معاد کے متعلق خیالات کی اصلاح
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
199
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
یہودیوں اور مسیحیوں کا ہوگا۔ پس ہر مذہب کا انسان اپنے آبائی فخر کو سلامت رکھتے ہوئے
اسلام میں داخل ہو سکتا ہے اور اگر داخل نہ ہو تو صلح میں ضرور شامل ہو سکتا ہے۔
اس اصل کے ذریعہ سے آپ نے بندہ کی خدا تعالیٰ سے بھی صلح کرا دی۔ کیونکہ پہلے
مختلف اقوام کے لوگوں کے دل اس حیرت میں تھے کہ یہ کس طرح ہوا کہ خدا تعالیٰ میرا خدا
نہیں ہے اور اس نے مجھے چھوڑ دیا ۔ اور اللہ تعالیٰ کی نسبت ان جذبات محبت کو پیدا نہیں کر
سکتے تھے۔ جو ان کے دل میں پیدا ہونے چاہئیں تھے۔ مگر حضرت مسیح موعود نے اس زنگ کو
بھی دور کرا دیا۔ اور جہاں اپنی تعلیم کے ذریعہ سے بنی نوع انسان کے درمیان صلح کا راستہ
کھولا وہاں خدا اور بندہ کے درمیان صلح کا بھی راستہ کھولا۔
۴
(۲) دوسرا ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے امن عامہ کے قیام کے لئے
یہ اختیار کیا کہ آپ نے تجویز پیش کی کہ ہر مذہب کے لوگ اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں بیان
کریں۔ دوسرے مذاہب پر اعتراض نہ کریں کیونکہ دوسرے مذاہب کے عیب بیان کرنے سے
اپنے مذہب کی سچائی ثابت نہیں ہوتی بلکہ دوسرے مذہب کے لوگوں میں بغض و کینہ پیدا ہوتا
ہے۔
(۳) تیسرا اصل امن عامہ کے قیام کے لئے آپ نے یہ تجویز کیا کہ ملک کی ترقی فساد
اور بغاوت کے ذریعہ سے نہ چاہی جائے بلکہ امن اور صلح کے ساتھ گورنمنٹ سے تعاون کر
کے اس کے لئے کوشش کی جائے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت جب کہ عدم تعاون کا
زور ہے لوگ اس اصل کی حقیقت کو نہیں سمجھ سکتے۔ لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ تعاون
سے جس سہولت سے حقوق مل سکتے ہیں عدم تعاون سے نہیں مل سکتے۔ مگر تعاون سے مراد
خوشامد نہیں۔ خوشامد اور شے ہے اور تعاون اور شے ہے۔ جسے ہر شخص جو غور و فکر کا مادہ رکھتا
ہو آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔ خوشامد اور عہدوں کی لالچ ملک کو تباہ کرتی ہے اور غلامی کو دائمی
بناتی ہے مگر تعاون آزادی کی طرف لے جاتا ہے۔
پندرھواں کام حضرت مسیح موعود عليه الصلوة معاد کے متعلق خیالات کی اصلاح والسلام نے یہ کیا ہے کہ جزا اور سزا اور باقی
اُمورِ معاد کے متعلق ایک ایسی صحیح تحقیق پیش کی ہے کہ جس سے بڑھ کر اور عقل کو تسلی دینے
والی تحقیق ذہن میں نہیں آسکتی۔ آپ سے پہلے تمام مذاہب میں جزا و سزا اور معاد کے متعلق
انوار العلوم جلد 1
۲۰۰
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
عجیب قسم کے خیالات پھیلے تھے۔ جن کی وجہ سے دنیا اس عقیدہ سے ہی متنفر ہو رہی تھی اور معاد
