ایک جلسہ کی ضرورت

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۲۲۹
سائمن کمیشن اور پنجاب کو نسل
ہندوؤں، سکھوں اور یورپین کا انتخاب ہو چکا ہے اور ان کے ووٹ آزاد ہو چکے ہیں تو کیا وہ
اپنے ووٹوں کے زور سے ایسے تین مسلمانوں کا انتخاب نہ کرادیں گے جو مسلمانوں کے لئے مصر
ہوں گے اور ان کی رہی سہی طاقت بھی ٹوٹ جائے گی۔ غرض ہمیں پورا فیصلہ کرنے سے پہلے
ان تین سوالوں پر غور کر لینا چاہئے۔ ایک صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ مسلمان اس کمیٹی میں
شامل ہی نہ ہوں۔ لیکن میں اس کی تائید نہیں کر سکتا کیونکہ یہ نمائندے عدم تعاونیوں کے نہیں
ہیں بلکہ تعاون کرنے والوں کے ہیں اور عدم تعاون کی پالیسی کا اختیار کرنا ان کے لئے جائز
نہیں۔ علاوہ ازیں یہ عقل کے بالکل بر خلاف ہو گا کہ ہم دو ممبریوں پر ناراض ہو کر جب کہ یہ
دو ممبریاں ہماری ہی غلطی کے سبب سے ملیں بالکل ہی شمولیت نہ کریں اور میدان بالکل
ہندوؤں کے ہاتھ میں چھوڑ دیں۔ اور خصوصاً اس صورت میں جب کہ فیصلہ کثرت رائے پر
نہیں ہے بلکہ فیصلہ ولایت کی پارلیمنٹ کے ہاتھ میں ہے۔ پس اس غلطی پر جو ہو چکی افسوس
کرتے ہوئے کیا یہ بہتر نہ ہو گا کہ جو کچھ ہمیں حاصل ہوا ہے اس سے بہتر سے بہتر کام لیں اور
اپنی تعداد کی کمی کو اپنی محنت اور خیر خواہی اور خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں کر کے پورا کرنے کی
کوشش کریں۔
میرے نزدیک اس وقت بہتر سے بہتر پالیسی یہ ہوگی کہ جو لوگ
ایک جلسہ کی ضرورت اس وقت سائمن کمیشن (SIMON COMMISSION) میں
جانے کی تائید میں ہوں ان کے مختلف الخیال گروہوں کے سربر آوردہ اصحاب کا ایک جلسہ کیا
جائے اس میں کونسل کے نمائندے بھی ہوں اور مقتدر اسلامی اخبارات کے نمائندے بھی۔
اس جلسہ میں حالت موجودہ کے تمام پہلوؤں پر غور کیا جائے۔ اور سب حالات جو موجودہ حالت
کے پیدا کرنے کا موجب ہوئے ہیں ان کو بھی معلوم کیا جائے۔ اور پھر اس نتیجہ پر پہنچنا چاہئے کہ
اب اسلامی فوائد کے لئے کونسا طریق زیادہ مفید ہو گا۔ اگر یہی ثابت ہو کہ اسلامی فوائد کے لئے
یہی مفید ہو گا کہ کوئی مسلمان ممبر شامل نہ ہو تو میں یقین دلاتا ہوں کہ چوہدری ظفر اللہ خان
صاحب به خوشی استعفیٰ دے دیں گے۔ اور میں کامل امید رکھتا ہوں کہ سردار
سکندر حیات خان صاحب اور چوہدری چھوٹو رام صاحب بھی ایسا ہی کریں گے کیونکہ ان
لوگوں کا پرانا رویہ ہر طرح اطمینان کا یقین دلاتا ہے۔ اس عرصہ میں ہمیں یہ بھی معلوم کر لینا
چاہئے کہ اب جب کہ کونسل ۔ نسل کے اجلاس ختم ہو چکے ہیں اور انتہ ہیں اور انتخاب کا فیصلہ ہو چکا ہے گورنمنٹ

انوار العلوم جلد ۱۰
۲۳۰
سائمن کمیشن اور پنجاب کو نسل
سابقہ فیصلہ میں کسی تبدیلی پر رضا مند ہوگی یا نہیں۔ اگر گورنمنٹ اس پر راضی ہو تو میں سمجھتا
ہوں کہ کچھ مشکل نہیں کہ تبدیلی کی جاسکے۔ کم سے کم ایک ممبر کی طرف سے تو میں وعدہ کرتا
ہوں کہ وہ کسی مناسب تبدیلی میں روک نہیں ڈالیں گے بلکہ اس کے پیدا کرنے کیلئے پوری سعی
کریں گے۔
میں امید کرتا ہوں کہ میری اس تجویز پر مسلمان غور کریں گے۔ اور اس راہ کو اختیار
کریں گے جو فتنہ اور فساد سے بچا کر کوئی مفید تجویز پیدا کرنے میں محمد ہو اور ایسا طریق اختیار
نہیں کریں گے جو پہلے ہی سے پراگندہ شدہ اسلامی طاقت کو اور بھی پراگندہ کر دے۔ میرے
نزدیک بعض تجاویز ایسی ہیں جن پر چل کر اگر گورنمنٹ کی طرف سے وقت نہ ہو تو موجودہ
صورت کو بدلا جا سکتا ہے لیکن انہیں شائع کرنا میں پسند نہیں کرتا۔ اگر ایسا اجتماع ہو جس کا میں
اوپر ذکر کر چکا ہوں تو اس وقت میں انہیں ظاہر کر سکتا ہوں۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
امام جماعت احمدیہ - قادیان
۲۱ مئی ۱۹۲۸ء
الفضل ۲۹ مئی ۱۹۲۸ء)

انوار العلوم جلد 10
۲۳۱
عورتوں کو غلامی سے نجات دلانے والا نبی
عورتوں کو غلامی سے نجات دلانے والا نبی
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی