پارٹی کے نظام میں تبدیلی کی ضرورت

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۲۲۷
سائمن کمیشن اور پنجاب کو نسل
کے مفاد کی نگہداشت پر اپنی ذاتی آراء کو مقدم کرنے پر محلے ہوئے ہیں تو وہ چوہدری صاحب کو
صاف کہہ دیتے کہ اس وقت ممبروں کا انتخاب مذہبی اصول پر ہو رہا ہے۔ اگر ہم چار ممبر حاصل
کر سکتے تو ہم یقینا آپ کی لیڈری اور رفاقت کا لحاظ کرتے۔ لیکن چونکہ ہم چار ممبر حاصل نہیں
کر سکتے اور آپ قومی لحاظ سے مجبور ہیں کہ بعض اسلامی مطالبات کی تائید نہ کر سکیں اس لئے
ہم تین مسلمان ممبر منتخب کرنے پر مجبور ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ چوہدری چھوٹو رام صاحب کو
اس پر کوئی اعتراض نہ ہوتا اور وہ خوشی سے اس صورت میں معاملات کو قبول کرتے۔ خیر جو
کچھ ہوا وہ تو ہوا جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں یہ نقص اس پارٹی سسٹم کی وجہ سے پیدا ہوا ہے جو
شروع کے زمانہ اصلاحات سے مسلمانوں نے اختیار کیا ہے۔ اس وقت مسلمان پارٹی کوئی نہیں
بلکہ زمیندار پارٹی ہے پس مسلمان اسلامی مفاد کی اس آزادی سے حفاظت نہیں کر سکتے جس قدر
کہ اسلامی پارٹی کی صورت میں کر سکتے تھے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر اس وقت مسلمان پارٹی
کے نام سے ووٹ دیئے جاتے تو غالبا کئی خلافتی ممبر بھی اس کے ساتھ ووٹ دینے پر مجبور ہو
جاتے۔
قطع نظر موجودہ مشکل کے جو پیش آگئی ہے یہ پارٹی کے نظام میں تبدیلی کی ضرورت طریق پارٹیوں کا آئندہ بھی مشکلات پیدا کر سکتا
ہے اور اس کے بداثرات سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ جلد سے جلد مسلمان ممبران کو نسل
موجودہ پارٹی کے نظام میں تبدیل کریں۔ اور میرے نزدیک مسلمانوں کی اقلیت کو مد نظر رکھتے
ہوئے مناسب ہو گا کہ موجودہ پارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے۔ ایک مسلم زمیندار پارٹی
ہو اور ایک ہندو زمیندار پارٹی ہو۔ ہندو پارٹی چوہدری چھوٹو رام صاحب کے ماتحت ہو اور
مسلم پارٹی اپنا الگ لیڈر منتخب کرے۔ جب حکومت کا سوال آئے دونوں پارٹیاں مل کر ملک کی
حکومت کو اپنے ہاتھ میں لانے کی کوشش کریں۔ لیکن جہاں خالص مذہبی سوال ہو وہاں
مسلم پارٹی آزادانہ طور پر اپنے نمائندے منتخب کرے۔ یورپ میں اکثر ممالک میں اب
اتحادی حکومتیں ہیں۔ ایک پارٹی تو بہت ہی کم حکومت کے قابل ہوتی ہے۔ پس اس طریق کو
اختیار کرنے سے مسلمانوں کی آزادی بھی قائم رہے گی اور موجودہ موقع کی طرح کوئی اور موقع
پیش آیا تو انہیں ایسی زک نہ اٹھانی پڑے گی جو اب اٹھانی پڑی ہے۔ اور ساتھ ہی ایک ہندو
پارٹی بھی ایسی رہے گی جس کے ساتھ مل کر وہ حکومت کو ایسے طور پر چلا سکیں گے کہ وہ چند
=

آج 10 میں سے 10 باقی