کو وہم قرار دے رہی تھی۔ مختلف مذاہب کے لوگ یہ عقیدہ رکھتے تھے۔
(1) بعض لوگوں کا یہ خیال تھا کہ نجات عدم احساس کا نام ہے۔ جیسے بدھوں کا خیال
تھا۔
ہیں۔
(۲) بعض کا خیال تھا کہ نجات خدا میں فنا ہو جانے کا نام خدا میں فنا ہو جانے کا نام ہے۔ سناتی ہندو اس عقیدہ کے
(۳) بعض کا خیال تھا کہ نجات مادہ سے روح کے تعلق کے کامل طور پر آزاد ہو جانے کا
نام ہے۔ جینیوں کا یہی خیال تھا۔
آئندہ حا
(۴) بعض کا خیال تھا۔ نجات عارضی اور وقتی ہے۔ جیسے آریہ ۔
(۵) بعض کا خیال تھا کہ جزا و سزا صرف روحانی ہیں۔ جیسے سپر چولسٹ۔
(۲) بعض کا خیال تھا کہ جزا و سزا خالص جسمانی ہیں جیسے یہود اور مسلمان۔
(۷) بعض کا خیال تھا کہ دوزخ جسمانی اور جنت روحانی ہے جیسے مسیحی۔
(۸) بعض کا خیال تھا۔ دوزخ کی سزا میں جنت کی نعماء کی طرح ہمیشہ کے لئے ہیں۔
مگر یہ سب امر نہایت ہی قابل اعتراض اور شک و شبہ پیدا کرنے والے تھے۔ اگر
جو
عدم احساس نجات ہے تو خدا نے انسان کو پیدا ہی کیوں کیا؟ پیدا تو اس چیز ! را تو اس چیز کیلئے کیا جاتا ہے
حاصل ہونے والی ہو۔ عدم احساس تو پیدائش سے پہلے موجود تھا۔ پھر پیدا کرنے کی کیا
غرض تھی؟ اسی طرح نجات اگر خدا میں فنا ہو جانے کا نام ہے تو یہ انعام کیا ہوا۔ فناء خواہ الگ
ہو خواہ خدا میں ایک کامل الاحساس ہستی کے لئے انعام نہیں کہلا سکتی۔ اگر مادہ سے نجات کا نام
نجات ہے تو ارواح پہلے ہی مادہ میں کیوں ڈالی گئیں ۔ اس نئے دور کے اجراء کی غرض کیا تھی۔
اسی طرح یہ بھی غلط ہے کہ جزا و سزا صرف روحانی ہیں۔ کیونکہ انسان کی ایک خاصیت یہ ہے
کہ وہ وہ باہر کے اثرات کو جذب کرنا چاہتا ہے اور انسانی فطرت کا تقاضا ہے کہ باہر سے بھی لذت
حاصل کرے اور اندر سے بھی۔ اسی طرح وہ جو کہتے ہیں کہ جزا و سزا صرف جسمانی ہیں وہ بھی
غلط کہتے ہیں۔ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ انسان کو ابدی زندگی اس لئے دی جائے گی کہ وہ کھائے اور
پیئے اور ایک بے مقصد زندگی بسر کرے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سب خیالات کی تردید کی ہے اور
انوار العلوم جلد ۱۰
۲۰۱
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
مندرجہ ذیل حقیقت پیش کی ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ :۔
انسان کا مقصد نجات نہیں بلکہ فلاح ہے۔ نجات کے معنی تو بچ جانے کے ہیں اور بچ جانا
عدم پر دلالت کرتا ہے۔ اور عدم مقصد نہیں ہو سکتا۔ پس انسان کا مقصد فلاح ہے اور فلاح کچھ
کھونے کا نام نہیں بلکہ کچھ حاصل کرنے کا نام ہے۔ اور جب حاصل کرنے کا نام فلاح ہے تو
ضروری ہے کہ اگلے جہان میں احساس اور زیادہ تیز ہوں تاکہ زیادہ حاصل کر سکیں۔ یہی وجہ
