کلکتہ لیگ کے مطالبات

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد )
Why
شہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
ممبر اس کے نفاذ کے حق میں رائے دے دیں ۔ اگر یہ شرط نہ لگائی گئی تو ہندوؤں کو ہر وقت
اختیار ہو گا کہ اپنی اکثریت کے زور سے قانون کو بدل دیں اور ان حفاظتی تدابیر کو منسوخ کر
دیں۔ جنہیں قانون اساسی کے بناتے ہوئے مسلمانوں کی خاطر منظور کر لیا جائے۔
کلکتہ لیگ کے مطالبات
کلکتہ لیگ جس کی نمائندگی کا نہرو کمیٹی کو دعوٹی ہے اس کا فیصلہ یہ تھا کہ اس کے
نمائندے کانگریس کے ساتھ قانون اساسی بنانے میں شریک ہوں مگر ان امور کا خیال رکھیں کہ
ا۔ سندھ ایک مستقل اور خود مختار صوبہ بنایا جائے۔
۲۔ صوبہ سرحدی اور بلوچستان میں بھی اصلاحات جاری کی جائیں اور باقی صوبوں کے
برابر اختیارات ان کو بھی دیئے جائیں۔
۔ موجودہ حالات میں مختلف صوبہ جات میں جدا گانہ انتخاب مسلمانوں کی نمائندگی کیلئے
ضروری ہے۔ اور مسلمان اس حق کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے جب تک کہ سندھ کو ایک مستقل
اور خود مختار صوبہ نہ بنا دیا جائے اور صوبہ سرحدی اور بلوچستان میں اصلاحات نہ جاری کر دی
جائیں۔
جب یہ شرطیں مکمل طور پر پوری ہو جائیں۔ تب مسلمان جدا گانہ انتخاب کو
مشترکہ انتخاب کے حق میں چھوڑنے کیلئے تیار ہونگے مگر اس شرط سے کہ آبادی کی مناسب سے
ہر قوم کی نیابت محفوظ ہو۔ سوائے ان صورتوں کے جو ذیل میں درج ہے:۔
ت
الف: صوبہ سرحدی بلوچستان اور سندھ میں مسلمان ہندوؤں کو ان کے جائز حقوق
سے زیادہ اس قدر حق دیں گے ۔ جس قدر زائد حقوق کہ ہندو دوسرے صوبوں میں جن میں
ان کی اکثریت ہوگی مسلمانوں کو دیں گے۔
ب۔ مرکزی حکومت میں موجودہ نیابت سے کم مسلمانوں کو نہ ملے گی۔
اس کے علاوہ لیگ نے مدراس کانگریس کے فیصلہ کو جو حریت ضمیر مذہبی قانون سازی
اور گائے اور باجہ کے سوال کے متعلق تھا۔ قبول کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اسے بھی اوپر کے
زیزولیوشن کے ساتھ شامل کیا جائے۔
بعض امور جو دوسری پارٹی کے مطالبات میں ہیں وہ اس میں چھوڑ دیئے گئے ہیں۔ لیکن

1
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۶۵
نہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
اس کے یہ معنی نہیں کہ کلکتہ لیگ ان کے مخالف ہے۔ مثلاً حکومت اتحادی کا مطالبہ ان
مطالبات میں شامل نہیں۔ لیکن جب ہم ان تقریروں کو دیکھتے ہیں۔ جو اس موقع پر کی گئی
تھیں۔ تو ہمیں صاف معلوم ہوتا ہے کہ کلکتہ لیگ کے ممبروں کے دماغ میں یہ بات موجود تھی
کہ صوبہ جات کو کامل آزاد حکومت حاصل ہوگی۔ مثلاً مولانا ابو الکلام آزاد نے جو تقریر اس
وقت کی تھی اس کا مندرجہ ذیل فقرہ اپنے مضمون پر خود شاہد ہے۔ وہ فرماتے ہیں:۔
اب تو ہندو صوبوں کے مقابل پر پانچ مسلمان صوبے ہونگے اور جو سلوک بھی ہندو
ان نو صوبوں میں مسلمانوں سے کریں گے مسلمان وہی سلوک اپنے پانچ صوبوں میں
ہندوؤں سے کریں گے کیا یہ ایک بڑی کامیابی نہیں ہے؟ کیا مسلمانوں کے حقوق کو
محفوظ رکھنے کیلئے ایک نیا ہتھیار نہیں مل گیا ؟ "
Yee
یہ فقرہ بتاتا ہے کہ مولوی ابوالکلام صاحب آزاد کے ذہن میں اس وقت یہی تھا کہ
صوبہ جات کامل طور پر خود مختار ہونگے ، ورنہ مختار ہونگے ، ورنہ اگر سب اہم اختیارات مرکزی حکومت کے ہاتھ
میں ہونے تھے اور صوبہ جات کے کاموں میں اسے دخل دینے کا اختیار حاصل ہونا تھا تو پھر
مسلمانوں کو کونسا نیا ہتھیار ملتا ہے۔ مرکزی حکومت جس میں ہندو اکثریت لازمی ہے، ہر وقت
مسلم صوبہ جات کے کام میں دخل دے سکتی ہے جیسا کہ نہرو رپورٹ والوں نے دبے الفاظ میں
سندھ کے ہندوؤں سے وعدہ بھی کیا ہے ۔ یا اسی طرح مثلاً زبان کا سوال ہے۔ کلکتہ لیگ نے
زبان کے سوال کو نہیں اٹھایا۔ لیکن اس کی وجہ یہ نہیں کہ وہ اس سوال کو اہمیت نہیں دیتی
تھی، بلکہ محض اس وجہ سے کہ اس سوال کو کانگریس پہلے حل کر چکی تھی اور ملک کی زبان
ہندوستانی یا اردو تسلیم کر چکی تھی۔ جس کی تحریر فارسی یا ناگری رسم الخط دونوں میں جائز ہو گی۔
پس کلکتہ لیگ نے یہ سمجھا کہ جو فیصلہ کانگریس پہلے کر چکی ہے اسے نہرو کمیٹی نظر انداز نہیں
کرے گی۔
غرض گو بعض باتیں کلکتہ سیشن کے ریزولیوشن میں نہیں ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب
نہیں کہ کلکتہ سیشن ان کے مخالف تھا۔ کلکتہ سیشن جس امر میں لاہور سیشن کے مخالف ہے، وہ
صرف یہ بات ہے کہ لاہور کہتا ہے ان صوبوں کا الگ کرنا ہمارا حق ہے۔ پس ہم اس حق کا
مطالبہ بھی کریں گے۔ اور جداگانہ انتخاب کو بھی اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک کہ
ہمیں ہندوؤں پر اعتماد پیدا نہ ہو جائے۔ اور ہم یہ نہ دیکھ لیں کہ وہ اپنے روپیہ اور ا اور اپنے رسوخ

آج 10 میں سے 10 باقی