(۲) جذبات کی قربانی

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۲۹۷
دنیا کا محسن
جاوے۔ اس
آپ نے ابھی نبوت کا دعوی نہ کیا تھا۔ اور مذہبی وجہ سے آپ سے اخلاص کی صورت پیدانه
تھی۔ پس آپ سمجھتے تھے کہ جوان عورت کی خواہشات چاہیں گی کہ اس کی طرف توجہ کی
اس لئے آپ نے ادھیڑ عمر کی عورت سے شادی کی اور یہ آپ کی بہت بڑی قربانی
تھی۔ آپ اس وقت ۲۵ سال کے جوان تھے اور آپ کی جسمانی حالت ایسی تھی کہ ۶۳ سال کی
عمر میں بھی صرف چند بال سفید آئے تھے اور آ۔ ، اور آپ ایسے مضبوط تھے کہ آپ ہی نمازیں پڑھاتے
تھے اور آپ ہی لشکروں کی کمان کرتے تھے۔ پس وہ شخص جو بڑھاپے میں بھی نہایت قوی تھا وہ
بھر پور جوانی کے وقت نوجوان عورتوں کو چھوڑ کر ایک ادھیڑ عمر کی عورت سے اس لئے شادی
کرتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت خدمت مخلوق میں لگا سکے۔ اس سے بڑھ کر شہوات کی قربانی
اور کیا ہو سکتی ہے۔
پھر جوانی کی عمر میں تو آپ نے ادھیڑ عمر کی عورت سے اس لئے شادی کی کہ وہ آپ کے
سارے وقت پر قابو نہ پالے اور جب آپ ادھیڑ عمر کو پہنچے اور آپ نے دیکھا کہ اب عورتوں
کی ایک ایسی جماعت پیدا ہو گئی ہے جو آپ سے مذہبی طور پر اخلاص رکھتی ہے اور آپ کے
ساتھ مل کر ہر قسم کی مذہبی قربانی کے لئے تیار رہے گی۔ تو اس وقت اس نیت سے کہ شریعت
کے مختلف مسائل کو قوم میں رائج کر سکیں آپ نے کئی جوان عورتوں سے شادی کی اور اس
بوجھ کو اٹھایا جو نوجوانوں کی بھی کمر توڑ دیتا ہے۔ گویا دونوں زمانوں میں جوانی میں بھی اور ادھیٹر
عمر میں بھی آپ نے شہوات کی قربانی کی۔ کیونکہ عائشہ کی شادی کے بعد دوسری عورتوں سے
شادی ایک زبردست قربانی تھی۔
کے لئے
آپ نے مختلف اوقات میں اپنے جذبات کی بھی قربانی کی ہے۔ چنانچہ
(۲) جذبات کی قربانی اس کی ایک مثال وہ قربانی ہے۔ قربانی ہے جسے آپ نے عدل و انصاف کے قیام
لئے پیش کیا۔ تاریخ میں آتا ہے کہ جنگ بدر میں آپ کے چچا عباس قید ہو گئے۔ حضرت
عباس دل سے مسلمان تھے۔ اور ہمیشہ حضرت کی مدد کیا کرتے تھے۔ اور مکہ سے دشمنوں کی
خبریں بھی بھیجا کرتے تھے۔ مگر کفار کے زور دینے پر ان کے ساتھ مل کر بدر کی جنگ میں شریک
ہوئے۔ قید ہونے پر اور دوسرے قیدیوں کے ساتھ ہی انہیں بھی رسیوں سے باندھ کر رکھا
گیا۔ چونکہ مسلمانوں کی تعداد کم تھی اور اس زمانہ کے لحاظ سے ایسے سامان نہیں تھے کہ
قیدیوں کے بھاگنے کی روک کی جاسکے۔ اس لئے رسیاں خوب مضبوطی سے باندھی گئیں۔ اس