ہے کہ مرنے کے بعد کی زندگی کے متعلق قرآن کریم میں آیا ہے۔
وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ ۳۴ کہ اس دنیا میں تو چار بنیادی
صفات کا ظہور انسان کے لئے ہوتا ہے۔ اگلے جہان میں عرش آٹھ بنیادی صفات کا ظہور ہوگا۔
یعنی اس دنیا کی نسبت اگلے جہان کی تجلیات بہت بڑھ کر ہوں گی۔
پھر آپ نے ثابت کیا کہ نجات یا فلاح دائمی ہیں اور بتایا کہ عمل کا بدلہ کام کرنے والے
کی نیت اور جزا دینے والے کی طاقت پر ہوتا ہے۔ ان دونوں باتوں کو مد نظر رکھ کر اور انسان
کی فطرت پر نظر کرتے ہوئے جو فنا سے بھاگتی اور ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنا چاہتی ہے ، فلاح کی
ہمیشگی ثابت ہے۔
اسی طرح آپ نے یہ بھی بتایا نے یہ بھی بتایا کہ جزا و سزا نہ صرف روحانی ہیں ! ں اور نہ صرف جسمانی۔
اور نہ یہ ہے کہ ان میں سے ایک جسمانی ہو اور دوسری روحانی ۔ کیونکہ اعمال نیک و بد کا مرکز
ایک ہی ہوتا ہے۔ اس جزا و سزا کا طریق بھی ایک ہی ہونا چاہئے۔ ہاں چونکہ کامل احساس
اندرونی و بیرونی جذبات کے ملنے سے ہوتا ہے اس لئے جزا و سزا اندرونی اور بیرونی دونوں قسم
کی حستوں پر مشتمل ہونگی اور چونکہ وہ عالم زیادہ تیز احساسات کی جگہ ہو گا اس لئے وہاں کی
جزا و سزا کے مطابق اور ضروریات کے لحاظ سے ایک نیا جسم انسان کو ملے گا۔ وہاں بے شک یہ
جسم نہ ہو گا۔ مگر ہو گا ضرور ۔ یعنی نیا جسم دیا جائے گا۔ جو یہاں کے لحاظ سے روحانی ہو گا۔ یہاں
کی عبادتیں وہاں مختلف اشیاء کی شکل میں نظر آئیں گی۔ ان کی ظاہری شکل تو ہو گی مگر باوجود
اس کے وہ اس دنیا کے مادہ سے نہ بنی ہوئی ہوں گی۔ گویا وہاں پھل اور دودھ اور شہد اور
مکانات تو ہوں گے مگر اس دنیا کی قسم کے نہیں بلکہ ایک لطیف مادہ کے جنہیں لطافت کے سبب
سے اس دنیا کے مقابلہ میں روحانی جسم والا کہا جا سکتا ہے۔
لیکن سزا و جزا کے متعلق آپ نے ایک فرق بیان فرمایا اور وہ یہ کہ دوزخ کی سزا تو
انوار العلوم جلد ۱۰
۲۰۲
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
ابدی نہیں ہوگی۔ کیونکہ انسانی فطرت نیک ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ اسے نیکی کی طرف
لے جایا جائے۔ دوسرے انسان خدا کے قرب کے حصول کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ اگر وہ دوزخ
میں پڑا رہے تو قرب کہاں حاصل کر سکتا ہے۔ پھر خدا تعالیٰ کی رحمت وسیع ہے۔ اگر دوزخ کی
سزا ہمیشہ کے لئے ہو تو رحمت کس طرح وسیع ہوگی۔ اس صورت میں تو اس کا غضب بھی ویسا
ہی وسیع ہوا۔ جیسے کہ اس کی رحمت۔ پھر اگر ہمیشہ کے لئے دوزخ ہو تو انسان جو نیکیاں دنیا میں
کرتا ہے، ان کا بدلہ ضائع ہو جائے گا حالانکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ، کسی کی نیکی ضائع نہیں کی
جائے گی۔ پس عذاب دائمی نہیں ہو گا فلاح دائمی ہوگی۔
غرض آپ نے دوزخ کے عذاب کے محدود ہونے کو علمی طور پر کھول کر گویا
کائناتِ عالم کی حقیقت کو کھول دیا ہے۔ ایک طرف انسانی فطرت کی کمزوری کو دیکھ کر جب
ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ بچہ پیدا ہوتا ہے تو تربیت کرنے والوں کی تربیت کا اس پر اثر پڑتا ہے۔
کھانے پینے کا اس پر اثر پڑتا ہے۔ ارد گرد کے حالات کا اثر پڑتا ہے۔ اور کاموں میں پھنسے
ہونے کی وجہ سے عبادت کے لئے قلیل وقت ملتا ہے۔ دوسری طرف باوجود ان مجبوریوں کے
عام طور پر انسان کی قرب الہی کے لئے جدوجہد کو دیکھ کر جس میں ہر مذہب و ملت کے لوگ
مشغول ہیں تیسری طرف یہ دیکھ کر کہ بنی نوع انسان تک خدا کے کلام کے پہنچانے میں ہزاروں
قسم کی دقتیں ہیں اور بہت ہی کم لوگوں کو ایک وقت میں حقیقی طور پر کلام پہنچتا ہے۔ چوتھے
رحمت الہی کی وسعت کو دیکھ کر پانچویں انسانی طاقتوں کی حد بندیوں کو دیکھ کر ہر ایک صحیح
فطرت، جزا و سزا کی نسبت مختلف مذاہب کی پیش کردہ تعلیم سے رکتی تھی۔ مگر آپ نے ایسی تعلیم
پیش کردی که کہ ان سب ۱ اعتراضات کا ازالہ ہو گیا۔ اور اب ہمیں نظر آتا ہے۔ کہ انسانی زندگی
ترقیات لا محدود کی ایک کڑی ہے۔ اور اس میں غیر محدود ترقیات کی گنجائش ہے۔ اس کی
روکیں عارضی ہیں ورنہ بحیثیت مجموعی وہ آگے کی طرف جا رہی ہے اور جائے گی۔ خود دوزخ
بھی ایک عالم ترقی ہے۔ اور آلائشوں اور کمزوریوں کو دور کرنے کی جگہ ہے۔ گویا وہ ایک حمام
ہے۔ جن کو آلائشیں لگی ہوں گی انہیں خدا کے گا۔ اس حمام میں پہلے نہاؤ اور پھر میرے پاس
آؤ۔
اب آخر میں میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی کہے کہ یہ سب باتیں تو قرآن کریم میں
موجود تھیں۔ مرزا صاحب نے کیا کیا ؟ ان باتوں کے اظہار سے ان کا کام کس طرح ثابت ہو گیا؟
انوار العلوم جلد ۱۰
۲۰۳
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
تو اس کا جواب یہ ہے کہ اسی طرح اگر کوئی غیر مسلم یہ کہے کہ ساری باتیں تو خدا نے بتا ئیں۔
محمد ( مسلم ) نے کیا کام کیا۔ تو کیا یہی نہیں کہو گے کہ بے شک جو کچھ آپ نے دنیا کو بتایا وہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو ملا۔ مگر سوال یہ ہے کہ اور کسی کو کیوں نہ ملا؟ آخر کوئی نیکی اور
تقویٰ اور قربانی کا درجہ آپ کو ایسا حاصل تھا جو دوسروں کو حاصل نہ تھا۔ تب ہی تو خدا تعالیٰ
نے آپ پر یہ علوم کھولے پس وہ کام آپ ہی کا کام کہلائے گا۔ یہی جواب ہم دیں گے کہ
بے شک یہ سب کچھ قرآن کریم میں موجود تھا۔ مگر باوجود اس کے لوگوں کو نظر نہ آتا تھا۔ اور
خدا تعالیٰ نے ان علوم کو کسی پر نہ کھولا مگر آپ پر ان علوم کو کھول دیا۔ اور ایسے وقت میں کھولا
جب کہ دنیا قرآن کریم کی طرف سے رو گردان ہو رہی تھی۔ پس گو یہ علوم قرآن کریم میں
موجود تھے مگر دنیا کی نظر سے چونکہ پوشیدہ تھے ۔ اور خدا تعالیٰ نے ان کے کھولنے کے لئے آپ
کو چنا اس لئے وہ آپ ہی کا کام کہلائیں گے۔
میں نے آپ کے کاموں کی تعداد پندرہ بتائی ہے۔ لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ
آپ کا کام یہیں تک ختم ہو گیا ہے۔ آپ کا کام اس سے بہت و وسیع ہے اور جو کچھ کہا گیا
ہے یہ اصولی ہے۔ اور اس میں بھی انتخاب سے کام لیا گیا ہے۔ اگر آپ کے سب کاموں کو
تفصیل سے لکھا جائے تو ہزاروں کی تعداد سے بھی بڑھ جائیں گے۔ اور میرے خیال میں اگر
کوئی شخص انہیں کتاب کی صورت میں جمع کر دے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
کا وہ منشاء پورا ہو سکتا ہے جو آپ نے براہین احمدیہ میں ظاہر فرمایا ہے اور وہ یہ کہ اس
کتاب میں اسلام کی تین سو خوبیاں بیان کی جائیں گی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے یہ وعدہ اپنی مختلف کتابوں کے ذریعہ پورا کر دیا۔ آپ نے اپنی کتابوں میں تین
سو سے بھی زائد خوبیاں بیان فرمادی ہیں۔ اور میں یہ ثابت کرنے کیلئے تیار ار ہوں۔ وَاخِرُ
یان بیان
دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ -
له آل عمران : ۱۹۱ تا ۱۹۶
متی باب ۵ آیت ۳۹ برٹش فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء
ور John Wood (۱۸۱ء ۱۸۷۱ء) ایسٹ انڈیا کمپنی کی بحریات کا رکن برنز
(Burns) کا اسٹنٹ افغانستان کے سفر میں وادی کابل کے متعلق رپورٹ تیار کی اور
انوار العلوم جلد ۱۰
۲۰۴
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
دریائے جیحوں کا سرچشمہ دریافت کیا۔ سندھ میں وفات پائی۔ (اردو جامع انسائیکلو پیڈیا
جلد ۲ صفحه ۱۷۹۵ مطبوعہ ۱۹۸۸ء لاہور)
فاکس Fox Charles James (۶۱۸۰۶۶۱۷۴۹) انگریز سیاستدان، مدبر اور
فصیح البیان مقرر جسے ہندوستان کے لوگوں سے بہت ہمدردی تھی۔ چنانچہ اس نے
۱۷۷۳ء میں پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا جسے Fox India Bill کہتے ہیں اس بل کا
مقصد یہ تھا کہ ہندوستان کی حکومت ایسٹ انڈیا کمپنی سے چھین کر سات ارکان کی ایک
کمیٹی کے سپرد کی جائے۔
انقلابی جنگ میں اس نے برطانوی پارلیمنٹ میں امریکی نو آبادیات کی حمایت کی۔ یہ بڑا ہی
لمنار اور ہمدرد آدمی تھا۔ ۱۸۰۶ء میں اسے خارجہ امور کا سیکرٹری بنایا گیا۔ بابو کر تاریخ
انگلستان صفحه ۲۴۰٬۲۳۹ مطبوعہ لاہور ۱۹۴۰ء + اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۰۵۴
مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء)
تذکرہ صفحہ ۱۰۴ ایڈیشن چهارم ۱۹۷۷ء براہین احمدیہ حصه چهارم صفحه ۵۵۷ حاشیه در حاشیه
