اسی طرح کبھی سوتے ہوئے بھی ایسے
اندازہ لگا کر پیش کر دیتا ہے اور وہ کبھی سچے ہو جاتے ہیں۔ اور ان کے بچے ہو جانے کے یہ معنی
نہیں ہوتے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں۔ ایسی خواہیں کئی قسم کی ہوتی ہیں۔ (۱) امور طبیعیہ
سے تعلق رکھنے والی۔ مثلاً بیماریوں کے متعلق۔ بیماریاں یکدم نہیں پیدا ہوتیں۔ بلکہ ان کے
ظاہر ہونے سے کئی گھنٹے یا کئی دن یا کئی ہفتے پہلے جسم میں تغیرات شروع ہو جاتے ہیں۔ ایسے
تغیرات کو بعض دفعہ انسانی دماغ محسوس کر کے انسان کی آنکھوں کے سامنے لے آتا ہے اور وہ
بات پوری بھی ہو جاتی ہے کیونکہ وہ ایک طبعی اندازہ ہوتا ہے۔ بیماریوں کے ایسے تغیرات
مختلف عرصوں میں واقع ہوتے ہیں۔ مثلاً ہلکے کتے کا زہر بارہ دن سے دو ماہ تک کہتے ہیں تکمیل
تک پہنچتا ہے۔ پس ہو سکتا ہے کہ ایک شخص کو ہلکے کتے نے کاٹا ہو۔ اور زہر کے اپنے اثر کو
مکمل کرنے کے دوران میں اس کا دماغ اس کی کیفیت کو محسوس کر کے ایک نظارہ کی شکل میں
اسے دکھا دے۔ پس یہ خواب یا الہام سچا ہو گا۔ مگر نفس انسانی کا ایک فعل ہو گا نہ کہ آسمانی۔
(۲) دوسری قسم اس قسم کی وحی کی عقلی وحی ہوتی ہے۔ جیسے کوئی شخص کسی امر کو
سوچتے سوچتے سو جائے اور اس کا دماغ اس وقت بھی اس کے متعلق غور کرتا رہے (دماغ کا
ایک حصہ انسان کی نیند کے وقت بھی کام کرتا رہتا ہے) اور جب وہ کسی نتیجہ پر پہنچے تو ایک نظارہ
خواب کی حالت میں نظر آجائے جس میں وہ نتائج جو دماغ کے حصہ متاثرہ نے غور کرنے کے بعد
نکالے تھے دکھا دیئے گئے ہوں۔ بسا اوقات یہ نتائج دوسرے عقلی نتائج کی طرح صحیح ہوں گے۔
لیکن باوجود ان کے صحیح ہونے کے اس خواب کو آسمانی خواب نہیں کہیں گے بلکہ نفسانی خواب
کہیں گے ۔ کیونکہ اس کا منبع انسانی دماغ ہے نہ کہ خدا تعالیٰ کا کوئی خاص امر۔
اوپر کی دونوں قسمیں ایک رنگ میں آسمانی بھی ہیں کیونکہ اللہ تعالٰی کے پیدا کردہ قوانین
کے ماتحت انسان کی ہدایت اور اس کی راہنمائی کا موجب ہوتی ہیں مگر تقدیر عام کے ماتحت۔ ان
کا ظہور کسی خاص حکم کے ذریعہ سے نہیں ہوتا۔ مگر ایک قسم نفسانی خواہشات کی اور بھی ہے جو
خالص نفسانی ہوتی ہے مگر پھر بھی کبھی بچی ہو جاتی ہے اور و ہے اور وہ پراگندہ خواب ہے۔
(۳) یہ قسم دماغ کی پراگندگی کے نتیجہ میں آتی ہے۔ مگر چونکہ مختلف اندازے لگانے
انوار العلوم جلد
۱۴۰
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
والے کا کوئی اندازہ صحیح بھی ہو جاتا ہے۔ اسی طرح پراگندہ خیالات میں سے کبھی کوئی اتفاقا صحیح
بھی ہو جاتا ہے مگر اس کی صحت نہ خدا کے حکم سے تعلق رکھتی ہے نہ کسی طبعی قانون سے بلکہ
اتفاق پر مبنی ہوتی ہے۔
اب میں جھوٹے الہام کے متعلق بیان کرتا ہوں اس کی بھی کئی قسمیں ہیں۔
(1) شیطانی الهام - شیطان چونکہ قیاس سے کام لیتا ہے اس لئے اس کا قیاس اکثر اوقات
غلط نکلتا ہے۔ پھر وہ جھوٹ بھی بولتا ہے۔
(۲) دوسری قسم نفسانی خواب۔ اس کی آگے پھر کئی قسمیں ہیں۔
(الف) وہ خواب جو دماغ کی خرابی کا نتیجہ ہو (ب) وہ خواب جو خواہش اور آرزو کے
نتیجے میں پیدا ہو جائے۔ جیسے ہمارے ملک میں کہتے ہیں کہ بلی کو چھیچھڑوں کی خواہیں۔ اس
