مذہب اور سائنس میں صلح
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۲۸۱
دنیا کا محسن
سے نکل کر واقفوں اور ان سے بھی گزر کر نا واقفوں تک پھیل گئے ہیں۔ پھر یہ کہ آپ کے
احسانات کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں کسی نفع کی آپ کو امید نہ تھی بلکہ وہ ایسے ہی
طبعی تھے۔ جیسے کہ ماں اپنے بچہ سے حسن سلوک کرتی ہے اور پھر صرف انتہائی جوش کے ماتحت
اور عام احسان ہی آپ نے نہیں کئے بلکہ ساتھ اس کے یہ بات تھی کہ آپ نے اپنی جان کو
خطرہ میں ڈال کر وہ احسانات کئے ہیں اور ان کے بدلہ میں خطرناک سے خطرناک مشکلات میں
اپنی جان کو ڈالا ہے۔ پس پس احسان کی تمام اقسام میں سے بہتر سے بہتر اقسام کا ظہور آپ سے ہوا
ہے اور ایسے رنگ میں ہوا ہے کہ اس کی مثال نہیں ملتی اب میں آپ کے احسانات کی چند
مثالیں بیان کرتا ہوں تا معلوم ہو سکے کہ آپ کے احسان کس اعلیٰ شان کے تھے۔
پہلا احسان آپ کا شرک کو دور کرنا ہے۔ آپ نے ایک خدا کی پرستش
شرک کو دور کرنا دنیا میں قائم کی۔ اب تو سب دنیا اس بات کی قائل ہو رہی ہے کہ شرک
برا ہے۔ مگر جب آپ مبعوث ہوئے تھے اس اس وقت قائل نہ تھی۔ آپ نے پ نے سارے ملک ملک کو اپنا
دشمن بنا کر اور سخت سے سخت تکالیف برداشت کر کے اس صداقت کو قائم کیا اور نہ صرف
اپنے زمانہ کے لوگوں کو بلکہ بعد میں آنے والے لوگوں کو بھی اپنا ممنون احسان کیا۔ یہ احسان
صرف مذہبی پہلو سے ہی نہیں ہے بلکہ اس کا ایک دنیوی پہلو بھی ہے اور یہ احسان دنیا کی دنیوی
ترقی میں بھی محمد ہے۔ مثلاً ہم دیکھتے ہیں کہ اگر لوگ ان چیزوں کو جنہیں خدا تعالٰی نے ہمارے
فائدہ کے لئے پیدا کیا ہے خدا سمجھنے لگیں تو کبھی بھی ان کے طبعی فوائد پر غور نہیں کریں گے اور
ان کو استعمال کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ لیکن جب لوگ ایک خدا کے قائل ہونگے اور
سب مخلوق کو انسان کے فائدہ کے لئے قرار دیں گے تو پھر ان کے فوائد کو حاصل کرنے اور ان
کو اپنی خدمت میں لگانے کی بھی کوشش کریں گے اور اس طرح سائنس اور علم کی بھی ترقی
ہوگی۔ پس رسول کریم میں ہم نے شرک کو دور کر کے اور توحید کی تعلیم دے کر نہ صرف ایک
عظیم الشان مذہبی احسان دنیا پر کیا ہے بلکہ علمی ترقی کا بھی رستہ کھول دیا ہے۔
دوسرا احسان آپ کا یہ ہے کہ آپ نے مذہب اور سا
سائنس
مذہب اور سائنس میں صلح کی لڑائی کو دور کر دیا ہے۔ آپ سے پہلے لوگ سمجھتے تھے
و
-
سے
علم پڑھنے سے مذہب جاتا رہتا ہے۔ رسول کریم میں یہ ہی وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے یہ خیال
قائم کیا کہ مذہب خدا کا کلام ہے اور دنیا خدا کا فعل ہے۔ آگ جو جلاتی ہے تو اسے بھی خدا نے
انوار العلوم جلد ۔
マンア
دنیا کا محسن
