مولوی محمد علی صاحب کے نزدیک غیر احمدی ختم نبوت کے منکر ہیں

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۳۲۹
اظهار حقیقت
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
-
کیا مولوی محمد علی صاحب اور ان کے
دیانت سے کام لے رہے ہیں
رفقاء
مولوی محمد علی
مولوی محمد علی صاحب کے نزدیک غیر احمدی ختم نبوت کے منکر ہیں میاوری ہیں صاحب کے رفقاء
نے سترہ جون کے جلسہ کی کامیابی کے آثار شروع سے محسوس کر کے یہ تہیہ کر لیا تھا کہ وہ اس
کی مخالفت کریں گے اور یہ ان کی دیرینہ عادت ہے۔ وہ ہر اُس تحریک کی جو میری طرف سے ہو
مخالفت کرنا اپنے لئے ضروری سمجھتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک اگر احمدی جماعت سے کوئی نیک
کام ہو گا تو لوگ اس طرف متوجہ ہو جائیں گے اور اس سے ان کے کام کو نقصان پہنچے گا۔
چنانچہ جب پچھلے سال رسول کریم ملی کی عزت کی حفاظت کے لئے تمام ہندوستان میں جلسے
کئے گئے تھے تو اُس وقت بھی غیر مبالعین نے ان جلسوں میں شمولیت سے اجتناب کیا تھا اور ان
کے بعض افراد نے بیان کیا تھا کہ ہمیں ہمارے مرکز نے ان میں حصہ لینے سے روکا ہے۔ چنانچہ
سوائے دو چار جگہوں کے جہاں سے کہ غیر مبالعین نے اپنے طور پر ان جلسوں میں شمولیت
اختیار کی بحیثیت قوم مولوی صاحب کے رفقاء ان جلسوں میں شامل ہونے سے مجتنب رہے اور
اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ اس تحریک کا بانی میں تھا اور ان لوگوں کے نزدیک میری تحریکات
میں حصہ لینا درست نہ تھا۔ حالانکہ جو وجہ وہ اب بتاتے ہیں وہ اس وقت موجود نہ تھی کیونکہ

انوار العلوم جلد ۱۰
۳۳۰
اظهار حقیقت
اس وقت ختم نبوت کا سوال نہ تھا بلکہ سوال یہ تھا کہ رسول کریم میں کو جو گالیاں دی جاتی
ہیں ان کا سد باب کیا جائے اور مسلمانوں کو اپنی تمدنی اصلاح کی طرف توجہ دلائی جائے۔ مولوی
صاحب اور ان کے رفقاء نے اُس وقت تو ان تحریکات میں حصہ لینا پسند نہ کیا مگر چار پانچ ماہ کے
بعد مولوی صاحب نے ایک ٹریکٹ شائع کیا جو اب تک شائع ہو رہا ہے اور اس میں ان تمدنی
تحریکات کو جو میں نے پیش کی تھیں اس طرح پیش کیا گیا ہے گویا کہ وہ ابتداء اُن کی طرف سے
پیش ہوئی تھیں۔ اور اس امر کو مولوی صاحب بالکل دیا گئے ہیں کہ جس وقت وہ تجاویز میری
طرف سے پیش ہوئی تھیں تو اُس وقت وہ اور ان کے رفقاء ان میں حصہ لینے کے لئے بالکل تیار
نہ تھے۔
مولوی صاحب کے اس رویہ کے مقابلہ میں میرا رویہ جو ان کے بارہ میں رہا ہے وہ اس
سے معلوم ہو سکتا ہے کہ جس وقت مولوی محمد یعقوب صاحب پر جو مولوی محمد علی صاحب کے
ہم زلف اور لائٹ اخبار کے ایڈیٹر ہیں مقدمہ چلانے کا خیال گورنمنٹ نے ظاہر کیا تو اس وفد
میں جو اس مقدمہ کے واپس لینے کے لئے اوگلوی صاحب کے پیش ہوا ہماری جماعت لاہور کے