خواب میں اور جبیزی خواب میں بظاہر مناسبت ہے مگر ایک فرق بھی ہے۔ اور وہ یہ کہ
جبیزی خواب تو وہ ہے جو خدا تعالی بندہ کی خواہش کو پوری کرنے کے لئے نازل کرتا ہے مگر
اس خواب کو خدا تعالیٰ نازل نہیں کرتا بلکہ انسان کی خواہش سے متاثر ہو کر نفس خود پیدا کر لیتا
ہے۔
(۲) دوسری غلطی لوگوں کو یہ لگی ہوئی تھی کہ الہام یا وحی صرف نبی کو ہو سکتا ہے یہ
خیال نہایت غلط اور امت میں پست خیالی پیدا کرنے نے کا موجب اور قرب الہی کے حقیقی
دروازوں کو بند کرنے والا تھا۔ اس کے نتیجہ میں صرف انسانی تدابیر پر خوش ہو جاتے تھے اور
خدا تعالیٰ کے فضل کو جو ایک ہی ذریعہ اس کی خوشنودی کا پتہ لگانے کا ہے بھلا بیٹھے تھے ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے اس خیال کی بھی اصلاح کی اور فرمایا کہ الہام ہر شخص کو ہو سکتا ہے۔
ہاں الہام کے بھی درجے ہوتے ہیں۔ نبی کو نبیوں والا الہام ہوتا ہے ، مؤمن کو مؤمنوں والا اور
کافر کو کافروں والا۔ اس حقیقت کو کھول کر آپ نے یہ فتنہ دور فرمادیا کہ غیر مؤمن کو جب کبھی
کوئی سچا الہام ہو جائے تو بعض دفعہ وہ یہ سمجھ لیتا ہے کہ وہ بھی خدا کا مقرب ہے۔ آپ نے
فرمایا ۔ ایسے لوگوں کو سچا الہام ہو جاتا ہے مگر نبیوں اور نیک لوگوں کے الہام اور کفار کے الہام
میں یہ فرق ہے کہ نبیوں اور اولیاء کے الہام اپنے ساتھ قدرت رکھتے ہیں۔ اور یہ بات کفار کے
الہاموں کو حاصل نہیں ہوتی۔
تیسری غلطی یہ لگی ہوئی تھی کہ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ الہام لفظوں میں نہیں ہو تا بلکہ
انوار العلوم جلد 10
۱۴۱
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
ہے۔
دل کی روشنی کا نام ہی الہام ہے۔ آپ نے ان لوگوں کے خیال کی بھی اصلاح فرمائی۔ نیچریوں،
بھائیوں اور اکثر عیسائیوں کا یہی خیال ہے۔ مسلمان تعلیم یافتہ بھی کثرت سے اس وہم میں مبتلا
ہیں۔ آپ نے ایسے لوگوں کے سامنے اول اپنا مشاہدہ پیش کیا۔ اور فرمایا۔ میں الہام کے الفاظ
سنتا ہوں اس لئے میں اس خیال کی تردید کرتا ہوں کہ الہام الفاظ میں نہیں ہوتا۔ دوسرا جواب
آپ نے یہ دیا کہ الہام اور خواب انسانی فطرت میں دا داخل ہے۔ ہرا هر انسان میں یہ خواہش ہے کہ
خدا سے ملے۔ اور اس فطرت کی خواہش کا جواب بھی ضرور ہونا چاہئے۔ خالی دل کا خیال اس
جوش محبت کا جواب نہیں ہو سکتا جو انسان کے دل میں خدا تعالی کی ملاقات کے متعلق رکھا گیا
اس کا جواب صرف الہام اور خواب ہی ہو۔ سکتے ہیں۔ اسی طرح آپ نے فرمایا کہ خواب
اور الہام صرف نبیوں سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ دنیا کے اکثر افراد اس سے کم و کم و بیش حصہ پاتے
ہیں۔ حتی کہ کہ جو بد کار سے بد کار وجود ہیں اور جن کا پیشہ ہی بدکاری ہوتا ہے وہ بھی اس سے کبھی
حصہ پالیتے ہیں۔ پس اس چیز کا انکار کس طرح ہو سکتا ہے جس پر اکثر انسان شاہد ہیں اور جو چیز
تھوڑی یا بہت دنیا کے اکثر افراد کو مل جاتی ہے اس کی نسبت کس طرح خیال کیا جا سکتا ہے کہ
باقی دنیا کو تو اس میں حصہ ملتا ہے مگر نبیوں کو ہی اس سے حصہ نہیں مل سکتا۔ حالانکہ اس چیز کی