پیدا کیا ہے، جس طرح اس نے اپنا کلام نازل کیا ہے۔ پس اگر مثلاً گرمی کے خواص پر غور کیا
جائے تو یہ خدا تعالی کے فعل پر غور ہو گا نہ کہ مذہب کے مخالف۔ غرض رسول کریم میں ہم نے
مذہب اور سائنس میں صلح کرا دی اور آپ نے فرمایا طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةً عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ
وَ مُسْلِمَةٍ ٢٠ علم مذہب کے خلاف نہیں۔ میرے ہر ماننے والے پر خواہ وہ مرد ہو یا عورت
فرض ہے کہ علم پڑھے ۔ اس وقت غیر مذاہب والے کہتے ہیں کہ مسلمان جاہل ہیں۔ مگر یہ ہمارا
قصور ہے۔ ہمارے رسول کا نہیں ہے۔ اس اعتراض سے ہم شرمندہ ہوتے ہیں اور ہماری
آنکھیں نیچی ہو جاتی ہیں۔ مگر اس سے ہمارے رسول پر کوئی حرف نہیں آتا کیونکہ اُس وقت
جب کہ مکہ والے علم حاصل کرنا ذلت سمجھتے تھے اور سارے مکہ میں صرف سات آدمی پڑھے
لکھے تھے اور ان کو بھی صرف سیاسی ضرورتوں کی وجہ سے علم پڑھنے کی اجازت دی گئی تھی۔
آپ نے یہ فیصلہ فرمایا تھا کہ طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةً عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ وَ مُسْلِمَةٍ پڑھنا لکھنا۔
مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔
ہر
پس اگر آج کل مسلمان جاہل ہیں تو یہ قصور ہمارا ہے۔ ہمارے آقا کا نہیں ہے۔ اس
نے یہی تعلیم دی ہے کہ علم سیکھنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ اور یہ اسی کا نتیجہ تھا کہ مسلمانوں نے
پچھلے علوم کو قائم رکھا اور نئے علوم کی بنیاد ڈالی جن سے آج دنیا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ اگر
مسلمان پہلے علوم کی حفاظت نہ کرتے تو ارسطو کا فلسفہ اور بقراط کی حکمت آج کوئی نہ معلوم کر
سکتا۔ مسلمانوں نے ان کی کتب کے ترجمے کرائے اور جب کہ ان حکماء کے اپنے اہل وطن ان
سے غافل ہو گئے تھے ان کے درس اپنی یونیورسٹیوں میں جاری کئے اور ان کتب کو محفوظ کر دیا
اور پھر ان کے ذریعہ سے یہ علوم اور خود مسلمانوں کے ایجاد کردہ علوم سپین میں پہنچے اور اس
وقت جب کہ مسیحی علماء علوم کو پڑھنا کفر قرار دے رہے تھے جس طرح کہ آج کل بعض لوگ
علوم جدیدہ کا پڑھنا کفر قرار دے رہے ہیں۔ مسلمانوں کے ذریعہ سے یورپ کے نوجوانوں نے
علوم کو سیکھا اور پھر ان پر مزید ترقی کر کے آج کل کے علوم کی بنیاد رکھی۔ چنانچہ ایک یورپین
مصنف لکھتا ہے کہ اہل یورپ کب تک دنیا کی آنکھوں میں خاک جھونکتے اور یہ کہتے رہیں گے
کہ مسلمانوں نے علم کی خدمت نہیں کی حالانکہ واقعہ یہ ہے اگر پین میں مسلمانوں کے ذریعہ
علوم نہ پہنچتے تو ہم آج جہالت کی نہایت ابتدائی حالت میں ہوتے۔ غرض رسول کریم میں ایم کی
ہی تعلیم کا نتیجہ تھا کہ دنیا میں علوم کی ترقی کا وہ تسلسل قائم رہا ہے جس کے بغیر علمی ترقی بالکل