سیکرٹری حکیم محمد حسین صاحب قریشی بھی شامل تھے۔ اور میں نے اپنی جماعت کے بعض وکیلوں
کو تاکید کی کہ اگر دو سرا فریق منظور کر لے تو وہ اس مقدمہ کی ممفت پیروی کریں اور اس کے
علاوہ گورنمنٹ سے پروٹسٹ کیا کہ اس کا مولوی محمد یعقوب صاحب پر اپر مقدمہ چلانا درست نہیں
ہے اور یہ کہ اسے چاہئے کہ انہیں آزاد کر دے۔
بہر حال ہر شخص اپنی طینت کے مطابق معاملہ کرتا ہے۔ مولوی صاحب اور ان کے رفقاء
اپنے درجۂ اخلاق کے مطابق سلوک کرنے پر مجبور ہیں اور میں اپنے درجۂ اخلاق کے مطابق
سلوک کرنے پر مجبور ہوں اس میں کوئی شکوہ کی وجہ نہیں ہے۔ مگر جس امر کی طرف میں اس
وقت توجہ دلانی چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ مولوی صاحب اور ان کے رفقاء نے سترہ جون کے
جلسوں کی مخالفت کرنے میں دیانتداری سے کام نہیں لیا اور یہ کہ انہوں نے مسلمان پبلک سے
حقیقت کو چھپایا ہے اور جو وجہ مخالفت کی وہ ظاہر کرتے رہے ہیں وہ درست نہ تھی اور وہ خوب
جانتے تھے کہ وہ پبلک کو دھوکا دے رہے ہیں۔
اخبار ”پیغام صلح" نے ان جلسوں کی مخالفت کی وجہ یہ بتائی ہے کہ ان جلسوں کے متعلق
یہ بیان کیا گیا تھا کہ وہ خاتم النبین کی تائید میں ہیں۔ اور چونکہ نَعُوذُ بِاللهِ مَیں اور

انوار العلوم جلد ۱۰
اظهار حقیقت
جماعت احمد یہ بقول "پیغام صلح " رسول کریم مسلم کی ختم نبوت کے منکر ہیں اس لئے ہمیں
کوئی حق نہ تھا کہ ہم رسول کریم میں ایم کو خاتم النبین قرار دے کر اُن کی عظمت کے اظہار کے
لئے جلسے کرتے ۔ ہمارا ایسا کرنا ایک دھوکا تھا جو ہم دنیا کو دے رہے تھے ۔
اس مضمون کی مولوی محمد علی صاحب نے اپنی زبان سے ایک معزز رئیس سردار
حبیب اللہ صاحب کے سامنے تائید کی ہے۔ جنہوں نے خود میرے سامنے بہ موجودگی اپنے نانا
صاحب اور ہماری جماعت کے بعض افراد کے اس امر کی شہادت دی کہ مولوی صاحب نے مجھ
سے کہا تھا کہ ہمیں ان جلسوں پر یہ اعتراض تھا کہ باوجود رسول کریم ملی ایم کو خاتم النبین
شد
ماننے کے ان لوگوں نے خاتم النبین کے نام کے نیچے آپ کی تعظیم کے اظہار کے لئے جلسے کیوں
کئے ہیں ۔
پیغامِ صلح کی اشاعت ۲۷ جولا ۲۰ جولائی ۱۹۲۸ء میں اوپر کے بیان کی تصدیق بھی ہو گئی ہے
کیونکہ اس میں مولوی محمد علی صاحب الفضل کی ایک ڈائری کی تردید کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ
مگر جن لوگوں کا ختم نبوت پر ایمان نہیں اور آنحضرت صلعم کے بعد نبوت کا
میں نے سردار حبیب اللہ صاحب سے کہا تھا کہ :۔
اعلان کرنا کہ ہم یومِ خاتم خاتم النبين منائیں گے
سلسلہ جاری کرتے ہیں ان کا دنیا میں یہ اعلان
دنیا کو دھوکا دینا ہے کہ لوگ یہ خیال کریں کہ واقعی یہ لوگ نبوت کو آنحضرت ملی یم
پر ختم مانتے ہیں۔ "
