ملائکہ کےمتعلق غلط فہمیوں کا ازالہ
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
141
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
قرار دیتے تھے اور روز مرہ کام آنے والی کتاب نہیں سمجھتے تھے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا تھا کہ اس کی
تلاوت اور اس کے مطالب پر غور کرنے کی طرف سے وہ بالکل بے پرواہ ہو گئے تھے۔
خوبصورت جز دانوں میں لپیٹ کر قرآن کریم کو رکھ دینا یا خالی لفظ پڑھ لینے کافی سمجھتے تھے کہیں
قرآن کریم کا درس نہ ہوتا تھا۔ حتی کہ اس کا ترجمہ تک نہیں پڑھایا جاتا تھا۔ ترجمہ کے لئے
سارا دارو مدار تفسیروں پر تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام ہی اس زمانہ میں وہ شخص
ہوئے ہیں جنہوں نے قرآن کو قرآن کر کے پیش کیا اور توجہ دلائی کہ قرآن کا ترجمہ پڑھنا
چاہئے۔ آپ سے پہلے قرآن کا کام صرف یہ سمجھا جاتا تھا کہ جھوٹی قسمیں کھانے کے لئے
استعمال کیا جائے ۔ یا مردوں پر پڑھا جائے۔ یا اچھا خوبصورت غلاف چڑھا کر طاق میں رکھ دیا
جائے۔
کیا یہ عجیب بات نہیں کہ شاعروں نے خدا تعالیٰ کی حمد اور رسول کریم میں ایم کی نعت
میں تو بے شمار نظمیں لکھی ہیں۔ مگر قرآن کریم کی تعریف میں کسی نے بھی کوئی نظم نہیں لکھی۔
پہلے انسان حضرت مرزا صاحب ہی تھے جنہوں نے قرآن کی تعریف میں نظم لکھی اور فرمایا ۔
جمال و حسن قرآن نور جان ہر مسلماں ہے
قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآن ہے
لوگوں نے رسول کریم میں ایم کی نعت پڑھنی ہوتی ہے تو وہ انہیں مل جاتی ہے۔ خدا تعالیٰ کی حمد
کے شعر پڑھنے ہوتے ہیں تو وہ انہیں مل جاتے ہیں مگر قرآن کریم کی تعریف میں انہیں نظم نہیں
ملتی اور دشمن - سے دشمن بھی حضرت مسیح موعود" کے اشعار اشعار پڑھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اور یہ
کہتے ہوئے کہ مرزا صاحب خود تو برے تھے مگر یہ شعر انہوں نے بہت اچھے کہے ہیں۔ آپ کے
کلام کو پڑھنے لگ جاتے ہیں اور اس طرح ثابت کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
صحیح معنوں میں قرآن کریم کو ثریا سے لائے ہیں۔
پانچواں کام حضرت مسیح موعود عليه الصلوة ملائکہ کے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ والسلام نے یہ کیا ہے کہ ملائکہ کے متعلق جو غلط
فہمیاں تھیں انہیں آپ نے دور کیا ہے۔
(1) بعض لوگ کہتے تھے کہ قوائے انسانی کا نام ملائکہ رکھا گیا ہے۔ ورنہ خدا تعالیٰ کو
ملائکہ کی کیا ضرورت ہے۔ آپ نے اس شبہ کا بہ کا به زور رد کیا اور بتایا کہ ملائکہ کا وجود وہمی نہیں
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۶۲
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
ہے بلکہ وہ کارخانہ عالم میں ایک مفید اور کار آمد وجود ہیں آپ نے فرمایا کہ :۔
(الف) ملائکہ کی ضرورت اللہ تعالیٰ کو نہیں ہے مگر ان کا وجود انسانوں کے لئے ضروری
ہے جس طرح خدا تعالی بغیر کھانے کے انسان کا پیٹ بھر سکتا ہے لیکن اس نے کھانا بنایا ۔ بغیر
سانس کے زندہ رکھ سکتا تھا۔ مگر اس نے ہوا بنائی ۔ بغیر پانی کے سیر کر سکتا تھا مگر اس نے پانی
بنایا ۔ بغیر روشنی کے دکھا سکتا تھا مگر اس نے روشنی بنائی ۔ بغیر ہوا کے سنا سکتا تھا مگر آواز کو
پہنچانے کے لئے اس نے ہوا بنائی۔ اور اس کے اس کام پر کوئی اعتراض نہیں۔ اسی طرح اس
نے اگر اپنا کلام پہنچانے کے لئے ملائکہ کا وجود بنایا تو حاجت اور ضرورت کا سوال کیوں پیدا ہو
گیا؟ باقی ذرائع کے پیدا کرنے سے اگر خدا تعالیٰ کی احتیاج نہیں بلکہ بندہ کی احتیاج ثابت ہوتی
ہے تو ملائکہ کے پیدا کرنے سے خدا تعالیٰ کی احتیاج کیونکر ثابت ہوئی؟ ان کی پیدائش بھی
مخلوق کی ضرورت کے لئے ہے نہ کہ خدا تعالیٰ کی احتیاج کی وجہ سے ۔
(ب) دوسرا جواب آپ نے یہ دیا کہ انسان کی عملی اور ذہنی ترقی کے لئے ملائکہ کا
وجود ضروری ہے۔ علمی ترقی اس طرح ہوتی ہے کہ جو باتیں مخفی در مخفی رکھی گئی ہیں ان کو
انسان دریافت کرتے جاتے ہیں اور ترقی کرتے جاتے ہیں۔ پس ضروری تھا کہ کارخانہ عالم اس
طرح چلایا جاتا کہ نتائج یکدم نہ نکلتے بلکہ مخفی در مخفی اسباب کا نتیجہ ہوتے، تاکہ انسان ان کو
دریافت کر کے علوم میں ترقی کرتا جاتا اور دنیا اس کے لئے ایک طے شدہ سفر نہ ہوتی بلکہ ہمیشہ
اس کے لئے کام موجود رہتا۔ اس سلسلہ کی آخری کڑی ملائک ہیں۔ جن کا کام یہ ہے کہ وہ ان
قوانین کو صحیح طور پر چلا ئیں جن کو خدا تعالیٰ نے سنت اللہ کے نام سے دنیا میں جاری کیا ہے۔
ان کے وجود کے بغیر بے جان مادہ کا سلسلۂ عمل اس خوبی سے چل ہی نہیں سکتا تھا جس طرح کہ
وہ ان کی موجودگی میں چل رہا ہے۔
(۲) دوسری غلطی ملائکہ کے متعلق یہ لگی ہوئی تھی کہ وہ بھی انسانوں کی طرح چل پھر کر
اپنے فرائض ادا کرتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے متعلق بتایا کہ
وہ تصرف کے ذریعہ سے کام کرتے ہیں نہ کہ خود ہر جگہ جا کر اگر انہیں ہر جگہ جاکر کام کرنا پڑتا تو
عزرائیل کے لئے اس قدر آدمیوں کی جان یکدم نکالنی مشکل ہوتی۔ ہاں جب انہیں کسی مقام
پر ظاہر ہونے کا حکم ہوتا ہے تو وہ اس جگہ متمثل ہو جاتے ہیں بغیر اس کے کہ اپنی جگہ سے ہلیں۔
(۳) تیسری غلطی ملائکہ کے متعلق یہ لگ رہی تھی کہ گویا وہ بھی گناہ کر سکتے ہیں۔ چنانچہ