غیر احمدی صاحبان مولوی صاحب اور ان کے رفقاء کے نزدیک ختم نبوت کے منکر ہیں!
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۔
۳۳۶
اظهار حقیقت
کوشش نہ کی جائے مگر اسے پسند نہیں کر سکتے کہ کوئی اچھا کام میرے ذریعہ سے ہو۔
غیر احمدی صاحبان مولوی صاحب اور ان کے رفقاء کے نزدیک
ختم نبوت کے منکر ہیں!
اب میں دوسری بات کو لیتا ہوں جو یہ ہے کہ مولوی صاحب اور ان کے رفقاء نے یہ
دعوی کیا ہے کہ ان کے نزدیک غیر احمدی فرقے ختم نبوت کے ماننے والوں میں سے ہیں اور
چونکہ میں ختم نبوت کا منکر ہوں اس لئے میرا حق نہ تھا کہ میں ختم نبوت کی تائید کا نام لیکر ان کو
جلسہ کرنے کی دعوت دیتا۔
میں یہ ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ مولوی صاحب کا یہ دعوی کہ ان کے نزدیک عام مسلمان ا
ختم نبوت کو مانتے ہیں اور اس لئے ان کو ایک ختم نبوت کے منکر کے دھوکا سے بچانے کے لئے
ان کے اخبار نے لوگوں کو متوجہ کیا تھا ایک صاف اور واضح دھوکا ہے۔ مولوی صاحب ہرگز
غیر احمدیوں کو ختم نبوت کے ماننے والے نہیں مانتے۔ وہ انہیں اسی طرح ختم نبوت کے منکر قرار
دیتے ہیں جس طرح کہ مجھے اور میرے احباب کو۔ اور اس کا ثبوت وہ حوالہ جات ہیں جو انہوں
نے اپنی کتاب "النبوۃ فی الاسلام" میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریروں سے نقل کئے
ہیں۔ ان میں سے چند ذیل میں درج کرتا ہوں۔
اور سب حدیثیں اس بات پر متفق ہیں کہ مسیح موعود اس امت میں سے
ہو گا۔ کیونکہ نبوت ختم کر دی گئی ہے اور ہمارے رسول خاتم النبین ہیں۔ "
"
ee
ساتھ ہی یہ بھی سمجھ لینا چاہئے کہ جب ہمارے نبی مسلم خاتم الانبیاء ہیں تو
کوئی شک نہیں کہ جو شخص اس مسیح کے نزول پر ایمان لاتا ہے جو بنی اسرائیل کا نبی
১১
ہے وہ خاتم النبین کا کافر ہے "۔ 3
پس کچھ شک نہیں کہ اس عقیدہ کو (یعنی آسمان سے مسیح کے نزول پر ایمان
لانے) کو نہ ایک بیماری بلکہ کئی بیماریاں لگی ہوئی ہیں۔ قرآن کی بینات کا مخالف ہے
ختم نبوت کے امر کی تکذیب کرتا ہے اور قوم عرب کے محاورات کے مغائر پڑا
ہے۔ کہ
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۳۷
اظهار حقیقت
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَ خَاتَمَ النَّبِيِّنَ اور حدیث
میں ہے ۔ لَا نَبِيَّ بَعْدِی اور بایں ہمہ حضرت مسیح کی وفات نصوص قطعیہ سے ثابت
ہو چکی۔ لہذا دنیا میں ان کے دوبارہ آنے کی امید طبع خام۔ اور اگر کوئی اور نبی نیایا
پرانا آدے تو ہمارے نبی صلی اللہ کیونکر خاتم الانبیاء رہیں ۔ "
ہمارے نبی میں اسلام کا خاتم الانبیاء ہونا بھی حضرت عیسی علیہ السلام کی موت
کو ہی چاہتا ہے۔ کیونکہ آپ کے بعد اگر کوئی دوسرا نبی آجائے تو آپ خاتم الانبیاء
نہیں ٹھہر سکتے۔ اور نہ سلسلہ وحی نبوت کا منقطع متصور ہو سکتا ہے۔ اور اگر فرض بھی