پھر لکھتے ہیں کہ :۔
جب میاں صاحب اور ان کے مرید آنحضرت صلعم پر نبوت کو ختم نہیں مانتے
تو یوم خاتم النبین سے لوگوں کو دھوکا ہوگا یا نہیں۔ کیونکہ عام مسلمان خاتم النبین
کے معنی یہی جانتے ہیں کہ نبوت آنحضرت صلعم پر ختم ہو گئی اور آپ کے بعد کوئی نبی
ا
نہیں آئے گا۔ "
ان حوالوں سے ظاہر ہے کہ مولوی صاحب نے اس بیان کی جو سردار حبیب اللہ صاحب
ممبر لیجسلیٹو کو نسل پنجاب کی زبانی مجھے معلوم ہوا تھا تحریر ابھی تصدیق کر دی ہے اور اب ان کی
اور پیغام صلح کی تحریروں سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ انہوں نے جو ے ارجون کے جلسوں کی
مخالفت کی تھی اس کے اسباب مندرجہ ذیل تھے۔

انوار العلوم جلد ۱۰
٣٣٢
اظهار حقیقت
1 میں اور میرے احباب رسول کریم مسلم کو خاتم النبین نہیں مانتے اس لئے ہمارا
حق نہ تھا کہ ہم خاتم النبین کی تائید میں جلسے کرتے۔
۲۔ مولوی صاحب کے عقیدہ کے مطابق عام مسلمان رسول کریم میں ﷺ کو خاتم النبین
مانتے ہیں اور آپ کے بعد کسی نبی کے قائل نہیں اس لئے ہمارا خاتم النبین کی تائید میں جلسوں
کا اعلان کرنا دھوکا تھا اور ایک فریب تھا۔ جس سے ہمارا مقصد خان را مقصد خام ابن ما ماننے والے غیر احمدی
مسلمانوں کو دھوکا دینا تھا۔
میں اب یہ ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ مولوی صاحب اور ان کے احباب ان دونوں امور
میں دیدہ و دانستہ غلط بیانی کے مرتکب ہوئے ہیں اور انہوں نے صرف لوگوں کو دکھانے کے لئے
وہ باتیں شائع کی ہیں جو ان کے علم اور ان کے یقین کے خلاف ہیں۔
امر اول کے جواب میں میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں رسول کریم ملی ایم کو خاتم النبین
یقین کرتا ہوں اور اس پر میرا ایمان ہے۔ قرآن شریف کے ایک ایک شوشہ کو میں صحیح سمجھتا
ہوں اور میرا یقین ہے کہ اس میں کسی قسم کا تغیر نا ممکن ہے۔ جو لوگ قرآن شریف کو منسوخ
قرار دیں یا اس کی تعلیم کو منسوخ قرار دیں میں انہیں کافر سمجھتا ہوں۔ میرے نزدیک
رسول کریم میں خاتم البين النبین ہیں جیسا کہ قرآن شریف میں لکھا ہے۔ اور جب سے میں نے
ہوش سنبھالا ہے میرا یہی عقیدہ ہے اور انشاء اللہ اللہ تعالی کے فضل سے امید رکھتا ہوں کہ
موت تک اس عقیدہ پر قائم رہوں گا اور اللہ تعالیٰ مجھے محمد رسول اللہ صلی علیم کے خدام کے
زمرہ میں کھڑا کرے گا۔ اور میں اس دعوی پر اللہ تعالیٰ کی غلیظ سے غلیظ قسم کھاتا ہوں او ر ا اعلان
کرتا ہوں کہ اگر میں دل میں یا ن یا ظاہر میں رسول کریم میں اسلام کے عالم البين ہونے کا منکر ہوں
اور لوگوں کے دکھانے کے لئے اور انہیں دھوکا دینے کیلئے ختم نبوت پر ایمان ظاہر کرتا ہوں تو
اللہ تعالی کی لعنت مجھ پر اور میری اولاد پر ہو اور اللہ تعالیٰ اس کام کو جو میں نے شروع کیا ہوا
