آل پارٹیز کانفرنس تمام ہندوستان کی نمائندہ نہ تھی
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۵۳
شہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
سر علی امام اور مسٹر شعیب قریشی مسلمانوں کے نقطہ نگاہ کے پیش کرنے کیلئے۔ مسٹر اینی اور
مسٹر جیا کار ہندو مہاسبھا کی نمائندگی کیلئے۔ مسٹر پر دہان غیر برہمنوں کے نمائندہ کی حیثیت سے۔
(۹)
سردار منگل سنگھ سکھ لیگ کی طرف سے۔ سرتیج بہادر سپرو لبرل فیڈریشن کی طرف سے ۔ مسٹر
جوشی مزدوروں کی طرف سے ۔ ان کے علاوہ مسٹر سوباس چند را بوس اور پنڈت موتی لال نہرو
بھی اس کے کے ممبر تھے۔ گویا نو ممبروں میں سے دو مسلمان اور سات ہندو ممبر تھے۔ رپورٹ سے
معلوم ہوتا ہے کہ سر علی امام بوجہ بیماری صرف ایک اجلاس میں شریک ہوئے۔ اور اس طرح
گویا صرف مسٹر شعیب قریشی مسلمانون کی طرف سے نمائندہ رہے۔
آل پارٹیز کانفرنس تمام ہندوستان کی نمائندہ نہ تھی اوپر کے حالات کو خود نہرو رپورٹ سے ہی لئے گئے
جن میں
سے لوگ
سے بہت سے
ہیں۔ ان کے علاوہ بعض کار روائیاں جو پس پردہ ہوتی رہی ہیں اور جنہیں اب بعض مسلم لیڈر
شائع کر رہے ہیں ، میں انہیں نظر انداز کرتا ہوں۔ کیونکہ میرے مقصد کے حصول کیلئے خود یہی
حالات کافی ہیں۔ ان حالات سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ کمیٹی ہرگز تمام ہندوستان کی
نمائندہ نہ تھی۔ چند آدمی اپنی مرضی سے ایک جگہ جمع ہو گئے تھے۔ ج
ایسے تھے کہ انہوں نے اپنے آپ کو آپ ہی لیڈر قرار دے لیا تھا۔ نہ مختلف صوبوں کی
نمائندگی اس میں ہوئی نہ مختلف جماعتوں کی۔ مثال کے طور پر میں اپنی ہی جماعت کو لیتا ہوں۔
ہماری جماعت سے شروع سے لیکر آخر تک کسی نے نہیں پوچھا کہ تمہاری کیا رائے ہے۔
حالانکہ ہم تعداد میں کس قدر بھی کم ہوں مگر پارسیوں سے زیادہ ہیں اور آل انڈیا حیثیت رکھتے
ہیں۔ ہماری مضبوط جماعتیں تین صوبوں میں پائی جاتی ہیں۔ یعنی پنجاب، بنگال اور
صوبہ سرحدی۔ اس کے علاوہ بہار یوپی مدراس اور سندھ میں بھی معقول جماعتیں پائی جاتی
ہیں۔ اور چھوٹی چھوٹی جماعتیں تو ہر صوبہ میں ہیں۔ ہماری جماعت منظم ہے اور رجسٹر شدہ
تعداد کے لحاظ سے اور نظام کے لحاظ سے تو شائد کوئی ہندو سوسائٹی بھی اس کے مقابلہ میں پیش
نہیں کی جاسکتی۔ آل پارٹیز کانفرنس کے نمائندے یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہماری جماعت ایک مذہبی
جماعت ہے کیونکہ ہماری جماعت اپنے مذہبی اور سیاسی مسائل کو ایک ہی پلیٹ فارم پر طے کرتی
ہے۔ اور محض اس وجہ سے کہ ہمارے نزدیک مذہب ، سیاست اور تمدن کی ضروریات کے لئے
الگ الگ انجمنوں کی ضرورت نہیں ہے ایک ہی مجلس میں ان مسائل پر بحث ہو سکتی ہے بلکہ
