عورتوں کے حقوق کا قیام

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۱۷۹
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
گی نہ ہوئی ہے، نہ کوئی تبدیلی کر سکتا ہے کیونکہ اس کی حفاظت کا وعدہ ہے۔ ایسے کلام سے بڑھ
کر کونسی بات معتبر ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد سنت ہے کہ صرف قول سے اس کا تعلق نہیں بلکہ
عمل سے ہے اور عمل بھی وہ جسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود کیا کرتے تھے اور متواتر
کرتے تھے۔ ہزاروں لوگ اسے دیکھتے تھے اور اس کی نقل کرتے تھے۔ یہ نہیں کہ ایک یا دو یا
تین کی گواہی ہو کہ ہم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کہتے سنا بلکہ ہزاروں آدمیوں کا
عمل کہ ہم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں کرتے دیکھ کر آپ کی اتباع میں ایسا کام
شروع کیا۔ اس سنت میں غلطی کا احتمال بہت ہی کم رہ جاتا ہے۔ اور یہ حدیث سے جو چند افراد
کی شہادت ہوتی ہے بہت افضل ہے۔ اس کے بعد آپ نے حدیث کو رکھا۔ لیکن ان کے
متعلق یہ شرط لگائی کہ صرف راویوں کی پرکھ ان کی صداقت کی علامت نہیں بلکہ ان کا
قرآن کریم، سنت اور قانون قدرت کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ حدیث کے بعد تفقه
فی الدین کا مرتبہ رکھا کہ عقل کو استعمال کر کے جو مسائل میں ترقی ہوتی ہے اس کے لئے
بھی رستہ کھلا رہے۔ پھر پانچویں بنیاد فقہ کی آپ نے فقہ کی آپ نے مختلف حالات اور مزاجوں کو مقرر کیا اور
اسے شریعت اسلامیہ کا ضروری جزو قرار دیا۔ اس اصل سے بہت سے مختلف فیہ مسائل حل ہو
گئے۔ مثلاً آمین کہنے پر جھگڑے ہوتے تھے۔ آپ نے فرمایا۔ جس کا دل اونچی آمین کہنے کو
چاہے وہ اونچی کے جس کا دل اونچی کہنا نہ چاہے نہ کہے۔ جب یہ دونوں باتیں ثابت ہیں تو ان پر
جھگڑا فضول ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف مزاج کے لوگوں کو مد نظر رکھ کر
دونوں طرح عمل کیا ہے پس ہر اک شخص اپنے مزاج کے مطابق عمل کر سکتا ہے۔ دوسرے کے
فعل سے سروکار نہیں رکھنا چاہئے۔ اسی طرح فرمایا کہ جس کا دل چاہے سینہ کے اوپر ہاتھ
باندھے جس کا دل چاہے ناف کے نیچے باندھے۔ انگلی اٹھائے یا نہ اٹھانے کے متعلق
رفع یدین کرنے یا نہ کرنے کے متعلق بھی یہی فرمایا کہ دونوں طرح جائز ہے۔ اسی طرح
بہت سے جھگڑوں کو جو کسی شرعی اختلاف کی وجہ وجہ سے نہ تھے بلکہ دو جائز باتوں پر جھگڑنے کے
سبب سے تھے اور شریعت کی اس حکمت کو نہ سمجھنے کے سبب سے تھے کہ اس میں مختلف طبائع کا
لحاظ رکھ کر مختلف صورتوں کو بھی جائز رکھا جاتا ہے ، آپ نے مٹا دیا۔
گیارھواں کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کیا
عورتوں کے حقوق کا قیام کہ عورتوں کے وہ حقوق قائم کئے جو آ۔ آپ کی آمد سے پہلے

انوار العلوم جلد ۱۰
۱۸۰
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
بالکل تلف کئے جاتے تھے مثلاً (1) ورثہ نہیں ملتا تھا (۲) پردہ میں سختی کی جاتی تھی۔ چلنے پھرنے
تک سے روکا جاتا تھا۔ (۳) علم سے محروم رکھا جاتا تھا۔ (۴) سلوک اور م‘ بات سے محروم
رکھا جاتا تھا (۵) نکاح کے متعلق اختیار نہیں دیا جاتا تھا ۔ (۶) خلع اور طلاق میں سختی کی جاتی
تھی۔ (۷) حقوق انسانیت کا لحاظ نہیں رکھا جاتا تھا۔ آپ نے ان سب کی اصلاح کی۔
(1) ورثہ سے محروم رکھنے کو آ۔ کو آپ نے سختی سے روکا اور عورتوں کے اس حق کی تائید
کی۔ چنانچہ ہمارے گھر میں کہ جہاں پشتوں سے عورتوں کا حق نہ دیا گیا تھا۔ ہماری بہنوں کو
زمینداری کے پورے حقوق ملے اور وہ ہمارے ساتھ آپ کی جائیداد کی وارث ہو ئیں۔
(۲) پردہ میں جو ظاہری سختی کی جاتی تھی اسے دور کیا۔ آپ (حضرت اماں جان) کو
ساتھ لے کر سیر کو جایا کرتے۔ ایک دفعہ آپ ایک سٹیشن پر (حضرت اماں جان) کو ساتھ لے کر
مل رہے تھے۔ مولوی عبد الکریم صاحب کو یہ بہت ناگوار گذرا۔ کیونکہ اس زمانہ میں بڑی
شرم کی بات اور عیب سمجھا جاتا تھا کہ عورت ساتھ ہو۔ وہ حضرت خلیفہ اول کے پاس آئے اور
کہا۔ حضرت صاحب بیوی صاحبہ کو ساتھ لے کر ٹہل رہے ہیں۔ لوگ لوگ کیا کیا کہ کہیں گے ۔ آپ آپ ۔ جا کر
حضرت صاحب سے کہیں کہ بیوی صاحبہ کو بٹھا دیں۔ حضرت خلیفہ اول نے کہا۔ آپ خود جاکر
کہیں میں تو نہیں کہہ سکتا۔ آخر آپ گئے اور پھر سر نیچے ڈالے ہوئے آئے۔ حضرت خلیفہ
اول نے پوچھا حضرت صاحب نے کیا جواب دیا۔ کہنے لگے۔ جب میں نے کہا لوگ اس طرح
ٹہلنے پر اعتراض کریں گے۔ تو آپ ٹھہر گئے اور فرمایا لوگ کیا اعتراض کریں گے کیا یہ کہیں گے
کہ مرزا صاحب اپنی بیوی کو ساتھ لے کر ٹہل رہے تھے ؟
غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے عورتوں کی صحت کی درستی کے لئے ان
کے چلنے پھرنے کی آزادی دی اور آج گو تعلیم یافتہ طبقہ اس تغیر کو نہیں سمجھ سکتا۔ لیکن جس
وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کام کو شروع کیا تھا اس وقت یہ بات حیرت انگیز
تھی۔ آپ نے بتایا کہ پردہ کی غرض بعض کمزوریوں سے بچانا ہے اور اس کے علاوہ عورتوں کو
مردوں سے آزادانہ میل جول رکھنے سے روکا گیا ہے نہ کہ عورتوں کو قید میں ڈالے رکھنے کا
حکم دیا ہے۔
(۳) تیسرے، عورتوں کو علم سے محروم رکھا جاتا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے عورتوں کو علم پڑھانے پر خصوصیت سے زور دے زور دیا۔ چنانچہ آپ نے آپ نے ایک دوست کو
XXXXXX

آج 10 میں سے 10 باقی