انوار العلوم جلد ۱۰
۲۹۸
دنیا کا محسن
کا نتیجہ یہ ہوا کہ عباس جو نہایت ناز و نعم میں پلے ہوئے تھے اور امیر آدمی تھے۔ اس تکلیف کی
تاب نہ لا سکے اور کراہنے لگے۔ ان کی آواز سن کر رسول کریم ملی کو سخت تکلیف ہوئی اور
صحابہ نے دیکھا کہ آپ کبھی ایک کروٹ بدلتے ہیں کبھی دوسری اور انہوں نے سمجھ لیا کہ آپ
کی اس بے چینی کا باعث حضرت عباس کا کر اہنا ہے اور انہوں نے چپکے سے حضرت عباس کی
رسیاں ڈھیلی کر دیں۔ تھوڑی دیر کے بعد جب آپ کو ان کے کراہنے کی آواز نہ آئی تو آپ
نے پوچھا کہ عباس کو کیا ہوا ہے کہ ان کے کراہنے کی آواز نہیں آتی۔ صحابہ نے کہا یا
رسول اللہ آپ کی تکلیف کو دیکھ کر ہم نے ان کی رسیاں ڈھیلی کر دی ہیں۔ آپ نے فرمایا ۔ یا
تو سب قیدیوں کی رسیاں ڈھیلی کر دو یا ان کی بھی سخت کر دو ۔ یہ قربانی کیسی شاندار ہے۔
حضرت عباس آپ کے چچا تھے اور محبت کرنے والے چا۔ لیکن آپ نے پسند نہ فرمایا
کہ ان کی رسیاں ڈھیلی کر دی جائیں اور دوسرے قیدیوں کی رسیاں ڈھیلی نہ کی جائیں کیونکہ
آپ جانتے تھے کہ جس طرح وہ میرے رشتہ دار ہیں۔ اسی طرح دوسرے قیدی دو سرے صحابہ
کے رشتہ دار ہیں اور ان کے دلوں کو بھی وہی تکلیف ہے جو میرے دل کو۔ پس آپ نے اپنے
لئے تکلیف کو برداشت کیا تاکہ انصاف اور عدل کا قانون نہ ٹوٹے۔ اور اس وقت تک
حضرت عباس کو آرام پہنچانے کی اجازت نہ دی جب تک دوسرے قیدیوں کے آرام کی بھی
ضرورت نہ پیدا ہو جائے۔
آپ کی جذبات کی قربانیوں کی ایک مثال یہ بھی ہے کہ ایک دفعہ مخال دفعہ مخالفین آپ کے چا
ابو طالب کے پاس آئے اور آکر کہا کہ اب بات برداشت سے بڑھ گئی ہے تم اپنے بھتیجے کو
سمجھاؤ کہ وہ یہ تو بے شک کہا کرے کہ ایک خدا کو پوجو ۔ مگر یہ نہ کہا کرے کہ ہمارے بتوں میں
کوئی طاقت بھی نہیں ہے۔ اگر تم اسے نہ روکو گے تو ہم پھر تم سے بھی مقابلہ کرنے کو تیار
ہونگے اور ہر طرح کا نقصان پہنچائیں گے ۔ یہ وقت ان کے لئے بڑی مصیبت کا وقت تھا۔
انہوں نے رسول کریم میں سلیم کو بلایا اور خیال کیا کہ میرے ان پر بڑے احسان ہیں۔ یہ میری
بات ضرور مان جائیں گے جب آ۔ جب آپ آئے تو انہوں نے کہا۔ اب تو لوگ بہت جوش میں آگئے
همکی دے رہے ہیں کہ تمہاری وجہ سے مجھے اور میرے سب را رشتہ داروں کو
تکلیف پہنچائیں گے۔ کیا یہ نہیں ہو سکتا کہ تم بتوں کے خلاف وعظ کرنے سے رک جاؤ تاکہ
ہم لوگ ان کی مخالفت سے محفوظ رہیں۔ اب غور کرو کہ ایک ایسا شخص جس نے بچپن سے پالا
ہیں اور وہ و

آج 10 میں سے 10 باقی