انبیاء کے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۶۳
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
آدم کے واقعہ کے متعلق کہا جاتا تھا کہ ملائکہ نے خدا تعالیٰ پر اعتراض کیا کہ اسے کیوں پیدا کیا گیا
ہے۔ اسی طرح خیال کیا جاتا تھا کہ بعض ملائکہ دنیا میں آئے اور ایک کنچنی پر عاشق ہو گئے ۔ آخر
اللہ تعالیٰ نے انہیں سزا دی اور وہ چاہ بابل میں اب تک قید ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے ان اتہامات سے ملائکہ کو پاک کیا اور بتایا کہ ملائکہ تو قانون قدرت کی پہلی
زنجیر ہیں۔ ان میں خیرو شر کے اختیار کرنے کی قدرت ہی حاصل نہیں۔ انہیں تو جو کچھ خدا تعالیٰ
کہتا ہے کرتے ہیں۔ نہ اس کے خلاف ایک بالشت ادھر ہو سکتے ہیں نہ ادھر۔
(۴) چوتھی غلطی یہ لگ رہی تھی۔ کہ ملائکہ کو ایک فضول سا وجود سمجھا جاتا تھا۔ جیسے
کہ بڑے بڑے بادشاہ اپنے گرد ایک حلقہ آدمیوں کا رکھتے ہیں گویا خدا تعالیٰ نے بھی اسی طرح
انہیں رکھا ہوا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بتایا کہ ایسا نہیں بلکہ سب کار خانہ عالم
انسی پر چل رہا ہے پھر ان کا کام انسانوں کے دلوں میں نیک تحریکات کرنا بھی ہے اور انسان ان
تعلقات پیدا کر کے روحانی علوم میں ترقی کر سکتا ہے۔
سے
چھٹا کام حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ کیا کہ انبیاء کے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ انبیاء کے متعلق جو غلطیاں پھیلی ہوئی تھیں ان کو
دور کیا۔
(1) پہلی غلط فہمی انبیاء کے متعلق یہ تھی کہ مسلمانوں میں سے سنتی سوائے اولیاء اللہ اور
صوفیاء کے گروہ اور ان کے متعلقین کے عصمت انبیاء کے مخالف تھے بعض تو امکانات کی حد
تک ہی رہتے لیکن بہت سے عملاً انبیاء کی طرف گناہ منسوب کرتے اور اس میں عیب محسوس نہ
کرتے تھے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق کہتے تھے کہ انہوں نے تین جھوٹ بولے
تھے۔ حضرت یوسف علیہ السلام کے متعلق کہتے کہ انہوں نے چوری کی تھی۔ حضرت الیاس
علیہ السلام کے متعلق کہتے کہ وہ خدا سے ناراض ہو گئے تھے۔ داؤد علیہ السلام کی نسبت کہتے کہ
وہ کسی غیر کی بیوی پر عاشق ہو گئے تھے اور اس کے حصول کے لئے انہوں نے خاوند کو جنگ پر
بھجوا کر مروا دیا۔ یہ مرض یہاں تک ترقی کر گیا کہ سید ولد آدم میں اللہ کی ذات بھی محفوظ نہ
رہی تھی۔
(الف) حضرت مسیح موعود نے بتایا کہ یہ خیالات بالکل غلط ہیں اور جو باتیں بیان کی
جاتی ہیں بالکل جھوٹ ہیں۔ آپ نے ان باتوں کا غلط ہونا دو طرح ثابت کیا۔ ایک اس طرح کہ
انوار العلوم جلد 10
기
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
زہر ہے ۔
فرمایا یہ قانون قدرت ہے کہ معرفت کامل گناہ سوز ہوتی ہے۔ مثلاً جسے یقین کامل ہو کہ فلاں چیز
رہے، وہ کبھی اسے نہیں کھائے گا۔ گا۔ پس جب یہ مانتے ہو کہ نبی کو معرفت کامل حاصل ہوتی
ہے تو پھر یہ کہنا کہ نبی گناہ کا مرتکب ہو سکتا ہے ، یہ دونوں باتیں متضاد ہیں۔ پس یہ کبھی نہیں۔
سکتا کہ نبی سے کوئی گناہ سرزد ہو۔
ہو
(ب) یہ کہ نبی کے بھیجنے کی ضرورت ہی یہ ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کے لئے نمونہ ہو ،
ور نہ نبی کے آنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ کیا خدا تعالیٰ لکھی لکھائی کتاب نہیں بھیج سکتا تھا۔
پس نبی آتا ہی اس لئے ہے کہ خدا کے کلام پر عمل کر کے لوگوں کو دکھائے اور ان کے لئے کامل
نمونہ بنے پس اگر نبی بھی گناہ کر سکتا ہے تو پھر وہ نمونہ کیا ہو گا۔ نبی کی تو غرض ہی یہ ہوتی ہے کہ
جو لفظوں میں خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم ہو وہ اپنے عمل سے لوگوں کو سکھائے۔
(۲) دوسری غلطی جس میں لوگ مبتلا تھے یہ تھی کہ وہ خیال کرتے تھے کہ نبی سے
اجتہادی غلطی نہیں ہو سکتی ۔ عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو لوگ کہتے تھے کہ نبی گناہگار ہو سکتا
ہے اور دوسری طرف یہ کہتے کہ نبی سے اجتہادی غلطی نہیں ہو سکتی۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مسئلہ کو علمی مسئلہ بنا دیا اور بتایا کہ :۔
(الف) نبی سے اجتہادی غلطی نہ صرف ممکن ہے بلکہ ضروری ہے تاکہ معلوم ہو کہ نبی
پر جو کلام نازل ہوا وہ اس کا نہیں بلکہ اور ہستی نے نازل کیا ہے۔ کیونکہ اپنی ذات کے سمجھنے میں
کسی کو غلطی نہیں لگتی۔ کوئی یہ نہیں کہتا کہ فلاں بات جب میں نے کہی تھی تو اس کا میں نے اور
مطلب سمجھا تھا اور اب اور سمجھتا ہوں۔ اس غلطی کا لگنا ثبوت ہوتا ہے اس امر کا کہ وہ بات
اس کی بنائی ہوئی نہیں۔ پس آپ نے فرمایا کہ نبی سے اجتہادی غلطی سرزد ہونا ضروری ہے تا
کہ اس کی سچائی کا ایک ثبوت ہے۔
(ب) دوسرے نہ صرف نبی کو اجتہادی غلطی لگتی ہے بلکہ خدا تعالی نبی سے اجتہادی
غلطی بعض دفعہ خود کراتا ہے۔ تاکہ اول نبی کا اصطفاء کرے یعنی اس کا درجہ اور بلند کرے۔
اس کی مثال حضرت ابراہیم علیہ السلام کی خواب ہے جب ان کو خواب میں دکھایا گیا کہ وہ بیٹے کو
ذبح کر رہے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہ تھا کہ وہ بیٹے کو قتل کر دیں۔ کیونکہ اگر یہ مطلب ہوتا تو
جب وہ قتل کرنے لگے تھے انہیں منع نہ کیا جاتا۔ لیکن حضرت ابراہیم کو خواب ایسے رنگ میں
دکھائی گئی کہ ابراہیم کا ایمان لوگوں پر ظاہر ہو جائے۔ اور جب وہ اس کے ظاہری معنوں کی
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۶۵
}
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
طرف مائل ہوئے تو اس کی حقیقت ان پر کھولی گئی حتی کہ وہ عملاً بیٹے کو قتل کرنے لگے تب بتایا
گیا کہ ہمارا یہ مطلب نہ تھا اور یہ خدا تعالیٰ نے اس لئے کیا تا دنیا کو بتا دے کہ خدا کے لئے
ابراہیم اپنا اکلوتا اور بڑھاپے کا بیٹا بھی قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔
یہ
دوسری قسم کی اجتہادی غلطیاں ابتلائی ہوتی ہیں۔ یعنی بعض لوگوں کا امتحان لینے کیلئے۔