ہے تباہ و برباد کر دے۔ میں یہ اعلان آج نہیں کرتا بلکہ ہمیشہ میں نے اس عقیدہ کا اعلان کیا
ہے۔ اور سب سے بڑا ثبوت اس کا یہ ہے کہ میں بیعت کے وقت ہر مبائع سے اقرار لیتا ہوں کہ
وہ رسول کریم میں کو خاتم النبین یقین کرے گا۔ مولوی محمد علی صاحب بھی میرے اس
عقیدہ اور میرے اس فعل سے اچھی طرح واقف ہیں ۔ باوجود اس کے مولوی صاحب کا اور ان
کے رفقاء کا یہ شائع کرنا کہ میں ختم نبوت کا منکر ہوں تقویٰ اور دیانت کے خلاف فعل ہے اور

انوار العلوم جلد ۱۰
صلی
٣٣٣
اظہار حقیقت
ہر شریف انسان ان کے اس فعل پر اُنہیں ملامت کرے گا۔
مولوی صاحب یہ نہیں کہہ سکتے کہ چونکہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
نبی مانتا ہوں اس لئے ثابت ہوا کہ میں رسول کریم اللہ کے خاتم النبین ہونے کا منکر ہوں
کیونکہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایسا نبی ہر ہر گز نہیں مانتا کہ ان کے آنے سے
رسول کریم مسلم کی نبوت ختم ہو گئی ہو اور آپ کی شریعت منسوخ ہو گئی ہو۔ ہو۔ بلکہ میرا یہ
عقیدہ ہے اور ہر ایک جس نے میری کتب کو پڑھا ہے یا میرے عقیدہ کے متعلق مجھ سے زبانی
گفتگو کی ہے جانتا ہے کہ میں حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کو رسول کریم ملی کا ایک امتی
مانتا ہوں اور آپ کو رسول کریم میں السلام کی شریعت اور آپ کے احکامات کے ایسا ہی ماتحت مانتا
ہوں جیسا کہ اپنے آپ کو یا اور کسی مسلمان کو بلکہ میرا یہ یقین ہے کہ مرزا صاحب رسول کریم
میم کے احکامات کے جس قدر تابع اور فرمانبردار تھے اس کا ہزارواں حصہ اطاعت بھی
دوسرے لوگوں میں نہیں ہے۔ اور آپ کی نبوت ظلی اور تابع نبوت تھی جو آپ کو امتی
ہونے سے ہر گز باہر ہر گز باہر نہیں نکالتی تھی۔ اور میں یہ بھی مانتا ہوں کہ آپ کو جو کچھ ملا تھا وہ
رسول کریم ملی کے ذریعہ اور آپ کے فیض سے ملا تھا۔ پس باوجود اس عقیدہ کے میری
نسبت یہ کہنا کہ میں چو چونکہ مرزا صاحب کو نبی مانتا ہوں اس لئے گو میں منہ سے کہوں کہ رسول
صلی
الله الله
صلی
مولوی
دھوکے باز ہوں خود ایک دھوکا ہے اور مولا النبین ہیں میں جھوٹا اور دھو۔
کریم خاتم النبین
صاحب اس امر کو خوب جانتے ہیں۔
میں مولوی صاحب سے پوچھتا ہوں کہ اگر اس طرح کسی کے ایمان اور اس کے دعوئی پر
باوجود اس کے انکار کے حملہ کرنا جائز ہوتا ہے تو پھر کیا میں جو مرزا صاحب کو امتی نبی مانتا ہوں
اور جس کے نزدیک مرزا صاحب کا یہی دعویٰ تھا کیا میرا اور میری جماعت کا حق ہو گا کہ چونکہ
مولوی صاحب مرزا صاحب کو نبی نہیں مانتے ہم ان کی نسبت یہ کہا کریں کہ مولوی صاحب اور
ان کے رفقاء مرزا صاحب کے منکر ہیں اور اپنے آپ کو احمدی کہنے میں وہ دنیا کو دہ ہ دنیا کو دھوکا دے
رہے ہیں۔
پھر میں پوچھتا ہوں کہ غیر احمدی طبقہ جو علماء کے ماتحت ہے ان کا یہ عقیدہ ہے کہ مردے
زندہ ہو سکتے ہیں اور انبیاء کو ایسی طاقت مل جاتی ہے اور انسان به جسد عنصری آسمان پر جا
سکتا ہے اور اس عقیدہ کے ماتحت ان کا خیال ہے کہ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام بھی مردے

انوار العلوم جلد ۱۰
م ٣٣
اظهار حقیقت
زندہ کیا کرتے تھے اور پرندے بھی پیدا کیا کرتے تھے اور جب یہود نے انہیں مارنا چاہا تو
اللہ تعالیٰ نے انہیں آسمان پر اٹھا لیا تھا اور وہ اب تک اب تک وہاں زندہ موجود ہیں لیکن ان لوگوں کے
بر خلاف آپ کا یہ عقیدہ ہے کہ اس قسم کے امور کا واقع ہونا تعلیم قرآنی کے خلاف ہے۔ تو
اس صورت میں کیا مولوی صاحب یہ جائز سمجھیں گے کہ غیر احمدی صاحبان مولوی صاحب کی
نسبت جو ان امور کے قائل نہیں یہ اعلان کریں کہ وہ معجزات کے قائل نہیں ہیں۔ اور
مولوی صاحب یہ جواب دیں کہ میں تو معجزات کا قائل ہوں البتہ اس تشریح کا پابند نہیں ہوں
جو دوسرے لوگ کرتے ہیں اور جو میرے نزدیک قرآن کریم کے خلاف ہے۔ پس مجھے معجزات
کا منکر نہیں کہا جا سکتا۔
تو کیا مولوی صاحب ہیں جو اب ہماری طرف سے نہیں دے سکتے تھے اور یہ خیال نہیں کر
سکتے تھے کہ گو ہمارا اور ان کا ختم نبوت کے مفہوم میں اختلاف ہے لیکن یہ لوگ چونکہ اس امر
کے مدعی ہیں کہ انہیں ختم نبوت پر ا نبوت پر ایمان ہے اس لئے انہیں خاتم البین کا منکر نہیں کہا جا سکتا۔
مگر یہ جواب تو مولوی صاحب کو تب سوجھتا جب وہ عدل اور انصاف سے مسئلہ مسئلہ کی حقیقت پر
غور کرنے کے لئے تیار ہوتے۔
پھر کیا مولوی صاحب اس امر کا جواب دیں گے کہ ان کے نزدیک حضرت عیسی
علیہ السلام کو آسمان پر زندہ ماننا اور ان اننا اور ان کی نسبت یہ یقین کرنا کہ وہ بغیر کھانے پینے کے آسمان پر
بیٹھے ہیں اور وہ پرندے پیدا کیا کرتے تھے اور مردے زندہ کیا کرتے تھے شرک ہے یا نہیں۔ تو
پھر کیا وہ اس امر کا اعلان کریں گے کہ تمام مسلمان لا إِلهَ إِلَّا اللهُ دھوکے اور فریب سے
پڑھتے ہیں دراصل وہ سب کے سب مشرک ہیں اور توحید کے منکر ہو کر کافر ہو چکے ہیں۔ اگر
نہیں تو کیوں؟ جب انہوں نے ہم پر ختم نبوت کے منکر ہونے کا الزام لگایا ہے اور دھوکے باز
ہونے کا فتویٰ دے دیا ہے اس لئے نہیں کہ ہم ختم نبوت کا انکار کرتے ہیں بلکہ اس لئے کہ ان
کے نزدیک ختم نبوت کی جو تشریح ہے ہم اس سے اختلاف رکھتے ہیں تو کیا سبب ہے کہ غیر
احمدیوں کی نسبت جو لا إِلهَ إِلَّا اللہ تو کہتے ہیں مگر شرک کی تعریف میں مولوی صاحب سے
اختلاف رکھتے ہوئے وہ بعض ایسے امور کے قائل ہیں جن کو مولوی صاحب شرک قرار دیتے
ہیں مولوی صاحب یہ اعلان نہیں کرتے کہ یہ لوگ دھوکے سے لا إِلهَ إِلَّا اللہ کہتے ہیں ورنہ
اصل میں یہ مشرک ہیں۔ کیا ایسا نہ کرنے کی یہی وجہ تو نہیں کہ مولوی صاحب کے تمام کاموں کا

انوار العلوم جلد ۱۰
۳۳۵
اظهار حقیقت
گزارہ ہی ان لوگوں کے چندوں پر چلتا ہے ورنہ ان کے اپنے ہم عقیدہ معدودے چند آدمی
ہیں۔
پھر میں پوچھتا ہوں کہ کیا مولوی صاحب اس فتوی کو جو انہوں نے ہم پر چسپاں کیا ہے کچھ
جو انہوں نے
اور لوگوں پر بھی چسپاں کریں گے۔ اگر وہ اس کے لئے تیار ہیں تو سنیں کہ حضرت عائشہ
کا وہی مذہب ہے جو میرا ہے ۔ وہ فرماتی ہیں ۔ قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمَ النَّبِيِّنَ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ
بعده ، یہ تو کہو کہ رسول کریم مسلم خاتم البين البین ہیں۔ ں۔ مگر مگر یہ یہ نہ کہو کہ آپ کے کے بعد بعد کوئی اور
نبی نہیں۔ اب مولوی صاحب یہ فرمائیں کہ کیا حضرت عائشہ اللہ کی نسبت بھی وہ یہ اعلان
کریں گے کہ وہ خاتم النبین کی منکر منکر تھیں اور لا نَبِيَّ بَعْدَہ کہنے سے منع کر کے جو
خاتم النبین کہنے کی تعلیم دی ہے یہ محض نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ لوگوں کو دھوکا دیا ہے ۔
مولوی صاحب نے اپنی کتاب "النبوۃ فی الاسلام" میں اس احتمال کو تسلیم کر لیا ہے کہ یہ قول
حضرت عائشہ ان کا ہو سکتا ہے لیکن یہ کہا ہے کہ اس صورت میں یہ قول ان کا مردود ہو گا۔
مگر یہ فتوئی نہیں دیا کہ میں پھر حضرت عائشہ ان کو دھوکا باز کہوں گا۔ اور کہوں گا کہ
خاتم النبین کہنے میں وہ لوگوں کو دھوکا دے رہی تھیں۔ اسی طرح کیا مولوی صاحب ان
بیسیوں بزرگان اسلام کو جنہوں نے غیر تشریعی نبوت کا دروازہ کھلا تسلیم کیا ہے ختم نبوت کا
منکر قرار دیں گے اور سب کی نسبت یہ اعلان کریں گے کہ وہ دھوکا باز تھے اور لوگوں کو فریب
دے رہے تھے۔ اور تو خیر میں پوچھتا ہوں کہ مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی بانی مدرسه دیو بند
جنہوں نے اپنے متعدد رسالوں میں غیر تشریعی نبوت کو جائز قرار دیا ہے کیا مولوی صاحب ان
کی نسبت یہ اعلان کریں گے کہ وہ ختم نبوت پر ایمان لانے کے دعوی میں جھوٹے تھے اور دنیا کو
فریب دے رہے ہیں۔
اگر باوجود ان تشریحات کے مولوی صاحب ان کو دھوکا باز نہیں کہتے بلکہ نہیں کہہ سکتے تو
پھر اس عقیدہ کی بناء پر مولوی صاحب مجھے اور باقی احمدی جماعت کو دھوکا باز کس طرح کہہ
رہے ہیں اور کیا ان کا یہ فعل خود دھوکا نہیں۔ اور اس وجہ سے نہیں کہ وہ اصل میں یہ چاہتے
تھے کہ رسول کریم میں ایم کی وہ عظیم الشان خدمت جو ۱۷۔ جون کے جلسوں کی شکل میں ظاہر
ہوئی مجھ سے اور میرے احباب کے ذریعہ سے نہ ہو ۔ گویا ان کا دل میرے کینہ سے اس قدر
بھرا ہوا ہے کہ وہ اس کو تو پسند کر لیتے ہیں کہ رسول کریم ملی ایم کی عظمت کے اظہار کے لئے

آج 10 میں سے 10 باقی