شریعت کی عظمت کا قیام
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۔)
۱۰
۱۷۴
حضرت مسیح موعود کے کارنات
ہونا چاہئے کہ دلیل کے درجہ سے ہی ساقط ہو جائے ، ورنہ پھر لوگوں کے لئے حجت نہ رہے گا۔
(۴) چوتھی شرط یہ ہے کہ معجزہ میں کوئی فائدہ مد نظر ہو کیونکہ معجزہ لغو نہیں ہوتا اور
تماشہ کی طرح نہیں دکھایا جاتا بلکہ اس کی کوئی نہ کوئی غایت اور غرض ہوتی ہے۔ پس جو معجزہ
کسی مقصد اور فائدہ پر مشتمل ہو اس کو تسلیم کیا جا سکتا ہے ورنہ اسے خدا تعالیٰ کی طرف
منسوب نہیں کیا جا سکتا۔
آٹھواں کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کیا کہ شریعت کی عظمت کا قیام شریعت کی عظمت کا قائم کی۔ شریعت کی عظمت غیر مسلموں میں
بھی اور مسلمانوں میں بھی بالکل مٹی ہوئی تھی۔ آپ کے ذریعہ سے وہ پھر قائم ہوئی۔
ت وه
وہ بچانے
(1) سب سے بڑا وسوسہ شریعت کے متعلق یہ پیدا ہو گیا تھا کہ لوگ شریعت کو چھٹی سمجھتے
تھے۔ عیسائی کہتے تھے یسوع مسیح انسانوں کو شریعت سے بچانے کے لئے آیا تھا۔ گویا شریعت چٹی
تھی جس
نے آئے تھے۔ حالانکہ شریعت تو راہنمائی کے لئے تھی اور کوئی شخص
راہنمائی کو چھٹی نہیں کہتا۔ کیا اگر کوئی کسی کو سیدھا راستہ بتائے تو وہ یہ کہا کرتا ہے کہ ہائے اس
نے مجھ پر چھٹی ڈال دی۔ مسلمان بھی شریعت کو چٹی سمجھتے تھے کیونکہ انہوں نے اس قسم کی
کوششیں کی ہیں کہ شریعت کے فلاں حکم سے بچنے کیلئے کیا حیلہ ہے اور فلاں کیلئے کیا۔ حتی کہ
بعض لوگوں نے کتاب انجیل لکھ دی ہے۔ اگر وہ شریعت کو لعنت نہ سمجھتے تو اس سے بچنے کے
لئے حیلے کیوں تلاش کرتے۔ وہابی کسی قدر اس سے بچے ہوئے تھے مگر دوسرے مسلمانوں نے
عجیب عجیب خیلے تراشے ہوئے تھے۔ مثلاً ایک مشہور فقہ کی کتاب میں لکھا ہے کہ قربانی کرنا عید
کی نماز کے بعد سنت ہے لیکن اگر کسی کو نماز سے پہلے قربانی کرنے کی ضرورت ہو تو وہ یوں
کرے کہ شہر کے پاس کے کسی گاؤں میں جا کر بکرا ذبح کر دے۔ کیونکہ عید شہر میں ہو سکتی ہے
اور اس جگہ کے لئے عید کے بعد قربانی کی شرط ہے اور وہاں سے گوشت شہر میں لے آئے۔
غرض پچھلے زمانہ میں مولویوں کا کام ہی یہ رہ گیا تھا کہ لوگوں کو حیلے بتائیں۔ اور لوگ
بھی ان سے حیلے ہی دریافت کرتے رہتے تھے۔ مشہور ہے کہ کچھ لڑکوں نے مردہ گدھے کا
گوشت کھا لیا۔ اس پر مولوی صاحب نے کہا۔ یہ بہت بڑا گناہ ہوا ہے۔ لڑکوں کے والدین کو
چاہئے کہ ایک شہتیر کھڑا کر کے اسے روٹیوں سے ڈھانپیں اور وہ روٹیاں خیرات کر دی
جائیں۔ کسی نے کہہ دیا۔ مولوی صاحب آپ کا لڑکا بھی ان میں شامل تھا۔ اس پر کہنے لگے کہ
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۷۵
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
ذرا ٹھہر جاؤ۔ میں پھر غور کرلوں۔ آخر کہنے لگے کہ یوں بھی ہو سکتا ہے۔ شہتیر کو زمین پر لمبا
ڈال کر اس پر ایک ایک روٹی رکھ دی جائے اور اس طرح اسے ڈھانپ دیا جائے۔
(۲) دوسرا وسوسہ یہ پیدا ہو رہا تھا کہ بعض لوگ کہتے تھے کہ شریعت تو اصل مقصد نہیں
ہے اصل مقصد تو انسان کا خدا تعالیٰ تک پہنچنا ہے پس جب خدا تعالیٰ تک پہنچ گئے تو پھر شریعت
پر عمل کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
یہ ایک خطرناک مرض تھا جو لوگوں میں پیدا ہو گیا تھا۔ صوفی کہلانے والے شریعت کے
احکام پر عمل کرنا چھوڑ رہے تھے اور جب مسلمان ان سے پوچھتے کہ شریعت کے احکام پر کیوں
عمل نہیں کرتے تو کہتے ہم خدا تعالیٰ تک پہنچ گئے ہیں۔ اب ہمیں شریعت کے احکام پر عمل
کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اس عقیدہ کا ایک آدمی ایک دفعہ میرے پاس بھی آیا تھا۔ میں جمعہ
کی نماز سے فارغ ہو کر بیٹھا ہی تھا کہ اس نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ یہ فرمائیں کہ کوئی شخص
کشتی میں بیٹھ کر دوسرے کنارے تک پہنچ جائے تو پھر کیا اسے کشتی میں ہی بیٹھ رہنا چاہئے یا کشتی
سے اُتر جانا چاہئے۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ جب خدا مل جائے تو پھر شریعت پر چلنے کی کیا
ضرورت ہے۔ جو نہی اس نے یہ بات کہی میں اس کا مطلب سمجھ گیا۔ میں نے کہا:۔
اگر دریا کا کنارہ ہو تو بے شک کشتی کو چھوڑ کر اتر جائے۔ لیکن اگر کنارہ ہی نظر نہ آئے
تو پھر کہاں اُترے۔ ایسی صورت میں اگر اتر گیا تو غرق ہی ہو گا۔ یہ سنکر وہ بہت شرمندہ ہوا اور
کوئی جواب نہ دے سکا۔ میرا مطلب یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ کا قرب کوئی محدود شے تو نہیں کہ کہہ دیا
جائے قرب حاصل ہو گیا ہے اب شریعت کی کیا ضرورت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے اس شبہ کا بھی خوب اچھی طرح ازالہ کیا اور بتایا کہ بے شک انسان کا اصل مقصد
خدا تعالیٰ تک پہنچنا ہے شریعت پر عمل کرتے رہنا نہیں ، مگر خدا تک پہنچنے کے اتنے مدارج ہیں جو
ابد الآباد تک ختم نہیں ہو سکتے۔ اگر کوئی کہے کہ میں خدا تک پہنچ گیا آگے کوئی درجہ نہیں ہے تو
اس کے نزدیک گویا خدا تعالیٰ محدود ہوگا وگا اور یہ عقیدہ کسی کا بھی نہیں ہے۔ پس جب خدا تعالیٰ
کے قرب کے مدارج ختم نہیں ہو سکتے تو ان مدارج کو جس ذریعہ (شریعت) سے حاصل کیا جاتا
ہے اسے بھی چھوڑا نہیں جاسکتا۔
(۳) تیرا شبہ یہ پیدا ہو رہا تھا کہ بعض لوگ اس غلطی میں مبتلا ہو گئے تھے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام اعمال جزء شریعت ہیں۔ اس وجہ سے اگر کوئی مولوی
انوار العلوم جلد 10
124
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
کسی کا پاجامہ ٹخنے سے نیچے دیکھا تو جھٹ کہہ دیتا کہ یہ کافر ہے۔ کھانے کے بعد کسی کو ہاتھ
دھوتے دیکھا تو کہہ دیا کافر ہے کیونکہ یہ رسول کریم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے
خلاف کرتا ہے۔ حالانکہ بات یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت سالن میں
مسالے نہ پڑتے تھے ۔ زیتون کے تیل سے روٹی کھا لیتے تھے۔ اور یہ تیل بالوں کو بھی ملا جاتا
تھا۔ اس لئے کھانے کے بعد منہ پر مل لیتے ۔ اب سالن میں ہلدی اور کئی قسم کے مسالے پڑتے
ہیں مگر اب بھی کئی مولوی منہ پر ہاتھ ملنے کو سنت قرار دینے والے مسالے سے بھرے ہوئے
ہاتھ منہ پر مل لیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ سنت ہے۔ ہم کہتے ہیں اگر تم زیتون کے تیل سے کھانا
کھاؤ تو بے شک ہاتھ کھانے کے بعد منہ پر مل لو۔ اور اس کے لئے ہم بھی تیار ہیں۔ مگر تم
سالن میں جب تک مسالہ بلدی اور مرچ نہ ہو کھاتے ہی نہیں ، پھر ان مسالوں کو کون منہ پر
ملے۔ ایک دفعہ میں نے ایک مولوی صاحب کی دعوت کی۔ کھانے کے کے بعد جب ہاتھ دھونے
کیلئے چلمچی آئی تو انہوں نے بڑی حقارت سے اسے پرے ہٹا کر کہا یہ سنت کے خلاف ہے میں
ہاتھ نہیں دھوؤں گا۔ اور سالن سے بھرے ہوئے ہاتھ منہ پر مل لئے۔ در حقیقت یہ سنت کے
خلاف نہیں۔ حدیث میں صاف آتا ۔ آتا ہے کہ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ کھانے سے پہلے بھی ہاتھ
دھوئے اور بعد میں بھی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس غلطی کا ازالہ یوں فرمایا ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے افعال کئی قسم کے ہیں۔ ایک وہ اعمال ہیں جو آپ ہمیشہ
کرتے اور جن کے کرنے کا آر کا آپ نے دوسروں کو بھی حکم دیا ! دیا اور فرمایا اس طرح کیا کرو۔ ان کا
کرنا واجب ہے (۲) وہ اعمال جو عام عام طور پر آپ کرتے اور دوسروں کو کرنے کی نصیحت بھی
کرتے یہ سخن ہیں۔ (۳) وہ اعمال جو آپ کرتے اور دوسروں کو فرماتے کہ کر لیا کرو تو اچھے
ہیں یہ مستحب ہیں (۴) وہ اعمال جنہیں آپ مختلف طور پر ادا کرتے ان کا سب طریقوں سے کرنا
جائز ہے (۵) ایک وہ اعمال ہیں جو کھانے پینے کے متعلق تھے ان میں نہ آپ دوسروں کو کرنے
کے لئے کہتے اور نہ کوئی ہدایت دیتے ۔ آپ ان میں عرب کے رواج پر عمل کرتے ۔ ان احکام
میں ہر ملک کا انسان اپنے ملک کے رواج پر عمل کر سکتا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سلم - کے
سامنے گوہ لائی گئی جو آپ نے نہ کھائی۔ اس پر پوچھا گیا کہ اس کا کھانا حرام ہے؟ آپ نے
فرمایا۔ نہیں حرام نہیں۔ مگر ہمارے ہاں لوگ اسے کھاتے نہیں۔ اسلئے میں بھی اسے نہیں