پیدائش کی غرض ہی نبوت کی تکمیل ہے جب لاکھوں کافر بھی گواہی دیتے ہیں کہ ان کو الہام
ہوتے ہیں یا خوابیں آتی ہیں تو الہام یا خواب کا ہونا نا ممکن نہ ہوا۔ اور جب ناممکن نہ ہوا تو
نبیوں کے متعلق یہ کہنا کہ ان کو الہام نہیں ہو تا بلکہ دل کے خیالات کا نام وہ الہام رکھ لیتے تھے
حد درجہ کی نادانی ہے۔
پھر آپ نے فرمایا کہ الہام ایسی زبانوں میں بھی ہوتے ہیں جو مسلم نہیں جانتا۔ اگر الہام
محض خیال ہی ہوتا تو اسی زبان میں ہوتا جسے ملم جانتا ہے ، اس زبان میں نہ ہوتا جسے وہ نہیں
جانتا۔ لیکن ملہموں کو بعض اوقات ان زبانوں میں بھی الہام ہوتے ہیں جنہیں وہ نہیں
جانتے۔ پس معلوم ہوا کہ الہام الفاظ میں ہی ہوتا ہے نہ کہ خیالات کا نام الہام ہے۔
لفظی الهام پر عام طور پر ایک اعتراض کیا جاتا ہے کہ کیا خدا کی بھی زبان ہے اور ہونٹ
ہیں کہ وہ الفاظ میں کلام کرتا ہے ؟ اس کا جواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام نے یہ دیا
ہے کہ خدا تعالیٰ کو بولنے کے لئے زبان کی حاجت نہیں ہے۔ کیونکہ وہ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْء
ہے۔ جو لوگ یہ مانتے ہیں کہ خدا تعالٰی نے دنیا بغیر ہاتھوں کے پیدا کی ہے انکے لئے اس بات کا
انوار العلوم جلد ۱۰
ما
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
ماننا کیا مشکل ہے کہ وہ بغیر زبان کے بولنے کی بھی قدرت رکھتا ہے۔
ایک جواب آپ نے یہ بھی دیا کہ بغیر الہام کے جو پر شوکت الفاظ میں ہو، اس بات کا
یقین نہیں آسکتا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے انسان کو کوئی حکم دیا گیا ہے۔ جب باہر سے آئے
تب ہی پتہ لگ سکتا ہے کہ کسی اور طاقت نے یہ الفاظ بھیجے ہیں۔
(۴) چوتھی غلطی بعض لوگوں کو الہام کے متعلق یہ لگی ہوئی تھی کہ وہ سمجھتے تھے کہ
موعود عليه الصلوة
سے یہ
و السلام نے
الہام کیفیت دماغی کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اس کے متعلق حضرت مسیح موعود
فرمایا ۔ بے شک ایسا بھی ہوتا ہے مگر یہ کہنا کہ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے اور تا ہے اور کبھی باہر سے الہام نہیں
ہوتا۔ غلط ہے۔ کیونکہ نبیوں اور مؤمنوں کے بعض الهام ایسے علوم پر مشتمل ہوتے ہیں جنہیں
انسانی دماغ دریافت نہیں کر سکتا۔ مثالہ ان میں آئندہ زمانہ کے متعلق بڑی بڑی خبریں ہوتی
ہیں۔ دوسرا جواب اس کا آپ نے یہ دیا کہ اگر کیفیت دماغی
مراد ہے کہ الہام بگڑے
وئے دماغ کا نتیجہ ہوتا ہے۔ تو پھر کیا وجہ ہے کہ الہام پانے والے لوگ بہترین دماغ رکھتے ہیں
ان کے دماغوں کا بہترین ہونا اس امر کا ثبوت ہے کہ الہام بگڑے : ڑے ہوئے دماغ کا نتیجہ نہیں ہوتا۔
مجھے تعجب ہے کہ جو لوگ الہام کو دماغی بگاڑ کا نتیجہ سمجھتے ہیں وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ
انسانی دماغ بڑھاپے میں کمزور ہو جاتا ہے۔ لیکن نبیوں پر بڑھاپے کا کبھی کوئی اثر نہیں ہوا۔ بلکہ
ان کے الہامات میں زیادہ شوکت پیدا ہوتی جاتی ہے۔
(۵) پانچواں شبہ الہام کے متعلق یہ کیا جاتا ہے کہ الہام کا وجود انسان کی ذہنی اور
