امن عامہ کا قیام

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
194
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
اور اسلام پہلے، دلائل کے ذریعہ سے دنیا پر غالب ہوگا۔ اور آخر تبلیغ کے ذریعہ سے طاقتور
قومیں اس میں شامل ہو کر اس کی سیاسی طاقت کو بڑھا دیں گی۔ اس طرح آپ نے ٹوٹے ہوئے
دلوں کو باندھا۔ مجھکی ہوئی کمر کو سہارا دیا۔ بیٹھے ہوئے حوصلوں کو کھڑا کیا۔ اور مردہ امنگوں کو
زندہ کیا۔ اور اس میں کیا شک ہے کہ جب امید اور زبردست امید پیدا ہو جائے تو سب کچھ کرا
لیتی ہے۔ امید ہی سے قربانی وایثار پیدا ہوتے ہیں۔ اور چونکہ مسلمانوں میں امید نہ تھی، قربانی
بھی نہ رہی تھی۔ احمدیوں میں امید ہے اس لئے قربانی بھی ہے۔ پھر قربانی بھی مرنے مارنے کی
قربانی نہیں بلکہ سامان بقا کو پورا کرنے والی قربانی۔ جس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ ہر ذرہ کو اس
طرح ملایا جائے کہ اس سے ترقی کے سامان پیدا ہوں۔
چودھواں کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والـ موعود عليه الصلوۃ والسلام نے یہ کیا کہ آپ نے
امن عامہ کا قیام امن عامہ کو قائم کیا ہے اس غرض کیلئے آپ نے چند تدبیریں کی ہیں جن
پر عمل کرنے سے دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے اور ہو گا۔
(1) دنیا میں سب سے بڑی وجہ فساد کی یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے بزرگوں کو
برا بھلا کہتے ہیں اور دوسرے مذاہب کی خوبیوں سے آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔ حالانکہ عقل سلیم
اسے تسلیم نہیں کر سکتی کہ خدا تعالیٰ جو رب العالمین ہے وہ کسی ایک قوم کو ہدایت کیلئے چن لے
گا اور باقی سب کو چھوڑ دے گا۔ مگر عقل سلیم خواہ کچھ کہے دنیا میں یہ خیال پھیلا ہوا تھا اور اس
کی وجہ سے سخت فسادات پیدا ہو رہے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس صداقت کو
دنیا کے سامنے پیش کیا اور بڑے زور سے دعوی کیا کہ ہر قوم میں نبی گزرے ہیں۔ اور اس
طرح ایک عظیم الشان وجہ فساد کو بیخ و بن سے اکھاڑ پھینکا اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ سے
پہلے بھی بعض بزرگوں نے بعض قوموں کے بزرگوں کو یا بعض قوموں نے بعض غیر قومی
بزرگوں کو خدا رسیدہ تسلیم کیا ہوا تھا جیسے مثلاً ایک دہلوی بزرگ نے فرمایا کہ کرشن نبی تھے۔
اسی طرح توریت میں ایوب علیہ السلام کو نبی کر کے پیش کیا گیا ہے۔ حالانکہ وہ بنی اسرائیل میں
سے نہ تھے۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مسئلہ کو اور رنگ میں پیش کیا ہے۔ آپ
