غلطی کی اصل وجہ
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۲۲۵
سائمن کمیشن اور پنجاب کو نسل
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب سردار سکندر حیات خان صاحب اور چوہدری چھوٹو رام صاحب
کو ایسی طاقت حاصل تھی کہ وہ سازش سے لائق آدمیوں کو انتخاب سے محروم کر سکتے تھے یا یہ
کہ مسلمانوں کو مناسب حقوق ملنے سے روک سکتے تھے ایک ایسی بات ہے جسے کوئی انسان باور
نہیں کر سکتا۔ ان تینوں صاحبان میں سے ایک صاحب ہندو ہیں، دوسرے پنجاب کے ایک کونے
کے رہنے والے ہیں اور تیسرے احمدی ہیں۔ اور احمدیت لوگوں کی توجہ کو پھیرنے کی بجائے
آج کل مخالفت کے اکسانے کا موجب ہو جاتی ہے پھر دونوں مسلمان جو نیر ہیں اور سیاسیات کے
میدان میں بالکل نئے۔ پس ان کا انتخاب اگر ہوا ہے تو ان کی لیاقت کی وجہ سے یا ذی اثر لوگوں
کی سازش ہے۔ اور دونوں صورتوں میں ان ممبروں پر کوئی الزام نہیں آسکتا۔ علاوہ ازیں
واقعات سے ثابت ہے کہ انتخاب کے وقت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب مجلس میں موجود ہی
نہ تھے۔ انہیں بعد میں معلوم ہوا ہے کہ ان کا نام منتخب ہو گیا ہے اور اس کے بعد بھی انہوں نے
اور ان کے ساتھیوں نے دو دفعہ استعفیٰ دینے کی کوشش کی جو کامیاب نہ ہو سکی۔ پس جو
الزامات نمائندوں پر لگائے جاتے ہیں بالکل درست نہیں ہیں۔
اصل میں اس تمام غلطی کی وجہیں تین ہیں۔ ایک تو مسلمانوں کی وہ غلطی کی اصل وجہ پالیسی ہے جو انہوں نے میاں میری سر فضل حسین صاحب کی قیادت میں
اصلاحات کے دورہ کی ابتداء سے اختیار کی اور دوسرے بعض ممبروں کی بائیکاٹ کی پالیسی جیسا
کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے اصل میں حق تو یہ تھا کہ مسلمانوں کی طرف سے چار ممبر منتخب ہوتے
لیکن حالات ایسے پیدا ہو گئے کہ تین سے زیادہ کا انتخاب نا ممکن ہو گیا۔ اس کا بڑا سبب یہ تھا کہ
ہر ممبر کے انتخاب کے لئے سات دونوں کی ضرورت تھی لیکن گل تئیس ممبر مسلمانوں کے
ساتھ تھے کیونکہ پانچ عدم تعاونی ممبر ووٹ دینے سے مجتنب رہے۔ اب یہ عجیب بات ہے کہ
ایک طرف تو اس پر واویلا کیا جا رہا ہے کہ مسلمانوں کے حقوق کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور
دوسری طرف اس نازک موقع پر ووٹ دینے سے اجتناب کر کے خود مسلمان ممبروں نے
مسلمانوں کو ان کے حق سے محروم رکھا ہے۔ اگر عدم تعاونی اس وقت اپنی ذمہ داری کو سمجھتے تو
چار مسلمانوں کا منتخب ہونا یقینی تھا لیکن ان کی بائیکاٹ کی پالیسی جو موسم اور غیر موسم ظاہر ہوتی
رہتی ہے اس وقت بھی نہایت بے موقع ظاہر ہوئی۔ یہ عجیب بات ہے کہ وہ مسلمان ممبر کو نسل