عقلی ترقی کے مخالف ہے۔ کیونکہ جب الہام سے ایک امر دریافت ہو گیا تو پھر لوگوں کو سوچنے
اور غور کرنے کی کیا ضرورت ہے اور کیا موقع ہے ؟
دیکھنے
اس غلطی کو آپ نے لوگوں کی توجہ اس امر کی طرف پھیر کر ڈور کیا کہ الہام ذہنی ترقی
کے مخالف نہیں ہے بلکہ خدا تعالیٰ نے اسے ذہنی ترقی کی خاطر پیدا کیا ہے۔ کارخانہ عالم کے
سے معلوم ہوتا ہے کہ روحانی اور جسمانی دو سلسلے اس دنیا میں متوازی اور مشابہ چل
رہے ہیں۔ جسمانی سلسلہ میں انسانی ہدایت اور راہنمائی کے لئے عقل کے ساتھ تجربہ کو لگایا گیا
ہے تاکہ عقل کی کمزوری کو پورا کر دے اور انسان غلطی کے احتمال سے بچ جائے۔
روحانی سلسلہ میں اس کی جگہ الہام کو عقل کے ساتھ لگایا گیا ہے تاکہ عقل غلطی کر کے انسان کو
تباہی کے گڑھے میں نہ گرا دے۔ خالی عقل جب جسمانی امور میں کافی نہیں ہو سکتی اور تجربہ کی
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۴۳
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
مدد کی محتاج ہے تو پھر روحانی دنیا میں خالی عقل پر بھروسہ کرنا کس طرح جائز ہو سکتا ہے اور کس
طرح قیاس کیا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جسمانی سلسلہ کے لئے جو ادنی تھا عقل کی خامیوں کو
دور کرنے کیلئے تجربہ کو پیدا کیا اور روحانی سلسلہ میں جو اعلیٰ ہے عقل کی مدد کے لئے کوئی وجود نہ
پیدا کیا؟
اگر کوئی کہے کہ جسمانی سلسلہ کی طرح روحانی سلسلہ میں بھی عقل کی امداد کے لئے تجربہ
کو ہی کیوں نہ مقرر کیا گیا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ تجربہ کئی ٹھوکروں کے بعد اصل نتیجہ پر
پہنچاتا ہے۔ دنیا کی زندگی چونکہ عارضی ہے اس لئے اس میں تجربہ کرتے ہوئے ٹھوکریں کھانے
میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن اگر آئندہ کی زندگی کے متعلق جو ہمیشہ کی زندگی ہے ٹھوکریں
کھانے کے لئے انسان کو چھوڑ دیا جاتا تو لاکھوں آدمی جو تجربہ سے پہلے پہلے مرجاتے حق سے
محروم رہ جاتے اور سخت نقصان اٹھاتے اور اس دائمی زندگی کی ترقیات کو حاصل نہ کر سکتے۔
جس کے لئے وہ پیدا کئے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ تجربہ شروع کرنے کیلئے
بھی پہلے ایک بنیاد کی ضرورت ہوتی ہے۔ روحانی امور چونکہ غیر محسوس ہیں اور مخفی ہیں۔ اس
لئے ان کے متعلق تجربہ مادی امور کی نسبت زیادہ مشکلات رکھتا ہے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ
جب کہ مادہ کے متعلق سائنس نے انتہا درجہ کی ترقی کی ہے۔ دماغ کے ان افعال کے متعلق جو
عقل اور ارادہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ حالانکہ وہ روح کے برابر لطیف نہیں بہت ہی کم تحقیق
ہوئی ہے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ دنیا کی پیدائش پر اس قدر عرصہ گذر جانے کے باوجود اب تک
تحقیق شروع ہی نہیں ہوئی۔
(۲) چھٹا وسوسہ جس میں لوگ مبتلا تھے۔ یہ تھا کہ الہام کا سلسلہ ار اب بالکل بند ہو چکا
ہے۔ یہ عقیدہ مسلمانوں کا ہی نہ تھا بلکہ دوسرے مذاہب کا بھی یہی عقیدہ تھا۔ یہودی، مسیحی،
