نیکی اور بدی کی تعریف
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۸۷
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
لوگ محبت کا جذبہ زیادہ رکھتے ہیں وہ ان نشانات اور تجلیات سے محبت میں ترقی کر کے برے
اثرات پر غالب آ جاتے ہیں اور پاک ہو جاتے ہیں۔ اور جو لوگ خوف کے جذبہ سے زیادہ
موافقت رکھتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی قہری تجلیات سے متأثر ہو کر خوف کی وجہ سے برے اثرات
پر غالب آجاتے آجاتے ہیں اور اس ذریعہ سے بیرو بیرونی اثرات جو ایک رنگ کا جبر کر رہے تھے ، ان سے
انسان محفوظ کر دیا جاتا ہے اور اصلاح نفس میں اسے مدد مل جاتی ہے۔
ما یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ نیکی بدی کیا چیز ہیں۔
اور
نیکی اور بدی کی تعریف اس جگہ بیانیہ اصلاح نفس کس چیز کا نام ہے ؟ اس سوال کا جواب مختلف لوگوں
نے مختلف طرح دیا ہے (1) بعض نے کہا ہے کہ جو چیز بری معلوم ہو وہ بری ہے اور جو اچھی
معلوم ہو وہ اچھی ہے۔ یہ جواب چونکہ انسان کے خیال سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کے ماتحت
ہمیں کہنا پڑے گا کہ ایک ہندو جو بت پرستی کو اچھا سمجھتا ہے ، اگر وہ بت پرستی کرے تو اس کا یہ
فعل اچھا سمجھا جائے گا۔ لیکن اگر یہی فعل ایک مسلمان کرے تو بُرا سمجھا جائے گا۔ (۲) بعض
نے کہا ہے کہ جو بات بحیثیت مجموعی اس شخص کے لئے یا دنیا کے لئے اچھی ہو وہ اچھی ہے اور
جو اس لحاظ سے بری ہو وہ بری ہے۔
6
پہلی رائے پر یہ اعتراض پڑتا ہے کہ اگر کوئی قتل کو اچھا سمجھ کر کسی کو قتل کرے تو کیا
اس کا یہ فعل نیکی ہو گا؟ یا کوئی شخص زنا کرتا ہے اور اسے جائز سمجھتا ہے تو کیا یہ اس کے لئے نیکی
ہو جائے گا؟ دوسری رائے پر یہ اعتراض پڑتا ہے کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ جو چیز بحیثیت مجموعی
اچھی ہو یا بڑی ہو، وہ نیکی یا بدی ہوگی۔ اس حیثیت مجموعی کے معلوم کرنے کا ذریعہ کیا ہو گا؟
انسان تو اپنے گرد و پیش کی حالت کو بھی پوری طرح نہیں سمجھتا۔ وہ بحیثیت مجموعی کا پتہ کس
طرح لگائے گا؟ اور جس چیز کا علم ہی انسان کو نہیں ہو سکتا اس سے وہ فائدہ کس طرح اٹھا سکتا
ہے؟
(۳) تیسری رائے یہ ہے کہ جس بات سے فطرت انسانی انقباض کرے ، وہ برائی ہے
اور جس بات کی طرف رغبت کرے وہ نیکی ہے۔ ساری قومیں جھوٹ سے نفرت کرتی ہیں یہ
برائی ہے۔ اور ساری قومیں صدقہ اور خیرات سے رغبت رکھتی ہیں یہ نیکی ہے۔ مگر اس پر یہ
اعتراض پڑتا ہے کہ انسانی رغبت د یا یا نفرت نفرت کا تو عادات سے بھی تعلق ہوتا ہے۔ ایک ہندو ہندو گائے
کے ذبح کرنے سے سخت نفرت کے جذبات سے بھر جاتا ہے اور مسلمان اس فعل کی طرف
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۸۸
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
رغبت رکھتا ہے۔ پس اس اصل کے ماتحت نیکی اور بدی کا فیصلہ کس طرح ہو طرح ہو سکتا ہے ؟
دے وہ
(۴) چوتھا خیال یہ ہے کہ جس امر سے شریعت رو کے وہ بدی ہے اور جس کی اجازت
وہ نیکی ہے۔ اس خیال پر یہ اعتراض پڑتا ہے کہ اگر یہ بات درست ہے تو معلوم ہوا کہ
شریعت بدی سے روکتی نہیں بلکہ بدی پیدا کرتی ہے۔ کیونکہ اگر بدی کا الگ وجود کوئی نہیں
شریعت کے روکنے کی وجہ سے وہ بدی بنی ہے تو گویا شریعت اس لئے نہیں آتی کہ بدی سے
رو کے بلکہ چونکہ اس نے بعض افعال سے روکا ہے اس لئے وہ بدی بن گئے ۔ پس گویا بدی کا
دروازہ شریعت نے کھولا ہے۔ مسیحی مذہب کا یہی نقطہ نگاہ ہے اور اسی وجہ سے اس نے شریعت
کو لعنت قرار دیا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ نیکی اور بدی کے متعلق لکھا ہے اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے ان سب باتوں کو تسلیم کیا ہے اور سب کو رد بھی کیا ہے۔ گویا
ان سب خیالات میں صداقت کا ایک ایک حصہ بیان ہوا ہے۔ آپ کی تعلیم پر غور کر کے ہم
اس نتیجہ تک پہنچتے ہیں کہ یہ خیال بھی درست ہے کہ نیکی اور بدی کا بہت کچھ تعلق نیت کے
ساتھ بھی ہے۔ مگر صرف نیت پر ہی نیکی اور بدی کا انحصار نہیں ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں
کہ ایک شخص جو کسی اچھے فعل کو خلاف شریعت سمجھتا ہے مگر کر لیتا ہے تو خواہ وہ فعل اچھا ہو
پھر بھی گناہگار ہو گا۔ کیونکہ اس نے اسے گناہ سمجھ کر کیا ہے اور خدا تعالیٰ کی مخالفت پر آمادہ ہو
گیا ہے۔ اسی طرح مثلاً ایک برے کام کو انسان اچھا سمجھ لیتا ہے۔ تو بعض اوقات وہ بدی کا
مرتکب نہیں قرار دیا جاتا۔ مثلاً غلطی سے اپنے ایک دوست کو ایسا کھانا کھلا دے جو اس کے لئے
مضر ہو تو گو یہ فعل برا ہو مگر اس کی طرف بدی نہیں بلکہ نیکی ہی منسوب ہوگی کہ اس نے
دوسرے کے فائدہ کو ہی مد نظر رکھ کر وہ فعل کیا تھا۔
دو سری تعریف بھی ایک حد تک درست ہے کیونکہ نیکیاں یا بدیاں اپنے اُس نتیجہ کے
مطابق نیکیاں یا بدیاں بنتی ہیں جو بہ حیثیت مجموعی پیدا ہوتا ہے مگر یہ تعریف ہمیں فائدہ نہیں
دے سکتی۔ کیونکہ علاوہ اس کے کہ اس دنیا کے فوائد یا نقصانات کو بھی انسان پوری طرح نہیں
سمجھ سکتا۔ بعض کاموں کے نتائج یا بعض حصے نتائج کے اگلی زندگی سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا
اندازہ کرنا انسان کیلئے ناممکن ہے۔ پس اس تعریف کی مدد سے ہم خود کسی کام کو نیک اور کسی
کام کو بد نہیں قرار دے سکتے۔
انوار العلوم جلد 10
۱۸۹
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
تیسری تعریف کہ جس سے انسانی فطرت انقباض کرے وہ برائی ہے اور جس کی طرف
رغبت کرے وہ نیکی ہے۔ یہ بھی صحیح ہے لیکن فطرت انسانی دوسرے اثرات یعنی عادات وغیرہ
کے ماتحت کبھی خراب بھی ہو جاتی ہے۔ پس وقت یہ ہے کہ فطرت کا صحیح میلان کس طرح
معلوم ہو اور جب تک صحیح میلان فطرت کا معلوم نہ ہو سکے۔ اس تعریف سے بھی ہمیں کوئی
فائدہ نہیں ہو سکتا۔
چوتھی تعریف کہ جس سے شریعت رو کے وہ برائی ہے اور جس کا حکم دے وہ نیکی ہے یہ
بھی نا ممکن ہے کیونکہ اگر شریعت نے حکم یا نہی کو کسی حکمت پر مبنی کرنا ہے تو اس حکم یا نہی کو
اسی حکمت کی طرف منسوب کرنا چاہئے۔ اور یوں کہنا چاہئے کہ فلاں سبب جس میں پایا جائے وہ
بدی ہے۔ اور فلاں سبب پایا جائے تو وہ نیکی ہے۔ اور اگر شریعت نے بلا کسی حکمت کے بعض
امور کا حکم دیتا ہے اور بعض سے روکنا ہے تو شریعت کا یہ فعل لغو اور عبث ہو جاتا ہے۔
پس یہ سب تعریفیں نامکمل ہیں اور صداقت ان کے ملانے سے پیدا ہوتی ہے۔ چنانچہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نیکی بدی کی یہ تعریف کی ہے کہ محسنِ ازلی اور
حسن اکمل یعنی خدا تعالی کی صفات کی موافقت پیدا کرنا نیکی ہے۔ اور اس کی مخالفت یعنی خدا
تعالیٰ کی صفات کے خلاف کوئی کام کرنا برائی ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ جیسا کہ یہودیت
مسیحیت اور اسلام کا اتفاق ہے۔ خدا تعالٰی نے انسان کو اپنی شکل پر پیدا کیا ہے یعنی ظلی طور پر
اپنی صفات کی چادر اسے پہنائی ہے اور اپنی صفات کا مظہر بننے کی اسے طاقت دی ہے اور اس
غرض سے سے اسے پیدا کیا ہے۔ گویا ! را کیا ہے۔ گویا انسان تصویر ہے خدا کی اور خدا تعالی اصل ہے۔ اب یہ امر
ظاہر ہے تصویر کا حسن یہی ہوتا ہے کہ وہ اصل کے مطابق ہو۔ اور اس کا عیب یہ ہے کہ اصل
کے خلاف ہو۔ پس انسان جو عمل ایسا کرتا ہے جو اسے خدا کی صفات کے موافق بناتا ہے وہ نیکی
ہے اور جو عمل ایسا کرتا ہے جو اسے خدا تعالیٰ کی صفات سے دور لے جاتا ہے وہ بدی ہے۔
کیونکہ اس طرح گویا وہ تصویر کو بگاڑ رہا ہوتا ہے۔ جس کے بنانے کے لئے وہ بنایا گیا ہے۔ اس
مناسبت کی وجہ سے جو انسان اور خدا میں ہے اصل منبع اور مبدا خدا ہے۔ پس جب انسان
در حقیقت ایک تصویر ہے تو لازماً اصل کی مطابقت حسن ہے اور اس کی مخالفت عیب یا دوسرے
لفظوں میں مطابقت نیکی ہے اور مخالفت بدی۔ اب چونکہ انسان کو مخفی طاقتوں کے ساتھ جو
محدود دائرہ میں خدا تعالیٰ کی صفات سے مشابہ ہیں پیدا کیا گیا ہے۔ اس لئے فطرتا اسے خدا تعالیٰ