اس فیصلہ کا مُضرّ اثر

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد 10
۲۲۱
سائمن کمیشن اور پنجاب کو نسل
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
-
سائمن کمیشن اور پنجاب کو نسل
سائمن کمیشن (SIMON COMMISSION) کے پنجاب آنے پر ممبران پنجاب کو نسل
نے فیصلہ کیا تھا اور میرے نزدیک نہایت صحیح فیصلہ کیا تھا کہ پنجاب کو نسل کمیشن سے تعاون
کرے گی اور اس کی خواہش کے مطابق اپنے میں سے سات آدمی مقرر کرے گی تاکہ وہ
سائمن کمیشن سے مل کر پنجاب کے مطالبات پر غور اور فکر کریں۔ اس ریزولیوشن کے مطابق
پچھلے دنوں کو نسل نے سات آدمی مقرر کئے ہیں جن میں سے تین ہندو ایک سکھ ایک انگریز
اور دو مسلمان ہیں۔ اس فیصلہ پر مسلم اخبارات میں خصوصاً اور مسلم پبلک میں عموماً اظہار
ناراضگی ہو رہا ہے اور میرے نزدیک مسلمانوں کا اس فیصلہ پر ناراض ہونا درست اور جائز
ہے۔
موجودہ صورت معاملات یہ ہے کہ مسلمان جو اس صوبہ کی آبادی کا اس فیصلہ کا مقر اثر پچیس فیصدی ہیں ان کے نمائندے میں فیصدی سے بھی کم ہیں اور پچپن
ہندو جو اٹھائیس فیصدی ہیں ان کے نمائندے بیالیس فیصدی ہیں۔ اگر گورنمنٹ کی طرف سے
ایسا کیا جاتا تب بھی یہ ایک خطرناک بات تھی لیکن موجودہ صورت میں تو اس فیصلہ پر مسلمان
ممبران کی رضا مندی کی بھی مہر ثبت معلوم ہوتی ہے پس ظاہرہ طور پر ہماری پوزیشن یہ ہے کہ
مسلمان اپنی مرضی سے اس ادنیٰ درجہ کو قبول کر چکے ہیں۔
موجودہ فیصلہ میں یہ خطرناک نقائص ہیں کہ اول تو مسلمانوں کو وہ حق نہیں ملا جو ملنا
چاہئے تھا۔ اگر صوبہ کی آبادی کا لحاظ رکھا جاتا تو انہیں چار ممبر ملنے چاہئیں تھے اور اگر ان حقوق
XXX

انوار العلوم جلد 10
۲۲۲
سائمن کمیشن اور پنجاب کو نسل
کو مد نظر رکھا جاتا جنہیں گورنمنٹ تسلیم کر چکی ہے تو انہیں تین ممبر ملنے چاہئیں تھے لیکن ملے
انہیں گل دو ہیں۔ اور یہ تعداد اس قدر قلیل ہے کہ اس کا خیال نہ گورنمنٹ کو تھا، نہ ہندوؤں
کو۔ کوئی بھی تین ممبروں سے کم کی امید نہ رکھتا تھا۔ پس ایک تو اس فیصلہ سے ہمارے اس
دعوٹی کو صدمہ پہنچ گیا کہ ہم اپنی تعداد کے مطابق حق مانگتے ہیں۔ قاعدہ یہ ہے کہ جب کوئی
شخص بغیر احتجاج کرنے کے ایک ادنیٰ مقام پر راضی ہو جاتا ہے تو دوسرے لوگ بھی سمجھ جاتے
ہیں کہ اس کو ادنی درجہ دینے میں چنداں ہرج یا خوف کا مقام نہ ہو گا۔ پس جب مسلمان سات
میں سے دو نمائندوں پر راضی ہو گئے ہیں تو یقینا گورنمنٹ اور کمیشن کے دل میں خیال پیدا ہو گا
کہ یہ لوگ گو زیادہ کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن ان کے اند ریچی خواہش اس امر کی نہیں ہے ورنہ
کیوں یہ اس مقدار سے تھوڑی تعداد پر راضی ہو جاتے ہیں جس سے زیادہ کا حاصل کرنا ان
کے اختیار میں تھا۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ گورنمنٹ نے ہمیں اپنے قانون سے ایسا بے بس بنا
رکھا ہے کہ اپنی تعداد کے مطابق حق نہیں لے سکتے کیونکہ گو ہم اپنی تعداد کے مطابق حق نہ لے
سکتے ہوں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم تین ممبریاں ضرور لے سکتے تھے مگر ہم نے اس قدر
بھی نہیں لیں اور اپنی مرضی سے نہیں لیں۔ پس ہماری مذکورہ بالا دلیل عقلمندوں کیلئے ہر گز
محبت نہ ہوگی اور ہماری نسبت یہی سمجھا جائے گا کہ ہم اپنے جائز اور ضروری مقام کے حصول
کے لئے اس قدر بے تاب نہیں ہیں جس قدر کہ ہم ظاہر کرتے ہیں یا یہ کہ ہم اس مقام کے
حصول کے قابل ہی نہیں ہیں۔
دوسرا نقص اس فیصلہ کی وجہ سے یہ پیدا ہو گیا ہے کہ ہم نے اپنی آواز کو خود ہی کمزور کر
لیا ہے۔ چوہدری چھوٹو رام صاحب کا انتخاب گو زمیندار پارٹی کی طرف سے ہوا ہے لیکن ہر
اک شخص جانتا ہے کہ عملاً انہیں مسلمانوں نے منتخب کیا ہے اور وہ مسلمانوں کے نمائندے سمجھے
جاتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا وہ مسلمانوں کے حقوق کی پوری نیابت کریں گے یا کر سکتے
ہیں؟ کیا ان سے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ وہ پورے طور پر اس سوال پر زور دیں گے کہ
مسلمانوں کے حقوق کو پچھلی دفعہ پامال کیا گیا ہے اور اب اس کا ازالہ کیا جانا ضروری ہے کیا وہ یہ
کہیں گے کہ مجلس اور ملازمت اور قضاء میں مسلمانوں کی کمی تعداد کو فورا پورا کیا جائے ۔ اور
ہندوؤں نے جو ان محکموں پر قبضہ کیا ہوا ہے اس سے انہیں آہستگی سے لیکن قطعی طور پر
دست بردار کیا جائے ۔ کیا کبھی بھی کسی قوم کے فرد سے خواہ وہ کس قدر بھی تعلق دوستی رکھنے

انوار العلوم جلد )
۱۰
۳۲۳
سائمن کمیشن اور پنجاب کو نسل
۔
والا ہو یہ امید کی جا سکتی ہے کہ وہ اپنی قوم کے متعلق ایسی بات کہے گا اور خصوصاً ایسے شخص
سے جوان انتخاب کے ذریعہ ہے کونسل میں آیا ہو اور آئندہ اس نے آنا ہو۔ زیادہ سے زیادہ
چوہدری چھوٹو رام صاحب سے یہ امید کی جاسکتی ہے کہ وہ یہ کہہ دیں گے کہ زمینداروں کو ان
کا پورا حصہ ملے۔ لیکن کیا کیا مسلمان ممبران کونسل کو اب تک یہ بھی نہیں سمجھتے کہ مسلمانوں کے
اس مطالبہ سے بھی ہندوؤں نے فائدہ اٹھایا ہے اور کیا انہیں یہ معلوم نہیں کہ ہندو زمیندار بھی
اس قدر مل سکتے ہیں کہ بغیر مسلمانوں کو ان کا حق دینے کے زمینداروں کے حقوق کے مطالبہ کو
پورا کر دیا جائے۔ اب یہی ہو رہا ہے کہ جس جس صیغہ میں زمینداروں کی تعداد بڑھانے پر
زور دیا جاتا ہے بجائے مسلمان زمینداروں کو بڑھانے کے ہندو زمینداروں کو بڑھایا جا رہا ہے
اور پہلی صورت سے صرف اس قدر فرق ہے کہ ہندو شہری کی جگہ ہندو دیہاتی آرہا ہے۔ اور
ہندو دیہاتی دلیری سے کام کرنے میں ہندو شہری سے بڑھا ہوا ہے۔ اور شہری اگر خفیہ کام کرتا تھا
تو یہ صاف مسلمان امیدوار کو کہہ دیتا ہے کہ میرے دفتر میں مسلمان کے لئے جگہ نہیں ہے۔
غرض چوہدری صاحب سے جو کچھ امید کی جا سکتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ یہ کہہ دیں کہ
زمینداروں کو ان کا حق ملنا چاہئے لیکن یہ امید کرنا کہ وہ مسلمانوں کے متعلق یہ کوشش کریں
گے کہ ہندوؤں کو ان کے موجودہ اجارہ حکومت سے علیحدہ کر کے ان کی آبادی کے مطابق ہر
شعبۂ حکومت میں حصہ دیا جائے ایک حد سے بڑھا ہوا مطالبہ اور عقل سے بعید امید ہے۔
خصوصاً جب کہ چوہدری صاحب کو گو مسلمانوں نے منتخب کیا اور نمائندہ چنا ہے مگر ان کا انتخاب
مسلمانوں نے بحیثیت مسلمان نہیں بلکہ بحیثیت زمیندار کیا ہے۔ پس چوہدری صاحب کہہ سکتے
ہیں کہ زمینداروں کی تائید میں مجھ سے جو چاہو کہلا لو مگر مسلمانوں کے حقوق کے متعلق میں کچھ
نہیں کہہ سکتا کیونکہ مجھے کسی اسلامی پارٹی نے نہیں بلکہ زمیندار پارٹی نے منتخب کیا ہے۔
جب حالات یہ ہیں تو سمجھا جا سکتا ہے کہ چوہدری چھوٹو رام صاحب جو کچھ مسلمانوں کی
تائید میں کہہ سکتے ہیں وہ اس قدر نہیں کہ جس کی ہمیں ضرورت ہے۔ لیکن جس امر میں وہ
ہماری مخالفت کرنے پر مجبور ہونگے اس کا سخت نقصان پہنچ جائے گا کیونکہ کہا جائے گا کہ یہ
مسلمانوں کے نمائندہ کی رائے ہے۔ پس اس انتخاب سے ہم نے اپنی رائے کو نہایت کمزور کر لیا
ہے۔
تیسرا نقصان میں اس انتخاب سے یہ پہنچا ہے کہ ہم نے اس انتخاب سے اس دلیل پر تبر

آج 10 میں سے 10 باقی