جان کی قربانی
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۰۵
دنیا کا محسن
دار مارے گئے۔ چنانچہ حضرت حمزہ اُحد کی لڑائی میں حضرت جعفر شام کے سریہ میں مارے
گئے ۔ اول الذکر آپ کے چچا اور ثانی الذکر آپ کے چچا زاد بھائی تھے۔
جان کی قربانی بھی بہت بڑی قربانی ہے۔ حتی کہ بعض لوگ غلطی سے صرف
جان کی قربانی اس قربانی کو قربانی سمجھ بیٹھتے ہیں۔ آپ نے اس قربانی کو بھی خدا تعالیٰ اور
کے
بنی نوع انسان کے لئے پیش کیا۔ اشاعت حق کے لئے ہر خطرہ کو برداشت کیا۔ چنانچہ مکہ میں
آپ پر اشاعت توحید کی وجہ سے مکہ والوں نے سخت سے سخت ظلم کیا اور آپ کے مارنے پر
انعامات مقرر کئے ۔ مگر مگر آ۔ آپ نے ذرہ بھر بھی اپنی جان کی پرواہ نہیں کی۔ بلکہ ہمیشہ جان کے
خطرے۔ ے سے استغناء ء کیا۔ چنانچہ آپ بے دھڑک دھا ہو کر سخت سے سخت دشمنوں کے پاس تبلیغ ۔
لئے چلے جاتے تھے۔ چنانچہ ایک دفعہ آپ تن تنها طائف تبلیغ کے لئے چلے گئے۔ حالانکہ
طائف ان لوگوں کے اثر کے نیچے تھا جو آپ کے سخت دشمن تھے۔ وہاں جا کر تبلیغ کرنے کا کا نا نتیجہ
یہ ہوا کہ وہاں کے رؤسا نے آپ کے پیچھے لڑکوں اور کتوں کو لگا دیا ۔ جو آپ پر پتھر پھینکتے تھے
اور آپ کو کاٹتے تھے۔ وہ کئی میل تک آپ کا تعاقب کرتے آئے اور آپ پر اس قدر پتھر
پڑے کہ آپ کا سب جسم لہولہان ہو گیا اور جوتیوں میں خون بھر گیا۔ آپ بعض دفعہ زخموں کی
تکلیف اور خون کے بہنے کی وجہ سے گر جاتے تھے۔ تو وہ تو وہ کم بخت آپ کے بازو پکڑ کر آپ کو
کھڑا کر دیتے تھے اور پھر مارنے لگتے ۔
ای طرح ایک دفعہ رات کے وقت شور پڑا اور سمجھا گیا کہ دشمن نے حملہ کر دیا ہے۔
صحابہ اس شور کو سن کر گھروں سے نکل کر ایک جگہ جمع ہونے لگے کہ تا تحقیق کریں کہ شور کیسا
ہے۔ اتنے میں کیا دیکھتے ہیں کہ رسول کریم ملا سلیم گھوڑے پر چڑھے ہوئے جنگل سے واپس آ
رہے ہیں اور معلوم ہوا کہ آپ تن تنہا شور کی وجہ دریافت کرنے کے لئے چلے گئے تھے ، تا ایسا
نہ ہو کہ دشمن اچانک مدینہ پر حملہ کر دے۔
ایک اور مثال جان کی قربانی کی غزوہ حنین کا واقع ہے۔ غزوہ حنین میں بہت سے ایسے
لوگ شامل تھے جو ابھی مسلمان نہ ہوئے تھے۔ فتح مکہ کے بعد قومی جوش کی وجہ سے شامل ہو
گئے تھے۔ ہوازن کے مقابلہ کی تاب نہ لاکر وہ لوگ پسپا ہو گئے اور ان کے بھاگنے سے صحابہ کی
سواریاں بھی بھاگ پڑیں اور چار ہزار دشمن کے مقابلہ میں صرف رسول کریم ملی اور بارہ
صحابی رہ گئے ۔ اس وقت چاروں طرف سے تیروں کی بارش ہو رہی تھی۔ اور وہاں کھڑے