جیسے صلح حدیبیہ کے وقت ہوا کہ آپ کو خواب میں طواف کا نظارہ دکھایا گیا۔ مگر اس سے مراد
تھی کہ آئندہ سال طواف ہو گا۔ آپ نے سمجھا کہ ابھی عمرہ کر آئیں۔ اور ایک جماعت کثیر
کو لے کر آپ چل پڑے مگر اللہ تعالٰی نے حقیقت کا پھر بھی اظہار نہ کیا۔ جب روک پیدا ہوئی
تو کئی صحابہ کو حیرت ہوئی اور کمزور طبائع کے لوگ تو تمسخر کرنے لگے اور اس طرح
مؤمن و منافق کے ایمان کی آزمائش ہو گئی۔
یاد رکھنا چاہئے کہ الہام کے سمجھنے میں تب ہی اجتہادی غلطی لگ سکتی ہے جب الہام کے
الفاظ تعبیر طلب ہوں یا جو نظارہ دکھایا جائے وہ تعبیر رکھتا ہو۔ اگر الہام دماغی اختراع ہوتا تو پھر
دماغ سے ایسے الفاظ نکلتے جو واضح ہوتے نہ کہ تعبیر طلب نظارے یا الفاظ ۔ تعبیر طلب نظارے تو
ارادے کے ساتھ نہیں بنائے جاسکتے مثلاً دماغ کو اس سے کیا نسبت ہے کہ وہ قحط کو دہلی گائیوں
کی شکل میں دکھائے پس اجتہادی غلطی کا سرزد ہونا الہام کے دماغی اختراع ہونے کے منافی ہے
اور اس تشریح کی وجہ سے یورپ کی ان نئی تحقیقاتوں پر جو الہام کے متعلق ہو رہی ہیں، پانی پھر
جاتا ہے۔ کیونکہ اجتہادی غلطی کی موجودگی میں جو باریک تعبیر کا دروازہ کھلا رکھتی ہے الہام کو
انسانی دماغ کا اختراع کسی صورت میں قرار نہیں دیا جا سکتا۔ کیونکہ دماغی اختراع اگر فتور دماغ کا
نتیجہ ہو گا تو پراگندہ ہو گا اور کبھی پورا نہ ہو گا۔ اگر ذہنی قابلیت کا نتیجہ ہو تو صاف الفاظ میں
ہو گا، تعبیر طلب نہ ہو گا۔
تھیں۔
(۳) تیسری غلطی لوگوں کو شفاعت انبیاء کے متعلق لگی ہوئی تھی اور اس کی دو شقیں
(الف) یہ کہ بعض لوگ خیال کرتے تھے کہ جو مرضی آئے کرو، شفاعت کے ذریعہ
سب کچھ بخشا جائے گا۔ چنانچہ ایک شاعر کا قول ہے۔
مستحق شفاعت گناہگاراں اند
یعنی شفاعت کے مستحق گناہگار ہی ہیں۔
انوار العلوم جلد ۔
144
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
(ب) بعض لوگ اس کے الٹ یہ خیال کرتے تھے کہ شفاعت شرک ہے۔ اور
صفات باری تعالیٰ کے خلاف ہے۔
حضرت مسیح موعود وعود عليه الصلوة وا والسلام نے ان دونوں غلطیوں کو دور کیا آ۔ دور کیا آپ نے
مسئلہ شفاعت کی یہ تشریح کی کہ شفاعت خاص حالتوں میں ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے اذن سے
ہوتی ہے۔ پس شفاعت پر توکل کرنا درست نہیں ہے۔ شفاعت اس وقت ہو سکتی ہے جب کہ
باوجود پوری کوشش کرنے کے پھر بھی انسان میں کچھ خامی رہ گئی ہو اور جب تک انسان شفیع
کے ہمرنگ نہ ہو جائے شفاعت نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ شفیع کے معنی ہیں جو ڑا۔ اور جب تک
کوئی رسول کا جوڑا نہ بن جائے شفاعت سے بخشا نہیں جا سکتا۔ پھر وہ جو کہتے ہیں شفاعت
شرک ہے انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کہا کہ اگر شفاعت حکومت کے
ذریعہ کرائی جاتی۔ یعنی رسول کریم میں سلیم خدا تعالیٰ سے حکما کہتے کہ فلاں کو بخش دے تو یہ
شرک ہوتا۔ مگر خدا تعالیٰ کہتا ہے شفاعت ہمارے اذن سے ہوگا ہو گی یعنی ہم حکم دے کر رسول سے
یہ کام کرائیں گے جب ہم جب ہم کہیں گے کہ شفاعت کرو تب نبی شفاعت کرے گا اور یہ امر شرک
ہر گز نہیں ہو سکتا۔ اس میں نہ خدا تعالیٰ کی ہمسری ہے اور نہ اس کی کسی صفت پر پردہ پڑتا
ہے۔
آپ نے ثابت کیا کہ نہ صرف شفاعت جائز ہے بلکہ دنیا کی روحانی ترقی کیلئے ضروری
ہے اور اس کے بغیر دنیا کی نجات نا ممکن ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کا قانون ہے کہ ورثہ سے کمالات
ملتے ہیں اگر کوئی کہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ایک شخص کا باپ نماز نہیں پڑھتا۔ مگر بیٹا پکا نمازی ہو تا
ہے، پھر اس بیٹے کو یہ بات ورثہ میں کس طرح ملی ؟ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ باپ میں
نماز پڑھنے کی قابلیت تھی تبھی بیٹے میں آئی ورنہ کبھی نہ آتی۔ بھینس میں یہ قابلیت نہیں ہوتی۔
اس لئے کسی بھینس کا بچہ ایسا نہیں ہوتا جو نماز پڑھ سکے۔ پس حق یہی ہے کہ کمالات ورثہ میں
ملتے ہیں اور جب جسمانی کمالات ورثہ میں ملتے ہیں تو روحانی کمالات بھی ان اشخاص کو جو آدم
کے مقام پر نہیں ہوتے بغیر ورثہ کے نہیں مل سکتے۔ پس انسانوں کے لئے جو اپنی ذات میں کمال
حاصل نہیں کر سکتے ، نبی بھیجے جاتے ہیں یعنی خدا تعالیٰ ایسے انسان پیدا کرتا ہے جن پر آسمان سے
روحانیت کے فیوض ڈالے جاتے ہیں۔ اور ان کو خدا تعالیٰ آدم قرار دیتا ہے پھر ان کی
روحانی اولاد بن کر دوسرے لوگوں کو روحانی فیوض ملتے ہیں۔ اور اس طرح وہ نجات حاصل
انوار العلوم جلد ۱۰
142
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
کرتے ہیں۔ پس شفاعت تو قانون قدرت سے کامل مطابقت رکھنے والا مسئلہ ہے نہ کہ اس کے
خلاف
(۴) انبیاء کے متعلق جن غلطیوں میں مسلمان مبتلا تھے ان میں سے چوتھے نمبر پر وہ
غلطیاں ہیں۔ جو خصوصیت سے حضرت مسیح ناصری کے متعلق پیدا ہو رہی تھیں۔ مسیح کی ذات
ایک نہیں متعدد غلطیوں کی آماجگاہ بنا دی گئی تھی۔ اور پھر تعجب یہ کہ ان کے متعلق مختلف
اقوام غلط خیالات میں پڑی ہوئی تھیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سب
غلطیوں کو دور کیا۔
سب سے پہلی غلطی حضرت مسیح ناصری کی پیدائش کے متعلق تھی۔ مسلمان بھی اور
دوسرے لوگ بھی اس غلطی میں مبتلا تھے کہ حضرت مسیح کی پیدائش انسانی پیدائش سے بالا قسم
کی پیدائش تھی۔ اور ان کا روح اللہ اور کلمۃ اللہ سے پیدا ہونا اپنی مثال آپ ہی تھا۔ اس خیال
سے بڑا شرک پیدا ہو گیا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے متعلق فرمایا کہ
سب انبیاء میں روح اللہ تھی اور سب کلمۃ اللہ تھے۔ حضرت مسیح پر چونکہ اعتراض کیا جاتا تھا
اور انہیں نَعُوذُ بِاللهِ ولد الزنا کہا جاتا تھا اس لئے ان کی بریت کے لئے ان کے متعلق یہ
الفاظ استعمال کئے گئے ورنہ سارے نبی روح اللہ اور کلمۃ اللہ تھے۔ قرآن کریم میں
حضرت سلیمان کے کفر کا انکار کیا گیا ہے جیسا کہ فرمایا مَا كَفَرَ سُلَيْمَنُ ۲۵ اس سے یہ نتیجہ