کر لیں کہ حضرت عیسیٰ امتی ہو کر آئیں گے تو شان نبوت تو ان سے منقطع نہیں
ہوگی۔ گو امتیوں کی طرح وہ شریعت اسلام کی پابندی بھی کریں۔ مگر یہ تو نہیں کہہ
سکتے کہ وہ خدا تعالیٰ کے علم میں نبی نہیں ہوں گے۔ اور اگر خدا تعالیٰ کے علم میں وہ
نبی ہوں گے تو رہی اعتراض لازم آیا کہ خاتم الانبیاء ملی یم کے بعد ایک نبی دنیا میں
آگیا اور اس میں آنحضرت صلعم کی شان کا استخفاف ہے اور نص صریح قرآن کی
تکذیب لازم آتی ہے ۔ "
ہوگی۔
قوله : مسیح نبی ہو کر نہیں آئے گا۔ امتی ہو کر آئے گا۔ مگر نبوت اس کی شان میں مضمر
اقول: جب کہ شان نبوت اس کے ساتھ ہوگی اور خدا کے علم میں وہ نبی ہو گا تو بلا شبہ
اس کا دنیا میں آنا ختم نبوت کے منافی ہو گا۔ "
"
قرآن شریف جیسا کہ آیت اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ اور آیت
وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَ خَاتَمَ النَّبِيِّنَ میں صریح نبوت کو آنحضرت مسلم پر ختم
کر چکا ہے اور صریح لفظوں میں فرما چکا ہے کہ آنحضرت ملی یہ خاتم الانبیاء ہیں جیسا
کہ فرمایا ہے کہ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَ خَاتَمَ النَّبِيِّنَ لیکن وہ لوگ جو حضرت
عیسیٰ علیہ السلام کو دوبارہ دنیا میں واپس لاتے ہیں ان کا یہ عقیدہ ہے کہ وہ بدستور اپنی
نبوت کے ساتھ دنیا میں آئیں گے اور برابر پینتالیس برس تک ان پر جبرئیل
علیہ السلام وحی نبوت لیکر نازل ہوتا رہے گا۔ اب بتلاؤ کہ ان کے عقیدہ کے موافق
ختم نبوت اور ختم وحی نبوت کہاں باقی رہا۔ بلکہ ماننا پڑا کہ خاتم الانبیاء حضرت عیسی
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۳۸
اظهار حقیقت
ہیں۔
allee
یہ حوالہ جات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے ہیں۔ اور انہیں مولوی محمد علی
صاحب نے اپنی کتاب "النَّبُوَّةَ فِي الْإِسْلامِ" میں نقل کیا ہے۔ اور میں نے اس لئے کہ جو
چاہے جہاں سے دیکھ لے دونوں کتب کے صفحات کے حوالے دے دیئے ہیں۔ یعنی حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے بھی اور مولوی صاحب کی کتاب کے بھی ان حوالہ جات سے
مندرجہ ذیل مطالب بوضاحت ثابت ہوتے ہیں۔
اول:۔ مسیح ناصری کی آمد پر ایمان لانا ختم نبوت کے منافی ہے۔
دوم:۔ جو شخص مسیح ناصری کے نزول پر ایمان لاتا ہے وہ خان وہ خاتم النبین کا کافر ہے اور ختم نبوت کی
تکذیب کرتا ہے۔
سوم:۔ اگر کوئی شخص یہ عقیدہ بھی رکھے کہ حضرت مسیح ناصری نبی نہیں بلکہ امتی ہو کر دوبارہ
دنیا میں آئیں گے تب بھی وہ ختم نبوت کا انکار ہی کرتا ہے۔
چہارم: حضرت مسیح کی دوبارہ آمد کے عقیدہ رکھنے والے کے نزدیک رسول کریم ملی ایر
خاتم النبین نہیں ہیں بلکہ مسیح ناصری ہے۔