XXXXXXXXX
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۰۶
دنیا کا محسن
رہنے والوں کے مارے جانے کا سو فیصدی احتمال تھا۔ صحابہ نے چاہا کہ رسول کریم میں ہم کو
واپس لوٹائیں اور حضرت ابو بکر اور حضرت عباس نے گھوڑے کی باگ پکڑ کر واپس کرنا چاہا۔ مگر
رسول کریم مسلم نے فرمایا کہ باگ چھوڑ دو اور بجائے پیچھے ہٹنے کے آگے بڑھ گئے اور
فرمایا - أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ ۲۰ میں خدا کا نبی ہوں جھوٹا نہیں ہوں۔ یعنی اس صورت میں
میں اپنی جان کی کیا پرواہ کر سکتا ہوں۔
اُحد کی جنگ میں ایک بہت بڑا دشمن آپ پر حملہ کرنے کے لئے آیا۔ چونکہ وہ تجربہ کار
جرنیل تھا۔ صحابہ نے اسے روکنا چاہا۔ مگر آپ نے فرمایا آنے دو۔ وہ مجھ پر حملہ آور ہوا ہے
میں ہی اس کا جواب دوں گا۔
جب آپ مدینہ تشریف لے آئے تھے تو علاوہ جنگوں کے خفیہ حملے بھی آپ کی جان پر
ہوتے رہتے تھے۔ چنانچہ ایک دفعہ مکہ سے ایک شخص کو لالچ دے کر بھیجا گیا کہ آپ کو خفیہ طور
پر مار آئے یہ شخص اپنے ارادہ میں کامیاب نہ ہوا اور گرفتار کر لیا گیا۔
یہود بھی آپ کے قتل کے درپے رہتے تھے۔ ایک دفعہ آپ کو اپنے محلہ میں بلا کر سر پر
پتھر پھینکنا چاہا مگر آپ کو معلوم ہو گیا اور آپ واپس تشریف لے آئے۔
ایک دفعہ ایک یہودی عورت نے آ۔ نے آپ کی دعوت کی اور کھانے میں زہر ملا دیا۔ آپ
نے ایک ہی لقمہ کھایا تھا کہ خدا تعالٰی نے آپ کو حقیقت پر آگاہ کر دیا۔
تبوک کی جنگ سے واپسی کے وقت چند منافق آگے بڑھ کر راستہ میں چھپ گئے اور
آپ پر اندھیرے میں قاتلانہ وار کرنا وار کرنا چاہا مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو مطلع کر دیا۔ آپ نے ان
لوگوں کو بھی چھوڑ دیا۔
غرض آپ پر بڑے بڑے خطرناک حملے کئے گئے۔ اور تئیس سال کے لمبے عرصہ میں ہر
روز گویا آپ کو قتل کرنے کی تجویز کی گئی اور صرف اس وجہ سے کہ آپ توحید کا وعظ کیوں
کرتے تھے اور اور کیوں کیوں نیکی اور تقویٰ کی طرف بلاتے تھے۔ مگر آپ نے اپنی جان کو روز کھو کر
صداقت کا وعظ کیا اور سچائی کو قائم کیا۔ تعجب ہے کہ لوگ ان لوگوں کو تو قربانی کرنے والے
سمجھتے ہیں جنہیں ایک موقع جان دینے کا آیا اور ان کی جان چلی گئی۔ مگر اس کی قربانی کا اقرار
کرنے سے رکتے ہیں جس نے ہر روز سچائی کے لئے اپنی جان کو پیش کیا۔ گو یہ اور بات ہے کہ
خدا تعالیٰ نے اپنی مصلحت سے اس کی جان کو محفوظ رکھا۔ قربانی تو اپنی جان کو ہلاکت میں ڈالنے
XXXXXXXXXXXXXX