نہیں نکالا جا سکتا کہ صرف حضرت سلیمان علیہ السلام نے کفر نہیں کیا تھا باقی سب انبیاء نے کیا
تھا۔ ان کے کفر کے انکار کی وجہ صرف یہ ہے کہ ان پر کفر کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس لئے ان کے
متعلق الزام کو رد کیا گیا۔ دوسرے انبیاء کے متعلق چونکہ اس قسم کا الزام نہیں لگا تھا اس لئے
ان کے متعلق کفر کی نفی کرنے کی ضرورت نہ تھی۔
بڑے علیہ
یہی حال حضرت مسیح علیہ السلام کا تھا۔ جن کے متعلق یہود کا الزام تو الگ رہا بڑے
عیسائی بھی کہتے ہیں کہ وہ نَعُوذُ بِاللهِ) ولد الزنا تھے۔ تھے۔ مگر اس میں ! اس میں ان کا کیا قصور تھا۔
چنانچہ ٹالسٹائے جو ایک بہت مشہور عیسائی ہوا ہے۔ اس نے مفتی محمد صادق صاحب کو لکھا کہ اور تو
مرزا صاحب کی باتیں معقول ہیں لیکن مسیح کو بن باپ قرار دینا میری سمجھ میں نہیں آتا۔ اگر
اس کی وجہ مسیح کو پیدائش کے داغ سے بچانا ہے تو اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ کیونکہ اس قسم
کی پیدائش میں خداوند کا کیا قصور تھا۔ غرض یہود چونکہ آپ کی پیدائش پر الزام لگاتے تھے کہ
انوار العلوم جلد ۱۰
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
وہ شیطانی تھی اور خود مسیحیوں میں سے بعض نے آئندہ ایسا کرنا تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے ان
کی براءت کے لئے فرمایا کہ ان کی پیدائش روح اللہ سے تھی ، کسی گناہ کا نتیجہ نہ تھی۔ اور
کسی ایسے فعل کا نتیجہ نہ تھی جو خدا کی شریعت کے خلاف ہو بلکہ کلمہ اللہ کے مطابق تھی۔ پس
روح اللہ اور کلمۃ اللہ کے الفاظ سے مسیح کی پیدائش کا ذکر کرنا تعظیماً نہیں بلکہ اس کی براءت
کیلئے ہے۔
آپ نے یہ بھی بتایا کہ کوئی وجہ نہیں کہ ہم مسیح کی پیدائش کو قانون قدرت سے بالا
سمجھیں۔ ایسی پیدائش اور انسانوں میں بھی ہو سکتی ہے اور حیوانوں میں تو یقیناً ہوتی ہے۔ باقی
رہا یہ سوال کہ کیوں خدا تعالیٰ نے انہیں بلا باپ پیدا کیا؟ باپ سے ہی کیوں نہ ؟ ہوں نہ پیدا کیا۔ تو اس کا
جواب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ دیا کہ ابراہیم علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے مطابق
بنی اسرائیل میں سے متواتر انبیاء آ رہے تھے ۔ جب ان کی شرارت حد سے بڑھ گئی تو اللہ
تعالٰی نے مسیح کی پیدائش کے ذریعہ سے انہیں آخری بار تنبیہہ کی اور بتایا کہ اب تک ہم
معاف کر کے تمہارے اندر سے نبی بھیجتے رہے ہیں۔ مگر اب ہم ایک انسان کو بھیجتے ہیں جو ماں کی
طرف سے بنی اسرائیل ہے اور باپ کی طرف سے نہیں۔ اگر آئندہ بھی باز نہ آؤ گے۔ تو ایسا
ہی آئے گا جو ماں باپ دونوں کی طرف سے غیر اسرائیلی ہو گا۔ چنانچہ جب بنی اسرائیل نے اس
تنبیہہ سے بھی فائدہ نہ اٹھایا اور شرارت میں بڑھتے گئے تو اللہ تعالی نے رسول کریم میں ہم کو
مبعوث فرمایا جو کلی طور پر بنی اسرائیل سے جدا تھے۔
پس حضرت مسیح کی بے باپ پیدائش بطور رحمت کے نہیں بلکہ بنی اسرائیل کے لئے
