قربانیوں کی مزید اقسام

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۲۹۴
دنیا کا محسن
میں اس کے کم کرنے یا بند کرنے کا انتظام ہو رہا ہے۔ چنانچہ امریکہ والوں نے قانونا اسے منع کر
دیا ہے۔ ہمارے ملک کے لوگ بھی اس کی ممانعت پر زور دے رہے ہیں اور گو گورنمنٹ نے
ابھی تک انکی اس بات کو تسلیم نہیں کیا لیکن امید ہے کہ مسلمانوں، ہندوؤں اور مسیحیوں کی
کوشش جاری رہی تو گورنمنٹ بھی تسلیم کرلے گی۔
الله
رسول کریم ملی ایم کی قربانیاں
اب میں رسول کریم میں ایم کی بعض قربانیوں کا ذکر کرتا ہوں۔ لیکن اس سے پہلے میں
قربانی کی حقیقت کے متعلق کچھ تشریح کر دینا ضروری سمجھتا ہوں تا کہ آپ لوگ سمجھ سکیں کہ
رسول کریم مسلم کی قربانیاں کس شان کی تھیں۔
قربانی کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ اصل قربانی یہ نہیں ہے کہ انسان سے کوئی چیز
زبردستی چھین لی جائے ۔ بلکہ یہ ہے کہ لوگوں کے نفع کے لئے ایسے حالات میں قربانی دی
جاوے کہ اس سے بچنا انسان کے اختیار میں ہو دنیا میں ہزاروں لوگ ہر روز مرتے ہیں۔ مگر
کوئی نہیں کہتا کہ وہ قربانی کرتے ہیں۔ ہزاروں لوگ ملک چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ مگر کوئی
نہیں کہتا کہ وہ قربانی کرتے ہیں۔ اور اس کی یہی وجہ ہے کہ موت انسان کے اختیار میں نہیں
ہے۔ اور ملک چھوڑنے والے لوگوں کے لئے نہیں بلکہ اپنے فائدہ کے لئے ملک چھوڑتے
ہیں۔ رسول کریم مسلم کی قربانیوں کو آپ لوگ دیکھیں گے کہ وہ ایسی ہی ہیں کہ جن کو آ۔
نے اپنی مرضی سے پیش کیا اور لوگوں کے نفع کے لئے پیش کیا نہ کہ اپنے کسی فائدہ کے لئے۔
دائمی عمل پھر بھی قربانیوں کی بھی کئی قسمیں ہیں۔ ایک وہ قربانی ہے جو وقتی ہوتی ہے اور
دوسری وہ جو دائمی ہوتی ہے دائمی قربانی اعلیٰ ہے اور رسول کریم میں ایم کی
پ
قربانیوں میں یہی رنگ پایا جاتا ہے بلکہ آپ کی نسبت روایت ہے کہ آپ ہمیشہ تاکید فرماتے تھے
کہ وہی نیک کام اچھے ہوتے ہیں جو دائمی ہوں جو دائمی ہوں۔ پس ہمیشہ جب نیکی جب نیکی شروع کرو تو اسے ہمیشہ قائم
رکھنے کی کوشش کرو۔
قربانی کی ان دونوں قسموں کی آگے پھر دو قسمیں ہیں۔ ایک قربانی قربانیوں کی مزید اقسام ہے دوسرے وصول کرتے ہیں۔ (۱) وہ قربانی ہے انسان خود پیش
کرتا ہے۔ پہلی قسم کی قربانی یہ ہے کہ مثلاً لوگ اسے اس لئے ماریں کہ وہ صداقت کو چھوڑ

انوار العلوم جلد ۱۰
۲۹۵
دنیا کا
دے مگر انسان نہ چھوڑے۔ اس کا نام ہم جبری قربانی رکھ لیتے ہیں۔ اور دوسری قربانی یہ ہے
کہ انسان کے پاس مال ہو اور وہ دوسروں کے فائدہ کے لئے اپنی مرضی سے اسے خرچ کرے۔
اس کا نام ہم طوعی قربانی رکھ لیتے ہیں۔ رسول کریم میں کے ابتلا دونوں ہی قسم کے تھے۔
آپ پر لوگوں نے جبر کیا۔ اس لئے کہ آپ صداقت کو چھوڑ دیں۔ مگر آپ نے اسے نہ چھوڑا
اسی طرح آپ نے بہت سی قربانیاں ایسی کیں کہ جن کے لئے واقعات نے آپ کو مجبور نہیں کیا
تھا۔
پھر ان دونوں قسموں کی بھی آگے دو قسمیں ہیں:۔
(1) إِسْتِكْرَ اہی یعنی ایسی قربانی جو انسان واقعات سے مجبور ہو کر پیش کرتا ہے۔ مگر اس
کا دل اسے نا پسند کرتا ہے۔ اور (۲) رضائی ۔ یعنی ایسی قربانی کہ انسان واقعات سے مجبور ہو کر
اسے پیش کرتا ہے۔ مگر پھر بھی اس کا دل اسے پسند کرتا ہے۔ امراول کی مثال جنگ ہے کہ نیک
لوگ اتے نا پسند کرتے ہیں۔ لیکن پھر بھی دنیا کے نفع کے لئے اسی ناپسندیدہ شے کو قبول کر لیتے
ہیں۔ اور دوسری مثال لوگوں کی تعلیم کے لئے مال اور وقت خرچ کرنا ہے کہ اس قربانی کو وہ
خوشی سے اور رغبت قلبی سے دینا پسند کرتے ہیں یا قوم کی راہ میں موت ہے کہ اپنے آپ کو
خود تو ہلاک نہیں کرتے ۔ جب جان دیتے ہیں تو لوگوں کے فعل کے نتیجہ میں دیتے ہیں مگر
خواہش رکھتے ہیں کہ خدا کی راہ میں موت آئے۔ پس یہ قربانی گو جبری ہے مگر ہے رضائی ، یعنی
دل اسے پسند کرتا ہے۔ رسول کریم میں ایم کی قربانیاں دونوں ہی قسم کی تھیں۔ آپ نے وہ
قربانیاں بھی کیں جو اشکراہی تھیں۔ یعنی لوگوں کے نفع کے لئے آپ نے ایسے کام کئے کہ جو
آپ کو ذاتی طور پر ناپسند تھے۔ مگر دنیا کے نفع کے لئے آپ نے اپنے میلان کو قربان قربان کر دیا جیسے
آپ کی جنگوں میں شرکت اور ایسی قربانیاں بھی کیں کہ جنہیں آپ طبعاً پسند فرماتے تھے۔ جیسے
مال اور آرام کی قربانیاں۔
پھر قربانیوں کی یہ قسمیں بھی ہیں۔ ایک وہ قربانیاں جو کسی عارضی مقصد کے لئے ہوں۔
دوسری وہ قربانیاں جو کسی دائمی صداقت کے لئے ہوں۔ دوسری قسم کی قربانیاں اعلیٰ ہوتی
ہیں۔ کیونکہ وہ تمام ذاتی نفعوں کے خیال سے بالا ہوتی ہیں۔ رسول کریم کی قربانیاں
جیسا کہ آپ لوگ دیکھیں گے اسی قسم کی تھیں۔ آپ نے کسی عارضی مقصد کے لئے قربانیاں
نہیں کیں۔ بلکہ دائمی صداقتوں اور بنی نوع انسان کی ابدی ترقی کے لئے قربانیاں کی ہیں۔ پس

آج 10 میں سے 10 باقی