نمبر ۴
ل تذکره صفحه ۱۰۴۔ ایڈیشن چهارم
کہ لارڈ ریڈنگ (۶۱۸۶۰ - ۱۹۳۵ء) انگریز سیاستدان و وکیل ۔ ۱۹۱۰ء میں اٹارنی جنرل مقرر
ہوا۔ ۱۹۱۳ء سے ۱۹۲۱ء تک انگلستان کا لارڈ چیف جسٹس اور ۱۹۲۱ء سے ۱۹۲۶ء تک
ہندوستان کا وائسرائے رہا۔ لارڈ ریڈنگ سخت گیر وائسرائے ثابت ہوا۔ اگر چہ اس نے
وقتی طور پر سیاسی شورش کو دبا دیا مگر اس سے حکومت کو کوئی مستقل اطمینان نصیب نہ
ہوا۔ (اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۶۹۴ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء)
تذکرہ صفحہ ۳۱۲۔ ایڈیشن چهارم
الشورى : ١٢
آئنسٹائن (Einstein (۶۱۸۷۹ - ۱۹۵۵ء) نظری طبیعیات کا ماہر ۔ جرمن نژاد۔ بعد میں
امریکی شہریت اختیار کی۔ جرمنی میں تعلیم مکمل کر کے سوئٹزرلینڈ میں ۱۹۰۲ء سے ۱۹۰۹ء
تک پیٹنٹ دواؤں کی آزمائش گاہ میں کام کیا۔ ۱۹۰۵ء میں اس نے قدریوں
(Energy Quenta) کے مماثل نور کے قدریوں یا ضیائیوں (Photons) کا
انوار العلوم جلد ۱۰
۲۰۵
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
مفروضہ وضع کیا اور ان کی بناء پر ضیاء کیمیائی اثر کی توجیہہ کی۔ اس نے نوعی حرارت کا
قدریاتی نظریہ بھی پیش کیا۔ ۱۹۰۵ء میں ہی اس نے نظریہ اضافیت پیش کیا۔ اس نظریے
کی بناء پر جوہری توانائی دریافت ہوئی ۔ 1911ء میں اس نے تجاذب اور جمود کی معاونت
ثابت کی۔ ۱۹۱۳ء میں برلن میں پروفیسر مقرر ہوا ۔ ۱۹۲۱ء میں اس نے نظری طبیعیات
بالخصوص ضیاء کیمیائی اثر کی تحقیق کی بناء پر نوبل انعام حاصل کیا۔ ۱۹۳۹ء میں صدر
روز ویلٹ کو بغرض غور ایٹم بم بنانے کی تجویز بھی اسی نے پیش کی۔ موسیقی کا بھی
دلدادہ تھا۔ اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلدا صفحہ ۳۸ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء)
لله الصفت : ل الكفرون :
ا ازالہ اوہام حصہ اول صفحه ۱۵۸ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۵۸
الله التكوير : ۵ هاء التكوير : ٦ له التكوير :-
الشمس : ٣٢ ول النمل : ۴۵
على التكوير : ٨
۲۰ الطارق : ۱۳۱۲ الله الطارق : ۱۵۱۴ ۲۲ یس : ۴۱
٢٣ النساء : ٢ ۲۴ الفرقان : ۶۰ ۲۵ البقرة : ۱۰۳
۲۶ بخاری کتاب الوضوء باب التسمية على كل حال و عند الوقاع
۲۷ متی باب ۱۲ آیت ۴۰٬۳۹ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۴۳ء
۲۸ بخاری کتاب الذبائح والصيد باب الضب
۲۹ تذکره صفحه ۱۳۹۶ -۳۹۶۔ ایڈیشن چهارم
٣٠ النساء : ٢٩ ال الفاتحة : ۳۲ فاطر : ۴۶
کنده ناتراش: احمق - نالائق
الحاقة : ١٨
انوار العلوم جلد ۔
۲۰۷
جامعہ احمدیہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
جامعہ احمدیہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني