مطالبہ اور کے متعلق نہرو کمیٹی کا فیصلہ

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد 10
۳۶۶
نہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
کو ہمارے تباہ کرنے پر خرچ نہیں کرتے۔ اس اختلاف کے سوا کوئی اصولی اختلاف کلکتہ اور
لاہور میں نہیں ہے۔ اور کلکتہ سیشن (SESSION) کے بانی مبانی اور اس کے روح رواں
مسٹر جناح جنہوں نے شملہ کی آل مسلم کانفرنس میں مسلمانوں کی رائے کا اچھی طرح موازنہ کر
لیا تھا وہ اس امر کو جانتے تھے کہ مسلمانوں کی اکثریت ان کے ساتھ نہیں بلکہ لاہور کے ساتھ
ہے۔ چنانچہ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران میں فرمایا تھا:۔
ہمیں (کلکتہ لیگ کے بانیوں کو) اس کمرہ میں اکثریت حاصل ہے۔ لیکن کیا ہمیں ملک
میں بھی اکثریت حاصل ہوگی؟۔ اس پر لوگوں نے کہا۔ ہاں) مسٹر جناح نے کہا کہ
میرے لئے اس سے زیادہ کوئی امر خوش کن نہ ہو گا۔ مگر انصاف یہ چاہتا ہے کہ میں
اقرار کروں کہ مجھے اس پر اطمینان حاصل نہیں ہے کہ ملک کے مسلمانوں کی اکثریت
ہماری تائید میں ہے۔ " لکھ
نہرو رپورٹ کا فیصلہ
میں مسلمانوں کے مطالبات کو اوپر بیان کر چکا ہوں۔ اور یہ بھی ثابت کر چکا ہوں کہ
مسلمانوں کی دونوں پارٹیوں میں آئندہ سوراج کے متعلق کس قدر اختلاف ہے۔ اور یہ بھی کہ
مسلمانوں کی دونوں پارٹیوں میں سے ہندوؤں کے نقطہ نگاہ کا زیادہ پاس کرنے والی کلکتہ لیگ
ہے۔ مگر وہ بھی صاف لفظوں میں یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ سوراج کی سکیم میں مسلمان اس وقت
شریک ہو سکتے ہیں۔ جب کہ اوپر کے بیان کردہ امور کا کلی طور پر فیصلہ مسلمانوں کے حق میں ہو
جائے۔ گویا اوپر کے مطالبات ہندو مسلم صلح کی گفتگو کے لئے بطور بنیاد نہیں ہیں۔ بلکہ ان کا پہلے
منظور ہو جانا ہندو مسلم کی صلح کے لئے بطور شرط ہے۔ اور اس امر میں لاہور لیگ ان سے متفق
ہے۔ ان کے مخالف نہیں۔ کیونکہ لاہور لیگ تو ان سے بھی زیادہ مطالبہ کرتی ہے۔ پس اس
چھوٹے مطالبہ میں کسی کمی کو وہ کب جائز قرار دے سکتی ہے۔
اس قدر اظہار کے بعد اب میں یہ بتاتا ہوں کہ نہرو کمیٹی مذکورہ بالا امور کے متعلق کیا
فیصلہ کرتی ہے۔
مطالبہ اول کے متعلق نہرو کمیٹی کا فیصلہ پہلا سوال اتحادی یا فیڈرل طریق حکومت کا ہے۔ میں بتا چکا ہوں کہ یہ سوال سب

