اصلاح اعمال انسانی
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۸۱
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
خط میں لکھا کہ عورتوں کو عربی فارسی کے علاوہ کچھ انگریزی کی بھی تعلیم دینی چاہئے اور مختلف
علوم سے بھی کچھ آگاہی ان کے لئے ضروری ہے۔
(۴) چوتھے، عورتوں کے متعلق سلوک اور مراعات الہامی طور پر آپ نے قائم قائم کیں اور
بتایا سلوک اور مراعات میں عورتیں مردوں کے مساوی ہیں۔ حتی کہ ایک دفعہ مولوی
عبد الکریم صاحب اپنی بیوی سے اونچی آواز میں بولے تو آپ کو الہام ہوا جس کا ہوا جس کا مفہوم یہ تھا
کہ:۔
مسلمانوں کے لیڈر عبدالکریم کو کہہ دو کہ یہ طریق اچھا نہیں۔ ۲۹
(۵) پانچویں، عورتوں کو نکاح کے متعلق اختیارات حاصل نہ تھے آپ نے اس حق کو
قائم کیا اور عورت کی رضا مندی نکاح کے لئے ضروری قرار دی۔ بلکہ عورت اور مرد کو نکاح
پہلے ایک دوسرے کو دیکھنے کے ارشاد کو پھر جاری کیا اور بعض مرد و عورت کو آپ نے۔
سے
حکم دے کر ایک دوسرے کو دکھلا دیا۔
خود
آپ نے اسے روکا
(۲) چھٹے، طلاق کا رواج اس قدر وسیع تھا کہ جس تھا کہ جس کی کوئی حد نہ تھی۔ آپ نے !
اور جس حد تک ممکن ہو تعلق نکاح کو قائم رکھنے کا ارشاد فرمایا۔ اس کے مقابلہ میں خلع کا دائرہ
اس قدر تنگ کیا گیا تھا کہ عورت گھٹ گھٹ کر مر جاتی، اس کا کوئی پرسان حال نہ ہوتا۔ آپ
نے اس دروازہ کو کھولا اور عورت کے حقوق جو شریعت نے اسے دیتے ہیں پھر قائم کئے۔ اور
بتایا کہ طلاق کے مقابل میں عورت کو خلع کا حق ہے۔ اور صرف اس قدر فرق ہے کہ عورت
کے لئے شرط ہے کہ وہ قاضی کی معرفت علیحدگی حاصل کرے۔ ورنہ عورت کی تکلیف اور
احساسات کا شریعت نے اس قدر پاس کیا ہے جس قدر مرد کے احساسات کا۔
(۷) ساتویں، عورت کے اہلی اور تمدنی حقوق کو بلند کیا۔ آپ کی بعثت سے پہلے عورت
کے کوئی حقوق ہی نہیں تسلیم کئے جاتے تھے ۔ مگر آپ نے عورتوں کے حقوق پر خاص زور دے
کر اسے اس غلامی سے آزاد کیا۔ جس میں وہ باوجود اسلام کی تعلیم کے مبتلا کر دی گئی تھی۔
بارھواں کام حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انسانی اعمال کی اصلاح
اصلاح اعمال انسانی کے متعلق کیا جس پر نجات کا مدار ہے۔ تمام دنیا اعمال انسانی کی
اصلاح تو ایک اہم امر سمجھتی تھی لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ یہ کام ک یہ کام کس طرح ہو سکتا ہے۔
مسلمان بھی اس مسئلہ کے متعلق خاموش تھے ۔ بلکہ دوسروں سے کچھ گری ہوئی حالت میں
انوار العلوم جلد 10
۱۸۲
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
تھے۔ آپ نے قرآن کریم سے ایسے گر بتائے کہ اس مسئلہ کو بالکل حل کر دیا اور راستہ کھول
دیا جس کا مقابلہ اور کوئی مذہب نہیں کر سکتا۔
مسیحیت نے ورثہ کے گناہ کی تھیوری پیش کر کے کہا تھا کہ چونکہ انسان کو گناہ ورثہ میں
ملے ہیں ، اس لئے کوئی انسان ان سے بچ نہیں سکتا۔ گویا اس کے نزدیک اصلاح نفس نا ممکن تھی
اور اس ناممکن کو ممکن بنانے کے لئے اس نے کفارہ ایجاد کیا تھا۔
سکتی ہے۔ جب
ہندو مذہب کا عقیدہ تھا کہ اصلاح نفس حساب صاف کرنے سے ہو
حساب صاف ہو جائے گا تب نجات ہو گی۔ پر میشور انسان کی نیکیوں اور بدیوں کا حساب رکھتا
ہے اور ان کا مقابلہ کرتا رہتا ہے۔ اگر بدیاں زیادہ ہوں تو مرنے کے بعد کسی اور جون میں ڈال
کر دنیا میں بھیج دیتا ہے۔ اس طرح ہندو مذہب نے اصلاح نفس کو نا ممکن بنا کر انسان کو تناسخ کے
چکر میں ڈال دیا تھا۔
یهود اصلاح نفس کے سرے سے ہی منکر تھے۔ کیونکہ ان کے نزدیک نبی بھی گناہگار ہو
سکتا تھا اور ہوتا ہے۔ وہ مزے لے لے کر نبیوں کے گناہ گناتے تھے اور اس میں کوئی نقص نہ
سمجھتے تھے۔ ان کے نزدیک نجات کی صورت صرف یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ کسی کو اپنا پیارا قرار
کر اس سے نجات کو وابستہ کر دے۔ گویا وہ نجات کو ایک تقدیری عمل سمجھتے تھے اور اپنی
نجات پر اس لئے مطمئن تھے کہ وہ ابراہیم کی اولاد اور موسیٰ کی امت ہیں، نہ اس لئے کہ وہ
خدا تعالیٰ کی خوشنودی کو اصلاح نفس کے ذریعہ سے حاصل کر چکے ہیں۔
دے
مسلمانوں نے بھی ملائکہ اور انبیاء تک کو گناہ میں ملوث کر کے یہود کی نقل میں اس
مقصد کو فوت کر دیا تھا۔ اور یہ بات گھڑ لی تھی کہ رسول اللہ مسلی ہم سب مسلمانوں کی شفاعت
کریں گے۔ اور سب بخشے جائیں گے اس سے بھی زیادہ غضب یہ ہو رہا تھا کہ رسول اللہ
ملی کے علاوہ اور بہت سے پیرایسے بنا رکھے تھے اور وہ پیرا اور وہ پیران سے کہتے تھے کہ کچھ کرنے
دھرنے کی ضرورت نہیں۔ ہم تمہیں خود سیدھے جنت میں پہنچا دیں گے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سب خیالات کی غلطی کو ثابت کیا اور
نجات کے گر قرآن کریم سے پیش کئے کئے ا اور ایک کامل اور مکمل اصل اصلاح نفس کے لئے جس
پر نجات کا مدار ہے پیش کیا۔ آپ نے تسلیم کیا کہ ورثہ میں انسان کو عیب اور گناہ کا میلان ملتا
ہے جس طرح نیکی کا میلان ملتا ہے۔ آپ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ نفسانی پاکیزگی کے لئے پچھلے
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۸۳
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
حساب کی صفائی بھی نہایت ضروری ہے لیکن آپ نے انبیاء کے متعلق گناہ کی نسبت کو سختی سے
رڈ کیا اور اس مسئلہ کو بھی رو کیا که انسان با وجود دیده و دانستہ شریعت کی مخالفت کرنے کے
شفاعت سے حصہ لے سکتا ہے۔ یہ دونوں مسئلے یہود سے مسلمانوں نے لئے تھے اور
اسلامی تعلیم کے مخالف تھے۔ آپ نے اس خیال کو بھی کہ خدا تعالیٰ نے کسی کو بد کار بنایا اور
کسی کو نیک، رد کیا۔ اور پہلی دو باتوں کو آپ نے 1 آپ نے اس اصلاح کے کے ساتھ تسلیم کیا (1) (1) اس میں
کوئی شک نہیں کہ ورثہ سے بھی اچھے اور برے اثر ملتے ہیں ۔ (۲) اس میں بھی کوئی شک نہیں
کہ کھانے پینے اور آب و ہوا سے بھی بعض بعض خاص عادات پیدا ہو جاتی ہیں۔ جیسا کہ
مختلف ملکوں کی عادات سے ظاہر ہے۔ کشمیر کے لوگ بزدل ہوتے ہیں اور پٹھان خونخوار ہوتے
ہیں۔ بنگالی بزدل ہوتے ہیں اور ان کی نسبت پنچابی بہادر ہوتے ہیں۔ اگر انسان اپنے متعلق
پورا پورا اختیار رکھتا تو ہمیشہ ہی کیوں ہوتا کہ بنگالی مارتا نہیں۔ کشمیری دلیری اور جرأت کا کام
نہیں کرتا اور پٹھان مرنے مارنے پر تیار رہتا ہے۔ اس طرح کے قومی عیوب بتاتے ہیں کہ
کھانے پینے اور آب و ہوا کا ا کا بھی عادات میں دخل ہوتا ہے۔ پس ان خاص افعال کی نسبت یہ
نہیں کہا جا سکتا کہ وہاں کے سب لوگ اپنی مرضی سے خاص عیب یا خاص خوبیاں اختیار کر لیتے
ہیں۔ (۳) اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ تربیت اور عقیدہ کا بھی انسان پر خاص اثر پڑتا رہتا
ہے جیسے ہندو گائے کے ذبح کرنے پر جوش میں آجاتا ہے وہ جانتا ہے کہ دوسرے کو مارنے پر
پھانسی دیا جاؤ نگا ۔ مگر جب گائے کو ذبح ہوتے دیکھتا ہے تو قتل پر آمادہ ہو جاتا ہے، یہ عقیدہ کا اثر
ہے۔ (۴) اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ جس وقت انسان کوئی کام کرنے لگتا ہے اس وقت
کے حالات کا بھی اس پر خاص اثر پڑتا ہے۔ ایک استاد روز لڑکوں سے سبق سنتا ہے اور نرمی
سے کام لیتا ہے مگر ایک دن اس کی بیوی سے لڑائی ہو جائے اور وہ گھر سے غصہ میں بھرا ہوا نکلے
تو سبق سننے کے وقت ذراسی غلطی کرنے پر سزا دے دے گا۔ پس ظاہر ہے کہ موجودہ حالات کا
بھی انسان کے اعمال پر اثر پڑتا ہے۔
غرض بہت سے امور ہیں جو انسان کے اعمال پر اثر ڈالتے ہیں۔ پس حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے بتایا کہ صرف ورثہ ہی ایک چیز نہیں کہ جو انسان پر تاثیر کرتا ہے۔
اس کے علاوہ اور اشیاء بھی ہیں اور جب یہ ثابت ہے تو پھر سوال یہ ہے کہ اگر ورثہ کا گناہ کفارہ
سے دور ہو سکتا ہے تو باقی گناہ کس طرح سے دور ہوں گے؟
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۸۴
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
پھر آپ نے بتایا کہ اصل میں سب اقوام کو یہ دھوکا لگ گیا ہے کہ انسان کی فطرت
گناہگار ہے۔ کسی کو ورثہ کے گناہ کی تھیوری سے کسی کو پرانے کرم کی وجہ سے کسی کو
خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا ٣٠ کی آیت سے کسی کو تقدیر ازلی کے خیال سے یہ وسوسہ پیدا
ہو گیا ہے۔ حالانکہ اصل بات یہ ہے کہ باوجو د ورثہ تربیت وغیرہ کے اثرات کے انسانی فطرت
نیکی پر پیدا کی گئی ہے۔ فطرت میں عیب سے انقباض اور نیکی کی رغبت رکھی گئی ہے۔ باقی سب
زنگ ہوتے ہیں جو اوپر چڑھ جاتے ہیں۔ ثبوت اس کا یہ کا یہ ہے کہ بد کار لوگ بھی نیکیاں زیادہ کرتے
ہیں۔ ایک آدمی جسے جھوٹا کہا جاتا ہے۔ اگر وہ کئی جھوٹ دن میں بولے گا تو ان سے کہیں زیادہ
وہ سچ بولے گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتایا کہ سب بدیوں کی جڑھ یہ ہے کہ انسان
کے دل میں پاگیزگی کی امید کو نکال دیا گیا ہے۔ اور اسے خود اس کی نظروں میں گرا دیا گیا ہے۔
انسان کو از لی شقی کہہ کہہ کر ایسا ہی بنا دیا گیا ہے۔ کسی لڑکے کو یونہی جھوٹا کہنے لگ جاؤ کچھ
عرصہ کے بعد وہ سچ سچ جھوٹ بولنے لگ جائے گا۔ آپ نے بتایا کہ انسان کو حقیقتاً نیک بنایا گیا
ہے بدی صرف زنگ ہے۔ جس دھات سے وہ بنا ہے وہ نیکی ہے۔ اسے اس حقیقت سے آگاہ
کرنا چاہئے تاکہ اس میں دلیری پیدا ہو اور مایوسی دور ہو۔ اسے اس کے پاک مبدا کی طرف
توجہ دلاؤ ۔ اس طرح وہ خود بخود نیکی کی طرف مائل ہو تا چلا جائے گا۔
(۲)
وسری دلیل دوسرے مذاہب کی تھیوریوں کے رد میں آپ نے۔ آپ نے یہ پیش کی کہ گناہ
اس فعل کو کہتے ہیں جو دیدہ و دانستہ ہو ۔ جو دیدہ و دانستہ نہ ہو۔ بلکہ جبر سے ہو و وہا وہ اس حد تک کہ
جبر ہو گناہ نہیں ہوتا۔ مثلاً بچہ کا ہاتھ پکڑ کر ماں کے منہ پر تھپڑ مارا جائے تو کیا ماں بچہ کو مارے
گی؟ پس فرمایا کہ ورثہ کے گناہ سے اگر انسان بچ نہیں سکتا تو وہ گناہ نہیں۔ عادت کے گناہ سے
اگر انسان بچ نہیں سکتا تو وہ گناہ نہیں۔ تعلیم و تربیت کا اگر اس پر ایسا اثر ہے کہ طبعی طور پر اس
کا گناہ سے بچنا نا ممکن ہے تو وہ گناہ نہیں اگر طبعی کمزوریاں ایسی ہیں کہ خواہ وہ کچھ کرے ان سے
نکل نہیں سکتا تو وہ گناہ نہیں۔ پس اگر اس حد تک روک ہے کہ انسان اسے دور نہ کر سکے تو
گناہ نہیں۔ اور اگر ایسا نہیں تو معلوم ہوا کہ انسان ان سے بچ سکتا ہے۔ اور اگر اس سے بچ
سکتا ہے تو پھر طبعی ذرائع کو چھوڑ کر نئے طریقے جیسے کفارہ یا تناسخ ایجاد کرنے کی ضرورت نہیں۔
اور جس حد تک انسان مجبور ہے ، اسی حد تک انسان کو معذور اور اس کی وجہ سے بے گناہ تسلیم
انوار العلوم جلدها
۱۸۵
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
کرنا ہو گا اور اس حد تک اس کو سزا سے آزاد سمجھنا پڑے گا۔ پس پھر بھی کسی کفارہ یا تناسخ کی
ضرورت نہ ہو گی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کہہ کر کہ گناہ وہ ہے جو
جان بوجھ کر اور اپنے اختیار سے کیا جائے۔ گناہ کی تھیوری ہی بدل دی ہے اور اس وجہ سے
قرآن کریم نے جزائے اعمال کے متعلق مندرجہ ذیل اصول کو مد نظر رکھا ہے۔
(1) اول اس نے وزن پر خاص زور دیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ
انسانی اعمال کے متعلق یہ لحاظ رکھے گا کہ ان میں کہاں تک جبر یا اختیار کا دخل ہے
(۲) دوسرے اس نے اللہ تعالیٰ کے مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ اس ہونے پر زور دیا ہے۔ یعنی اس
نے حقیقی جزا سزا کو کسی اور کے سپرد نہیں کیا۔ اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کے سوا کوئی
عالم الغیب نہیں ہے۔ اگر جزا و سزا اوروں کے سپرد ہوتی تو وہ انسانی اعمال کے پیچھے جو جبر کا حصہ
ہے اس کا خیال نہ رکھ سکتے اور ان اعمال کے بدلہ میں انسان کو گنہگار قرار دے دیتے جن کے
کرنے میں وہ گنہگار نہیں یا پورا گناہ گار نہیں۔ اور ان اعمال کے بدلہ میں اسے نیک قرار دے
دیتے جن کے کرنے سے وہ نیک نہیں ہوتا یا پورا نیک نہیں ہوتا۔
لطیفہ :۔ یاد رکھنا چاہئے کہ مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ اس امر پر دلالت کرتا ہے کہ انسانی اعمال
کے پیچھے اس قدر علتیں اور روکیں ہیں کہ ان کو سمجھے بغیر جزا سزا ظلم بن جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ
ن يَوْمِ الدِّینِ کے متعلق اپنے لئے مالکیت کا لفظ پسند فرمایا ہے۔ کیونکہ مالکیت
حقیقی تصرف کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔ ملکیت ہو سکتی ہے۔ ملک منتخب ہو سکتا ہے مگر
مالک نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ نے اس جگہ مَالِكُمْ يَوْمِ الدِّينِ بھی نہیں فرمایا ۔ بلکہ مَالِكِ
يَوْمِ الدِّينِ فرما کر اس امر پر زور دیا ہے کہ اس جگہ تمہاری مالکیت پر اس قدر زور دینا
مقصود نہیں جس قدر کہ اس دن کی مالکیت پر زور دینا مقصود ہے اور یہ بتانا مقصود ہے کہ اس
وقت کا وہ مالک ہو گا۔
اور کہ اس وقت کا وہ مالک ہے۔ کوئی چیز اس کی نظر سے پوشیدہ نہیں رہے گی۔
ایک اور آیت بھی اس مضمون کی تائید کرنے والی ہے اور وہ یہ ہے وَلَوْ
يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِ هَا مِنْ دَابَّةٍ ٣٢، یعنی اگر
خداتعالی انسان کو اس کے اعمال پر سزا دینے لگے تو کوئی جانور بھی زمین پر نہ چھوڑے۔ یعنی
انسان سے بہت سے فعل ایسے صادر ہوتے رہتے ہیں جو خلاف شریعت ہوتے ہیں یا جن میں
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۸۶
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
نفسانیت وغیرہ کا غلبہ ہوتا ہے۔ مگر خدا تعالیٰ ہر عمل کی سزا نہیں دیتا بلکہ صرف ان اعمال کی سزا
دیتا ہے جن میں انسان کا اختیار ہوتا ہے۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اس آیت میں مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ فرمایا ہے۔
یعنی اگر انسان کے تمام اعمال پر سزا دیتا تو دنیا پر کوئی جانور بھی نہ چھوڑتا۔ اس پر طبعاً سوال ہوتا
ہے کہ جزا انسانوں کے اعمال کی دیتا تو جانور کیوں تباہ ہو جاتے ؟ انسانوں کے مقدروں پر دواب
کو کیوں سزا ملتی ۔ مفسرین اس سوال کا جواب یہ دیتے ہیں۔ کہ چونکہ جانور انسان کے فائدہ
کیلئے پیدا کئے گئے ہیں۔ اس لئے جب انسان تباہ کر دیئے جاتے تو جانور بھی تباہ کر دیئے جاتے۔
یہ جواب بھی گو صحیح ہو مگر میرے نزدیک اس میں اس طرف بھی اشارہ ہے۔ کہ انسان کے
اعمال کا کچھ حصہ اسی طرح جبری ہوتا ہے جس طرح حیوانوں گائے بھینسوں کا ہوتا ہے۔ پس اگر
انسان کے سارے اعمال کی سزادی جائے تو لازماً گائے بیلوں وَ غَيْرَ هُمَا کو بھی سزا دینی ہوتی
اور سب حیوانات کو تباہ کر دیا جاتا۔ مگر ہم ایسا نہیں کرتے۔ اور جانوروں کو ان کے اعمال کی اس
وجہ سے کہ وہ اختیاری نہیں ہوتے سزا نہیں دیتے۔ اسی طرح ہم انسان کے سب اعمال کی بھی
سزا نہیں دیتے، صرف ان اعمال کی سزا دیتے ہیں جو اختیاری ہوتے ہیں۔
اب سوال یہ رہ
رہ جاتا ہے کہ
کہ جس حد تک انسان پر جبر ہوتا ہے جبر ہوتا ہے اس کا کیا علاج ہے ؟ یا وہ
بے علاج ہے؟ اس کا جواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ دیا ہے کہ اس کا بھی
علاج ہے اور وہ یہ کہ انسان کے اندر اللہ تعالیٰ نے خوف اور محبت کے جذبات بہ شدت پیدا
کئے ہیں۔ ان کے ذریعہ سے وہ اپنی مجبوریوں پر بھی غالب آ جاتا ہے۔ مثلاً بھیڑیئے میں کاٹنے کا
مادہ ہے ، مگر محبت اسے مجبور کرتی ہے کہ اپنے بچے کو نہ کاٹے۔ گویا محبت اس کے کاٹنے کے
جذبہ پر غالب آ جاتی ہے۔ یا جہاں آگ جل رہی ہو وہاں چیتا حملہ نہیں کرتا کیونکہ اسے اپنی
جان کا خوف ہوتا ہے۔ چیتے کا طبعی تقاضا ہے کہ حملہ کرے مگر خوف اس کے اس تقاضا پر غالب آ
جاتا ہے۔ اسی طرح اگر انسان کی محبت اور خوف کے جذبات کو ابھار دیا جائے تو وہ ان
بد تاثیرات پر جو اس کے اعمال پر تصرف کر رہی ہوتی ہیں، غالب آجاتا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ
نے اس کے لئے اپنے فضل سے سامان پیدا کئے ہیں۔ اور وہ وقتاً فوقتاً وقتا فوقتا دنیا میں اپنے نامور بھیجا
رہتا ہے اور ان کے ذریعہ سے اپنی قدرت اور اپنے جلال اور اپنے فضل اور اپنی رحمت کی
شان دکھاتا رہتا ہے۔ تاکہ لوگوں میں کامل محبت اور کامل خوف پیدا کیا جائے ۔ اس طرح جو