ہندو سب پہلے زمانہ میں الہام کے قائل ہیں لیکن اب اس کے دروازہ کو بند بتاتے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس خطرناک عقیدہ کی غلطی کو بھی دنیا پر ظاہر کیا اور بتایا کہ
الهام تو خدا تعالیٰ کی طرف سے بندوں کے لئے ایک انعام ہے اور بندہ اور خدا تعالیٰ میں محبت
کا نہ ٹوٹنے والا تعلق پیدا کرنے کا ذریعہ ہے اور یقین اور وثوق تک پہنچانے کا ذریعہ ہے اس کا
سلسلہ بند کر کے مذہب اور روحانیت کا باقی کیا رہ جاتا ہے۔ مسلمانوں کو آپ نے توجہ دلائی کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو اس لئے مبعوث ہوئے تھے کہ دنیا پر خدا تعالیٰ کی رحمت کی
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۴۴
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
بارش اور بھی شان سے نازل ہو۔ پس آپ کے آنے کی وجہ سے وجہ سے خدا تعالیٰ کا یہ انعام بند نہیں
ہوا۔ بلکہ اس میں اور بھی زیادہ ترقی ہو گئی۔
دوسرا جواب آپ نے یہ دیا کہ الہام صرف شریعت نہیں ہوتا بلکہ اس کی اور بھی
اغراض ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ بندوں کو خدا تعالیٰ پر یقین کامل کرائے۔ دیکھو جس سے
خدا تعالیٰ باتیں کرے اس کے مقابلہ میں وہ شخص جو صرف یہ کہے کہ خدا ہے ایمانی لحاظ سے کیا
حقیقت رکھ سکتا ہے۔ پس رسول کریم میں ہم کو شریعت کو مکمل کر گئے ہیں۔ مگر مسلمانوں کو
یقین اور اطمینان قلب کے مرتبہ تک پہنچانے کیلئے پھر بھی الہام کی ضرورت باقی رہ جاتی ہے۔
تیسرا جواب آپ نے یہ دیا کہ خدا تعالیٰ الہام کے ذریعہ معارف پر آگاہ کرتا ہے وہ
روحانی علوم جو سینکڑوں سالوں کی محنت اور کوشش سے بھی معلوم نہ ہو سکیں ، خدا تعالیٰ الہام
کے ذریعہ ایک سیکنڈ میں بتا دیتا ہے۔ پس اس تعلیم کے سهل تر رستہ کو امت محمدیہ کے لئے کس
طرح بند کیا جا سکتا ہے۔ آپ نے اپنے وجود سے ثابت کیا کہ الہام جس قدر جلد اور جس قدر
مکمل طور پر معارف روحانیہ کو کھولتا ہے اس کی مثال انسانی جد وجہد میں نہیں پائی جاتی ۔ چنانچہ
جو باتیں علماء تیرہ سو سال کے قریب عرصہ میں بحثوں سے حا حاصل نہ کر سکے ، آ۔ آپ نے چند سال
میں الہام کی مدد سے حل کر کے رکھ دیں۔ اور ان کی مدد سے احمدی علماء دنیا بھر کے مذاہب پر
اسلام کو غالب کر رہے ہیں۔
تكم
چوتھا جواب آپ نے یہ دیا کہ الہام کی ایک غرض اظہار محبت بھی ہے جب تک
خدا تعالیٰ اپنے خاص بندوں پر الہام نہ نازل کرے ، اس وقت تک کس طرح ان کی تڑپ دور
ہو سکتی ہے۔
غرض آپ نے ثابت کر دیا کہ الہام کا سلسلہ جاری ہے۔ کیونکہ اگر الہام کو بند مانیں تو
خدا تعالی کی کئی صفات میں تعطل ماننا پڑے گا۔ اس جگہ اعتراض کیا جا سکتا ہے کہ خدا کی صفات
میں عارضی تعطل تو تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بھی مانا ۔ مانا ہے۔ چہ چنانچہ آپ فرماتے
ہیں کہ بعض اوقات میں خدا تعالیٰ اپنی ایک صفت کو بند کر دیتا ہے تا کہ دوسری صفت جاری
ہو۔ اگر اس طرح ہو سکتا ہے تو یہ ماننے میں کیا حرج ہے کہ الہام کو خدا نے قیامت تک بند کر
دیا ؟ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تعطل تب مانا
ہے جب دو صفات آپس میں ٹکرائیں۔ اور جو صفات نہ ٹکرائیں ان کے متعلق تعطل نہیں