بطور انذار تھی۔ چنانچہ اس کا انجام یہی ہوا۔
دوسری غلطی مسیح ناصری علیہ السلام کے متعلق یہ لگی ہوئی تھی کہ مسلمان خیال کرتے
تھے کہ صرف حضرت مسیح اور ان کی ماں میں شیطان سے پاک تھیں۔ اور کوئی انسان ایسا نہیں
ہوا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے متعلق بتایا کہ کل انبیاء بلکہ مؤمن بھی
میں شیطان سے پاک ہوتے ہیں۔ چنانچہ مؤمنوں کو حکم ہے کہ جب وہ بیوی کے پاس جائیں تو
یہ دعا پڑھا کریں ۔ اَللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنَّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا - ٢٦
اے اللہ ! مجھے بھی شیطان سے بچا اور میری اولاد کو بھی بچا۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ جو بچہ پیدا
ہو گا اسے شیطان میں نہ کرے گا۔ یہ گر رسول کریم میں ہم نے مس شیطان سے اولاد کو
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۶۹
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
محفوظ رکھنے کا بتایا ہے۔ پس جب امت محمدیہ کے افراد بھی مس شیطان سے پاک ہو سکتے ہیں تو
انبیاء اور خصوصاً سید ولد آدم کیوں محفوظ نہ ہوں گے ۔ آپ نے بتایا کہ حدیثوں میں جو یہ آیا
ہے کہ حضرت مسیح اور ان کی والدہ مس شیطان سے پاک تھیں تو اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ
حضرت مسیح پر ولد الزنا ہونے کا الزام لگایا جاتا تھا۔ رسول کریم میں ہم نے اس کی تردید فرمائی
ہے اور بتایا ہے کہ وہ مس شیطان سے پاک تھے یعنی ان کی پیدائش شیطانی نہ تھی۔ پس حدیث
میں جو ان کے پاک ہونے کا ذکر آتا ہے اس سے مراد مسیح اور ابن مریم کی طرح کے لوگ ہیں
نہ کہ صرف حضرت مسیح اور حضرت مریم ۔ چنانچہ ان دونوں ناموں کو سورۃ تحریم میں بطور مثال
بیان بھی کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کی یہ اصطلاح ہے کہ وہ مومنوں کے ایک
گروہ کا نام مسیح اور دوسرے کا مریم رکھتا ہے۔
(۳) تیسری غلطی حضرت مسیح علیہ السلام کے معجزات کے متعلق لگی ہوئی تھی۔ مثلاً
لوگ کہتے تھے۔ حضرت مسیح نے مُردے زندہ کئے، وہ پرندے پیدا کرتے تھے۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے ان غلطیوں کو بھی دور فرمایا اور بتایا کہ خدا تعالیٰ اپنی صفات کسی کو
نہیں دیتا۔ قرآن کریم میں صاف الفاظ میں بیان ہے کہ مردے زندہ کرنا اور پیدا کرنا صرف اسی
کا کام ہے۔ اور مردے زندہ کرنے کے متعلق تو وہ یہ بھی فرماتا ہے کہ اس دنیا میں وہ مردے
زندہ کرتا ہی نہیں۔ پس یہ خیال کرنا کہ حضرت مسیح ناصری نے فی الواقع مردے زندہ کئے یا
جانور پیدا کئے شرک ہے۔ اور ہر گز درست نہیں ہاں انہوں نے روحانی طور پر ایسی باتیں کیں
یا علم الترب کے ذریعہ سے بعض نشانات دکھائے یا یہ کہ ایسے لوگ ان کی دعا سے اچھے ہوئے جو
قریب المرگ تھے۔
(۴) چوتھی غلطی لوگوں کو حضرت مسیح کی تعلیم کے متعلق یہ لگی ہوئی تھی کہ سمجھا جاتا
تھا کہ ان کی تعلیم سب سے اعلیٰ اور بہت مکمل ہے حضرت مسیح نے جو یہ فرمایا ہے کہ اگر کوئی
تیرے ایک گال پر تھپڑ مارے تو تو دوسرا بھی پھیر دے، یہ کمال حلم کی تعلیم ہے اور اس
سے بڑھ کر اخلاقی تعلیم ہو ہی نہیں سکتی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ تعلیم
ایک وقت اور ایک قوم کے لئے تو اچھی ہو سکتی تھی۔ لیکن ہر وقت اور ہر قوم کیلئے یہ تعلیم
ہر گز اچھی نہیں۔ اس لئے سب سے کامل تعلیم نہیں کہلا سکتی۔ اس تعلیم کی اصل وجہ یہ تھی کہ
یہود میں بہت سختی پیدا ہو گئی تھی اور وہ بڑے ظلم کیا کرتے تھے۔ اس وجہ سے خدا تعالیٰ نے
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۷۰
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
حضرت مسیح کے ذریعہ سے ان کو انتہائی درجہ کی نرمی کی تعلیم دی تاکہ ان کی خشونت کم ہو ،
ور نہ اس تعلیم پر ہر موقع پر ہرگز عمل نہیں ہو سکتا۔
اس موقع پر مجھے مصر کا ایک واقعہ یاد آگیا ہے۔ کہتے ہیں ایک پادری صاحب وعظ کیا
کرتے تھے۔ دیکھو مسیح نے کیسی اعلیٰ تعلیم دی ہے۔ وہ کہتے ہیں اگر کوئی تمہارے ایک گال پر
طمانچہ مارے تو دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دو۔ ایک دن مجمع میں سے ایک مصری نے نکل کر
پادری صاحب کے منہ پر ایک طمانچہ رسید کر دیا۔ پادری صاحب اس پر بہت غصے ہوئے اور
اسے مارنے کے لئے آگے بڑھے۔ اس مصری مسلمان نے کہا کہ مسیح کی تعلیم پر عمل کرتے
ہوئے تو تمہیں دوسرا گال بھی میری طرف پھیرنا چاہئے تھا تاکہ میں اس پر بھی طمانچہ ماروں۔
پادری صاحب نے جواب دیا کہ نہیں اس وقت تو میں مسیح کی تعلیم پر نہیں بلکہ اسلام کی تعلیم پر
عمل کرونگا ورنہ تم لوگ بہت دلیر ہو جاؤ گے ۔ پس جیسا کہ عقل بناتی ہے اور جیسا کہ مسیحی
لوگوں کا طریق عمل بتایا ہے اس تعلیم پر ہمیشہ عمل نہیں ہو سکتا۔
غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ثابت کیا کہ حضرت مسیح کی تعلیم نا مکمل
ہے اور اس پر ہر وقت اور ہر زمانہ میں عمل نہیں کیا جا سکتا اس کے مقابلہ میں آپ نے بتایا کہ
قرآن کی تعلیم کامل ہے اور ہر زمانہ اور ہر وقت کیلئے ہے۔
(۵) پانچویں غلطی حضرت مسیح علیہ السلام کے واقعہ صلیب کے متعلق تھی۔ جس میں
مسلمان اور یہود اور عیسائی سب مبتلا تھے۔ مسلمان کہتے تھے یہود نے حضرت مسیح کی بجائے کسی
اور کو صلیب پر لٹکا دیا تھا۔ اور انہیں خدا نے آسمان پر اٹھا لیا تھا۔ یہود اور عیسائی کہتے تھے کہ
حضرت مسیح کو ہی صلیب پر لٹکا کر مار دیا گیا تھا۔ مسلمانوں کے خیال کو تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اس طرح رو کیا کہ فرمایا :۔
حضرت مسیح کی بجائے کسی اور کو صلیب پر لٹکانا صریح ظلم تھا۔ اور اگر اس شخص کی
مرضی سے لٹکایا گیا تھا تو اس کا ثبوت تاریخ میں ہونا چاہئے۔ پھر اگر مسیح کو خدا نے آسمان پر اٹھا
لینا تھا۔ تو کسی اور غریب کو صلیب پر چڑھانے کی ضرورت ہی کیا تھی ؟ پس یہ غلط ہے کہ مسیح کی
جگہ کسی اور کو صلیب پر لٹکایا گیا۔ اور یہ بھی کہ انہیں آسمان پر اٹھا لیا گیا۔ دو دوسری طرف آپ
نے یہود اور مسیحیوں کی کی بھی تردید کی کہ مسیح صلیب پر مر گیا تھا اور ثابت کیا کہ حضرت مسیح کو
صلیب سے زندہ اتار لیا گیا تھا اور اس طرح خدا نے ان کو لعنتی موت سے بچالیا۔
انوار العلوم جلد ۱۰
١٧١
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
اب دیکھو انیس سو سال کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اس واقعہ کی
اصل حقیقت کا پتہ لگانا کتنا بڑا کام ہے۔ خصوصاً جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح کے صلیب
پر سے زندہ اترنے کے ثبوت آپ نے خود انجیل سے ہی دیئے ہیں۔ مثلا یہ کہ حضرت مسیح سے
ایک دفعہ علماء وقت نے نشان طلب کیا تھا۔ تو اس نے انہیں جواب میں کہا۔
” اس زمانہ کے برے اور زناکار لوگ نشان طلب کرتے ہیں۔ مگر یوناہ نبی کے نشان
کے سوا کوئی اور نشان ان کو نہ دیا جائے گا۔ کیونکہ جیسے یوناہ تین رات دن مچھلی کے
پیٹ میں رہا۔ ویسے ہی ابن آدم تین رات دن زمین کے اندر رہے گا۔ ۲۷
تو رات سے ثابت ہے کہ حضرت یونس تین دن تک مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہے تھے
اور پھر زندہ ہی نکلے تھے۔ پس ضروری تھا کہ حضرت مسیح ناصری بھی صلیب کے واقعہ کے موقع
پر زندہ ہی قبر میں داخل کئے جاتے اور زندہ ہی نکلتے ہیں یہ خیال کہ حضرت مسیح علیہ السلام
صلیب پر مر گئے تھے انجیل کے صریح خلاف ہے اور خود مسیح کی تکذیب اس سے لازم آتی
ہے۔
عیسائیت کے مقابلہ میں حضرت مسیح موعود کا یہ اتنا بڑا حربہ ہے کہ آپ کے کام کی
عظمت ثابت کرنے کیلئے اکیلا ہی کافی ہے مگر آپ نے اس پر ؟ نے اس پر بھی بس نہیں کی۔ بلکہ آپ نے
تاریخ سے ثابت کر دیا ہے کہ حضرت مسیح ناصری واقعہ صلیب کے بعد کشمیر آئے اور وہاں آکر
فوت ہوئے گویا ان کی سب زندگی کو پردہ اخفاء سے نکال کر ظاہر کر دیا۔
(۶) چھٹی غلطی حضرت مسیح کی زندگی اور دوبارہ آنے کے متعلق تھی اس غلطی کو بھی
آپ نے ظاہر کیا اور بتایا کہ اس میں خدا تعالیٰ کی ہتک ہے کہ وہ اپنے کام کے لئے ایک پرانا
آدمی سنبھال کر رکھ چھوڑے اور نیا آدمی نہ بنا سکے کیا جو صبح کی باسی روٹی رکھ کر شام کو کھائے
اسے امیر کہا جائے گا؟ یہ باسی روٹی رکھنے والے کی امارت نہیں بلکہ غربت کا ثبوت ہوگا۔ وہ
لوگ جو یہ کہتے ہیں۔ کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح کو زندہ رکھا ہوا ہے تاکہ ان کے ذریعہ
امتِ محمدیہ کی اصلاح کرے۔ ان کے کہنے کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ (نُعُوذُ بِاللهِ الله تعالی
سے حضرت عیسیٰ جیسا انسان اتفاقا بن گیا تھا جسے اس نے سنبھال کر رکھا ہوا ہے کہ جب دنیا میں
فتنہ ہو گا تو اسے نازل کرے گا۔ مگر یہ غلط ہے جس طرح امیروں کا یہ کام ہوتا ہے کہ جو روٹی بیچ
رہے اسے غریبوں میں بانٹ دیتے ہیں اور دوسرے وقت نیا کھانا تیار کرتے ہیں۔ اسی طرح