اسلام اور مسلمانوں کی ترقی کے سامان

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۱۹۰
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
کی صفات کے مطابق اعمال سے مناسبت اور مخالف اعمال سے نفرت ہونی چاہئے۔ پس فطری
انقباض اور رغبت نیکی بدی کا پتہ دینے والے ہو ۔ ونگے۔ اسی طرح اصل کے خلاف چلنے سے
سے
نقصان پہنچتا ہے اور مطابق چلنے سے حسن پیدا ہوتا ہے اس لئے لازما نیکی کا نتیجہ نیک اور لازماً
بدیوں کے نتائج بد نکلتے ہیں۔ تیسرا نتیجہ یہ بھی نکلتا ہے کہ چونکہ خدا تعالی بالا رادہ ہستی ہے اور
انسان کا کمال بھی یہی ہے کہ بالا رادہ کام کرے۔ پس گناہ اور نیکی ایک حد تک ارادہ سے بھی
وابستہ ہو جائیں گے۔
لیکن باوجود ان تینوں باتوں کو تسلیم کر لینے کے اس امر کے تسلیم کرنے میں بھی کوئی عذر
نہیں ہو سکتا کہ انسان بیرونی اثرات اور عادات کی وجہ سے اپنی عقل اور فطرت کے
صحیح استعمال سے بسا اوقات معذور ہو جاتا ہے پس ضروری تھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے
تحریری ہدایات بھی ملیں کہ اِس اِس عمل سے حسن ازلی کے مطابقت پیدا ہوگی اور اس اس
طرح اس کی مخالفت ہو گی اور اسی کا نام شریعت ہے۔ پس اس لحاظ سے شریعت کے مطابق کام
کرنے کا نام نیکی ہوا۔ اور اس کے خلاف کام کرنے کا نام بدی۔ پس صحیح تعریف نیکی اور بدی کی
وہی ہے جو اوپر کی چاروں باتوں کے ملنے سے پیدا ہوتی ہے۔ اور جس کی طرف حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم اشارہ کرتی ہے۔
تیرھواں کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة اسلام اور مسلمانوں کی ترقی کے سامان والسلام نے یہ کیا کہ اسلام اور مسلمانوں کی
ترقی کے سامان پیدا کئے جو یہ ہیں :۔
(1) تبلیغ اسلام - حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی پہلے شخص ہیں جنہوں نے اس
کام کو جو مدتوں سے بند ہو چکا تھا۔ جاری کیا آپ کی بعثت سے پہلے مسلمان تبلیغ اسلام کے کام
سے بالکل غافل ہو چکے تھے۔ اپنے ارد گرد کے لوگوں میں کبھی کوئی مسلمان تبلیغ کر لیتا تو کر لیتا
لیکن تبلیغ کو باقاعدہ کام کے طور پر کرنا مسلمانوں کے ذہن میں ہی نہ تھا۔ اور مسیحی ممالک میں
تبلیغ کو تو بالکل نا ممکن خیال کیا جاتا تھا۔ آپ نے ۱۸۷۰ء کے قریب سے اس کام کی طرف توجہ
کی اور اور سب سے ۔ پہلے خطوط کے ذریعہ سے اور پھر ایک اشتہار کے ذریعہ سے یورپ کے لوگوں
کو اسلام کے مقابلہ کی دعوت دی اور بتایا کہ اسلام اپنے محاسن میں تمام مذاہب سے بڑھ کر
ہے، اگر کسی مذہب میں ہمت ہے تو اس کا مقابلہ کرے۔ مسٹر الیگزنڈر وب مشہور امریکن

انوار العلوم جلد ۱۰
191