انوار العلوم جلد ۱۰
۳۶۷
نهرو ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
سوالات سے اہم ہے اور اس کے بغیر کوئی حفاظت کا ذریعہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اکثر مسلمان
اس امر کی تائید میں رائے دے چکے ہیں۔ اور مسٹر جناح کی لیگ بھی جیسا کہ مولانا
ابوالکلام صاحب آزاد کے مذکورہ بالا فقرہ سے ظاہر ہے اس کی تائید میں تھی۔ لیکن نہرو
رپورٹ نے بجائے اتحادی یا فیڈرل طریق حکومت کے ایک قسم کی یونیٹیرین
(UNITARIAN) یا مرکزی حکومت کی تجویز پیش کی ہے۔ جو ملک کی اصل حاکم سمجھی جائے
گی۔ اور صوبہ جات کے اختیار اس مرکزی حکومت سے حاصل کردہ ہونگے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ نہرو کمیٹی کے ہوشیار ممبر اس امر کے متعلق صفائی کے ساتھ
نہیں لکھ سکتے تھے۔ کیونکہ وہ جانتے تھے کہ فورا مسلمان بیدار ہو جائیں گے اور شور کا دبانا
مشکل ہو جائے گا۔ اور چونکہ وہ ایسے اہم سوال کو بغیر اس الزام کا مورد بننے کے نظر انداز بھی
نہیں کر سکتے تھے کہ وہ یا تو سیاسیات سے نابلد ہیں یا انہوں نے رپورٹ کے تیار کرنے میں محنت
سے کام نہیں لیا۔ اس لئے انہوں نے نہایت ہوشیاری سے اپنی رپورٹ کے ساتویں باب کے
شروع میں اصل تجاویز میں یہ فقرہ لکھ دیا ہے کہ :۔
ہم نے قانون اساسی کو مکمل صورت میں تیار کرنے کی کوشش نہیں کی۔ "A
لیکن باوجود اس کے کون عقلمند آدمی کہہ سکتا ہے کہ قانون اساسی کے تیار کرنے والے
بغیر مورد الزام بننے کے اس امر کو نظر انداز کر سکتے ہیں کہ آئندہ حکومت ہند کی شکل کیا ہو گی ؟
مگر نہرو کمیٹی نے ایسا کیا ہے۔ لیکن ایسا اہم سوال چونکہ قانون اساسی سے کسی صورت سے بھی
جدا نہیں ہو سکتا۔ اس لئے جس امر کو تعریف کے حذف کر دینے سے چھپایا گیا ہے۔ اسے
تفاصیل نے ظاہر کر دیا ہے۔ اور رپورٹ کے متعدد مقامات ظاہر کر رہے ہیں کہ رپورٹ نے
ایک مضبوط سینٹرل اور ایک رنگ کی یونیٹیرین گورنمنٹ تجویز کی ہے۔ چنانچہ رپورٹ کے
باب تجاویز کے عنوان پارلیمینٹ کے نیچے چونتیسویں مادہ میں لکھا ہے۔
صوبہ جات کی کونسلوں کے اختیارات تمام ان امور پر حاوی ہیں جنہیں فہرست دوم
میں گنایا گیا ہے ۔ "
اسی طرح رپورٹ کے عنوان پارلیمنٹ کے نیچے تیرھویں مادہ کی پہلی شق میں یوں درج
ہے کہ یہ پارلیمنٹ قانون بنائے گی۔
امن نظام اور کامن ویلتھ (COMMON WEALTH) کی حکومت کے اچھی
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۱۰
۳۶۸
شهر ور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
طرح چلنے کے لئے ان تمام امور کے متعلق جو اس قانون کے مطابق صوبوں کی
کو نسلوں کے سپرد نہیں کئے گئے ۔ "
اس فقرہ سے ظاہر ہے کہ آئندہ حکومت ہند میں صوبوں سے مرکزی حکومت کو
اختیارات نہیں دیئے گئے۔ بلکہ مرکزی حکومت کی طرف سے صوبوں کو اختیارات دئے گئے
ہیں۔ اسی طرح صوبہ جات کی مجالس واضع قوانین کے عنوان کے نیچے مادہ تھیں (۳۰) کے
ماتحت لکھا ہے۔
صوبہ کی آمد میں سے بادشاہ کو گورنر صوبہ کی تنخواہ کے طور پر ۔۔۔۔ سالانہ رقم ادا کی
جائے گی جو کہ جب تک کامن ویلتھ کی پارلیمنٹ کوئی دوسرا فیصلہ نہ کرے۔ اس
قاعدہ کے مطابق ہوگی۔ جو ساتھ درج ہے ۔ " لاء
اس قاعدہ سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ صوبہ جات کی مجالس کو مرکزی مجلس کے ماتحت
رکھا گیا ہے۔ اور واضح حوالہ سول سروس کے عنوان کے نیچے ملتا ہے۔ اس عنوان کے نیچے
(AL)
اکیا سیویں مادہ کے ماتحت لکھا ہے۔
پارلیمنٹ قانون بنانے کا اختیار اپنی مقرر کردہ حدود کے اندر اور معین کردہ امور
)GOVERNER GENERALIN COUNCIL( کے متعلق گورنر جنرل ان کو نسل
یا صوبہ جات کی گورنمنٹوں کو بھی دے سکتی ہے ۔ "
ان حوالہ جات سے صاف ظاہر ہے کہ نہرو کمیٹی نے جو قانون اساسی حکومت ہند کے
لئے تجویز کیا ہے، وہ مسلمانوں کے مجموعی مطالبہ کے بالکل مخالف ہے۔ مسلمانوں کا مطالبہ
فیڈرل یا اتحادی گورنمنٹ کا تھا۔ جس میں کہ سب صوبے آزادانہ حکومت رکھتے ہوں اور وہ
اپنی مرضی سے بعض ایسے اختیارات جو بغیر مرکزی حکومت کی موجودگی کے نہیں برتے جاسکتے۔
ایک مرکزی حکومت کو تفویض کر دیں۔ اور مرکزی حکومت کو یہ اختیار حاصل نہ ہو کہ وہ
صوبہ جات کے اندرونی انتظام میں کسی قسم کا بھی دخل دے سکے ۔
یہ ظاہر ہے کہ بغیر اس قسم کی گورنمنٹ کے مسلمانوں کو ہندوستان میں امن نہیں حاصل
ہو سکتا۔ اگر مسلمانوں کا مطالبہ سندھ صوبہ سرحدی اور بلوچستان کا اختیار حاصل کرنے کا ہے
محض اس لئے کہ ہندوؤں کو اس وجہ سے ان صوبوں میں مسلمانوں پر ظلم کرنے کا خیال پیدا
نہیں ہو سکے گا جہاں مسلمان کم ہیں۔ کیونکہ مسلمان آزاد صوبوں میں بھی ہندو آبادی بس رہی

آج 10 میں سے 10 باقی