یہ چار نتائج جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالوں سے نکلتے ہیں صاف بتاتے ہیں
کہ آپ کے عقیدہ کی رو سے وہ تمام لوگ جو جو حضرت مسیح ناصری کی دوبارہ آمد کے قائل ہیں
خواہ انہیں نبی بنا کر اتارتے ہوں خواہ امتی بنا کر بہر حال ختم نبوت کے منکر اور خاتم الانبیاء کے
کافر ہیں۔ اور چونکہ مسلمانوں کا بیشتر حصہ بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ ان میں سے ننانوے فیصدی
اس عقیدہ کے قائل ہیں۔ پس اوپر کے حوالہ جات کی رو سے جو مولوی محمد علی صاحب نے اپنی
كتاب "النُّبُوَّةُ فِي الْإِسْلامِ" میں نقل کئے ہیں یہ ثابت ہوتا ہے کہ تمام غیر احمدی
فرقہ جات بہ حیثیت فرقہ کے ختم نبوت کے منکر ہیں اور رسول کریم میں ہم کو خاتم النبین
نہیں مانتے۔ اور جب مولوی صاحب کے عقیدہ کی رو سے تمام غیر احمدی رسول کریم میں ہم کو
خاتم النبین نہیں مانتے تو پھر وہ بتائیں کہ ان کا یہ لکھنا کہ :۔
جب میاں صاحب اور ان کے مرید آنحضرت صلعم پر نبوت کو ختم نہیں
مانتے تو یوم خاتم النبین سے لوگوں کو دھوکا ہو گا یا نہیں۔ کیونکہ عام مسلمان
خاتم النبین کے معنی یہی جانتے ہیں کہ نبوت آنحضرت صلعم پر ختم ہو گئی اور آپ کے
انوار العلوم جلد ۱۰
بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ ۱۲
۳۳۹
سراسر غلط اور مغالطہ دہی میں شامل ہے یا نہیں۔
اظهار حقیقت
مولوی محمد علی صاحب کا فرض ہے کہ وہ پہلے حضرت مسیح موعود کی کتب کے ان
حوالہ جات کو رد کریں جو خود انہی کی کتاب میں منقول ہیں۔ اور اس کے بعد یہ دعوی کریں کہ
مسلمان رسول کریم میں کو خاتم النبین ان معنوں سے مانتے ہیں کہ ے مانتے ہیں کہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں
آئے گا۔ لیکن جیسا کہ اوپر کے حوالہ جات سے ثابت ہے بانی سلسلہ احمدیہ کے نزدیک مسلمان
ان معنوں میں رسول رسول کریم مسلم کو خاتم النبین نہیں مانتے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے
گا بلکہ ان معنوں میں مانتے ہیں کہ آپ کے بعد پرانے نبیوں میں سے ایک نبی آئے گا اور ان
کے عقیدہ اور ہمارے عقیدہ میں صرف یہ فرق ہے کہ وہ تو یہ مانتے ہیں کہ ایک ایسا نبی آپ
کے بعد آئے گا جس نے نبوت آپ کی اطاعت سے حاصل نہیں کی ہوگی اور ہمارا یہ عقیدہ ہے
کہ ایسا نبی کوئی نہیں آئے گا بلکہ پیشگوئی ایسے نبی کے متعلق تھی جس نے اپنے تمام کمالات
رسول کریم میم کے فیض سے اور آپ کی اتباع میں حاصل کرنے تھے اور جس کا کام محض
بیان علوم قرآنیہ اور اشاعت اسلام اور احیائے قوائے روحانیہ تھا۔ پس ختم نبوت کے جلسہ
میں دوسرے فرقوں کو دعوت اتحاد دے کر ہم نے دنیا کو دھوکا نہیں دیا بلکہ اپنے عقیدہ کے
مطابق اعلان کیا اور اس امر میں اشتراک عمل کی دعوت دی جس میں ہمارا دوسرے فرقہ ہائے
اسلام سے آپ لوگوں کی نسبت بہت زیادہ اتحاد ہے۔ ہاں جب آپ نے لوگوں پر یہ ظاہر
کرنے کی کوشش کی کہ گویا آ۔ لی کہ گویا آپ کے عقیدہ کی رو رو سے دوسرے فرقے رسول اللہ کو خان کو خاتم النبین
ماننے والے ہیں تو آپ نے ایک صریح غلط بیانی کی۔ ورنہ اصل عقیدہ آپ کا یہی ہے کہ تمام
مسلمان فرقے رسول کریم مسلم کو خاتم النبین نہیں مانتے۔ اور صرف آپ اور آپ کے
چند ساتھی اور چند ایسے نو تعلیم یافتہ لوگ جو آمد مسیح کے ہی منکر ہیں ختم نبوت کے قائل ہیں۔
گو اس جگہ یہ بحث نہیں کہ ہمارا عقیدہ درست ہے یا نہیں بلکہ بحث یہ ہے کہ کیا
مولوی صاحب کے عقیدہ کی رو سے فی الواقعہ ہم ختم نبوت کے منکر ہیں اور دوسرے مسلمان
فرقے اس کے ماننے والے ہیں۔ لیکن چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک حوالہ میں
یہ بھی ذکر آیا ہے کہ خواہ نئے نبی کی آمد کا کوئی ماننے والا ہو یا پرانے نبی کی آمد کا وہ ختم نبوت کا
منکر ہے اس لئے میں ضمناً یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس سے ہمارے عقیدہ پر کوئی زد نہیں پڑتی
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۰
اظهار حقیقت
کیونکہ خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تحریر فرماتے ہیں:۔
وو
” صرف اس نبوت کا دروازہ بند ہے جو احکام شریعت جدیدہ ساتھ رکھتی ہو۔ یا ایسا
دعوٹی ہو جو آنحضرت میں ایم کی اتباع سے الگ ہو کر دعوی کیا جائے لیکن ایسا شخص
جو ایک طرف اس کو خدا تعالیٰ اس کی وحی میں امتی بھی قرار دیتا ہے ، پھر دوسری
طرف اس کا نام بنی بھی رکھتا ہے ، یہ دعوی قرآن شریف کے احکام احکام کے مخالف نہیں
ہے۔ کیونکہ یہ نبوت باعث امتی ہونے کے دراصل آنحضرت مسلم کی نبوت کا
ایک ظل ہے کوئی مستقل نبوت نہیں ہے۔ "۱۳
९९
اور ہم لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بنی مانتے ہیں تو اوپر کی تشریح کے ساتھ
ہی مانتے ہیں۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالہ جات کا ہم پر کوئی مخالف اثر نہیں
پڑتا۔
اور اس کے بعد میں پھر اصل مضمون کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ میں بتا چکا ہوں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالہ جات سے ثابت ہے کہ مسیح کی آمد کا عقیدہ رکھنے والا
ختم نبوت کا منکر ہے۔ پس جب تک مولوی صاحب اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں انہیں اس امر
کا اقرار کرنا پڑے گا کہ تمام غیر احمدی خواہ وہ کسی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں ختم نبوت کے منکر
ہیں۔ اور ان کا یہ ظاہر کرنا کہ ان کے عقیدہ کی رو سے عام مسلمان ختم نبوت کے قائل ہیں،
مغالطہ دہی سے زیادہ نہیں ہے۔
گو اوپر کی تحریرات کے بعد مولوی صاحب اس بات کی پناہ نہیں لے سکتے کہ نئے نبی اور