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
مسلم مشنری آپ ہی کی تحریرات سے مسلمان ہوئے اور ہندوستان آپ ہی کی ملاقات کو آئے
تھے کہ دوسرے مسلمانوں نے انہیں ورغلا دیا کہ مرزا صاحب کے ملنے سے باقی مسلمان ناراض
ہو جائیں گے اور آپ کے کام میں مدد نہ دیں گے ام گے امریکہ واپس جا کر انہیں اپنی غلطی کا احساس
ہوا۔ اور مرتے دم تک اپنے اس فعل پر مختلف خطوط کے ذریعہ ندامت کا اظہار کرتے رہے۔
اور آج دنیا کے مختلف ملکوں میں اسلام کی تبلیغ کیلئے آپ کی جماعت کی طرف سے مشن کام کر
رہے ہیں۔ اور تعجب ہے کہ آج ساٹھ سال کے بعد صرف آپ ہی کی جماعت اس کام کو کر
رہی ہے۔
(۲) دوسرے آپ نے جہاد کی صحیح تعلیم دی۔ لوگوں کو یہ دھوکا لگا ہوا ہے کہ آپ نے
جہاد سے روکا ہے۔ حالانکہ آپ نے جہاد سے کبھی بھی نہیں روکا بلکہ اس پر زور دیا ہے کہ
مسلمانوں نے حقیقت جہاد کو بھلا دیا ہے اور وہ صرف تلوار چلانے کا نام جہاد سمجھتے رہے ہیں۔
جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جب مسلمانوں کو غلبہ حاصل ہو گیا تو وہ مطمئن ہو کر بیٹھ گئے اور کفر دنیا میں
موجود رہا۔ گو دنیا میں اسلام کی حکومت ہو گئی ، مگر دلوں میں کفر باقی رہا اور ان ملکوں کی طرف
بھی توجہ نہ کی گئی جن کو اسلامی حکومتوں سے جنگ کا موقع نہ پیش آیا۔ اور اس وجہ سے وہاں
کفار کی حکومت رہی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کفر اپنی جگہ پر پھر طاقت پکڑتا گیا اور بعض قوموں کی
سیاسی برتری کے ساتھ ہی اسلام کو نقصان پہنچنے لگا۔ اگر مسلمان جہاد کی یہ تعریف جانتے جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے کہ جہاد ہر اس فعل کا نام ہے جسے انسان نیکی
اور تقوی کے قیام کیلئے کرتا ہے اور وہ جس طرح تلوار سے ہوتا ہے اسی طرح اصلاح نفیس سے
بھی ہوتا ہے اور اسی طرح تبلیغ سے بھی ہوتا ہے اور مال سے بھی ہوتا ہے اور ہر ایک قسم کے
جہاد کا الگ الگ موقع ہے تو آج کا روز بد نہ دیکھنا پڑتا۔ اگر اس تعریف کو سمجھتے تو اسلام کے
ظاہری غلبہ کے موقع پر جہاد کے حکم کو ختم نہ سمجھتے ۔ بلکہ انہیں خیال رہتا کہ صرف ایک قسم کا
ختم ہوا۔ ہوا۔ دوسری اقسام کے جہاد ابھی باقی ہیں اور تبلیغ کا کا جہاد شروع کرنے کا زیادہ موقع مور
ہے۔ اور اس کا نتیجہ یہ ہو تا کہ نہ صرف اسلام اسلامی ممالک میں پھیل جاتا بلکہ یورپ بھی آج
مسلمان ہوتا اور اس کی ترقی کے ساتھ اسلام کو زوال نہ آتا۔ غرض حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاد کے مواقع بتائے ہیں۔ آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ تلوار کا جہاد منع
ہے بلکہ یہ فرمایا ہے کہ اس زمانہ میں شریعت کے مطابق کسی جہاد کا موقع ہے اور خود بڑے زور
جهاد

انوار العلوم جلد 10
۱۹۲
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
سے اس جہاد کو شروع کر دیا ہے اور تمام دنیا میں تبلیغ جاری کر دی ہے۔ اب بھی اگر مسلمان
اس جہاد کو شروع کر دیں تو کامیاب ہو جائیں گے۔ اگر مسلمان سمجھیں تو آپ کا یہ فعل ایک
زبردست خدمت اسلامی ہے اور اس کے ذریعہ سے آپ نے نہ صرف آئندہ کے لئے
مسلمانوں کو بیدار کر دیا ہے اور ان کے لئے ترقی کا راستہ کھول دیا ہے بلکہ مسلمانوں کو ایک
بہت بڑے گناہ سے بھی بچا لیا ہے کیونکہ گو مسلمان یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ یہ زمانہ تلوار کے جہاد
کا ہے لیکن اسے فرض سمجھ کر بھی اس پر عمل نہیں کرتے تھے۔ اور اس طرح اس احساس گناہ
کی وجہ سے گناہگار بن رہے تھے۔ اب آپ کی تشریح کو جوں جوں مسلمان تسلیم کرتے جائیں
گے ان کے دلوں پر سے احساس گناہ کا زنگ اترتا جائے گا۔ اور وہ محسوس کریں گے کہ وہ خدا
اور اس کے رسول سے غداری نہیں کر رہے تھے۔ صرف نقص یہ تھا کہ صحیح جہاد کا انہیں علم نہ
تھا۔
مشابہ
(۳) تیسرا کام اسلام کی ترقی کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ کیا ہے کہ
آپ نے جدید علم کلام پیدا کیا ہے۔ آپ کی بعثت سے پہلے مذاہب مذاہب کی کی ؟ جنگ گوریلا دار سے
تھی۔ ہر اک شخص اٹھ کر کسی ایک بات کو لیکر اعتراض شروع کر دیتا اور اپنے خصم کو شرمندہ
کرنے کی کوشش کرنے لگتا تھا۔ آپ نے اس نقص کو دور کیا اور اعلان کیا کہ مذاہب کی شان
کے خلاف ہے کہ اس قسم کے ہتھیاروں سے کام لیں۔ نہ کسی کا نقص نکالنے سے مذہب کی
سچائی ثابت ہو سکتی ہے۔ اور نہ صرف ایک مسئلہ پر بحث کر کے کسی مذہب کی حقیقت ظاہر ہو
سکتی ہے۔ مذاہب کی پر کچھ مندرجہ ذیل اصول پر ہونی چاہئے۔
پ
(الف) مشاہدہ پر۔ یعنی ہر ندہ اپر۔ یعنی ہر مذہب جس غرض کے لئے کھڑا ہے لئے کھڑا ہے اس کا ثبوت دے۔ یعنی
یہ ثابت کرے کہ اس پر چل کر وہ مقصد حاصل ہو جاتا ہے۔ جس مقصد کو پورا کرنا اس مذہب کا
کام ہے۔ مثلاً اگر خدا کا قرب اس مذہب کی غرض ہے اور ہر مذہب کی یہی غرض ہوتی ہے تو
اسے چاہئے کہ ثابت کرے کہ اس مذہب پر چلنے والوں کو خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔
کیونکہ اگر وہ یہ ثابت نہیں کر سکتا۔ تو اس کے قیام کی غرض ہی مفقود ہو جاتی ہے اور وہ ایک
جسم بے روح ہو جاتا ہے۔ چند اخلاقی یا تمدنی تعلیمیں یا فلسفیانہ اصول کسی مذہب کو سچا ثابت
کرنے کے لئے کافی نہیں ہیں کیونکہ ان باتوں کو تو انسان دوسرے مذاہب سے چرا کر یا خود
