عزت کی قربانی
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
دنیا کا محسن
کھڑے ہو گئے کہ خواہ کچھ ہو جائے۔ مگر ہم اسے جانے نہ دیں گے۔ انہوں نے کہا ابھی معاہدہ
نہیں ہوا۔ اس لئے مکہ والوں کا کوئی حق نہیں کہ اس کی واپسی کا مطالبہ کریں۔ مگر چونکہ
رسول کریم می فیصلہ فرما چکے تھے کہ ہر مرد جو مکہ سے آئے گا اسے واپس کیا جائے گا۔
آپ نے اسے واپس کئے جانے کا حکم دے دیا اور مسلمانوں کے جذبات کو وفائے عہد پر قربان
کر دیا۔
آپ کی مالی قربانی کے لئے کسی خاص واقعہ کی مثال دینے کی ضرورت نہیں۔ ہر
مال کی قربانی اک شخص جانتا ہے۔
ہے
کہ جب سے آپ کے پاس مال مال آنا شروع ہوا آپ نے
اسے قربان کرنا شروع کر دیا۔ چنانچہ سب سے پہلا مال آپ کو حضرت خدیجہ سے ملا اور آپ
نے اسے فورا غرباء کی امداد کے لئے تقسیم کر دیا۔ اس کے بعد بعد مدینہ میں آپ بادشاہ ہوئے تھے
تو باوجود بادشاہ ہونے کے آپ نے حقوق نہ لئے اور سادہ زندگی میں عمر بسر کی۔ اور جس قدر
ممکن ہو سکا غرباء کی خبر گیری کی۔ حتی کہ آپ نے کھانا تک پیٹ بھر کر نہ کھایا ۔ صحابہ کو جب یہ
معلوم ہوا کہ آپ عام طور پر اپنے مال خدا تعالیٰ کی راہ میں لٹا دیتے ہیں تو انصار نے جو اپنے
آپ کو اہل وطن ہونے کی وجہ سے صاحب خانہ خیال کرتے تھے، یہ انتظام کیا کہ کھانا آپ کے
گھر میں بطور ہدیہ بطور ہدیہ بھیجوا دیا کرتے۔ لیکن آپ اسے بھی اکثر مہمانوں میں تقسیم کر دیتے یا ان
غرباء میں جو دین تو دین کی تعلیم کے لئے لئے مسجد میں بیٹھے رہتے تھے۔ یہاں تک کہ جب آپ فوت ہوئے
تو اس دن بھی آپ کے گھر میں کھانے کے لئے کچھ نہ تھا اور یہ جو حدیثوں میں آتا ہے کہ
مَا تَرَكْنَاهُ صَدَقَةٌ ٣٨ اس کے یہ معنی نہیں کہ آپ نے کوئی مال چھوڑا تھا اور اسے آپ
نے صدقہ قرار دیا تھا، بلکہ اس کا یہ مطلب تھا کہ ہمارے گھر میں اپنا مال کوئی نہیں ہے جو کچھ ہے
وہ صدقہ کا مال ہے۔ پس اس کا مالک بیت المال ہے نہ کہ ہمارے گھر کے لوگ۔ دوسرے معنی
اسلام کی تعلیم کے خلاف ہیں۔ کیونکہ اپنے سارے مال کی وصیت قرآن کریم کی تعلیم کے
خلاف ہے۔ پس اس حدیث کے یہ معنی کرنے کہ آپ نے اپنا ذاتی مال کوئی چھوڑا تھا اور اسے
سب کا سب صدقہ قرار دیا تھا درست نہیں۔
غرض رسول کریم ملی کی ساری زندگی مالی قربانی کا ایک بے نظیر نمونہ تھی۔
عزت کی قربانی بہت بڑی قربانی ہے اور بہت کم لوگ اس کی جرأت رکھتے
عزت کی قربانی ہیں۔ رسول کریم میں کی زندگی میں اس کی بہت سی مثالیں پائی جاتی
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۰۲
دنیا کا