پرانے نبی کی آمد کے عقیدہ میں فرق ہے۔ اور جو لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہوں کہ پرانے نبیوں میں
سے کوئی نبی آئے گا وہ تو ختم نبوت کا قائل ہے اور جو یہ عقیدہ رکھے کہ اس امت میں سے
ایک شخص کو اسلام کے قیام کے لئے رسول کریم میں لیہ کے فیض سے نبی کا نام دیا جائے گا وہ
ختم نبوت کا منکر ہے۔ لیکن اگر وہ ایسا کریں تو میں انہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک
اور حوالے کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ یہ حوالہ بھی انہوں نے اپنی کتاب النَّبُوَّةُ فِي
الإسلام میں نقل کیا ہے اور وہ یہ ہے:۔
قرآن شریف میں مسیح ابن مریم کے دوبارہ آنے کا تو کہیں بھی ذکر نہیں
لیکن ختم نبوت کا بکمال تصریح ذکر ہے۔ اور پرانے یا نئے نبی کی تفریق کرنا یہ شرارت
انوار العلوم جلد ۱۰
لمولدا
اظهار حقیقت
ہے۔ نہ حدیث میں نہ قرآن میں یہ تفریق موجود ہے۔ اور حدیث لَا نَبِيَّ بَعْدِی
১১
میں بھی یہی نفی عام ہے ۔ " ۱۴
اس حوالہ سے ثابت ہے کہ جو شخص یہ فرق کرے کہ پرانے نبی کی واپسی کا عقیدہ رکھنے
والا تو ختم نبوت کا قائل ۔ دت کا قائل ہے اور نئے نبی کی آمد کا عقیدہ رکھنے والا منکر ہے وہ شرارتی ہے۔
مگر شاید مولوی صاحب کی اور ان کے متبعین کی حضرت مسیح موعود کے حوالہ جات سے
تسلی نہ ہو کیونکہ وہ خود مجتہد اعظم ہیں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صریح تحریر کے
بعد کہ مسیح کا بن باپ ہونا ہمارے عقیدہ میں شامل ہے، وہ اس کے خلاف تعلیم دے رہے ہیں۔
اور جبکہ ان کے نزدیک مرزا صاحب محض ایک مجدد ہیں تو پھر ان کی تحقیق کے خلاف اور ان
کے عقیدہ کے مباین عقیدہ رکھنے میں ان کے نزدیک کوئی حرج بھی نہیں ہو گا۔ جس کا ثبوت یہ
ہے کہ حضرت عمر سے جو مولوی صاحب کے نزدیک سب سے پہلے مجدد تھے اور ان کے محدث
ہونے کی خود رسول کریم میں ہم نے شہادت دی تھی کئی مسائل میں صحابہ نے اختلاف کیا ہے
اور آج تک لوگ اختلاف کرتے چلے جاتے ہیں اس لئے میں خود مولوی صاحب کی اپنی ہی
ت
ایک تحریر جو کسی پرانے زمانہ کی نہیں بلکہ قریب کے زمانہ کی ہے، پیش کرتا ہوں۔ جس
انہیں معلوم ہو جائے گا کہ تھوڑا عرصہ پہلے ان کا بھی یہی عقیدہ تھا کہ غیر احمدی ختم نبوت کے
منکر ہیں اور یہ کہ نئے اور پرانے نبی کی آمد کے عقیدوں میں نتیجہ کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں
ہے۔ مولوی صاحب اپنے رسالہ موسومہ یہ دعوتِ عمل " میں تحریر فرماتے ہیں۔
قرآن شریف تو نبوت کو آنحضرت ملی الیم پر ختم کرتا ہے۔ مگر مسلمانوں نے
اس اصولی عقیدہ کے بالمقابل یہ خیال کر لیا کہ ابھی آنحضرت مسلم کے بعد حضرت
عیسی جو نبی ہیں ، وہ آئیں گے۔ اور یہ بھی نہ سوچا کہ جب نبوت کا کام تکمیل کو پہنچ
چکا اور اس لئے نبوت ختم ہو چکی تو اب آنحضرت میم کے بعد کوئی نبی کس طرح
آسکتا ہے ، خواہ پرانا ہو یا نیا۔ نبی جب آئے گا نبوت کے کام کے لئے آئے گا۔ اور
جب نبوت کا کام ختم ہو گیا تو نبی بھی نہیں آسکتا۔ پرانے اور نئے سے کچھ فرق نہیں
پڑتا۔ " ها
پھر صفحہ ۱۳ پر لکھتے ہیں کہ :۔
مسلمانوں نے عقیدہ بنا لیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام جنہوں نے آنحضرت
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۲۲
اظهار حقیقت
سے نہیں بلکہ براہِ راست اللہ تعالی سے تعلیم حاصل کی ہے، وہ اس امت
کے معلم بنیں گے اور یوں آنحضرت مسی کی شاگردی سے یہ امت نکل جائے
گی۔
کا ۲ جول
صلی
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ اول مولوی صاحب کے نزدیک عام مسلمانوں کا عقیدہ
ختم نبوت کے عقیدہ کے مقابل پر ہے۔ یعنی متضاد اور مخالف ہے۔ دوم۔ مولوی صاحب کے
نزدیک یہ عقیدہ کہ کوئی پرانا نبی دوبارہ دنیا میں آئے گا اور یہ عقیدہ رکھنا کہ کوئی نیا نبی آئے گا
ان میں کچھ فرق نہیں۔ یہ دونوں عقیدے ایک ہی طرح ختم نبوت کے عقیدہ کو رو کرنے
والے ہیں۔ سوم۔ مسلمانوں کے عقیدہ نزولِ مسیح کی رو سے امتِ محمدیہ امتِ محمدیہ نہ رہے
گی۔ یعنی رسول کریم مسلم کی نبوت ختم ہو جائے گی۔ اب اس عقیدہ کے بعد مولوی صاحب
۲ جولائی ۱۹۲۸ء کے پیغام صلح میں یہ فرمانا کہ مسلمانوں کا عقیدہ یہ ہے کہ نبوت آنحضرت
سی پر ختم ہو گئی اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا صرف ہمارے خلاف لوگوں کو
بھڑ کانے کے لئے ایک چال اور خلاف ضمیر عقیدہ کا اظہار نہیں تو اور کیا ہے؟ کیا یہ غضب نہیں
کہ ابھی کچھ کچھ عرصہ پہلے تو مولوی صاحب کے نزدیک تمام مسلمان ختم نبوت نبوت کے منکر تھے اور ان
کے عقائد امت محمدیہ کو آنحضرت میں ایم کی امت سے نکال رہے تھے ۔ لیکن ۱۷۔ جون کے
جلسہ کی تحریک کا ہونا تھا کہ مولوی صاحب کی آنکھیں کھل گئیں اور انہیں معلوم ہو گیا کہ سب
مسلمان تو ختم نبوت کے قائل ہیں اور یہ مبائع احمدی ختم نبوت کے منکر ہیں۔ ان کے ساتھ مل
کر کہیں دوسروں کے بھی عقیدے خراب نہ ہو جائیں۔ کیا یہ تغیر غیر معمولی نہیں ہے کیا یہ
تبدیلی موجب حیرت نہیں ہے؟ کیا اس کی وجہ صرف یہی نہیں ہے کہ مولوی صاحب مجھ سے
بغض کی وجہ سے اس تحریک کو ناکام بنانا چاہتے تھے۔ اور رسول کریم مسلم کی محبت پر جو ان
کے دل میں یقیناً ہوگی، ایک ساعت کے لئے میرا بغض غالب آگیا۔ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رَاجِعُونَ۔ میں تو اب بھی دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ انہیں اس امر سے محفوظ رکھے کہ ان کا
دل ہمیشہ کے لئے ان کے جرم کی سزا میں محبت رسول سے محروم رہ جائے۔
شاید مولوی صاحب یہ فرمائیں کہ گو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ لکھا
ہے کہ مسیح کے نزول کو مانا ختم نبوت کے خلاف ہے اور گو میں نے بھی اس عقیدہ کی تصدیق کی