غور و فکر کر کے بلا اس کے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اسے الہام ہو پیش کر سکتا ہے۔ مذہب کا
WAR

انوار العلوم جلد ۱۰
۱۹۳
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
اصل ثبوت تو صرف یہی ہو سکتا ہے کہ جس مقصد کے لئے مذہب کی ضرورت ہوتی ہے یعنی اللہ
تعالٰی کا قرب وہ انسان کو حاصل ہو جائے۔ اور اسی دنیا میں حاصل ہو جائے کیونکہ اگر کوئی
مذہب یہ کہے کہ وہ مرنے کے بعد نجات دلائے گا تو اس دعوئی پر یقین نہیں کیا جا سکتا اور اس کی
صداقت کو پر کھا نہیں جاسکتا۔ اور علاوہ ازیں اس دعوی میں سب مذاہب شریک ہیں۔ کوئی
مذہب نہیں جو کہتا ہو کہ میرے ذریعہ سے نجات نہیں مل سکتی۔ گو نجات کے مفہوم میں ان کو
اختلاف ہو۔ پس بعد مرنے کے نجات دلانے کا دعوی نہ قابل قبول ہے اور نہ مذہب کی غرض
کو پورا کرتا ہے۔ جو چیز قابل قبول ہو سکتی ہے وہ یہی ہے کہ مذہب مشاہدہ کے ذریعہ ثابت کر
دے کہ اس نے انسانوں کی ایک جماعت کو جو اس پر چلتی تھی، خدا سے ملا دیا۔ اور اس کا قرب
حاصل کرا دیا یہ دلیل ایسی زبردست ہے کہ کوئی شخص اس کی صداقت کا انکار نہیں کر سکتا۔ اور
پھر ساتھ ہی یہ بھی بات ہے کہ اس دلیل کے ساتھ تمام فضول مذہبی بحثوں کا خاتمہ ہو جاتا
ہے۔ اور نیز سوائے اسلام کے کوئی مذہب میدان میں باقی نہیں رہتا۔ کیونکہ یہ دعوئی صرف
اسلام کا ہے کہ وہ آج بھی اسی طرح فیوض ظاہر کرتا ہے جس طرح کہ پہلے زمانوں میں فیوض
ظاہر ہوتے تھے اور لوگوں کو خدا سے ملا دیتا ہے۔ اور خدا تعالیٰ کے قرب کے آثار کا مشاہدہ کرا
دیتا ہے۔ چنانچہ آپ کے اس اعلان کا یہ نتیجہ ہوا کہ غیر مذاہب کے پیروؤں کو آپ کا اور آپ
کی جماعت کا مقابلہ کرنا مشکل ہو گیا اور وہ ہر میدان میں شکست کھا کر بھاگنے لگے۔
(ب) دوسرا اصل مذہبی مباحثات کے متعلق آپ نے یہ پیش کیا کہ دعوی اور دلیل
دونوں الہامی کتاب میں موجود ہیں۔ آپ نے مذہبی دنیا کی توجہ اس طرف پھیری کہ اس زمانہ
میں یہ ایک عجیب رواج ہو رہا ہے کہ ہر شخص اپنے خیالات کو اپنے مذہب کی طرف منسوب کر
کے اس پر بحث کرنے لگ جاتا ہے۔ اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ نہ اس کی فتح اس کے مذہب کی فتح
ہوتی ہے اور نہ اس کی شکست اس کے مذہب کی شکست ہوتی ہے اور اس طرح لوگ فضول
وقت مذہبی بحثوں میں ضائع کرتے رہتے ہیں، فائدہ کچھ بھی نہیں ہوتا۔ پس چاہیئے کہ مذہبی
بحثوں کے وقت اس امر کا التزام رکھا جائے کہ جس دعوی کو پیش کیا جائے اس کے متعلق پہلے
یہ ثابت کیا جائے کہ وہ اس مذہب ا مذہب کی آسمانی کتاب میں موجود ہے اور اور پھر دلیل بھی اسی کتاب
میں سے دی جائے کیونکہ خدا کا کلام بے دلیل نہیں ہو سکتا۔ ہاں مزید وضاحت کے لئے تائیدی
دلائل دیئے جا سکتے ہیں۔ آپ کے اس اصل نے مذہبی دنیا میں ایک تہلکہ مچا دیا۔ اور وہ

انوار العلوم جلد ۱۰
۱۹۴
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
دونوں
کنده ناتراش ۳۳ واعظ جو یونہی اٹھ کر کھڑے ہو جاتے تھے اور وہ علوم جدیدہ کے فریفتہ جو
اپنی قوم کو اپنا ہم خیال بنانے کے لئے جدید علوم کو اپنا مذہبی مسئلہ بنا کر پیش کرنے کے عادی تھے
سخت گھبرا گئے ۔ آریہ جو روح و مادہ کے انادی ہونے کے متعلق خاص فخر کیا کرتا تھا اس
سوال پر آکر بالکل ساکت ہو گیا۔ کیونکہ وید میں دلیل تو الگ رہی اس مسئلہ کا بھی کہیں ذکر
نہیں۔ آج تک آریہ سماج کے علماء مشغول ہیں مگر وید کی کوئی شرتی نہیں نکال سکے جس سے
ان کا یہ مطلب حل ہو۔ یہی حال دوسرے مذاہب کا ہوا۔ وہ اس اصل پر اپنے مذاہب کو سچا
ثابت نہ کر سکے۔ لیکن اسلام کا ہر ایک دعوی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
قرآن کریم سے نکال کر دکھا دیا اور ہر دعوی کے دلائل بھی اس میں سے نکال کر بتا دیئے۔ اس
حربہ کو آج تک احمدی جماعت کے مبلغ کامیابی کے ساتھ استعمال کر رہے ہیں اور ہر میدان سے
کامیاب آتے ہیں۔
(ج) تیسرا اصل آپ نے یہ با نے یہ پیش کیا کہ ہر مذہب جو عالمگیر ہونے کا دعویٰ عالمگیر ہونے کا دعویٰ رکھتا ہے اس
کے لئے صرف یہ ضروری نہیں کہ وہ یہ ثابت کر دے کہ اس کے اندر اچھی تعلیم ہے بلکہ
عالمگیر مذہب کیلئے ضروری ہے کہ وہ یہ ثابت کرے کہ اس کی تعلیم ہر فطرت کو تسلی دینے والی
اور ضرورت حقہ کو پورا کرنے والی ہے۔ اگر خالی اچھی تعلیم کسی مذہب کی صداقت کا ثبوت
سمجھی جائے تو بالکل ممکن ہے کہ ایک شخص کہہ دے کہ میں ایک جدید مذہب لایا ہوں اور میری
تعلیم یہ ہے کہ جھوٹ نہ بولو ، ظلم نہ کرو، بولو ، ظلم نہ کرو، غداری نہ کرو۔ اب یہ تعلیم تو یقینا اچھی ہے لیکن
ار
ضرورت کو پورا کرنے والی نہیں۔ اور اس وجہ سے باوجود اچھی ہونے کے مذہب کی صداقت
کا ثبوت نہیں ہو سکتی۔ مذاہب موجودہ میں سے مسیحیت کی مثال لی جا سکتی ہے مسیحیوں کے
نزدیک مسیح کا سب سے بڑا کارنامہ اس کی وہ تعلیم ہے جس میں وہ کہتا ہے کہ اگر تیرے ایک
گال پر کوئی تھپیڑے مارے تو دوسرا بھی اس کے آگے پھیر دے۔ اب بظاہر یہ تعلیم بڑی
خوبصورت نظر آتی ہے لیکن اگر غور کیا جائے تو فطرت صحیحہ کے مخالف ہے۔ کیونکہ فطرت نیکی
کا قیام چاہتی ہے اور اس تعلیم سے بدی بڑھتی ہے۔ اسی طرح ہر ضرورت کو بھی یہ نہیں پورا
کرتی۔ کیونکہ انسان کو دشمن کا مقابلہ کرنے کی بھی ضرورت پیش آتی ہے اور اس ضرورت کا
اس میں علاج نہیں۔ اس اصل کے ماتحت بھی دشمنان اسلام کو ایک بہت بڑی شکست نصیب
ہوئی اور اسلام کو بہت سے میدانوں میں غلبہ حاصل ہوا۔

انوار العلوم جلد )
۱۹۵
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
(۴) چوتھا کام اسلام اور مسلمانوں کی ترقی کیلئے آپ نے یہ کیا کہ سکھ جو ہندوستان کی
پر جوش اور کام کرنے والی قوم ہے۔ اسے اسلام کے قریب کر دیا۔ آپ نے تاریخ سے اور
سکھوں کی مذہبی کتب سے ثابت کر کے دکھا دیا کہ باوا نانک علیہ الرحمتہ سکھ مذہب کے بانی
در حقیقت مسلمان تھے۔ اور قرآن کریم پر ایمان رکھتے تھے۔ اور نمازیں پڑھتے تھے اور حج کو
بھی گئے تھے اور مسلمان پیروں سے عموماً اور بادا فرید علیہ الرحمتہ سے خصوصاً بہت عقیدت اور
محبت رکھتے تھے۔ یہ تحقیق ایسی زبردست اور یقینی ہے کہ مذہبی طور پر اس نے سکھوں کے دلوں
میں بہت بہیجان پیدا کر دیا ہے اور اگر مسلمان اس تحقیق کی عظمت کو سمجھ کر آر سمجھ کر آپ کا ہاتھ بٹاتے تو
لاکھوں سکھ اس وقت تک مسلمان ہو جاتے۔ مگر افسوس کہ مسلمانوں نے الٹی مخالفت کی اور
اس کے عظیم الشان اثرات کے راستہ میں روکیں ڈالیں۔ مگر پھر بھی تسلی سے کہا جا سکتا ہے کہ
ایک طبقہ کے اندر اس تحقیق کا گہرا اثر نمایاں ہے۔ اور جلد یا بدیر یہ تحریک عظیم الشان نتائج
پیدا کرنے کا موجب ہوگی۔
(۵) پانچواں کام آپ نے اسلام کی ترقی کے لئے یہ کیا کہ عربی کو ام الانسنہ ثابت کیا۔
اور اس بات پر زور دیا کہ مسلمانوں کو عربی زبان سیکھنی چاہئے۔ مسلمانوں نے ابھی تک اس
بات کی عظمت کو سمجھا نہیں۔ بلکہ ابھی تک وہ اس کے برخلاف عربی کو مٹانے کی کوشش میں
لگے ہوئے ہیں۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تجویز میں مسلمانوں کے
اتحاد کامل کے لئے بنیاد رکھی گئی ہے۔ امید ہے کہ کچھ عرصہ تک خود بخود وہ اس کی طرف
متوجہ ہوں گے اور اس کی مذہبی اہمیت کے ساتھ اس کی سیاسی اور تمدنی عظمت کو بھی محسوس
کریں گے۔
(1) چھٹا کام اسلام کی ترقی کے لئے آ۔ لئے آپ نے یہ کیا ہے یہ کیا ہے کہ ایک عظیم الشان ذخیرہ اسلام
کے تائیدی دلائل کا جمع کر دیا ہے۔ اور آپ کی کتب کی مدد سے اب ہر مذہب اور ہر ملت کے
لوگوں کا اور علوم جدیدہ کے غلط استعمال سے جو مفاسد پیدا ہوتے ہیں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے
ہر طرح کی آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں۔
(۷) ساتواں کام آپ نے یہ کیا ہے کہ امید جو مسلمان کے دلوں سے بالکل مفقود ہو گئی
تھی اسے پھر پیدا کر دیا ہے۔ آپ کے ظہور سے پہلے مسلمان با مسلمان بالکل نا امید ہو چکے تھے۔ اور سمجھے
بیٹھے تھے کہ اسلام دب گیا آپ نے آکر بہ زور اعلان کیا کہ اسلام کو میرے ذریعہ ترقی ہوگی۔

آج 10 میں سے 10 باقی