میں جاتے ہیں دوسرے موقعوں پر روٹ بھی دیتے ہیں لیکن جس وقت مسلمانوں کی آئندہ بہبود
انوار العلوم جلد ۱۰
۲۲۶
سائمن کمیشن اور پنجاب کو نسل
کا سوال آتا ہے تو وہ بائیکاٹ کا فیصلہ کر دیتے ہیں اور اس طرح مسلمانوں کو ان کے جائز حقوق
سے محروم کر دیتے ہیں۔ میں ہرگز نہیں سمجھ سکتا کہ مسلمانوں نے انہیں اس غرض سے کونسل
میں بھیجا تھا کہ وہ عین اس وقت جب کہ مسلمانوں کے آئندہ حقوق کا سوال پیش ہو روٹھ کر بیٹھ
جائیں اگر وہ ذرہ بھی ٹھنڈے دل سے غور کریں گے تو وہ اپنی غلطی کو محسوس کریں گے اور
انہیں معلوم ہو جائے گا کہ اس وقت انہوں نے مسلمانوں کا فائدہ کرنے کی بجائے مسلمانوں کو
سخت نقصان پہنچایا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے۔
دوسرا سبب میں نے بتایا تھا کہ وہ پالیسی ہے جو مسلمان ابتدائے اصلاحات سے پنجاب میں
اختیار کر چکے ہیں اس کی تفصیل یہ ہے کہ کونسلوں کی ابتداء میں میاں سر فضل حسین صاحب
نے دیکھا کہ مسلمانوں کو گورنمنٹ نے پورے حق نہیں دیئے اور باوجود پنجاب میں کثیر التعداد
ہونے کے کونسلوں میں وہ قلیل التعداد ہیں اور شاید انہیں حکومت میں کوئی حصہ نہ ملے۔ تب
انہوں نے آہستہ آہستہ ایک زمیندار پارٹی تیار کی اور ہندوؤں میں سے کچھ لوگوں کو جدا کر لیا
اور اس طرح ایک جماعت تیار کر لی جس کی مدد سے وہ مسلمانوں کے حقوق کی ایک حد تک
نگہداشت کرنے میں کامیاب ہو گئے لیکن انہیں یہ معلوم نہ تھا کہ آئندہ یہی پالیسی مسلمانوں
کے لئے مضر ہو گی۔ دوسری کونسل میں وہ ایگزیکٹو کونسل کے ممبر ہو گئے اور اس وجہ سے لازماً
چوہدری چھوٹو رام صاحب جو ہندو زمیندار پارٹی کے سربرآوردہ رُکن تھے اور
سر میاں فضل حسین صاحب کے نائب تھے پارٹی کے لیڈر ہو گئے اور مسلمان پارٹی ایک ہندو
کی لیڈری میں آگئی۔ اب جو سائمن کمیشن کیلئے انتخاب ہونے لگا تو اس زمیندار پارٹی کو یہ مشکل
پیش آئی کہ اگر چوہدری چھوٹو رام صاحب کو ممبر نہیں مقرر کرتے تو اخلاقی الزام آتا ہے کہ ان
کی قوم سے انہیں جدا کر کے اس اہم موقع پر انہیں الگ کر دیا ۔ اور پھر یہ بات بھی عجیب معلوم
ہوتی تھی کہ پارٹی کا لیڈر اس موقع پر پارٹی کا نمائندہ نہ ہو۔ پس ان اخلاقی اور رسمی ذمہ داریوں
سے متأثر ہو کر پارٹی نے چوہدری صاحب کو منتخب کر لیا اور دو مسلمان ممبروں پر کفایت کرلی۔
ایک لحاظ سے تو یہ انتخاب قابل تعریف تھا کیونکہ اس سے ظاہر ہو گیا کہ مسلمان کی سرشت میں
وفاداری ہے اور وہ اپنا بہت بڑا نقصان برداشت کر کے بھی اپنے ہمراہی کا ساتھ چھوڑنے پر تیار
ہیں ہوتا۔ لیکن دوسرے لحاظ سے یہ ایک خطرناک غلطی تھی جس کا ذکر اوپر ہو چکا ہے۔
میرے نزدیک مسلمان ممبروں کو چاہئے تھا کہ جب انہیں معلوم تھا کہ خلافتی اس وقت اسلام