معجزات کے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۷۲
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
اللہ تعالیٰ بھی ہر زمانہ کے مطابق نئے بندے پیدا کرتا ہے۔ پھر اگر اللہ تعالیٰ نے کسی انسان کو
سنبھال کر زندہ رکھنا ہوتا تو محمد ملی اسلم جیسے انسان کو زندہ رکھتا مگر آپ تو فوت ہو گئے۔ کیا دنیا
میں کوئی انسان ایسا ہے جو عمدہ دوا کو تو پھینک دے اور ادنی دوا کو سنبھال کر رکھ چھوڑے اور
پھر خدا تعالیٰ نے رسول کریم میں تعلیم کو چھوڑ کر حضرت عیسیٰ کو کیوں زندہ رکھا۔
آپ نے یہ بھی بتایا کہ حضرت عیسیٰ کو کو زندہ رکھنے اور امت محمدیہ کی اصلاح کے لئے
بھیجنے میں رسول کریم میں تعلیم کی ہتک ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو سب سے بڑے
معلم تھے اور آپ کا کام اعلیٰ درجہ کے شاگرد پیدا کرنا ؟ درجہ کے شاگرد پیدا کرنا تھا۔ مگر کہا یہ جاتا ہے کہ اس زمانہ میں
جب کہ امت محمدیہ میں فتنہ پیدا ہو گا اس وقت محمد ملی یہ تو کوئی ایسا شاگرد نہ پیدا کر سکیں گے
جو اس فتنہ کو دور کر سکے مگر حضرت عیسی " جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی امت میں سے تھے ، اس
کام کے لئے لائے جائیں گے۔ نیز اس عقیدہ میں امت محمدیہ کی بھی ہتک ہے۔ کیونکہ اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ وہ سب سے نازک ناز موقع پر خطرناک طور پر نا قابل ثابت ہوگی ۔ حتی حتی که دجال
تو اس میں پیدا ہوں گے مگر مسیح دو سری امت سے آئے گا۔
آپ نے یہ بھی بتایا کہ حضرت مسیح جن کی عزت کے لئے یہ عقیدہ بنایا گیا ہے اس میں
ان کی بھی در حقیقت تک ہے کیونکہ وہ مستقل نبی تھے ۔ اگر وہ دوبارہ آئیں گے تو اس کے یہ
معنی ہوں گے کہ وہ اس نبوت سے علیحدہ کر دیئے جائیں گے اور انہیں امتی بننا پڑے گا۔
ساتواں کام حضرت مسیح موعود عليه الصلوة معجزات کے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ والسلام نے یہ کیا کہ معجزات کے متعلق جو
غلط فہمیاں تھیں ، ان کی اصلاح کی۔ دنیا معجزات کے متعلق دو گروہوں میں تقسیم تھی۔ بعض
لوگ معجزات کے کلی طور پر منکر تھے۔ اور بعض ہر رطب و یابس قصہ کو صحیح تسلیم کر رہے تھے
جو لوگ معجزات کے منکر تھے۔ انہیں آپ نے علاوہ دلائل کے اپنے معجزات کو پیش کر کے
ساکت کیا اور دعوی کیا کہ ۔
کرامت گرچہ بے نام و نشان است
بیا
بنگر
ز غلمان
محمد
جو لوگ ہر را ہر رطب و یابس حکایت کو معجزہ قرار دے رہے تھے ا ، انہیں آپ نے بتا آپ نے بتایا کہ معجزہ
تو ایک غیر معمولی کیفیت کا نام ہے اور غیر معمولی امور کے تسلیم کرنے کیلئے غیر معمولی ثبوت کی
انوار العلوم جلده
۱۷۳
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
بھی ضرورت ہوتی ہے۔ پس انہی معجزات کو تسلیم کیا جا سکتا ہے کہ (۱) جن کا ذکر الہامی کتاب
میں ہو۔ یا یہ کہ ان کی تائید میں زبردست تاریخی ثبوت ہو (۲) دوسرے جو سنت اللہ کے
خلاف نہ ہو خواہ بظاہر اچنبھا نظر آئے۔ مثلاً خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ کوئی مردہ اس دنیا میں زندہ
نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی کہے کہ فلاں نبی یا ولی نے مردہ زندہ کیا ہے تو چونکہ یہ قرآن کے خلاف
ہو گا، ہم اسے ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔ کیونکہ معجزہ دکھانے والی ہستی نے خود فرما دیا ہے کہ
وہ مردہ زندہ نہیں کرے گی۔
یہ عجیب بات ہے کہ مسلمان نہ صرف حضرت عیسیٰ کو بلکہ اور لوگوں کو بھی مردے زندہ
کرنے والے قرار دیتے ہیں۔ ہندو ان سے بھی بڑھ گئے ہیں۔ مسلمانوں میں تو ایسی روایات
ہیں کہ کوئی بزرگ تھے جن کے سامنے پکا ہوا مرغ لایا گیا۔ انہوں نے مزے سے اس کا گوشت
کھایا اور پھر اس کی ہڈیاں جمع کر کے ہاتھ میں پکڑ کر دبائیں اور وہ کڑ کڑ کرتا ہوا مرغ بن گیا۔ مگر
ہندو ان سے بھی عجیب و غریب باتیں بیان کرتے ۔ مثلاً کہتے ہیں کہ ان کے کوئی رشی تھے جو کہیں
جا رہے تھے کہ انہوں نے ایک خوبصورت عورت دیکھ کر اسے پھلانا چاہا مگر وہ راغب نہ ہوئی
کیونکہ بد بخت تھی۔ اس وقت اس رشی کو یونہی انزال ہو گیا اور انہوں نے دھوتی اتار کر
پھینک دی۔ تھوڑی دیر کے بعد اس دھوتی سے بچہ پیدا ہو گیا کیونکہ رشی کا نطفہ ضائع نہیں جا
سکتا تھا۔ اس طرح نیل کنٹھ کے متعلق جو ایک چھوٹا سا پرندہ ہے کہتے ہیں اس نے ایک دریا کا
سارا پانی پی لیا۔ ایک برات جارہی تھی اسے کھا گیا اور ابھی اس کا پیٹ نہیں بھرا تھا۔
اب مسلمان ایسے معجزات کہاں سے لائیں گے اس لئے اس میں ان کی بہتری ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے معجزوں کے متعلق جو شرط قرار دی ہے اسے مان لیں۔ ورنہ
کوئی وجہ نہیں کہ وہ اپنے معجزات لوگوں سے منوائیں اور دوسروں کے معجزات سے انکار
کریں۔
(۳) تیسری شرط آپ نے یہ بتائی کہ معجزہ میں ایک رنگ کا اخفاء ضروری ہے اگر اخفاء
نہ رہے تو معجزہ کی اصل غرض جو ایمان کا پیدا کرنا ہے ضائع ہو جاتی ہے۔ مثلاً اگر عزرائیل
آئے اور کہے کہ فلاں نبی کو مان لو ورنہ ابھی جان نکالتا ہوں تو فور اتمام لوگ مان لیں گے اور
ایسے ایمان کا کوئی فائدہ نہ ہو گا۔ پس معجزہ کیلئے اخفاء ضروری ہے۔ کیونکہ معجزہ ایمان کیلئے ہو تا
ہے اگر اس میں اخفاء نہ رہے تو اس پر ایمان لانا کیا فائدہ دے سکتا ہے ۔ ہاں اس قدر مخفی بھی نہ