پہلا مطالبہ اتحادی حکومت
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۵۹
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
قوانین بناتے ہوئے مسلمانوں کے احساسات کا خیال کب رکھا جائے گا مگر بہر حال چونکہ رپورٹ
ہمارے سامنے آگئی ہے۔ اس لئے اس کے حسن وقیح کا دیکھنا بھی ضروری ہے۔ اور میں افسوس
کہتا ہوں کہ اس پر غور کرنے کے بعد بھی میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یہ سکیم ہر گز ملک کیلئے
سے
مفید نہیں ہو سکتی۔ خصوصاً مسلمانوں کو تو اس سے سخت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
مسلمانوں کے مطالبات اور ان کے بواعث
پیشتر اس کے کہ میں نہرو رپورٹ کی تجاویز پر بحث کروں۔ میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ
مسلمانوں کے مطالبات کیا ہیں اور کیوں ہیں۔ میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ اس وقت مسلمانوں
میں سیاسی نقطہ نگاہ سے دو پارٹیاں ہیں۔ ایک پارٹی جو زیادہ تر پنجاب اور یو۔ پی کے مسلمانوں پر
مشتمل ہے۔ اس کے اصولی مطالبات جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ ہیں کہ آئندہ ہندوستان کیلئے
جو قانون اساسی تیار ہو ۔ اس میں ان امور کو مد نظر رکھا جائے۔
پہلا مطالبہ اتحادی حکومت
*
پہلا مطالبہ یہ ہے کہ حکومت کا طریق فیڈرل
(FEDERAL) یا اتحادی ہو۔ یعنی تمام صوبہ جات کامل
طور پر خود مختار سمجھے جائیں۔ برطانیہ جس قدر اور جس وقت اپنا قبضہ کم کرتا جائے۔ اس کے
چھوڑے ہوئے اختیارات مختلف صوبہ جات ملک کو ملتے جائیں۔ ہاں چونکہ ملک کے انتظام کے
لئے ایک مرکزی نظام کی بھی ضرورت ہے۔ جو امور مشترک ہوں وہ ہندوستانی مرکزی حکومت
کے سپرد صوبہ جات کی طرف سے کئے جائیں۔ گویا یہ نہ سمجھا جائے کہ ہندوستانی مرکزی
حکومت صوبہ جات کو اختیار دیتی ہے۔ بلکہ یہ سمجھا جائے کہ صوبہ جات ایک منظم گورنمنٹ
کے چلانے کے لئے اپنے بعض اختیارات ایک مرکزی حکومت کو دیتے ہیں۔ اگر اس اصل کو
تسلیم کر لیا جائے جو ایک مجرب اصل ہے۔ اور امریکہ کی ریاست ہائے متحدہ سوئٹر رلینڈ
ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا میں نہایت کامیاب صورت میں جاری ہے تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ
فارن معاملات افواج کے انتظام، ڈاک خانہ کسٹمز وغیرہ کے علاوہ باقی سب معاملات کا فیصلہ ہر
صوبہ کی کونسلیں اپنی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر کریں گی۔ اور مرکزی حکومت کو ان کے کاموں
میں دخل اندازی کا حق نہ ہو گا۔
مسلمان اس مطالبہ کو اس لئے پیش کرتے ہیں کہ ہر قوم کو اپنے طور پر ترقی کرنے کا
انوار العلوم جلد ۱۰
٣٦٠
شهر ور پورت اور مسلمانوں کے مصالح
موقع ملے۔ اور تاکہ باوجود اس کے کہ مسلمان بعض صوبوں میں کثیر التعداد ہیں۔ ہندوستانی
مرکزی گورنمنٹ کی دخل اندازی کا شکار نہ ہوں جس میں ہندو اکثریت ہوگی۔ اب فرض کرو
کہ بنگال، پنجاب، سندھ میں مسلمانوں کی اکثریت ہو۔ لیکن اگر فیڈرل حکومت کا طریق
ہندوستان میں رائج نہ ہو گا تو ہندوستان کی مرکزی حکومت کو ہر وقت اختیار ہو گا کہ وہ ان
صوبوں کی ترقی میں روک بن جائے اور آئے دن ان کے انتظام میں نقص نکال کر ان کے بعض
اختیارات کو واپس لے لے یا ان کے پاس کردہ قوانین کو رد کر دے۔ اور اس طرح مسلمانوں
کی اکثریت کا کچھ بھی فائدہ نہ رہے۔ یہ ایک خیالی شبہ نہیں ہے۔ بلکہ نہرو کمیٹی کی رپورٹ نے
اس شبہ کو قوی کر دیا ہے۔ نہرو کمیٹی سندھ کی علیحدگی پر بحث کرتے ہوئے لکھتی ہے ۔
"ہمیں شبہ ہے کہ علیحدگی (سندھ) کی مخالفت کسی بڑے قومی خیال کی بنا پر نہیں ہے
بلکہ مالی اقتصادی خیالات پر مبنی ہے۔ ہندوؤں کو ڈر ہے کہ اگر ایک جداگانہ صوبہ میں
مسلمانوں کو اختیارات حاصل ہوئے تو ہندوؤں کی اقتصادی برتری کو نقصان پہنچے گا
ہمیں یقین ہے کہ یہ خوف بلا وجہ ہے۔ ہندوستان کے تمام باشندوں میں سے سندھ کا
ہندو اقدام و نفوذ کا مادہ سب سے زیادہ رکھتا ہے۔ سیاح اسے دنیا کے ہر گوشہ میں
نهایت کامیاب تجارت کرتا ہوا اور اپنی کمائی سے اپنے ملک کی دولت بڑھاتا ہوا پاتا
ہے۔ کوئی شخص اس اقدام کی طاقت کو سندھ کے ہندوؤں سے چھین نہیں سکتا۔ اور
جب تک یہ طاقت ان میں موجود ہے۔ اس وقت تک ان کا مستقبل بالکل محفوظ
ہے۔ نیز اس امر کو بھی یاد رکھنا چاہئے کہ صوبہ جات کی حکومتوں کے اختیارات محدود
نگے۔ اور ایک مرکزی حکومت مت موجود ہوئی جو ہو گی جو تمام اہم محکمہ جات کے متعلق اختیار
ہو
رکھتی ہوگی ۔ "
اول تو اس عبارت کو پڑھ کر اور دوسری طرف مسلمانوں کے خوف کے متعلق
نہرو رپورٹ نے جو کچھ لکھا ہے اس سے انسان معلوم کر لیتا ہے کہ مسلمانوں سے کسی قسم کی
ہمدردی کی جائیگی۔ کیونکہ جہاں ہندوؤں کے خوف کو اس محبت اور ادب سے دور کیا ہے۔
مسلمانوں کے خوف کے متعلق اسی رپورٹ میں لکھا ہے۔
ایک نو دارد ان اعداد کو دیکھ کر اور مسلمانوں کی تعداد کا اندازہ لگا کر غالبا یہی خیال
کرے گا کہ مسلمان اپنے حقوق کی حفاظت کے خود قابل ہیں۔ اور انہیں کسی خاص