ہیں۔ مثلاً صلح حدیبیہ ہی کا واقعہ ہے کہ جب معاہدہ لکھا جانے لگا تو آپ نے لکھایا کہ یہ معاہدہ محمد
رسول اللہ اور مکہ والوں کے درمیان ہے۔ حضرت علی یہ معاہدہ لکھ رہے تھے۔ کفار نے کہا کہ
رسول اللہ کا لفظ مٹا دو ۔ کیونکہ ہم آپ کو رسول نہیں مانتے۔ رسول اللہ علیہ نے فرمایا ۔
اچھا اسے مٹا دو۔ حضرت علیؓ نے جو محبت رسول کے متوالے تھے کہا مجھ سے تو یہ نہیں ہو سکتا
کہ رسول اللہ کا لفظ لکھ کر کاٹ دوں۔ آپ نے فرمایا ۔ کاغذ میری طرف کرو اور رسول اللہ کا
لفظ اپنے ہاتھ سے آپ نے مٹا دیا ۔ ۳۹ صلح اور امن کی خاطر اس قسم کی قربانی بہت کم لوگ کر
سکتے ہیں۔ رسول کریم میں تعلیم اس وقت فار فاتح کی حیثیت میں تھے۔ آپ کا لشکر آپ کا لشکر جنگ کے لئے
بے تاب ہو رہا تھا کیونکہ وہ مکہ والوں کے بے جا مظالم کو دیکھ دیکھ کر جوش سے اہل رہا تھا۔
اہل مکہ اس وقت بالکل بے بس تھے۔ ان کا لشکر تھوڑا اور ان کے مددگار دور تھے۔ پس ان کی
ان ہتک آمیز باتوں کا علاج آپ فورا کر سکتے تھے ۔ مگر آپ کے سامنے یہ بات تھی کہ وہ مقام کہ
جسے خدا تعالیٰ نے اس لئے مقرر کیا ہے کہ وہاں لوگ امن سے اکٹھے ہو کر اصلاح نفس اور
اصلاح عالم کی طرف توجہ کر سکیں ، اس جگہ جنگ نہ ہو اور اس کی دیرینہ عزت کو صدمہ نہ
پہنچے۔ پس اس کی خاطر ہر ایک ہتک کا کلمہ سنتے تھے اور خاموش ہو جاتے تھے ۔
دو سری مثال اس قسم کی قربانی کی یہ ہے کہ اس زمانہ میں مکہ میں غلاموں کو بہت ذلیل
سمجھا جاتا تھا اور رسول کریم ملی اسلام کا قبیلہ بہت معزز تھا۔ بڑے بڑے قبیلوں والے اس قبیلہ کو
لڑکیاں دینا فخر سمجھتے تھے۔ مگر رسول الله علی ایم نے اپنی پھوپھی زاد بہن کی شادی ایک آزاد
شدہ غلام سے کر دی۔ یہ عزت کی کتنی بڑی قربانی تھی۔ آپ نے اس طرح عملی قربانی سے
لوگوں کو سبق دیا کہ خدا تعالی کے نزدیک سب انسان برابر ہیں۔ فرق صرف نیکی، تقویٰ،
اخلاص اور اخلاق سے پیدا ہوتا ہے۔
تیسری مثال اس قسم کی قربانی کی یہ ہے کہ ایک دفعہ ایک یہودی آیا جس کا آپ نے
قرضہ دینا تھا۔ اس نے آکر سخت کلامی شروع کی اور گو ادائیگی قرض کی معیاد ابھی پوری نہ ہوئی
تھی۔ مگر آپ نے اس سے معذرت کی اور ایک صحابی کو بھیجا کہ فلاں شخص سے جا کر کچھ قرض
لے آؤ اور اس یہودی کا قرض ادا کر دیا ۔ جب وہ یہودی سخت کلامی کر رہا تھا تو صحابہ کو اس
یهودی پر سخت غصہ آیا اور ان میں سے در ان میں سے بعض اسے سزا دینے کے لئے تیار : ، تیار ہو گئے۔ مگر آپ نے
فرمایا اسے کچھ مت کہو ، کیونکہ میں نے اس کا قرض دینا تھا اور اس کا حق تھا کہ مجھ سے مطالبہ