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۵۴
مهرور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
بہتر طریق پر ہوتی ہے ہمیں اپنے حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ مگر اسکتا۔ مگر ہماری جماعت کو نظر انداز
کر دو۔ اس کمیٹی کا اصل کام ۱۹۲۸ء سے شروع ہوتا ہے اور اس وقت مسلم لیگ کے دو حصے
ہو چکے تھے۔ ایک لاہور کی آل انڈیا لیگ کہلاتی ہے اور ایک کلکتہ کی۔ رپورٹ سے کہیں
معلوم نہیں ہوتا۔ کہ لاہور کی لیگ کی نمائندگی کی بھی کوشش کی گئی۔ نہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ
صوبہ جات کی لیگوں کی نمائندگی کیلئے کوشش کی گئی۔ حالانکہ جن مسائل پر اختلاف زیادہ
بھیانک صورت میں ؟ رت میں نمایاں ہوتا ہے۔ وہ تا ہے۔ وہ آل انڈیا مسائل نہیں ہیں ، بلکہ صوبہ جات کے مسائل
ہیں۔ پس خالی آل انڈیا کی مسلم لیگ کے دونوں حصوں کی نمائندگی بھی کافی نہیں ہو سکتی تھی۔
آل پارٹیز کانفرنس کبھی آل پارٹیز کانفرنس نہیں ہو سکتی تھی جب تک کہ وہ سب قسم کے
خیالات کے لوگوں کو دعوت نہ دے۔
نہرو رپورٹ ہندوستان کے لئے دو مجالس کی تجویز کو پیش کرتی ہے۔ ایک جس میں گل
ہندوستان کے نمائندے براہ راست مچنے جائیں۔ اور دوسری سینٹ (SENATE) جس میں
ریاستہائے متحدہ امریکہ کی نقل میں صوبہ جات کی کونسلیں اپنے نمائندے بھیجیں۔ ۲۔ اگر
معمولی قسم کے قوانین کے لئے جو وقتی اور جزئی ہونگے، دو قسم کی نمائندگی کی ضرورت ہے تو کیا
کانسٹی ٹیوشن (CONSTITUTION) کے سوال کے متعلق اس امر کی ضرورت نہیں تھی کہ
صوبہ جات کی لیگز کے نمائندے بھی طلب کئے جاتے تاکہ وہ اپنے اپنے نقطہ نگاہ کو پیش کر
سکیں۔ کیا یہ بات آل پارٹیز کانفرنس کی نظر سے پوشیدہ تھی کہ کئی صوبہ جات کی کثرت
مرکزی انجمن کی کثرت کے مخالف ہے۔ پھر مرکزی انجمن کی نمائندگی قانون اساسی کے حل کے
لئے کس طرح کافی ہو سکتی تھی۔ مثال کے طور پر پنجاب ، بنگال، سندھ یوپی اور صوبہ سرحدی
کے مسلمانوں کو لے لو۔ ان میں سے اکثر کے خیالات نیابت کے طریق کے متعلق کلکتہ لیگ سے
مختلف ہیں۔ پھر کلکتہ لیگ کے نمائندے ان لوگوں کے نمائندے کس طرح ہو سکتے تھے۔
آل پارٹیز کانفرنس اگر ملک کی نمائندہ کہلانا چاہتی تھی۔ تو اسے چاہئے تھا کہ ہر ایک صوبہ کی
انجمنوں کو بھی دعوت دیتی۔ اور ساتھ ہی یہ بھی لکھتی کہ ان کی طرف سے جو نمائندے آئیں
وہ صرف اکثریت کے نمائندے نہ ہوں۔ بلکہ اقلیتوں کے نمائندے بھی شامل ہوں تاکہ
ہندوستان کی مختلف جماعتوں کے خیالات کو سننے کے بعد کسی فیصلہ پر پہنچا جائے۔ لیکن نسبتی
نیابت کی حمایت کا دعوی کرنے والے کرتے ہیں تو کیا صرف ان انجمنوں کو دعوت دیتے ہیں جو