ہے ، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ فی الواقعہ وہ لوگ ختم نبوت ۔ نبوت کے منکر ہیں بلکہ صرف یہ
انوار العلوم جلد ۱۰
سلام
اظهار حقیقت
مطلب ہے کہ ان کا عقیدہ حقیقت میں ختم نبوت کے خلاف ہے اور اس قسم کے حقائق کے
اظہار سے یہ لازم نہیں آتا کہ ہم کسی کو فی الواقعہ اس عقیدہ عقیدہ کا منکر قرار دے دیں۔ پس چونکہ
غیر احمدی تسلیم کرتے ہیں کہ رسول اللہ خاتم النبین ہیں اس لئے ہم بھی انہیں خاتم النبین کا
ماننے والا قرار دیتے ہیں۔ اگر مولوی صاحب یہ فرمائیں تو میں ان سے سوال کروں گا کہ جب
کہ نئے اور پرا اور پرانے نبی کی آمد کے معتقدوں کو وہ خود برابر قرار دے چکے ہیں ہیں اور ان عقیدوں
میں انہیں کچھ فرق نظر نہیں آیا تو یہی وسعت حوصلہ انہوں نے ہمارے حق میں کیوں نہ دکھائی ؟
کیا انہیں کوئی ایسی تحریر میری ملی تھی جس میں میں نے یہ لکھا تھا کہ ہم رسول کریم صلی اللہ
علیہ و سلم کو خاتم النبین نہیں مانتے ۔ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ ۔ اور اگر ایسی کوئی تحریر انہیں
نہیں ملی بلکہ انہوں نے ہمارے عقائد پر قیاس کیا تھا اور ان کے نزدیک ہم اور غیر احمدی جیسا کہ
ان کی تحریرات سے میں ثابت کر چکا ہوں ایک ہی کشتی میں سوار ہیں اور دونوں بقول ان کے
صرف منہ سے ختم نبوت کے اقراری ہیں تو پھر انہوں نے دا وں نے دونوں سے سلوک میں فرق کیوں کیا؟
اور ایک کو ختم نبوت کا ماننے والا اور ایک کو منکر کیوں قرار دیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة
و السلام کے اس فیصلہ کو کیوں طاق نسیاں پر رکھ دیا کہ ” پرانے اور نئے نبی کی تفریق کرنا
شرارت ہے۔"
حق یہ ہے کہ مولوی صاحب اور ان کے رفقاء دل میں تو دونوں ہی کو خاتم النبین
کا
ماننے والا ہی سمجھتے ہیں اور اپنی پہلی تحریروں میں دونوں ہی کو منکر قرار دے چکے ہیں۔ لیکن اس
موقع پر اس خوف سے کہ کہیں ۱۷۔ جون کے جلسوں کی تحریک کامیاب نہ ہو جائے انہوں نے
یہ درمیانی راستہ نکالا کہ جو کثیر التعداد جماعتیں ہیں اور جن سے انہیں چندے ملتے رہتے ہیں،
انہیں تو انہوں نے اپنی پہلی تحریروں کے خلاف ختم نبوت کا ماننے والا قرار دے لیا اور ہم لوگ
جو تعداد میں تھوڑے ہیں اور ہم سے کچھ و وصول ہو ۔ نے کی امید نہیں ہے، ہمیں انہوں نے ختم
نبوت کا منکر قرار دے لیا۔ لیکن حق یہ ہے کہ گو ہم میں سے ہر ایک کا یہ حق ہے کہ وہ دوسرے
کی نسبت یہ کہہ دے کہ اس کا عقیدہ حقیقت ختم نبوت کے منافی ہے۔ لیکن جو شخص کہتا ہے کہ
مسلمانوں میں سے کوئی فرقہ بھی ایسا ہے کہ وہ ختم نبوت کا ایسے رنگ میں منکر ہے کہ اس کا حق
ہی نہیں کہ وہ دوسرے مسلمانوں سے مل کر رسول کریم میں کی عظمت کے قیام کے لئے
کوشش کر سکے ، وہ جھوٹا اور مفتری ہے اور اسلام اور مسلمانوں کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔
XXX
انوار العلوم جلد ۱۰
لم الدلم
وَاخِرُ دَعُوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعُلَمِينَ
خاکسار
مرزا محمود احمد (خلیفة المسیح الثانی)
۲۸ جولائی ۱۹۲۸ء
ا پیغام صلح ۲۷ جولائی ۱۹۲۸ء صفحہ ا کالم ۳
اظهار حقیقت
تفسير الدر المنثور للسيوطى جلد ۵ صفحه ۲۰۴ مطبوعہ بیروت ۱۳۱۴ھ
النبوة في الاسلام صفحہ ۱۱۷ مؤلفہ مولوی محمد علی صاحب مطبوعہ سٹیم پریس لاہور
۶۱۹۱۵
ه تحفه بغداد صفحه ۳۳ روحانی خزائن جلد۷ صفحه ۳۳ النبوة في الاسلام مصنفہ مولوی
محمد علی صاحب صفحہ ۳۱ ضمیمہ ، مطبوعہ سٹیم پریس لاہور ۱۹۱۵ء
تحفہ بغداد صفحه ۳۴ روحانی خزائن جلدے صفحہ ۳۴ النبوة في الاسلام مصنفہ مولوی
محمد علی صاحب صفحہ ۳۱ ضمیمہ ، مطبوعہ سٹیم پریس لاہور ۱۹۱۵ء
که نور الحق حصہ اول صفحہ ۷۰ اے روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۷۰ ۷۱ الی النبوة في الاسلام
صفحه ۷۷ + ضمیمہ مطبوعہ سٹیم پریسا
لاہور ۱۹۱۵ء
ایام الصلح اصلح صفحه صفحه ۸۳ ۸۲ ۲ روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۰۹٬۳۰۸ + النبوة في الاسلام
صفحه ۹۷ ضمیمہ مصنفہ مولوی محمد علی صاحب مطبوعہ سٹیم پر لیس ) لاہور ۱۹۱۵ء
ایام الصلح صفحہ ۱۶۶ روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۹۲ النبوة في الاسلام مصنفه مولوی
محمد علی صاحب صفحه ۹۹ ضمیمہ مطبوعہ سٹیم پریس لاہور ۱۹۱۵ء
ایام الصلح صفحه ۱۸۵ روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۴۱ + النبوة في الاسلام مصنفہ مولوی
محمد علی صاحب صفحہ ۱۰۱ ضمیمہ مطبوعہ سٹیم پریس لاہور ۱۹۱۵ء
|
الله تحفہ گولڑویہ صفحہ ۸۸ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۷۴ النبوة في الاسلام مصنفہ
مولوی محمد علی صاحب صفحه ۱۲۰ ضمیمہ مطبوعہ سٹیم پریس لاہور ۱۹۱۵ء
پیغام صلح ۲۷ جولائی ۱۹۲۸ء صفحہ ا کالم نمبر ۳
سلام ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ
پنجم، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۵۲
۳۵۲۰
انوار العلوم جلد ۱۰
ها
۳۴۵
اظهار حقیقت
الاسلا۔
م
الصلح صفحہ ۱۶۶ ۱۶۷ روح ۱۶۷ روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۹۲ ۳۹۳ + النبوة فى الام
ايام الصلح
مصنفہ مولوی محمد علی صفحه ۹۹ ضمیمہ مطبوعہ سٹیم پریس لاہور ۱۹۱۵ء
১১
لاہور
رساله " دعوت عمل " از مولوی محمد علی صاحب صفحه ۱۲ مطبوعه ا اتحاد پر نٹنگ پریسا
رسالہ ”دعوت عمل " از مولوی محمد علی صاحب صفحه ۱۳ مطبوعہ اتحاد اتحاد پر نٹنگ پریس لاہور
९९
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۴۷
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
نہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني