آل انڈیا مسلم کانفرنس شملہ
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۵۵
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
اصولاً ہندو نقطۂ نگاہ سے متفق ہیں۔ یعنی مشترک انتخاب کے حامیوں کو ۔ ان انجمنوں کے ناموں
کو پڑھ جاؤ جن کے نام نہرو رپورٹ کے صفحہ ۲۰ و ۲۱ پر لکھے ہیں۔ ایک انجمن بھی ان میں ایسی
نہیں ہے کہ جو جدا گانہ انتخاب کی حامی ہو۔ پس صرف ان انجمنوں کو بلانا جو پہلے سے اس اصل
پر متحد تھیں۔ جس کے متعلق ہندوستان کے مسلمانوں کا ایک بڑا حصہ اختلاف رکھتا ہے کیا یہ
نہیں بتاتا کہ یہ کانفرنس آل پارٹیز کانفرنس نہ تھی بلکہ ایک خیال کی مختلف جماعتوں کی کانفرنس
تھی۔
اس سوال کی حقیقت اس واقعہ کے یاد کرنے سے
سے پوری
آل انڈیا مسلم کانفرنس شملہ طرح کھل جاتی ہے ہے نمرود کمیٹی نے دبا دیا ہے۔ اور وہی
شملہ کے مسلمانوں کی آل پارٹیز کانفرنس ہے۔ نہرو کمیٹی نے اس امر کا تو ذکر کیا ہے کہ دہلی میں
مسلم لیڈروں نے ایک جلسہ کر کے بعض شرائط کے ماتحت مخلوط انتخاب کو تسلیم کر لیا تھا۔ لیکن
یہ ذکر وہ بالکل چھوڑ گئی ہے کہ اس مشورہ کو قوم کے سامنے پیش کرنے کے لئے ایک آل انڈیا
مسلم کانفرنس بھی بھی شملہ کے مقام پر منعقد مقام پر منعقد کی گئی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ جب چند مسلم لیڈروں
نے دہلی میں مخلوط انتخاب کو بعض شرائط کے ساتھ تسلیم کر لیا تو اس پر ہندوستان میں بہت چہ
میگوئیاں ہوئیں۔ اور ان لیڈروں کو معلوم ہو گیا کہ مسلمانوں کا اکثر حصہ ان کی اس تجویز سے
متفق نہیں ہے۔ اس عرصہ میں ناگپور میں ہندو مہاسبھا کا جلسہ ہوا۔ اور اس میں مسٹر کیلکر نے
بحیثیت پریزیڈنٹ ایک تقریر کی۔ جس میں مسلمانوں کے مطالبات کے متعلق ایسا رویہ اختیار کیا
کہ بعض مسلم لیڈر اپنی غلطی کو محسوس کرنے لگے ۔ اس پر مسلم لیگ نے ستمبر ۱۹۲۷ء میں شملہ
میں ہندوستان کی مختلف جماعتوں کے نمائندوں کو بلایا۔ اور اپنی دعوت کو صرف لیگ کے
ممبروں تک محدود نہ رکھا۔ مجھے بھی اس موقع پر دعوت دی گئی۔ میں ایسی مجالس میں جایا تو
نہیں کرتا۔ لیکن اس وقت چونکہ اتفاقاً مذہبی مسودہ قانون کی بابت کوشش کرنے کے لئے میں
شملہ گیا ہوا تھا میں بھی اس آل پارٹیز مسلم کانفرنس میں شامل ہوا۔ دو دن کی بحث کے بعد ایک
زبر دست اکثریت مجداگانه انتخاب کی تائید میں ثابت ہوئی۔ اور اگر ووٹ لئے جاتے تو یقیناً
۷۰ فیصدی ممبر جداگانه انتخاب کی تائید میں ہوتے۔ جو لوگ مخلوط انتخاب کی تائید میں تھے ان
میں سے بھی اکثر نے اقرار کیا کہ ان کی ذاتی رائے مخلوط انتخاب کی تائید میں ہے۔ لیکن ان کے
ہم وطنوں کی رائے جُدا گانہ انتخاب کے حق میں ہے۔ وہ ایک قابل دید نظارہ تھا۔ مسٹر جناح کی
XXXXXXXXXX
انوار العلوم جلد 10
۳۵۶
شهرور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
تمام کوششوں کے باوجود مختلف صوبہ جات اور مختلف جماعتوں کے نمائندے جداگانہ انتخاب
کے حق کو چھوڑنے پر تیار نہیں تھے۔ آخر مسٹر جناح نے جو پریزیڈنٹ تھے اٹھ کر صاف لفظوں
میں کہا کہ ووٹ کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ یہ کوئی باقاعدہ ایسوسی ایشن نہیں۔ وہ مسلمانوں کی
عام رائے کو سمجھ گئے اور باوجود اس کے کہ ان کی رائے مخلوط انتخاب کے حق میں ہے مگر وہ
مسلمانوں کے نائب ہونے کی حیثیت ۔ اسے ہندوؤں سے سمجھوتہ کے وقت اس امر کو پیش کریں
گے ، جس طرف مسلمانوں کی اکثریت ہے۔
یہ کانفرنس دہلی کے ہیں مسلم لیڈروں کے فیصلہ پر غور کرنے کیلئے بیٹھی تھی۔ اور اس
میں مخالف اور موافق ہر قسم کے خیالات کے لوگ تھے۔ لیکن باوجود اس کے سامنے نہ مدراس
کانگرس کے ریزولیوشن تھے۔ اور نہ نہرو کمیٹی کے بلکہ دہلی کے مسلم لیڈروں کی تجویز تھی۔ جو
مدراس کانگریس اور نہرو کمیٹی کی نسبت مسلمانوں کی رائے کے بہت زیادہ قریب تھی۔
مسلمانوں کی مختلف جماعتوں کے نمائندوں کی ایک زبر دست اکثریت نے اسے رد کر دیا۔ حتی کہ
خود اس تجویز کے مجوزوں میں وں میں سے بھی بعض آدمی جیسے کہ سر محمد شفیع اس کی مخالفت پر آمادہ ہو
گئے۔ پس جب کہ مسلمانوں کا ایک اجتماع مخلوط انتخاب کی تجویز کو رد کر چکا تھا۔ تو اس سے یہ
بات ظاہر ہو چکی تھی کہ مسلمانوں کی اکثریت مخلوط انتخاب کے مخالف ہے۔ پھر باوجود اس کے
آل پارٹیز کانفرنس نے کیوں ان مخالف خیال والوں کو دعوت نہیں دی۔ اگر نہیں دی تو بھی وہ
تمام خیالات کی نمائندہ نہیں کہلا سکتی۔ اور اگر دی اور انہوں نے اس دعوت کو رد کر دیا تو بھی
ثابت ہوا کہ ہندوستان کی ایک زبردست قوم کی اکثریت کو اس آل پارٹیز کانفرنس پر کسی قسم کا
کوئی اعتبار نہ تھا۔ حتی کہ وہ اس کے جلسوں میں شامل ہونا بھی پسند نہیں کرتی تھی۔ پس اس
کانفرنس کو ہندوستان کا نمائندہ کون کہہ سکتا ہے۔
مگر میں جو واقعات او پر نہرو رپورٹ سے نقل کر آیا ہوں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ
کانفرنس کلکتہ لیگ کی بھی جو در حقیقت ایک ہی مسلمانوں کی آواز تھی نمائندہ نہ تھی۔ کیونکہ
نہرو رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے۔ کہ آل انڈیا مسلم لیگ کی کونسل نے اپنے نمائندوں کو یہ
ہدایت دی تھی کہ جب تک کلکتہ سیشن (SESSION) کے پاس کردہ ریزولیوشن کو پہلے تسلیم نہ
کر لیا جائے اس وقت تک وہ اس کی کارروائی میں حصہ نہ لیں۔ اب سوال یہ ہے کہ اس
ریزولیوشن کو لیگ نے کب مسترد کیا؟ نہرو رپورٹ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس ہدایت کو کبھی
:
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۵۷
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
بھی مسترد نہیں کیا گیا۔ پس جب اس ہدایت کو مسترد نہیں کیا گیا تو بمبئی کانفرنس کی تجویز کے
ماتحت جو سب کمیٹی بنی تھی ، اس میں مسلم لیگ کے نمائندے اس ہدایت کے ماتحت ممبر ہوئے
تھے نہ کہ اس سے آزاد ہو کر۔ اور وہ ہدایت یہ تھی کہ کلکتہ لیگ کے ریزولیوشن کو کلی طور پر
تسلیم کئے بغیر مسلم لیگ قانون اساسی پر غور کرنے کیلئے تیار نہیں۔ بمبئی کانفرنس کے دوران میں
یا اس کے بعد کوئی جلسہ لیگ کا ایسا نہیں ہوا جس میں اس شرط کو توڑ دیا گیا ہو ۔ پھر کس طرح
جائز ہو سکتا تھا کہ لیگ کے نمائندے اپنے اختیار سے باہر جا کر کوئی کام کریں۔ اب سوال یہ ہے
کہ کیا نہرو کمیٹی نے کلکتہ ریزولیوشن کو کلی طور پر تسلیم کیا۔ وہ خود اقرار کرتی ہے کہ نہیں۔ سے
مسلم نمائندے تسلیم کرتے ہیں کہ نہیں۔ اور اگر نہرو کمیٹی نے کلکتہ ریزولیوشن کو تسلیم نہیں کیا
تو لیگ کے فیصلہ کے مطابق اس کے نمائندوں کو اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اجازت ہی
کب ہو سکتی تھی۔ اور اگر وہ باوجود کونسل کی ہدایت کے اس کمیٹی کے اس فیصلہ کے بعد کہ
کلکتہ کی تجویز میں تبدیلی کر دی جائے۔ اس کمیٹی کے ساتھ بیٹھتے رہے ہیں تو یقینا وہ لیگ کے
نمائندے نہ تھے ۔ وہ لیگ کو نسل کے فیصلہ کے مطابق اسی وقت سے لیگ کی نمائندگی سے علیحدہ
ہو گئے تھے جب سے انہوں نے کلکتہ ریزولیوشن کے خلاف فیصلہ کو سن کر کمیٹی سے قطع تعلق
نہیں کیا۔ اور اس صورت میں یہ بات خوب اچھی طرح ظاہر ہے کہ آل انڈیا مسلم لیگ کا وہ
حصہ جو مسٹر جناح کی صدارت میں کام کرتا ہے، اس کی نیابت بھی اس کمیٹی کو حاصل نہ تھی۔
اور اس طرح یہ کمیٹی مسلمانوں کے نمائندوں سے بالکل خالی تھی۔ اور یہی وجہ ہے کہ مولانا
شوکت علی، مسٹر محمد یعقوب حسرت موہانی، مولوی شفیع داؤدی اور دوسرے مسلم لیگ اور خلافت
کمیٹی کے سرکردہ ممبر نہرو کمیٹی کی مخالفت کر رہے ہیں۔
مجھے اس تفصیل سے اس مسئلہ پر اس لئے لکھنا پڑا ہے کہ میں نہایت ہی تکلیف سے دیکھ
رہا ہوں کہ ہندوستان کے کروڑوں لوگوں کو گائے اور بیل کی طرح ہانکا جا رہا ہے۔ سو دو سو
آدمی ایک جگہ جمع ہو جاتے ہیں۔ اور اپنے فیصلہ کو بڑے موٹے لفظوں میں ہندوستان کے
لیڈروں کا فیصلہ قرار دے کر شائع کر دیتے ہیں۔ کوئی نہیں پوچھتا کہ لیڈر ان لوگوں کو کس نے
بنایا ہے۔ دنیا کے کسی اور ملک میں اس سے زیادہ ذلت اور حقارت جمہور کی نہیں کی جاتی۔
فرض کر لیا جاتا ہے کہ باقی سب ملک چند آدمیوں کی جائیداد ہے۔ وہ اس سے جس طرح چاہئیں
معاملہ کریں۔ میری حیرت کی کوئی حد نہ رہی جب میں نے پچھلے سال یونیٹی کانفرنس