کے دعوئی سے پہلے مختلف اقوام کے ہدایت کے متعلق مختلف خیالات تھے ۔ (۱) بعض کا خیال تھا
کہ باقی سب لوگ جہنمی ہیں صرف ان کی قوم نجات یافتہ ہے۔ یہود اور زردشتی اس خیال کے
تھے (۲) بعض کا خیال تھا کہ ان کے بانی کی آمد سے پہلے تو دنیا کی ہدایت کا دروازہ بند تھا مگر اس

انوار العلوم جلد )
۱۹۷
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
کے آنے کے بعد کھلا ہے۔ مسیحی لوگ اس خیال کے پابند ہیں۔ ان کے نزدیک ہدایت عام
حضرت مسیح ناصری کے ذریعہ سے ہوئی ہے۔
(۳) بعض کا خیال تھا کہ ہدایت قومی تو ان کی قوم سے ہی مخصوص ہے لیکن خاص خاص
افراد دوسری اقوام کے بھی نجات حاصل کر سکتے ہیں اگر وہ خاص زور لگا ئیں ۔ سناتن دھرمی
لوگوں کا یہی عقیدہ ہے۔ وہ اصل اور سچاند ہب تو اپنا تسلیم کرتے ہیں۔ مگر ان کا یہ عقیدہ ہے کہ
اگر کوئی شخص کسی اور مذہب کا خدا تعالی کی محبت کو دل میں پیدا کر کے مجاہدہ کرے تو اللہ تعالٰی
اس پر بھی رحم کرتا ہے گویا اسے ایک ایسا راستہ مل جاتا ہے جو گو سیدھا تو منزل مقصود تک نہیں
پہنچتا لیکن چکر کھا کر پہنچ جاتا ہے۔
مسلمانوں کے خیالات بھی باوجود اس کے کہ قرآن کریم نے اس مسئلہ کو حل کر دیا تھا
غیر معین تھے۔ وہ یہ خیال کرتے تھے کہ بنی اسرائیل کے نبیوں کے ذریعہ دنیا کی ہدایت ہوتی
رہی ہے۔ حالانکہ بنی اسرائیل کے نبی صرف اپنی قوم کی طرف تھے۔ نیز وہ ایک طرف تو یہ
تسلیم کرتے تھے کہ ہر قوم میں نبی آئے ہیں۔ دوسری طرف بنی اسرائیل کے سوا باقی اقوام کو
غیر کتابی سمجھتے تھے اور ان کے نبیوں کو جھوٹا قرار دیتے تھے۔
اس قسم کے خیالات کا نتیجہ یہ تھا کہ مختلف اقوام میں صلح ناممکن ہو رہی تھی۔ اور ضد
میں آکر سب لوگ کہنے لگ گئے تھے کہ صرف ہم ہی نجات پائیں گے، ہمارے ہوا اور کوئی
نہیں نجات پا سکتا، ہمارا ہی مذہب اصل مذہب ہے۔ گویا ہر قوم خدا تعالیٰ کی اکلوتی بیٹی بننا اور
اس حیثیت میں رہنا چاہتی تھی۔ اور دوسری قوموں سے اگر کسی رعایت کے لئے تیار تھی تو
صرف اس قدر کہ تم بھی ہمارے مذہب میں داخل ہو کر کچھ حصہ خدا کے فضل کا پا سکتے ہو۔ اور
دوسری اقوام کی قدیم قومی روایات اور احساسات کو مٹاکر ایک نئی راہ پر لانا چاہتی تھی۔ یعنی یہ
امید رکھتی تھی کہ وہ اپنے بزرگوں کو جھوٹا اور فریبی قرار دیتے ہوئے اور اپنی ساری پرانی
تاریخ کا ورق پھاڑتے ہوئے ان میں آکر مل جائے اور نئے سرے سے ایک پنیری کی طرح جو نئی
زمین میں لگائی جاتی ہے بڑھنا شروع کرے۔ چونکہ یہ ایک ایسی بات تھی جس کے کرنے کے
لئے انسان بہت ہی کم تیار ہو سکتا ہے۔ خصوصاً ایسا انسان جس کے آباء شاندار کام کر چکے ہوں
اور علوم کے حامل رہ چکے ہوں اس لئے قومی جنگ جاری تھی اور صلح کی کوئی صورت نہ نکلتی
تھی۔

انوار العلوم جلد ۔
۱۹۸
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
بعض لوگ دوسروں کے بزرگوں کو بھی تسلیم کر لیتے تھے لیکن ایک مصلح یا معلم کی
صورت میں نہیں بلکہ ایک بزرگ یا پہلوان کی صورت میں جس نے اپنے زور سے ترقی کی۔
اور وہ اس کی ذات تک محدود رہی۔ آگے اس کے ذریعہ سے دنیا پر ہدایت قائم نہیں ہوئی۔ اور
اس کا نور دنیا میں پھیلا نہیں۔ لوگوں نے اس کی دعاؤں سے یا اس کے معجزات و کرامات سے
فائدہ اٹھایا لیکن وہ کوئی تعلیم اور اصلاحی سکیم لے کر نہیں آیا جیسے کہ ایوب اور کرشن کی
نسبت یہود اور بعض مسلمانوں کا خیال تھا۔
حضرت مسیح مو موعود عليه الصلوة والـ ۃ والسلام نے آکر اس نقطہ نگاہ ہی کو بالکل بدل دیا ۔ آپ
نے بعض کی شخصیت کو دیکھ کر بزرگ تسلیم نہیں کیا۔ اور حضرت مظہر جان جاناں کی طرح یہ
نہیں کہا کہ کرشن جھوٹا نہیں معلوم ہوتا وہ ضرور خدا کا بزرگ ہو گا۔ یا جیسے سناتنی کہتے ہیں کہ
محمد (ملی) ایک بزرگ تھے مگر ہمارا ہی مذہب سچا ہے ۔ بلکہ آپ نے اس مسئلہ پر اصولی طور
پر نگاہ ڈالی۔ (1) آپ نے سورج اور اس کی شعاعوں پانیوں اور ان کے اثرات ہوا اور اس کی
تاثیرات کو دیکھا اور کہا جس خدا نے سب انسانوں کو ان چیزوں میں مشترک کیا ہے وہ ہدایت
میں فرق نہیں کر سکتا۔ اور اصولاً سب قوموں میں انبیاء کا ہونا لازمی قرار دیا۔ پس آپ نے مثلاً
حضرت کرشن کو اس لئے نبی تسلیم نہ کیا کہ وہ ایک بزرگ ہستی تھے جنہوں نے ایک تاریکی میں
پڑے ہوئے ملک میں سے استثنائی طور پر انفرادی جد و جہد کے ساتھ خدا کا قرب حاصل کر لیا
بلکہ اس لئے کہ آپ نے خدا تعالی کی صفات پر غور کر کے یہ نتیجہ نکالا کہ ایسا خدا ممکن نہ تھا کہ
ہندو قوم کو بھلا دے اور اس کی ہدایت کا کوئی سامان نہ کرے۔
(۲) دوسرے آپ نے انسان کی فطرت اور اس کی قوتوں کو دیکھا اور بے اختیار ہو کر
بول اٹھے کہ یہ جو ہر ضائع ہونے والا نہیں ، خدا نے اسے ضرور قبول کیا ہو گا۔ اور اس کو روشن
کرنے کے اسباب پیدا پیدا کئے ہوں گے۔
غرض آپ کا نقطہ نگاہ نگاہ بالکل جداگانہ تھا اور آپ کا ف آپ کا فیصلہ چند شاندار: شاندار ہستیوں سے مرعوب
ہونے کا نتیجہ نہ تھا بلکہ خدا تعالیٰ کی عظمت اور انسانی قابلیت اور پاکیزگی کی بنا پر تھا۔
اب صلح کا رستہ کھل گیا۔ کوئی ہندو یہ نہیں کہہ سکتا کہ اگر میں اسلام قبول کروں تو مجھے
اپنے بزرگوں کو برا سمجھنا پڑے گا۔ کیونکہ اسلام ان کو بھی بزرگ قرار دیتا ہے۔ اور اسلام
قبول کرنے میں وہ انہی کی تقلید کرے گا۔ یہی حال زردشتیوں کنفیوشس کے تابعین اور

آج 10 میں سے 10 باقی